
A dedicated fact-checking service by @geonews_urdu, committed to fighting the spread of misinformation and disinformation online in Pakistan.
Pakistan
Joined August 2022
- Tweets1.7K
- Following3
- Followers14.2K
- Likes0
دعویٰ: ایک عمارت کے اندر ہاتھا پائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے کہ تہران میں ایران کے لیے پاکستان کے سفیر پر حملہ کیا گیا۔
حقیقت: ❌ یہ دعویٰ غلط ہے۔
geonewsurdu.tv/latest/445151…
دعویٰ:سوشل میڈیا پر 4 نومبر کی تاریخ سے منسوب ایک پریس ریلیز گردش کر رہی ہے، دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے قومی سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر ملک بھر میں ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔
حقیقت: ❌ یہ دستاویز جعلی ہے اور PTA کی جانب سے جاری نہیں کی گئی۔
دعویٰ: سوشل میڈیا پر وردی میں ملبوس اہلکاروں کی پریڈ کی ایک ویڈیو اس دعوے کے ساتھ بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے کہ اس میں حال ہی میں سعودی عرب میں تعینات کیے گئے پاکستانی فوجیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
حقیقت: ❌ یہ دعویٰ غلط ہے۔
geonewsurdu.tv/latest/445103…
𝗖𝗹𝗮𝗶𝗺: A press release is circulating on social media, claiming that the Pakistan Telecommunication Authority (PTA) has imposed a nationwide ban on TikTok in Pakistan over national security concerns.
𝗙𝗮𝗰𝘁: ❌ The document is fake and was not issued by the PTA.
دعویٰ: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے کہ اس میں پاکستان کی ایک مسیحی لڑکی کو اجتماعی ریپ کا نشانہ بنانے اور اسلام قبول کرنے پر مجبور کرنے کا واقعہ دیکھا جا سکتا ہے۔
حقیقت: ❌ یہ دعویٰ غلط ہے۔
geonewsurdu.tv/latest/444995…
دعویٰ: سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جا رہا ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں مولانا فضل الرحمٰن قومی اسمبلی میں اپنی حالیہ تقاریر پر معافی مانگ رہے ہیں۔
حقیقت: ❌ ویڈیو میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
geonewsurdu.tv/latest/445052…
دعویٰ: ایک تصویر میں سعودی وزیرِ دفاع کو ایرانی صدر کا ہاتھ چومتے دیکھا جا سکتا ہے، جسے 26 اکتوبر کو ایران میں ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات سے جوڑا جا رہا ہے۔
حقیقت: ❌ یہ دعویٰ غلط ہے۔
geonewsurdu.tv/latest/444760…
دعویٰ: ایک ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر راج نافذ کیے جانے کے بعد پاکستان کی صورتِ حال کی عکاسی کرتی ہے۔
حقیقت: ❌ یہ دعویٰ غلط ہے۔ ویڈیو کا اس صورتِ حال سے کوئی تعلق نہیں۔
geonewsurdu.tv/latest/444705…
دعویٰ: ویڈیو میں احسان غنی سے منسوب بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی نے دو کم عمر لڑکوں کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔
حقیقت: ❌ احسان غنی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔
geonewsurdu.tv/latest/444646…
دعویٰ: سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد BRT بسیں پنجاب منتقل کی جا رہی ہیں۔
حقیقت: ❌ یہ دعویٰ غلط ہے۔ وائرل ویڈیوز میں بسیں کراچی سے پشاور منتقل کی جا رہی ہیں۔
geonewsurdu.tv/latest/444586…
دعویٰ: ویڈیو میں لندن میں بھارتی انفلوئنسر اور کارکن دھرو راٹھی (Dhruv Rathee) کی جانب سے بھارتی حکومت کے خلاف منعقدہ احتجاج میں پاکستانی پرچم دیکھے جا سکتے ہیں۔
حقیقت: ❌ یہ دعویٰ غلط ہے۔
geonewsurdu.tv/latest/444579…
دعویٰ: ویڈیو میں مبینہ طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گورنر راج کے نفاذ کے بعد جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کے حامی پشاور میں گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کر رہے ہیں۔
حقیقت: ❌ یہ ویڈیو نیپال کی ہے۔
geonewsurdu.tv/latest/444250…
دعویٰ: ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیرس میں ایک شخص نے پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر پر پاؤڈر نما مادہ پھینک دیا، جب وہ پاکستان کی صورتحال سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔
حقیقت: ❌ یہ دعویٰ غلط ہے۔
geonewsurdu.tv/latest/444249…
دعویٰ: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے دہلی میں حکومت مخالف احتجاج کی حمایت کی۔
حقیقت: ❌ یہ دعویٰ غلط ہے۔
geonewsurdu.tv/latest/444023…
دعویٰ: سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے خلاف ملک میں احتجاج کیا گیا۔
حقیقت: ❌ یہ دعویٰ غلط ہے۔
geonewsurdu.tv/latest/443992…
دعویٰ: ایک آن لائن اکاؤنٹ نے ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں مبینہ طور پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تحریک طالبان پاکستان (TTP) کو اپنا ’’بھائی‘‘ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
حقیقت: ❌ آڈیو مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی ہے۔
geonewsurdu.tv/latest/443508…
دعویٰ: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں بلوچستان میں فرنٹیئر کور (FC) کے اہلکار ایک نوجوان کو درخت سے باندھ کر آگ لگاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
حقیقت: ❌ یہ ویڈیو میکسیکو میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
geonewsurdu.tv/latest/443363…
دعویٰ: نیشنل پولیس اکیڈمی، اسلام آباد نے حکومت سندھ کو ایک خط ارسال کیا جس میں سندھ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (DSPs) کی انگریزی زبان کی صلاحیتوں پر تنقید کی گئی ہے۔
حقیقت: ❌ ایسا کوئی خط جاری نہیں کیا گیا تھا۔
geonewsurdu.tv/latest/443217…
دعویٰ: پی ٹی آئی کے مجوزہ لانگ مارچ سے قبل گردش کرنے والی ویڈیو میں نوجوان پاکستانیوں کو تشدد اور توڑ پھوڑ پر مبنی احتجاج سے گریز کی اپیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حقیقت: ❌ یہ ویڈیو اے آئی سے تیار کی گئی ہے۔
geonewsurdu.tv/latest/443026…


















