Prime Minister's Office (@PakPMO) header
Prime Minister's Office (@PakPMO) profile picture

Prime Minister's Office, Government of Pakistan

Islamabad, Pakistan
Joined September 2018
Photo by Prime Minister's Office (@PakPMO)Photo by Prime Minister's Office (@PakPMO)Photo by Prime Minister's Office (@PakPMO)Photo by Prime Minister's Office (@PakPMO)Photo by Prime Minister's Office (@PakPMO)Photo by Prime Minister's Office (@PakPMO)Photo by Prime Minister's Office (@PakPMO)Photo by Prime Minister's Office (@PakPMO)Photo by Prime Minister's Office (@PakPMO)Photo by Prime Minister's Office (@PakPMO)
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اینڈیور گروپ کے وفد کی آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، حکومت انہیں اپنے کاروبار شروع کرنے اور وسعت دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، جدت اور کاروباری سوچ پاکستان کی معاشی ترقی کے اہم محرکات ہیں، حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے اشتراک کو فروغ دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے وفد کو بتایا کہ حال ہی میں اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں اسٹارٹ آپس کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔آئی ٹی پارک کو اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے مؤثر اشتراک سے جدید آئ ٹی ایکو سسٹم کا مرکز بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے اینڈیور گروپ کے عالمی تجربے اور پاکستان میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر کامیاب کاروباری اداروں کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں اسٹارٹ اپس اور کاروباری اداروں کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اینڈیور گروپ پر زور دیا کہ وہ پاکستانی کاروباری افراد کی استعداد کار بڑھانے، ان کی عالمی سطح پر رہنمائی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے روابط کے فروغ میں اپنا کردار مزید مؤثر بنائے۔ وفد کے شرکاء نے وزیراعظم کو اینڈیور گروپ اور اس کے پاکستان میں آپریشنز بارے بریفنگ دی ۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اینڈیور گروپ ایک فلاحی اور غیر منافع بخش ادراہ ہے جو دنیا بھر میں انتہائی مؤثر اینٹرپرینیورز کو پالیسی رہنمائی اور کنسلٹنسی فراہم کرتی ہے ۔ پاکستان میں یہ ادارہ 2022 سے کام کر رہا ہے اور گزشتہ چار سال میں انھوں نے ایک جامع نظام کے بعد 8 پاکستانی سٹارٹ اپس کو منتخب کر کے رہنمائی اور معاونت فراہم کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
12
11
35
7,507
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک کی بندر گاہوں اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کاروبار بڑھانے اور معاشی ترقی کے لئے ہماری بندرگاہوں کا انتہائی اہم کردار ہے۔ پاکستان کو خطے میں ایک اہم تجارتی اور ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے کے لیے بندرگاہوں کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بندرگاہوں سے متعلق تمام ادارے باہمی اشتراک سے کام کریں اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ بندرگاہوں پر سامان کی ترسیل، کلیئرنس اور دیگر متعلقہ امور کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ کاروباری برادری کو سہولت فراہم ہو اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو ایک جدید، مستحکم اور عالمی معیار کے مطابق مسابقتی ادارہ بنانے کے لیے جامع اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی این ایس سی کے بحری بیڑے میں اضافے کے لیے قابل عمل منصوبہ بندی کی جائے تاکہ ملکی درآمدات و برآمدات کے لیے اپنی شپنگ سہولیات کو فروغ دیا جا سکے۔ اجلاس کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ پی این ایس سی کے حوالے سے بزنس ڈویلپمنٹ پلان تیار کیا گیا ہے۔ پی این ایس سی کے اصلاحاتی پلان بزنس پلان کے تحت فلیٹ کے تعداد میں اضافے اور ہیومن ریسورس مینیجمینٹ کے حوالے سے اقدامات شامل ہوں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی این ایس سی کی اصلاحات کا بنیادی مقصد ملک کی سی کارگو کی استعداد کار کو سال 2030 تک دنیا کے بہترین معیار تک پہنچانا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری ، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظفر اقبال، ارکین قومی اسمبلی محمد فاروق ستار اور عبدالقادر پٹیل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
7
13
3
53
7,820
Secretary General of OIC H.E. Ismail Ould Sheikh Ahmed called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad, today. #ECOInPakistan
6
20
69
8,764
H.E. Ismail Ould Sheikh Ahmad, Secretary-General of the Organization of Islamic Cooperation (OIC) called on the Prime Minister on 16 November 2026, in Islamabad. The Prime Minister welcomed the OIC Secretary General on his first visit to Islamabad after assuming the office of the Secretary General, and highlighted that his election by consensus, was a testament to the confidence reposed in him by the OIC Member States. The OIC Secretary General appreciated Pakistan`s continued valuable efforts for peace and stability in the region. Both sides agreed that as a representative body of the Muslim Ummah, the OIC was uniquely positioned to lead collective efforts to address the critical issues faced by the Ummah. They expressed their commitment to undertake every effort to ensure that the OIC further consolidates its work for the common benefit of the Muslim Ummah, facing complex challenges. They also reiterated their support for the oppressed people of Palestine and Jammu and Kashmir. The Prime Minister underscored that Pakistan was honoured to take a leading role in addressing the collective challenges and was ever prepared to support the OIC’s efforts in this matter. #ECOInPakistan
5
14
48
6,918
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets the Foreign Ministers and Heads of Delegations of ECO member states, participating in the 30th meeting of ECO Council of Ministers. #ECOInPakistan
5
17
70
7,635
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets the Foreign Ministers and Heads of Delegations of ECO member states, participating in the 30th meeting of ECO Council of Ministers. #ECOInPakistan
7
31
104
4,713
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets the Foreign Ministers and Heads of Delegations of ECO member states, participating in the 30th meeting of ECO Council of Ministers. #ECOInPakistan
4
16
81
8,644
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in a group photo with the Foreign Ministers and Heads of Delegations of ECO member states, participating in the 30th meeting of ECO Council of Ministers. #ECOInPakistan
14
48
3
386
26,495
The Foreign Ministers and Heads of Delegations of Member States of the Economic Cooperation Organization (ECO), visiting Islamabad to participate in the 30th Meeting of the ECO Council of Ministers, paid a joint call on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif today. Warmly welcoming the visiting dignitaries, the Prime Minister thanked them for their participation in the 30th ECO Council of Ministers (COM) meeting and reaffirmed Pakistan’s strong commitment to the objectives of ECO and reiterated his government’s resolve to promote regional cooperation, connectivity and economic integration within the ECO member states. The Prime Minister appreciated the successful conclusion of the 30th ECO Council of Ministers Meeting and welcomed the adoption of the Islamabad Communiqué and the Strategic Goals of Economic Cooperation 2026–2035, describing them as important steps towards strengthening the Organization and advancing shared regional priorities. Highlighting Pakistan’s Chairmanship of ECO for 2026–2027 under the theme “Reviving Regionalism for a Resilient ECO,” the Prime Minister emphasized the need to translate the Organization’s collective vision into concrete, result-oriented initiatives that deliver tangible benefits to the people of the region. The Prime Minister called for enhanced cooperation in trade and investment, transport and transit connectivity, energy, information and communication technology, and sustainable development. He stressed the importance of effective implementation of existing ECO agreements and strengthening institutional mechanisms to accelerate regional economic integration. Highlighting Pakistan’s strategic geographical location, the Prime Minister reiterated Pakistan’s commitment to enhancing regional connectivity through road, rail and multimodal transport corridors, including linkages with the ports of Karachi, Port Qasim and Gwadar, to facilitate access to regional and international markets, particularly for landlocked ECO Member States. Underlining Pakistan’s commitment to dialogue and diplomacy for the peaceful resolution of disputes, the Prime Minister stressed the importance of collective efforts to address threats to regional security. The Prime Minister invited ECO Member States to actively participate in the celebrations marking Lahore’s designation as the ECO Tourism Capital for 2027. He also expressed Pakistan’s resolve to work closely with all Member States and the ECO Secretariat to further strengthen the Organization during its Chairmanship. The Prime Minister reaffirmed that Pakistan looked forward to welcoming ECO Member States again in 2027 for the next Council of Ministers Meeting and the ECO Summit. #ECOInPakistan
15
86
4
520
23,389
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے وابستہ برآمد کنندگان کے وفد کی ملاقات ہوئی. ملاقات میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات کی پیشرفت اور انکے مسائل پر گفتگو ہوئی. گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کسی بھی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں. چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی برآمدات میں اضافے کے لیے سہولیات مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور آج کی ملاقات کا سب سے اہم مقصد پاکستانی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے والوں کے لیے، ایکسپورٹ میں آسانی پیدا کرنا ہے. اس ضمن میں عوام میں کاروبار قائم کرنے کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے تمام اقدامات لیے جائیں. وزیراعظم نے ڈسٹرکٹ کی سطح پر ایس ایم ای سہولت سینٹر کی منظوری دی۔ ایس ایم ای سہولت سینٹرز کے پائلٹ پراجیکٹ لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں قائم کرنے کی ہدایت کی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان سہولت سینٹرز کی کامیابی کے بعد انکو بتدریج تمام اضلاع میں قائم کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو کاروبار قائم کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے. وزیراعظم نے جَلد خراب ہونے والی اشیاء (Perishable Goods) کو برآمد کرنے کے لیے کولڈ سٹوریج کا پائیدار نظام قائم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایکسپورٹ فائنانس اسکیم میں ایس ایم ای سیکٹر اور نئے ایکسپورٹرز کیلئے 300 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مختص کردہ رقم صرف چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کے لیے مخصوص ہوگی۔ اس ضمن میں ایگزم بنک نے سرکلر کردیا ہے۔ پاکستانی برآمدات کے فروغ اور مقامی صنعتوں کو برآمدتی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور سمیڈا کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دی ہے۔ وفد کے شرکاء نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا. وفد کے شرکاء نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں. وزیر اعظم نے وفد کی جانب سے دی گئی قابل عمل تجاویز پر غور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی جو ان پر عمل درآمد کے حوالے سے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرے گی. اجلاس میں وفاقی وزراء، رانا تنویر حسین، جام کمال خان، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
13
28
2
94
11,773
A delegation of exporters of the SME sector called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad, today.
3
9
35
8,408
On the occasion of the International Day for Tolerance, Pakistan joins the international community in reaffirming its commitment to mutual respect, peaceful coexistence and the protection of human dignity. The true essence of tolerance lies in respecting the beliefs, convictions and rights of others, even in the face of differences. Islamic teachings provide an enduring guiding light for patience, tolerance, compassion, justice and respect for humanity. The exemplary life and perfect Uswa-e-Hasana of the Holy Prophet Muhammad (Peace Be Upon Him) provide a timeless model of patience, forbearance and kindness towards others. The Constitution of Pakistan guarantees dignity, protection, equal opportunities and equality before the law to all citizens, without discrimination on the basis of colour, religion or creed. Pakistan's diverse society, comprising different faiths, traditions and cultures, can progress and prosper only through mutual cooperation, understanding and tolerance. Our cultural, linguistic and religious diversity is a source of strength and a valuable national asset. The Government remains steadfast in its commitment to fostering interfaith harmony and religious tolerance, safeguarding the rights of minorities and vulnerable segments of society, curbing hate speech, and advancing the National Action Plan on Human Rights, which underscores human rights education and the promotion of peace. The enactment of the National Commission for Minority Rights Act, 2025, represents another significant step towards strengthening the legal framework for the protection of minority rights. Translating these legal safeguards into effective institutional protection and ensuring meaningful access to justice remain among the Government's foremost priorities. The values of tolerance and forbearance are instilled through upbringing at home, while educational institutions, places of worship and wider social circles play a vital role in nurturing and promoting them. Today, I call upon religious scholars, teachers, the media, civil society, public institutions and every citizen, particularly our youth, to reject prejudice, foster mutual understanding and play a constructive role in countering hatred and violence.
7
15
3
43
10,848
President of Pakistan Asif Ali Zardari meets Prime Minister of Pakistan Muhammad Shehbaz Sharif at his residence in Lahore, today.
42
67
3
594
85,506
صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور میں ماڈل ٹاون میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ آمد، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی. وزیراعظم نے صدر پاکستان کو اپنے دورہء ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں اپنے شرکت کے بارے میں بتایا۔ ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا. دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا. ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناللہ، اور ممبر قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف موجود تھے۔
42
64
5
562
115,044
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addresses a ceremony to celebrate the 78th birthday of His Majesty Charles III, King of the United Kingdom.
16
31
92
9,490
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif cuts a cake to celebrate the 78th birthday of His Majesty Charles III, King of the United Kingdom.
26
27
8
161
24,396
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں بادشاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا. وزیرِ اعظم نے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی عوامی خدمت کےلیےغیرمتزلزل عزم سے عبارت ہے،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں،پاکستان اور برطانیہ کی گہری دوستی ایک مضبوط اقتصادی شراکت داری کی بھی متقاضی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں پاکستان اور برطانیہ بھرپور مقابلہ کرتے ہیں،کھیل کے میدان سے باہر ہمارے تعلقات مضبوط اور دوستانہ ہیں،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لاہور میں کھیلا گیا کرکٹ میچ سنسنی خیز تھا،شاداب خان اور حارث رئوف کی آخری وکٹ پر ریکارڈ ساز شراکت نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ انہوں نے کہا کہ بادشاہ چارلس سوم کی زندگی عوامی خدمت کے لیےغیرمتزلزل عزم سے عبارت ہے،پاکستان اور برطانیہ کی دوستی کا رشتہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ میری طویل اور خوشگوار وابستگی ہے،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 17 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہری مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ چھ سال بعد بحال ہو چکا ہے،پی آئی اے نے اسلام آباد اور لاہور سے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم تقریباً 5.5 ملین پائونڈ تک پہنچ چکا ہے،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان اور برطانیہ کی گہری دوستی ایک مضبوط اقتصادی شراکت داری کی بھی متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے برطانیہ کے ساتھ گہرے علمی اور تاریخی روابط تھے۔انہوں نے کہا کہ تصادم کے بجائے ہمیشہ مکالمے کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری میں تعمیری کردار ادا کیا،پاکستان امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا،امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں میں برطانیہ کی حمایت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر کی دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں،جین میریٹ نے اقتصادی اور سفارتی تعلقات کے فروغ کے لیے بے پناہ خدمات انجام دیں،جین میریٹ لندن اور اسلام آباد کے درمیان ایک مضبوط اور قابل اعتماد پل ثابت ہوئی ہیں،جین میریٹ کے مستقبل کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ پاکستان اور برطانیہ کے عوام کے درمیان محبت اور دوستی کا رشتہ ہر آنے والی نسل کے ساتھ مزید مضبوط ہو۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی تقریب میں شرکت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاس ہے،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے وزیراعظم کی کوششوں پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی محبت، مہمان نوازی اور فراخ دلی سے مستفید ہوئی،پاکستان کے ہر شہر کا اپنا حسن اور ذائقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے عوام، کاروباری اداروں اور مختلف نسلوں کے درمیان گہرے روابط ہیں،پاکستان برطانیہ کا تیسرا بڑا دوطرفہ تجارتی شراکت دار ہے،پاکستان اور برطانیہ تجارتی تعلقات کو مزید مواقع اور کامیابیوں میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں نائب وزیر اعظم ووزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار،وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
10
28
1
124
13,938
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addressing the Pakistan Minerals Investment Forum 2026۔ Islamabad.
5
11
1
44
8,100
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے معدنی شعبے کو خام مال کی برآمد کے بجائے ملک کے اندر ان کی پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ انڈسٹریزکی طرف منتقل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معدنی دولت کو اندرون ملک زیادہ سے زیادہ معاشی مواقع میں تبدیل ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے خام معدنیات بیرون ملک بھیجنے کی روایت ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنی ڈاؤن سٹریم صنعتوں کو مضبوط بنا کر ویلیو ایڈیشن کی جانب پیش رفت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیمتی معدنی وسائل کو خام شکل میں بیرون ملک بھیجنے کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہیے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کے معدنی وسائل کو پاکستان کے اندر ہی مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب خام معدنیات کی برآمد مکمل طور پر بند ہو جائے گی اور پاکستان کے قیمتی معدنی وسائل ملکی صنعتی ترقی کی بنیاد بنیں گے۔انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی سرمایہ کاری کو صرف معدنیات نکالنے تک محدود رکھنے کے بجائے پاکستان میں معدنی پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ کی سہولیات قائم کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریکوڈک اور ٹیتھیان کاپر بیلٹ کے دیگر منصوبوں کو ریفائنریوں، سیمنٹ پلانٹس اور کیبلز و کنڈکٹرز کی تیاری کی صنعتوں کے قیام میں کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیراعظم نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ معدنیات دنیا بھر میں برآمد کرنے سے قبل پاکستان میں کان کنی ، پراسیسنگ اور مصنوعات تیار کریں۔انہوں نے اس حکمت عملی کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ منصفانہ اور باہمی مفادات پر مبنی شراکت داری کے حوالے سے حکومت کا وژن قرار دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ریکوڈک کی ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا میں تانبے اور سونے کے سب سے بڑے غیر استعمال شدہ ذخائر میں سے ایک ہے جہاں 2028ء میں پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ تقریباً دو دہائیوں تک تعطل کا شکار رہنے کے بعد اب عملی نفاذ کے مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ معدنی وسائل کو تیار اور نیم تیار مصنوعات میں تبدیل کرنے سے معاشی مواقع میں اضافہ ہوگا، مقامی صنعتوں کو تقویت ملے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے گا کہ پاکستان اپنی قدرتی دولت سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کان کنی میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو پائیدار معاشی ترقی میں تبدیل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی، پیشہ ورانہ تربیت، مقامی سپلائرز اور ہنرمند افرادی قوت کی ترقی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے طریقہ کار کو آسان بنانے، بیوروکریٹک رکاوٹوں کے خاتمے اور شفاف پالیسیوں کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معدنی دولت کو غیر پراسیس شدہ قدرتی وسائل کی برآمد تک محدود رہنے کے بجائے صنعتی ترقی، مقامی روزگار اور مشترکہ خوشحالی کا محرک بننا چاہیے۔وزیراعظم نے فورم کے انعقاد اور پاکستان کے معدنیات و کان کنی کے شعبوں کو آگے بڑھانے کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ان کی معاونت اور عزم نے پاکستان کے معدنی وسائل کو ملکی معاشی وژن کا مرکزی حصہ بنانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور اہم متعلقہ فریقوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں مدد فراہم کی۔
14
19
4
88
26,634
Founder and Executive Co-Chairman of Ivanhoe Mines, Mr. Robert Friedland called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad, today.
19
15
2
90
14,725