Deputy Commissioner Kharan (@DcKharan) header
Deputy Commissioner Kharan (@DcKharan) profile picture

Official Twitter account of Deputy Commissioner Kharan

Kharan
Joined January 2023
Photo by Deputy Commissioner Kharan (@DcKharan)Photo by Deputy Commissioner Kharan (@DcKharan)Photo by Deputy Commissioner Kharan (@DcKharan)Photo by Deputy Commissioner Kharan (@DcKharan)Photo by Deputy Commissioner Kharan (@DcKharan)Photo by Deputy Commissioner Kharan (@DcKharan)Photo by Deputy Commissioner Kharan (@DcKharan)Photo by Deputy Commissioner Kharan (@DcKharan)Photo by Deputy Commissioner Kharan (@DcKharan)Photo by Deputy Commissioner Kharan (@DcKharan)
ADC Kharan Umer Sanan Jamali, along with DHO Dr. Sher Ahmed , visited various areas to monitor polio teams. Tally sheets, finger marking,security arrangements and the vaccine cold chain were inspected to ensure the effective implementation of the ongoing polio campaign. @dpr_gob
2
65
ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کی زیرِ صدارت BSDI ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ متعلقہ ایکسیئنز نے پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خاران نے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ @dpr_gob
145
مکہ باہمی دفاعی معاہدہ پاکستان کی ایک اہم سفارتی کامیابی ہے، جو پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی سلامتی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا۔ یہ معاہدہ اسلامی ممالک کے باہمی اتحاد، اعتماد اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
2
127
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران عمر سنان جمالی کی زیر صدارت زرعی انکم ٹیکس سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریونیو اسٹاف کو زرعی انکم ٹیکس کی وصولی مزید تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔ @dpr_gob
1
1
93
اے ڈی سی خاران عمر سنان جمالی نے BSDI کے تحت زیر تعمیر کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، گراسنگ اور پچ کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور پانی کی فراہمی بڑھانے سمیت کام کو اعلیٰ معیار پر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ @CMOBalochistan @dpr_gob
95
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران عمر سنان جمالی نے BSDI فیز ٹو کے تحت ٹیچنگ ہسپتال خاران میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ باقی ماندہ کام مقررہ مدت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ @dpr_gob
75
ڈی سی خاران منیر احمد سومرو کی آن لائن زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اے ڈی سی عمر سنان جمالی سمیت تمام متعلقہ افراد موجود تھے ۔ اجلاس میں تعلیمی شعبے کی کارکردگی، درپیش مسائل اور بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ @dpr_gob
58
اے ڈی سی خاران عمر سنان جمالی کی زیر صدارت متوقع مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلیے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں نے اپنی تیاریوں پر بریفنگ دی، جبکہ اے ڈی سی نے تمام اداروں کو ہر وقت الرٹ رہنے، مشینری اور عملہ تیار رکھنے کی ہدایت کی۔ @dpr_gob
1
1
71
Deputy Commissioner Kharan retweeted
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کے ڈیجیٹل بلوچستان وژن کے تحت: حکومتِ بلوچستان نے ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں شفافیت، پیشہ ورانہ معیار اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی آر کی رہنمائی میں متعارف کرائے گئے اس پلیٹ فارم کا مقصد ڈیجیٹل پبلیشرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ایک باقاعدہ اور مستند نظام سے جوڑنا ہے۔ رجسٹریشن کے اہم فوائد: سرکاری اشتہارات اور آگاہی مہمات میں شمولیت کے مواقع۔ آفیشل رجسٹریشن اور ادارہ جاتی اعتماد۔ ذمہ دار اور مثبت ڈیجیٹل صحافت کے فروغ میں کردار۔ بلوچستان کی ترقی، عوامی خدمات اور مثبت اقدامات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کا موقع۔ پیشہ ورانہ اور معاشی مواقع تک بہتر رسائی۔ آج ہی رجسٹر کریں: dpr.gob.pk/DPRSMREG آئیے، ایک ذمہ دار، بااعتماد اور مضبوط ڈیجیٹل میڈیا کمیونٹی کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ #DGPRBalochistan #SocialMediaInfluencers #DigitalPublishers #SarfrazBugti
22
1
14
1,639
اے ڈی سی خاران عمر سنان جمالی کی زیر صدارت بجلی کے مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ عوام اور تاجر برادری سے بجلی بل بروقت ادا کرنے اور واپڈا انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی گئی، جبکہ نادہندگان اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی ہدایت جاری کی گئی۔ @dpr_gob
1
28
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران عمر سنان جمالی نے اسسٹنٹ کمشنر خاران خادم حسین کھوسہ کی موجودگی میں پٹرول پمپ مالکان کا اجلاس منعقد کیا۔ ایرانی پٹرول کی زائد نرخوں پر فروخت کے خلاف سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ پمپ مالکان کو تیل کی قلت جلد ختم کرنے کی سخت تاکید کی گئی۔
26
ڈی سی خاران منیر احمد سومرو کی آنلائن زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جبکہ اے ڈی سی عمر سنان جمالی نے معاونت کی۔ اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں، طلباء و اساتذہ کی حاضری، تعلیمی معیار، کلسٹر بجٹ اور سکولوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
31
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران عمر سنان جمالی کی زیرِ سربراہی کلسٹر ہیڈز کا چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ کلسٹر بجٹ کے استعمال، اسکولوں میں فراہم کردہ سہولیات اور تعلیمی ماحول کی بہتری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ شفافیت اور مؤثر کارکردگی پر زور دیا گیا۔
26
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران عمر سنان جمالی نے ٹیچنگ ہسپتال خاران کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او اور ایم ایس نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا اور دستیاب وسائل و درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔ ضلعی انتظامیہ نے طبی سہولیات کی بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔ @HealthDepartme5 @dpr_gob
36
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران عمر سنان جمالی نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے سامنے برطرف ملازمین سے مذاکرات کرکے احتجاج پرامن طور پر ختم کرادیا۔ ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر گیٹ کھول دیا گیا اور ملازمین کی بحالی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ و اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ @dpr_gob
30
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خاران عمر سنان جمالی نے آفس اسٹاف کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور اپنے فرائض ایمانداری و ذمہ داری سے انجام دیں۔ @CMOBalochistan @dpr_gob
53
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خاران عمر سنان جمالی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر فرائض انجام دینا شروع کر دیے۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی اور دفتری امور میں بہتری کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔ @CMOBalochistan @dpr_gob
32
ضلعی انتظامیہ خاران کی زیر سربراہی بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے حوالے سے کھلی کچہری منعقد ہوئی۔ عوامی تجاویز، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے تعلیم، صحت، آبنوشی، سڑکوں اور روزگار سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ @CMOBalochistan @dpr_gob
40
ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے غیر قانونی تجاوزات اور ٹریفک جام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شیڈ سے باہر ریڑھیاں ہٹانے اور بڑی گاڑیوں کے دن کے وقت داخلے پر پابندی کے احکامات جاری کیے۔ @CMOBalochistan @dpr_gob
35
ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کی زیر صدارت خاران ٹاؤن ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سروے، ڈیٹا کلیکشن اور کمپیوٹرائزیشن پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ریونیو سٹاف کو شفافیت کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ @CMOBalochistan @dpr_gob
35