Altamash retweeted
راولپنڈی اس خطے کا دل اور راولاکوٹ یہاں کا دل ہے. جانئے دو شہروں کا آپس میں تاریخی تعلق اور ایک دوسرے پر سماجی انحصار.
Altamash retweeted
3 جون 1947ء کو جب تقسیمِ ہند کا منصوبہ پیش کیا گیا، تو اس وقت برصغیر کے صوبوں میں باقاعدہ منتخب اسمبلیاں اور وزرائے اعلیٰ موجود تھے۔ صوبہ سرحد (موجودہ خیبر پختونخوا) میں ڈاکٹر خان صاحب کی منتخب کانگریسی حکومت قائم تھی۔
اگر اس وقت بھی یہ ضد کی جاتی کہ چونکہ منتخب اسمبلی موجود ہے اس لیے فیصلہ اسمبلی کرے گی، تو سرحد اسمبلی شاید کبھی پاکستان کے حق میں فیصلہ نہ دیتی۔ لیکن قیادت اور برطانوی حکومت نے تسلیم کیا کہ ملک کی قسمت کا فیصلہ چند درجن اراکینِ اسمبلی کے بس کی بات نہیں۔ چنانچہ 6 سے 17 جولائی 1947ء تک صوبہ سرحد میں باقاعدہ ریفرنڈم کروایا گیا۔ صوبے کے عوام گھروں سے نکلے اور 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد ووٹرز (یعنی ڈالے گئے ووٹوں کے 99 فیصد) نے براہِ راست پاکستان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
اسی طرح آسام کے مسلم اکثریتی ضلع سلہٹ میں آسام کی صوبائی اسمبلی موجود تھی، مگر جب سلہٹ کے مستقبل کا سوال آیا کہ وہ بھارت کے صوبے آسام میں رہے یا مشرقی بنگال (پاکستان) کا حصہ بنے، تو 6 جولائی 1947ء کو عوام سے براہِ راست رائے لی گئی۔ سلہٹ کے 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد شہریوں نے پاکستان کے حق میں مہر لگا کر اپنا جغرافیہ خود طے کیا۔
تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کے نقشے میں یہ دو اہم خطے کسی اسمبلی کی قرارداد سے نہیں بلکہ براہِ راست عوامی ریفرنڈم سے شامل ہوئے تھے۔
آگے چلیے اور 1970ء کی دہائی کا پاکستان یاد کیجیے۔ 1970ء کے عام انتخابات میں منتخب نمائندے سامنے آ چکے تھے، لیکن جب نمائندوں کی ضد اور عوامی امنگوں کے درمیان خلیج حائل ہوئی اور معاملہ ایوانوں میں الجھایا گیا، تو اس کا انجام ملک ٹوٹنے کی صورت میں نکلا۔ تاریخ کا سبق یہ ہے کہ جب نمائندے خود کو عوام سے بالاتر سمجھ لیں، تو ریاستوں کو ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ عوام کے فیصلے عوام سے پوچھ کر کیجیے، ریفرنڈم عوامی فیصلے جاننے کا آخری حل ہے
#مزید_صوبے_بہتر_گورننس
Altamash retweeted
🔥 پیپلز پارٹی عوام کی نہیں، وڈیروں کی جماعت بن چکی ہے!
سندھ میں برسوں سے وڈیرہ شاہی اور سیاسی اثرورسوخ نے اداروں کو اپنی گرفت میں رکھا۔ سابق وزیر داخلہ سندھ منظور وسان بھی اسی سیاسی کلچر کی ایک نمایاں مثال ہے، جہاں طاقت، سفارش اور من مانی نے پولیس جیسے اہم ادارے کی خودمختاری کو متاثر کیا۔
منظور وسان کے حوالے سے سابق پولیس افسران کے بیانات سنیں تو پتہ چلتاہےل کہ کیسے پیسہ لے کر پولیس افسران پر پسند کے ایس ایچ اوز لگانے کے لیے دباؤ اور انکار پر ان کی وردیاں اتروائ گئیں۔ یہاں تک کہ ایک واقعے میں ایک ڈی آئی جی کے منظور وسان کے سامنے پاؤں میں بیٹھا رہا تبادلہ رکوانے کے لیۓ۔
اور منظور وسان اکڑ کر ہر محفل میں کہتا تھا کہ آفیسر ایسے چاہیۓ جو تبادلہ ہو تو پاؤں میں بیٹھ جائیں،
سوچیں جب ایک ڈی آئی جی منظور وسان کے پاؤں پکڑے گا تو باقی ادارے کا کیا ہوگا؟؟؟
پولیس افسران کی تقرریاں اگر میرٹ اور قانون کے بجائے سیاسی سفارش سے ہوں تو پورا محکمہ کمزور ہوتا ہے۔اور یہی وہ سیاسی کلچر ہے جس نے سندھ میں پولیس کو عوام کی محافظ فورس کے بجائے سیاسی دباؤ کا شکار ادارہ بنا دیا۔
وڈیرہ شاہی، سیاسی سفارش اور کرپشن کے اس کلچر نے سندھ کے اداروں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔
#مزید_صوبے_بہتر_گورننس
🚨🇺🇸 Important News: A Los Angeles court has found Jonathan Rinderknecht guilty of igniting the Palisades wildfire.
This devastating fire burned 23,000 acres, reduced thousands of homes to ashes, and tragically claimed 12 lives. 💔🏠
Altamash retweeted
پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پہلے 7000ہزار ماہانہ تنخواہ پر میٹر ریڈر کی نوکری کرنے والے خورشید شاہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد آج کئی ایکڑ زمین ،محل نما گھروں ،ڈیری فارمز کے مالک ہیں
اس کے علاوہ خورشید شاہ نے اپنے فرنٹ مین پہلاج مل کے نام پر بھی 83 جائیدادیں خریدی
جن کی مالیت 500 کروڑ بتائی جاتی ہے
آخر جمہوریت کے ثمرات پی پی پی کے وزراء کے حصے میں ہی کیوں آئے، سندھ کی عوام کیوں محروم رہی؟ ؟
Altamash retweeted
نئے صوبے ملک کی تقسیم نہیں، بہتر حکمرانی کا راستہ ہیں۔
26 کروڑ آبادی والے پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ آج بھی صرف چار صوبوں تک محدود ہے۔ پنجاب کی آبادی تقریباً 13 کروڑ ہے، جبکہ بلوچستان رقبے میں سب سے بڑا صوبہ ہے۔ اتنی بڑی آبادی کو چند صوبائی دارالحکومتوں سے مؤثر انداز میں چلانے کی توقع رکھنا خود ایک بڑا انتظامی چیلنج ہے۔
دنیا کے کئی ممالک آبادی اور ضروریات کے مطابق اپنی انتظامی اکائیوں میں اضافہ کرچکے ہیں۔ نائیجیریا نے 3 سے 36 ریاستیں بنائیں، انڈونیشیا میں 38 صوبے ہیں اور کینیا نے 8 صوبوں کی جگہ 47 منتخب کاؤنٹیاں قائم کیں۔
پاکستان میں بھی 16، 23 سے 25 یا 30 سے زائد انتظامی یونٹس کے مختلف ماڈلز پر غور ہونا چاہیے۔ جنوبی پنجاب، بہاولپور، ہزارہ اور دیگر علاقوں کے مطالبات کو سیاسی مفادات کی عینک سے دیکھنے کے بجائے انتظامی ضرورت سمجھنا ہوگا۔
نئے صوبوں کا مقصد نئی سیاسی اشرافیہ اور سرکاری عہدے پیدا کرنا نہیں بلکہ تعلیم، صحت، روزگار، صنعت اور انصاف کو عوام کے قریب لانا ہونا چاہیے۔ ہر نئے صوبے کے ساتھ مالی وسائل، مضبوط ادارے، ہائی کورٹ، یونیورسٹی، اسپتال اور بااختیار بلدیاتی نظام بھی ضروری ہے۔
یاد رکھیں، نئے صوبے پاکستان کو تقسیم نہیں کرتے، ناانصافی، محرومی اور احساسِ نظرانداز کیے جانے کو کم کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ پاکستان کو بڑے صوبوں کی نہیں، عوام کے قریب اور جوابدہ حکمرانی کی ضرورت ہے۔
#مزید_صوبے_بہتر_گورننس
#CaraACaraRTVE
A woman continuously beat a man then the man responded to protect himself and instantly taught her a lesson in ‘equality’. Do you agree with this defensive action?
Altamash retweeted
Desperation Exposed: India’s Obsession with Pakistan’s Minerals, Internal Affairs and Field Marshal Asim Munir Reflects the Deep Wounds of Maarka-e-Haq
India’s relentless obsession with Pakistan, particularly Field Marshal Syed Asim Munir, is a glaring manifestation of the humiliation New Delhi suffered in Maarka-e-Haq. Unable to digest its battlefield setback under Field Marshal Asim Munir’s leadership, the self-proclaimed Vishwaguru has turned international forums into platforms for petty political tantrums, exposing its frustration and diplomatic desperation.
Dragging Pakistan’s internal affairs, Khyber Pakhtunkhwa’s governance and its mineral wealth into United Nations speeches is nothing but blatant interference in Pakistan’s sovereignty. India’s hysterical reaction to Governor’s Rule and emergency measures in KP reflects a neighbour increasingly rattled by Pakistan’s internal stability and strategic progress.
The convergence of India, Afghanistan, PTI and other anti-Pakistan elements around narratives aimed at destabilising Pakistan exposes a shared agenda. PTI’s disastrous governance created an environment in which Fitna al-Khawarij (FAK) and Fitna al-Hindustan (FAH) found room to operate, while New Delhi’s broader anti-Pakistan campaign is increasingly losing ground.
Even more revealing is how India’s UN propaganda over Pakistan’s mines and minerals echoes the narratives circulated by Fitna al-Hindustan (FAH) and Fitna al-Khawarij (FAK). The striking alignment raises serious questions about the coordination between anti-Pakistan propaganda abroad and militant narratives on the ground, particularly amid persistent concerns over Indian involvement in terrorism in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan.
Pakistan’s successful Mines and Minerals Investment Conference and its ability to attract international investment have clearly unsettled New Delhi. Watching Pakistan generate global economic interest while India faces growing diplomatic challenges has intensified its frustration and jealousy.
Meanwhile, India has enough domestic challenges to address: Congress questioning electoral processes and the Election Commission, frustrated young people protesting over unemployment and educational opportunities, and farmers taking to the streets. Yet Pakistan does not need to turn India’s domestic problems into international talking points.
The contrast is unmistakable: Pakistan is focused on economic opportunities, diplomatic engagement and international partnerships, while Modi’s India increasingly appears preoccupied with Pakistan’s internal affairs. A country confident in its global standing does not need to obsess over its neighbour’s minerals, governance or leadership.
Maarka-e-Haq has clearly left deep political and psychological scars in New Delhi. India’s increasingly desperate rhetoric is exposing an uncomfortable reality: Pakistan remains its biggest obsession, even when the world is watching.
Altamash retweeted
بلاول بھٹو کے مطابق نئے صوبے بنانا سندھو دیش کی تقسیم ہے، اس پر خون کی ندیاں بہیں گی، اس پر عوامی ریفرنڈم نہیں کروائیں گے کیونکہ سندھ اسمبلی نے آرٹیکل 239 کے تحت ریزولوشن پاس کر دی ہے کہ ریفرنڈم نہیں ہو گا، ارٹیکل 48 کے تحت اگر صوبائی اسمبلی ریفرنڈم کے خلاف قرارداد پاس کر دے تو ریفرنڈم نہیں ہو گا،
بلاول صاحب ارٹیکل 48 کہیں نہیں کہتا کہ کسی بھی صوبے کی اسمبلی کہہ دے تو کہ ریفرنڈم نہیں ہو گا تو ریفرنڈم نہیں ہو گا
آئین پاکستان کے آرٹیکل 48(6) کا دائرہ کار کہتا ہے اگر وزیراعظم کسی بھی قومی اہمیت کے حامل معاملے پر ریفرنڈم کرانا ضروری سمجھیں تو وہ اسے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیج سکتے ہیں۔ مشترکہ اجلاس کی منظوری کے بعد عوام سے "ہاں" یا "نہ" کی صورت میں براہِ راست رائے لی جا سکتی ہے اور اس شق میں کسی صوبائی اسمبلی کی پیشگی اجازت کی کوئی شرط درج نہیں ہے۔
ریفرنڈم کیا ہے، ریفرنڈم عوامی رائے ہے جو کسی بھی قومی ایشو پر عوامی رائے جاننے کے لیے ہو سکتا ہے، 239 کی کوئی بھی شق وفاق یا پارلیمنٹ کو کسی قومی معاملے پر محض عوامی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم کرانے سے ہرگز نہیں روکتی۔
ووٹ بھی عوامی رائے ہوتی ہے پھر آپ عوام سے اپنے اقتدار کے لیے ووٹ کیوں لیتے ہیں؟؟ اگر عوام اپنے مسائل کے لیے ووٹنگ نہیں کر سکتی تو اپ کے اقتدار کے لیے کیوں کرے؟
آپ کو اگر جمہوریت پر یقین ہے تو جمہوریت میں عوام سپریم ہے وہ مقدم ہے ، عوامی نمائندے مقدم نہیں، جب کسی اہم قومی معاملے پر خود عوام براہِ راست رائے دینے یا ریفرنڈم کے ذریعے فیصلہ کرنے کے لیے موجود ہوں، تو منتخب نمائندوں کی رائے کو عوام کی براہِ راست مرضی پر فوقیت نہیں دی جا سکتی۔
اگر آپ واقعی عوامی نمائندے ہیں تو اپ کو عوام میں جانے میں تکلیف کیوں ہے،
بلاول بھٹو زرداری شائد اس لیے عوام میں جانے سے خوفزدہ ہیں کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت نہیں بلکہ قابض جماعت ہے یہ کچے اور پکے کے ڈاکوؤں پر مشتمل گروہ ہے سندھ کا ہر وڈیرہ جو ہاری کی زمین پر قابض ہے وہ پیپلزپارٹی کا پارلیمان ہے کچے کے ڈاکو پیپلزپارٹی کے ہیں عوام ان کے ظلم کا شکار ہیں ایسے میں کون سندھی ہے جو پیپلزپارٹی کے قبضے سے نکلنے کے لیے ریفرنڈم میں حصہ نہیں لے گا
بلاول کی دھمکی کے مطابق نئے صوبوں کے خلاف پکے کے ڈاکو کچے کے ڈاکوؤں کے زریعے خون بہا سکتے ہیں مگر عوام اس ڈر سے ارادہ بدلتی نظر نہیں آتی،
بلاول صاحب آپ نئے صوبوں کے قیام کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو صوبائی خود مختاری یا قومیت کے تصادم کیوں قرار دے رہے ہیں مجوزہ ریفرنڈم کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ پنجاب خیبرپختونخوا یا بلوچستان کی آبادی سندھ کی جغرافیائی حدود کا فیصلہ کرے گی۔ اس کےبرعکس، جس خطے یا صوبے میں انتظامی تقسیم کی تجویز زیرِ غور ہو، وہاں کے مقامی شہری ہی ووٹ کے ذریعے اپنی رائے دیں گے۔
جب سیاسی جماعتوں کے پاس خراب گورننس، غربت اور مقامی محرومیوں کا کوئی ٹھوس جواب نہیں ہوتا، تو وہ انتظامی اصلاحات کے مطالبے کو "قومیت کی بقا" یا "تقسیم"کا جذباتی رنگ دے کر عوامی جذبات بھڑکاتی ہیں۔
1974 میں سندھ صرف 3 ڈویژن اور11 اضلاع پر مشتمل تھا، جبکہ آج یہ تعداد بڑھ کر 6 سے7 ڈویژن اور 30 اضلاع تک پہنچ چکی ہے،جب اپ نے یہ تقسیم کی تب خون کیوں نہیں بہایا
نئے اضلاع بننے سے سندھو دیش کی تقسیم نہیں ہویی تو نئے صوبوں سے کیسے ہو گی؟
صوبوں کے قیام سے کوئی بین الاقوامی سرحد یا خاردار تار نہیں لگائی جاتی، نہ ہی کوئی شہری بے دخل ہوتا ہے۔سندھ کے باسی اپنے ہی گھروں، دیہاتوں، شہروں اور زمینوں پر آباد رہیں گے، ان کی ثقافت، زبان اور تاریخی شناخت ویسی ہی برقرار رہے گی، صوبہ بنانے کا مقصد محض دارالحکومت، ہائی کورٹ، سیکرٹریٹ اور ترقیاتی فنڈز کو عوام کے گھر کی دہلیز تک لانا ہے، تاکہ دور دراز علاقوں کے شہریوں کوانتظامی کاموں اور انصاف کےلیے سینکڑوں کلومیٹر کا سفر کرکے کراچی نہ آنا پڑے۔
بلاول کا مسئلہ پیسہ اور اجارہ داری ہے، پیپلز پارٹی کو طویل عرصے سے سندھ میں بلا شرکتِ غیرے اقتدار حاصل ہےنئے صوبے بننے سے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار محدود ہو جائے گا اور نئی مقامی قیادت ابھرے گی، جس سے ایک جماعت کی سیاسی اجارہ داری ختم ہونے کا خدشہ ہے این ایف سی ایوارڈ کے پیسے دوسرے نئے صوبوں میں بھی تقسیمِ ہونگے جو بلاول کو منظور نہیں
بلاول بھٹو کہتے ہیں پنجاب اور وفاق میں فارم 47 کی حکومت ہے
جناب بلاول اپ کے کہنے کا مطلب ہے جہاں اپ کی حکومت ہے وہاں فئر الیکشن ہوے باقی جگہ دھاندلی ہوئی اگر دھاندلی ہوئی تو پھر پورے پاکستان میں ہوئی اپ کی حکومت بھی فارم 47 کی ہوئی اپ کے والد بھی فارم 47 کے چنیدہ صدر ہوے
ویسےبلاول نے کرپشن سمیت مسائل تو گنوائے حل کیا بتایا؟ کیا کرپشن ختم کرنے کے لیے احتساب خود سے شروع کرنے کی پیشکش کی
🇺🇸 A reckless night, a crashed car, and a 17-year-old girl too drunk to stand. But behind all the anger and chaos, one sentence kept coming: “I love my mom.” A heartbreaking reminder of how quickly one bad decision can change lives.
Altamash retweeted
گروک @grok یہ جو باتیں ان صاحب نے لکھی ہیں ان کی تصدیق کریں ۔ ریسرچ کرکے رپورٹ دیں ۔
پیپلزپارٹی نے کراچی کو موئن جو داڑو کیسے بنایا
ایک بلوچی کہاوت ہے کہ اس مسجد کو ڈھادو جو کاریز water course کا راستہ روکے۔
لیکن کراچی میں نالے اور کاریز کیا پوری کی پوری برساتی ندیاں غائب کردی گئیں. گنجان آباد علاقوں میں نالوں پر مارکیٹیں اور شاپنگ پلازے قائم کردیئے اور شمال مشرق و شمال مغرب سے جنوب کی طرف بہنے والی پوری پوری برساتی ندیوں پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنادی یا ان پر کچی آبادیاں بنادیں. اور اس کالے دھن یا شہر کی Political Economy سے سب سے زیادہ پیپلزپارٹی اور پھر ایم کیو ایم ہوئی. ان دونوں پارٹیوں کے ٹھیکے دار جو بعد میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر و ایم این اے ایم پی بنتے رہے وہ بھی برابر مستفید ہوئے.
کہتے ہیں پانی اور عشق اپنا راستہ خود بناتے ہیں کوئی رکاوٹ انکے لئے رکاوٹ نہیں ہوتی اور نہ ان سے لڑا جاتا بلکہ راستہ دیا جاتا ہے.
اسکاؤٹنگ یا فوجی مشقوں میں سکھاتے ہیں کہ اپنے خیمے کے ساتھ دو نالیاں بناؤ ایک سانپ کے لئے اور دوسری پانی کے لئے اگر بارش ہوگئی تو خیمے پر برسنے والا پانی سب سے پہلے خیمے ہی کو گرائے گا اور اگر سانپ کے لئے کرال /نالی نہیں بنائی تو وہ خیمہ کے رہائشی کو نہیں بخشے گا.
کراچی والوں کے ساتھ بھی یہ ہوا ہے خیمہ بھی گر گیا اور اب ایک نہیں تین تین سانپ گرے ہوئے خیمے میں لڑ رہے ہیں.
اللہ کراچی کے حالات پر رحم فرمائے میں کسی تفصیل میں جائے بغیر اور اعداد و شمار ظاہر نہ کرتے ہوئے صرف اتنا کہوں گا کہ شہر ایک Ticking Bomb بنا ہوا.
کاش کوئی با اختیار فرد، پارٹی یا اختیار دینے لینے والے لوگ اس شہر کے حالات پر رحم کھائیں.
Altamash retweeted
کراچی بدحال ہے حالانکہ درآمدات اور برآمدات اسی شہر کی بندرگاہوں سے ہوتی ہیں۔ ملک بھر کے بینکوں کا ہیڈ آفس یہاں ہے، اسٹاک ایکسچینج یہاں ہے، اور کشمیر سے لے کر گوادر تک کے کروڑوں خاندانوں کے چولہے اسی شہر کے روزگار سے جلتے ہیں۔ لیکن المیہ دیکھیے، جو شہر پورے ملک کو پالتا ہے، آج وہ خود پینے کے صاف پانی، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، ابلتے ہوئے گٹروں اور بے لگام اسٹریٹ کرائم کے رحم و کرم پر ہے۔
سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہے؟ اس کی وجہ بہت سادہ ہے: "گورنس کا بحران"۔
اس بحران پر یہاں سے وہ بحث جنم لیتی ہے جو آج کل ملک کے فکری اور عوامی حلقوں میں گونج رہی ہے: کیا کراچی کو براہِ راست وفاق کا حصہ یا وفاقی انتظام میں ہونا چاہیے؟
اس تجویز کے حق میں ٹھوس عالمی مثالیں اور معاشی دلائل موجود ہیں۔ آپ دنیا کا نقشہ اٹھائیے اور ان ممالک کو دیکھیے جنہوں نے معاشی معجزے برپا کیے۔ چین نے جب ترقی کا فیصلہ کیا تو اس نے شنگھائی اور شینزن جیسے شہروں کو صوبائی بیوروکریسی کے شکنجے سے نکال کر براہِ راست مرکزی حکومت کے ماتحت کر دیا۔ نتیجہ آج پوری دنیا کے سامنے ہے۔
شنگھائی آج دنیا کا معاشی دارالحکومت بن چکا ہے۔ اسی طرح بھارت نے ممبئی اور دہلی کے لیے خصوصی انتظامی ماڈل اپنائے، امریکا نے واشنگٹن ڈی سی کو کسی ریاست کے ماتحت رکھنے کے بجائے وفاقی اکائی بنایا، اور متحدہ عرب امارات نے دبئی کو خصوصی اختیارات دے کر اسے عالمی منڈی بنا دیا۔
معاشیات کا ایک بنیادی اصول ہے: "جہاں سے دولت پیدا ہوتی ہے، وہاں کا نظام سب سے زیادہ مستحکم اور تیز رفتار ہونا چاہیے۔"
کراچی کے معاملے میں یہ اصول الٹا چل رہا ہے۔ وفاقی وزراء اور شہر کی نمائندہ جماعتیں جب یہ کہتی ہیں کہ کراچی کو وفاق کا حصہ بنانا ملکی بقا کا مسئلہ ہے، تو ان کے دلائل میں وزن نظر آتا ہے۔
پہلی دلیل یہ ہے کہ صوبائی حکومت کے پاس نہ اتنے وسائل ہیں اور نہ ہی وہ تکنیکی صلاحیت کہ وہ ڈھائی سے تین کروڑ آبادی کے اس میگا سٹی کو جدید خطوط پر چلا سکے۔ گرین لائن بس منصوبہ ہو یا کے-فور (K-IV) پانی کا منصوبہ، جب تک وفاق نے براہِ راست مداخلت نہیں کی، یہ منصوبے دہائیوں تک فائلوں میں دفن رہے۔
دوسری بڑی دلیل سلامتی اور امن و امان کی ہے۔ کراچی ایک بندرگاہی شہر اور عالمی تجارتی مرکز ہے۔ یہاں کا امن محض ایک صوبے کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کی قومی سلامتی سے جڑا ہے۔ جب کراچی میں امن خراب ہوتا ہے تو اس کا نقصان لاہور کے تاجر اور پشاور کے مزدور کو بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ وفاقی اداروں کے براہِ راست کنٹرول سے شہر میں ایک متحد سیکیورٹی اور انتظامی ڈھانچہ قائم ہو سکتا ہے۔
تیسری دلیل عالمی سرمایہ کاری ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار کسی صوبائی محکمے یا مقامی تھانے کی پیچیدگیوں میں نہیں الجھنا چاہتے۔ انہیں ون ونڈو آپریشن اور وفاقی ریاست کی گارنٹی درکار ہوتی ہے۔ اگر کراچی وفاقی انتظام میں ہو تو یہ شہر چند برسوں میں اربوں ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے پاکستان آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات پا سکتا ہے۔
یہ بات یاد رکھیے، اگر گاڑی کا انجن خراب ہو جائے تو پوری گاڑی کھڑی ہو جاتی ہے، پھر چاہے پچھلی سیٹوں پر بیٹھے مسافر کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں۔ کراچی اس ملک کا انجن ہے۔ اگر ہم نے اس انجن کی مرمت نہ کی، اگر ہم نے کراچی کو صوبائی شکنجے سے آزاد نہ کیا ، تو خدا نخواستہ یہ انجن جام ہو جائے گا اور جس دن کراچی رُک گیا، اس دن پاکستان کی معیشت کو کوئی نہیں بچا سکے گا۔ فیصلہ اب ہمارے حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے؛ وہ سیاست بچانا چاہتے ہیں یا ریاست!
Altamash retweeted
کبھی کسی نے ہیں دیکھی، ہوئی جدا آنکھیں
اداس بیوہ کی آنکھیں، یتیم آنکھیں!!! 💔
#Pakistan #PakistanZindabad #PakArmy #OurMartyrsOurHeroes
Susan Smith the South Carolina drowned her two young sons in a lake in 1994.💔💔
After 30+ years, she’s seeking parole again tomorrow. Father David Smith says: “I want her in prison until she dies.”😪
What do you think?
Altamash retweeted
In India 🇮🇳, a 40-year-old mother of two was allegedly gang-raped and faced police indifference instead of justice. Two children have lost their mother's care. Where is "Beti Bachao"? When will women be safe? 😨💔
🇺🇸🚨In 1990,a child & her caregiver were brutally murdered in Cape Coral,Florida.The man convicted of their murders attacked his own defense lawyer,elbowing him in face,just as the judge was announcing his death sentence in court.A shocking moment of violence inside the courtroom

















