
#President ISF Pakistan #MPhil in public policy #Against Nepotism #PTIFamily
islamabad
Joined July 2013
- Tweets9.6K
- Following2.2K
- Followers12.3K
- Likes46.6K
Pinned Tweet
میں اپنے حلقے PK97 کرک سے اپنی پارٹی پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا خواہشمند تھا۔ میں نے اپنی زندگی کے 11 سال اس پارٹی کو دئے اور کالج لائف سے اب تک آئی ایس ایف کے مختلف عہدوں پے رہا اور ابھی بھی اسلام آباد ریجن کا صدر ہوں۔ میں کبھی بھی اس پارٹی میں ٹکٹ یا پوزیشن کے لئے نہیں تھا بلکہ ایک مقصد کے لئے تھا اوروہ مقصد تھا پاکستان کو ایک آزاد اور خود مختار ملک دیکھنا۔ جب تک یہ مقصد حاصل نہیں ہوتا میں اپنے لیڈر کے ساتھ یہ جدوجہد جاری رکھونگا۔
پارٹی نے میری جگہ کسی اور کو ٹکٹ ایوارڈکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے پارٹی کے اس فیصلے کو دل سے قبول کرتا ہوں اور ساتھ ساتھ ملک کے ہر حلقے کے پارٹی امیدواروں سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ پارٹی کے اعلان کردہ امیدوار کے ساتھ کھڑے ہو جائیں کیونکہ یہ الیکشن ہم نے اپنے لئے نہیں لڑنا بلکہ خان صاحب کے لئے لڑنا ہے ان کی مشکلات کم کرنے کے لئے لڑنا ہے۔
اللہ آپ سب کا حامی اور ناصر ہو۔
Amjad Ali Shah retweeted
Big demand from United Nations Human Rights Chief Volker Turk
“I call for [Imran Khan’s] release. I call for his proper treatment, and I actually call for de-escalation,” @volker_turk.
#ImranKhanWantsJustice
Amjad Ali Shah retweeted
اسلام آباد: انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی، عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کی رہائی، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور خیبرپختونخوا میں عوامی مینڈیٹ کی بحالی کے مطالبات کے حق میں احتجاج ریکارڈ کروانے کے ساتھ طلبہ کے حقوق اور تنظیمی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف پاکستان عمیر شوکت، صدر آئی ایس ایف اسلام آباد صہیب الیاس، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عادل خان، سینئر نائب صدر اسلام آباد نبیل بلوچ اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سہیل خورشید نے خصوصی شرکت کی۔
موجودہ کابینہ کی مدت مکمل ہونے پر جنرل سیکرٹری شکرت خان نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ شرکاء نے صدر آئی ایس ایف IIUI طیب زبیر اور ان کی ٹیم کی محنت، مستقل مزاجی اور تنظیمی خدمات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر طلبہ کو سیاسی نمائندگی دینے اور طلبہ یونینز کی بحالی پر بھی زور دیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر مرحوم سفیان عباسی کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
#ImranKhanWantsJustice
عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی، وزیر اعلی سہیل افریدی ، جنید اکبر سمیت تمام پارٹی لیڈران اور آئی ایس ایف کے تمام اغوا کارکنان کی بازیابی کے لئے آئی ایس ایف اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام اباد نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
رہا کرو رہا کرو
عمران کو رہا کرو
Release youth wing workers.
The continued detention of our Alumni, Ehsan Toor, Mubashir Abbasi, Asim Satti and Junaid Arif Abbasi, is deeply concerning. Their right to liberty, dignity and due process must be respected. No one should be deprived of their fundamental rights, and no court order should be left unimplemented.
We strongly demand their immediate and unconditional release. Respect the rule of law, uphold fundamental rights, and implement the Peshawar High Court’s orders without further delay.
Amjad Ali Shah retweeted
زندگی کا تحفظ، عدالتی حکم پر فوری عمل
عمران خان اور بشریٰ عمران خان کے لیے فوری طبی سہولیات کی فراہمی اور سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف آواز اٹھائیں۔
قلم اٹھائیں، چیف جسٹس کے نام خط لکھیں اور لفافہ ڈاک سے بھیجیں۔
#ImranKhansLifeIsAtRisk
Amjad Ali Shah retweeted
آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان صاحب اور بشراء بی بی کے مقدمات میں ملک بھر سے ILF کے وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
انشااللہ آئندہ بھی وکلاء اسی جوش اور جذبے سے مقدمات میں پیش ہونگے ۔
عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی، وزیر اعلی سہیل افریدی ، جنید اکبر سمیت تمام پارٹی لیڈران اور آئی ایس ایف کے تمام اغوا کارکنان کی بازیابی کے لئے آئی ایس ایف زرعی یونیورسٹی پشاور کی احتجاجی ریلی۔
رہا کرو رہا کرو
عمران کو رہا کرو
Amjad Ali Shah retweeted
میں نے ناممکن نظر آنے والی بے شمار قانونی جنگیں لڑیں اور کبھی رُکا نہیں لیکن اب نظام نے مجھے انصاف دینا بند کردیا ہے ۔ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اس سے پہلے کہ بہت تاخیر ہوجائے، 74 سال کی عمر میں میری مسلسل بگڑتی ہوئی صحت ایسی جگہ لے جارہی ہے جہاں سے شاید میں کبھی واپس نہ آسکوں۔
کپتان عمران خان کا جیل سے خط
#ImranKhansLifeIsAtRisk
ISF Hairpur Sindh
خیرپور: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے 19ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران قائد چیئرمین عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور آئی ایس ایف کے 19 سالہ تنظیمی سفر، طلبہ کی نمائندگی اور آئندہ تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر شرکاء نے طلبہ کے حقوق اور اپنے تنظیمی عزم کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
#19YearsOfISF #ISFFoundationDay
ISF IIUI Islamabad
اسلام آباد: انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام کویت ہاسٹل میں تنظیم کا 19واں یومِ تاسیس بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، جس میں طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران تنظیم میں نئے شامل ہونے والے طلبہ کو صدر آئی ایس ایف اسلامک یونیورسٹی طیب زبیر اور نائب صدر آئی ایس ایف اسلام آباد نبیل بلوچ نے تنظیمی کیپس پہنائیں اور انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر نئے شامل ہونے والے طلبہ نے آئی ایس ایف کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا، جبکہ شرکاء نے تنظیم کے 19 سالہ سفر، طلبہ کی نمائندگی اور تنظیمی سرگرمیوں کے تسلسل پر بھی گفتگو کی۔
#19YearsOfISF #ISFFoundationDay
ISF Rawalpindi
راولپنڈی: انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے 19ویں یومِ تاسیس کے موقع پر آئی ایس ایف ضلع راولپنڈی کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت صدر آئی ایس ایف ضلع راولپنڈی ذین ستی نے کی، جس میں آئی ایس ایف راولپنڈی سٹی اور ضلع راولپنڈی کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین عمران خان کی رہائی، طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور طلبہ تنظیموں کی بحالی کے حوالے سے گفتگو کی گئی، جبکہ ان مقاصد کے لیے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تنظیمی کردار اور آئندہ کی جدوجہد پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
#ISFFoundationDay #19YearsOfISF
Amjad Ali Shah retweeted
ژوب: انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے 19ویں یومِ تاسیس کے موقع پر آئی ایس ایف ژوب کے زیرِ اہتمام ڈگری کالج ژوب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ضلعی صدر آئی ایس ایف ژوب نصرالدین شاہ مندوخیل کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں تنظیمی عہدیداران، کارکنان، مختلف سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نوجوانوں نے طلبہ کے حقوق کے تحفظ، تعلیمی ترقی اور نوجوانوں میں سیاسی و فکری شعور کے فروغ کی اہمیت پر گفتگو کی۔ شرکاء نے آئی ایس ایف کے تنظیمی سفر اور طلبہ کی نمائندگی کے عزم کو آگے بڑھانے کا اظہار کیا۔
#19YearsOfISF #ISFFoundationDay
Amjad Ali Shah retweeted
پشاور: انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے 19ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پرل لان، یونیورسٹی آف پشاور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صدر آئی ایس ایف یونیورسٹی کیمپس پشاور کے سینئر نائب صدر ولی خان کی سربراہی میں منعقدہ تقریب میں صوبائی جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف خیبرپختونخوا اظہر خان غزنوی سمیت دیگر عہدیداران اور طلبہ نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران نوجوانوں نے اپنے اسیر ساتھیوں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنے اور اپنے آئینی و جمہوری حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
#ISFFoundationDay #19YearsOfISF
Amjad Ali Shah retweeted
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور کی جانب سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے یومِ تاسیس کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور حافظ ربیط سلطان نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ طلباء نے عمران خان کے نظریہ پر اٹل رہنے کا عندیہ دیا اور حقیقی آزادی کی اس جنگ میں پہلے سے زیادہ پر عزم اور فعال طریقے سے کام جاری رکھنے ک عزم کیا۔
#19yearsofISF
#ISFFoundationDay
ISF Gilgit
I گلگت سٹی میں صدر آئی ایس ایف گلگت بلتستان اویس محبوب کی قیادت میں یوم تاسیس کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، نوجوانوں تک عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا ، نوجوانان نے بھرپور عزم کیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے تھے ہیں اور رہیں گے انشاءاللہ۔
یہ دن انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جدوجہد، نوجوانوں کے عزم اور حقیقی تبدیلی کے مشن کی تجدید کا دن ہے۔
#19YearsOfISF #ISFFoundationDay
ISF lahore
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور کی جانب سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے یومِ تاسیس کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور حافظ ربیط سلطان نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ طلباء نے عمران خان کے نظریہ پر اٹل رہنے کا عندیہ دیا اور حقیقی آزادی کی اس جنگ میں پہلے سے زیادہ پر عزم اور فعال طریقے سے کام جاری رکھنے ک عزم کیا۔
#19yearsofISF
#ISFFoundationDay
ISF zhob balochistan
ژوب: انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے 19ویں یومِ تاسیس کے موقع پر آئی ایس ایف ژوب کے زیرِ اہتمام ڈگری کالج ژوب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ضلعی صدر آئی ایس ایف ژوب نصرالدین شاہ مندوخیل کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں تنظیمی عہدیداران، کارکنان، مختلف سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نوجوانوں نے طلبہ کے حقوق کے تحفظ، تعلیمی ترقی اور نوجوانوں میں سیاسی و فکری شعور کے فروغ کی اہمیت پر گفتگو کی۔ شرکاء نے آئی ایس ایف کے تنظیمی سفر اور طلبہ کی نمائندگی کے عزم کو آگے بڑھانے کا اظہار کیا۔
#19YearsOfISF #ISFFoundationDay
ISF peshawar.
پشاور: انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے 19ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پرل لان، یونیورسٹی آف پشاور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صدر آئی ایس ایف یونیورسٹی کیمپس پشاور کے سینئر نائب صدر ولی خان کی سربراہی میں منعقدہ تقریب میں صوبائی جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف خیبرپختونخوا اظہر خان غزنوی سمیت دیگر عہدیداران اور طلبہ نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران نوجوانوں نے اپنے اسیر ساتھیوں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنے اور اپنے آئینی و جمہوری حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
#ISFFoundationDay #19YearsOfISF
Amjad Ali Shah retweeted
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کے 19 ویں یومِ تاسیس پر تنظیم کے موجودہ اور سابقہ تمام کارکنان کی 19 سالہ جدوجہد، نظریاتی عزم اور استقامت کو خراجِ تحسین۔ طلبہ حقوق کی آواز بننے, ملکی سیاست کو حقیقی قیادت فراہم کرنے اور جمہوری اقدار کے لیے ہر کٹھن مرحلے پر اپنے قائد عمران خان کے نظریے پر ڈٹے رہنے والے نوجوانوں کو یومِ تاسیس مبارک ہو۔




















