Pinned Tweet
The establishment of Karachi’s first Danish School marks a major milestone in education. We acknowledge the special support and role of Prime Minister in this important initiative. Our commitment remains to provide quality education to every child.
#DanishSchoolByMQMP #PMSPECIALINITIATIVE
@ShehbazSharif
وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ویژن کے تحت اسلام آباد کے دیہی اور سلمز علاقوں کے لیے "اسکول آن ویلز" میں 2 نئے جدید، ایئرکنڈیشنڈ اور انٹرایکٹو یونٹس کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
#SchoolOnWheels #DrKhalidMaqboolSiddiqui #MinistryOfEducation #EducationForAll #Islamabad #EarlyChildhoodEducation #QualityEducation
27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا سیاہ دن ہے، جب بھارتی افواج مقبوضہ جموں و کشمیر میں داخل ہوئیں۔ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔ اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
#KashmirBlackDay #Kashmir #MQMPakistan – at Karachi, Pakistan
شہیدِ ملت لیاقت علی خانؒ کی 75ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے معتمد ساتھی اور تحریکِ پاکستان کے عظیم رہنما تھے۔ ان کی حب الوطنی، سیاسی بصیرت اور بے لوث خدمات آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ہمیں ان کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانا ہے۔
#LiaquatAliKhan #MQMPakistan #PakistanZindabad
یومِ تکریمِ اساتذہ
اساتذہ قوم کے معمار اور نسلوں کے رہبر ہیں۔ ان کی محنت، خلوص اور تربیت ہی قوموں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔
یومِ تکریمِ اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کرام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ استاد کی عزت و تکریم ہماری تہذیب اور ایمان کا حصہ ہے
#MQMPakistan – at Karachi, Pakistan
عائشہ منزل سے مزارِ قائد تک عظیم الشان قومی ریلی میں بھرپور شرکت کرنے والے اہلِ کراچی، تاجر برادری، کارکنان اور بالخصوص ہماری ماؤں، بہنوں اور نوجوانوں کا تہہ دل سے شکریہ!
آپ کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ بااختیار بلدیاتی نظام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ قومی بحث کی اشد ضرورت ہے۔ ریلی کو کامیاب بنانے والے تمام ذمہ داران و کارکنان کو خراجِ تحسین۔
عوام کے حقوق اور مضبوط پاکستان کے لیے یہ سفر ان شاء اللہ جاری رہے گا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
چیئرمین، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان – at Karachi, Pakistan
"15 کروڑ نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں!"
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نذیر حسین یونیورسٹی میں چین روانہ ہونے والے طلبہ سے خطاب۔ انہوں نے تکنیکی تربیت، لڑکیوں کی تعلیم اور عالمی مارکیٹ میں ہنر مند افراد کی ضرورت پر زور دیا
کوہاٹ کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں عبادت گاہ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور سفاکانہ فعل ہے
شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا ہے۔ حکومت اور ادارے ملزمان کو کیفِر کردار تک پہنچائیں۔ – at Karachi, Pakistan
وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پیرا پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ اب آن لائن رجسٹریشن، تجدید، ای لائسنسنگ اور شکایات کے ازالے کی تمام سہولیات ایک کلک پر میسر ہوں گی۔ کاغذی کارروائی سے نجات اور شفافیت کی جانب اہم قدم
#PEIRA #DigitalServices #EducationPakistan #DigitalPakistan – at Karachi, Pakistan
Federal Education Minister Dr. Khalid Maqbool Siddiqui awards FBISE position holders and special talent! – at Karachi, Pakistan
نبی کریم ﷺ کی رحمت کسی ایک خطے یا نسل کے لیے نہیں، بلکہ یہ تو بری، بحری، اور فلکیاتی کائنات کے ہر ذرے کے لیے ہے۔ آپ ﷺ کی تعلیمات ہمارے سیاسی اور سماجی بحران کا واحد حل ہیں۔
#MQMPakistan
آج عالمِ اسلام اور دنیا میں پاکستان کا وقار افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت قائم ہے۔ ہمارے شہدا اور غازی قوم کی آزادی، سلامتی اور خودمختاری کے ضامن ہیں۔ قومی مفاد کو ہر سیاسی مفاد پر مقدم رکھنا چاہیے اور ایسی زبان سے گریز کرنا چاہیے جو ہمارے جوانوں کے حوصلے یا شہدا کے خاندانوں کے جذبات کو مجروح کرے۔
#Pakistan #ArmedForces #MQMPakistan
کربلا ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ حق، عدل اور شریعتِ محمدی ﷺ کے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ حضرت امام حسینؓ نے جان، مال اور اہلِ خانہ کی عظیم قربانی دے کر امت کو یہ پیغام دیا کہ باطل کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنا اہلِ ایمان کا شیوہ نہیں۔
شہدائے کربلا کو سلام۔
#YoumEAshura #Muharram #Karbala #ImamHussain #MQMPakistan
اے پی ایم ایس او کا 48 واں یومِ تاسیس مبارک !
11 جون 1978ء محض ایک تاریخ نہیں بلکہ مظلوم اور متوسط طبقے کے شعور، علم اور سیاسی بیداری کا ایک روشن باب ہے۔ اے پی ایم ایس او نے نوجوانوں کو جاگیردارانہ نظام کے مقابل ایک منظم آواز اور باصلاحیت قیادت فراہم کی۔
شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان قلم، کتاب اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کو معاشی و تعلیمی بحرانوں سے نکالنے میں اپنا
کردار ادا کریں
#apmso #MQMPakistan – at Karachi, Pakistan
یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری، دفاعی قوت اور قومی وقار کی علامت ہے
28 مئی ہمیں اتحاد، جرات اور قومی عزم کا پیغام دیتا ہے
پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے
#YoumETakbeer #28May #Pakistan
حجِ مبرور
آج لاکھوں فرزندانِ اسلام کعبۃ اللہ کے سائے میں عبادت میں مصروف ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے، افواجِ پاکستان کی حفاظت کرے اور پوری اُمتِ مسلمہ کو اتحاد و بھائی چارے کی نعمت سے نوازے۔ آمین۔
#HajjMubarak #Hajj2026
پاکستان آنے والے برسوں میں ایک عظیم معاشی طاقت کے طور پر ابھرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے
#PakistanRising #EconomicPower #FutureEconomy #EmergingSuperpower #NextBigEconomy #PakistanVision
امتحانی پرچوں کے مبینہ آؤٹ ہونے کی خبریں نہایت تشویشناک ہیں۔ ایسے واقعات طلبہ کے اعتماد، ذہنی سکون اور تعلیمی نظام کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔ میں نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
اور تمام متعلقہ اداروں کو مکمل جوابدہی یقینی بنانا ہوگی۔ کسی بھی طالبعلم کے مستقبل کو داؤ پر نہیں لگنے دیا جائے گا۔
معروف ادیب، ادب نواز شخصیت اور انجمن ترقیٔ اردو کے خازن عابد رضوی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔
مرحوم اردو ادب، زبان اور تہذیب کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیتے رہے۔ ان کی ادبی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
Federal Minister for Education Dr. Khalid Maqbool Siddiqui's participation in the "Global Digital Education Conference 2026" in Hangzhou, China.He confidently presented Pakistan's vision regarding the modern education system and artificial intelligence (AI) at the global forum.
#DigitalEducationConference2026
#ArtificialIntelligence #Hangzhou2026 #PakistanChinaPartnership














