جہانگیرہ پرانا خاورئی روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر امان اللہ کی نگرانی میں ایک کنال سرکاری اراضی واگزار، غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے مزید مہلت دے دی گئی۔
@CSKPOfficial
رشکئی میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، 17 مرلہ سرکاری اراضی واگزار، مالیت 3 کروڑ 50 لاکھ روپے۔ ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر کی تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت۔
@CSKPOfficial
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فاطمہ خالق نے ریونیو عملے، NHA اور C&W کے ہمراہ کشتی پل روڈ، این-45 اور بابی مردان تا رشکئی انٹرچینج سڑک کی حدبندی مکمل کر لی، جس کا مقصد مستقل تجاوزات کی نشاندہی کرنا ہے۔
@CSKPOfficial
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی فیاض احمد کی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اکبرپورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ عوامی و ریونیو شکایات سن کر متعلقہ حکام کو فوری ازالے اور قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔
@CSKPOfficial
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فاطمہ خالق کا ایس ڈی سی اور تحصیل آفس کا دورہ، ریکارڈ روم، آن لائن رجسٹری، دستاویزات اور عملے کی حاضری کا معائنہ، عوامی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایات۔
@CSKPOfficial
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان وزیر نے بے زبان جانوروں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے موبائل ریسکیو کلینک ’’تحفظِ بے زبان جانور‘‘ کا افتتاح کر دیا۔
@CSKPOfficial
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان وزیر کی زیرِ نگرانی محکمہ لائیوسٹاک میں کھلی کچہری، کسانوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔
@CSKPOfficial
اے ڈی سی جنرل سارہ تواب کی زیرِ صدارت انسدادِ ڈینگی اجلاس، ڈینگی سے بچاؤ، روزانہ چیکنگ اور سرویلنس جاری رکھنے کی ہدایات۔
@CSKPOfficial
اے ڈی سی ریلیف اعجاز اختر کی زیرِ صدارت IMU ہیلتھ اجلاس، سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی، سٹاف حاضری اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ۔
@CSKPOfficial
صوبائی حکومت کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان وزیر نے سائلین اور وفود سے ملاقات کی، مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔
@CSKPOfficial
اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید کی نگرانی میں پبی سٹیشن بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ این ایچ اے، ٹی ایم اے، موٹروے پولیس، اور ریونیو اسٹاف کے تعاون سے تمام تجاوزات ہٹا کر راستے کلیئر کر دیے گئے۔ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
@CSKPOfficial
اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد آفتاب منیر اور ٹی ایم او اظہر خان کا پولیس کے ہمراہ ڈی ایچ کیو روڈ تا کابل ریور سنگل سائیڈ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ جی ٹی روڈ کو تجاوزات سے کلیئر کر دیا گیا۔ بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
@CSKPOfficial
ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور محکمہ سپورٹس کے اشتراک سے اسکولوں کے طلبہ کے درمیان ہاکی اور بیڈمنٹن کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔
@CSKPOfficial
اے ڈی سی جنرل سارہ تواب اور اے سی نوشہرہ آفتاب منیر کی قیادت میں گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ کینٹ میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
@CSKPOfficial
اسسٹنٹ کمشنر-I نوشہرہ آصف اقبال کی قیادت میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، شہدائے کشمیر کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اور خصوصی دعاؤں کے ذریعے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
@CSKPOfficial
اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید کی قیادت میں یکجہتی کشمیر واک/ریلی کا انعقاد کیا گیا، صبح 10 بجے شہدائے کشمیر کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، خصوصی دعائیں کی گئیں اور تحصیل بھر میں کشمیر سے متعلق بینرز آویزاں کیے گئے۔
@CSKPOfficial
اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ رضوانہ ڈار نے اے اے سی فاطمہ خالق اور ریونیو اسٹاف کے ہمراہ کشتی پل تا قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس سیکشن کا دورہ کیا اور تجاوزات کی نشاندہی و سرکاری اراضی کی حد بندی کے لیے مارکنگ شروع کرائی۔
@CSKPOfficial
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی فیاض احمد کا سروسز ڈیلیوری سنٹر اور محکمہ زراعت کے دفتر پبی کا معائنہ۔ دفتری امور، ریکارڈ اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو بروقت خدمات، شفافیت اور نظم و ضبط یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
@CSKPOfficial
اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے پبی بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد صفائی مہم کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو صفائی مزید بہتر بنانے اور عوامی آگاہی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
@CSKPOfficial








































































