کیا تمہیں یہ بات نظر نہیں آتی کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق مقصد سے پیدا کیا ہے۔ اگر وہ چاہے تو تم سب کو فنا کردے، اور ایک نئی مخلوق وجود میں لے آئے۔
اور یہ بات اللہ کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔
﴿سورۃ ابراہیم، ۱۹-۲۰﴾
1
24
*کچھ لوگ اولاد کے منتظر ہیں کچھ لوگ رزق کے منتظر ہیں کچھ لوگ شفا کے منتظر ہیں اللّٰہ سب کے دعا قبول کرے
امین🤲*
1
25
السلام علیکم 🌹
اگر زندگی میں ایسی تکلیفوں سے گزر رہے ہو جن کا کبھی گمان بھی نہ کیا تھا، تو اطمینان رکھو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ایسی راحتیں بھی عطا فرمائے گا جن کا خیال بھی کبھی تمہارے دل میں نہ آیا ہو گا۔💯
32
قالَ النبی ﷺ:
(1) جو شخص جنازے میں شریک ہو یہاں تک کہ نماز جنازہ پڑھی جائے، تو اُس کے لئے ایک قیراط (ثواب) ہے، اور
(2) جو شخص تدفین تک شریک رہا تو اُس کے لئے دو قیراط ہیں.
پوچھا گیا: دو قیراط کیا ہیں؟ فرمایا: دو بڑے پہاڑوں کے برابر.
بخاری 1325
(مسلم 2189، 2193؛ ابوداؤد 3168)
قالَ النبی ﷺ:
مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں:
(1) سلام کا جواب دینا،
(2) مریض کی عیادت کرنا،
(3) جنازے کے ساتھ چلنا،
(4) دعوت قبول کرنا،
(5) چھینک پر (اَلحمدُلله کے جواب میں) يَرحمُکَ الله کہنا.
بخاری 1240
(مسلم 5650؛ ابوداؤد 5030؛ ماجہ 1435؛ احمد 8378، 10979؛ مشکوٰۃ 1524)
آپ کی جیب میں موجود مال درحقیقت آپ کا نہیں ہے؛ وہ تو کریانے والے، دکان داروں، ریسٹورنٹ والوں، پیٹرول پمپ والوں اور آپ کے ورثاء کا ہے۔
آپ کا اصل مال تو وہ ہے جو آپ نے کسی غریب، محتاج یا فلاحی کام کے لیے وقف کر دیا، اور وہ جو آپ نے اپنے رب کے ہاں ذخیرہ کر لیا
لہٰذا صدقہ کرتے رہیے
کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ رزق کبھی کم نہ ہو !
آسان سا عمل !
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ مجھ سے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خیرات کو مت روک ورنہ تیرا رزق بھی روک دیا جائے گا۔
بخاری ح1433
آپ ﷺ نے قسم کھا کر فرمایا:
صدقہ سے مال کم نہیں ہوتا۔
﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
جتنی تنخواہ اتنی ہی پینشن
جب بندہ کوئی نیک عمل (پابندی سے) کررہا ہو، پھر کوئی مرض، یا سفر اسے مشغول کر دے جس کی وجہ سے اسے وہ نہ کر سکے، تو بھی اس کے لیے اتنا ہی ثواب لکھا جاتا ہے جتنا کہ اس کے تندرست اور مقیم ہونے کی صورت میں عمل کرنے پر اس کے لیے لکھا جاتا تھا۔
ابوداؤد، 3091
28
سب مالدار ہوتے توشاید سب مرجاتے
کسی نے کام نہیں کرناتھا
القرآن الکریم:
اگر اللہ تعالٰی اپنے(سب) بندوں کی روزی فراخ کر دیتا تو وہ زمین میں فساد برپا کردیتے لیکن وہ اندازے کے ساتھ جو کچھ چاہتا ہے نازل فرماتا ہے وہ اپنے بندوں سے پورا خبردار ہے اور خوب دیکھنے والا ہے ۔
شوری-27
1
38
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی آپ ﷺ نے فرمایا :
میں ایک نہر پر پہنچا جس کے دونوں کناروں پر خولدار موتیوں کے ڈیرے لگے ہوئے تھے۔ میں نے پوچھا اے جبرائیل! یہ نہر کیسی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ حوض کوثر ہے ( جو اللہ نے آپ کو دیا ہے )۔
(بخاری،۴۹۶۴)
45
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اے عورتوں کی جماعت ! تم صدقہ کیا کرو اور زیادہ سے زیادہ استغفار کیا کرو کیونکہ میں نے دوزخیوں میں اکثریت تمہاری دیکھی ہے ۔
ایک عورت نے جب اسکی وجہ دریافت کی تو آپﷺنے فرمایا:
تم لعنت بہت بھیجتی ہو اور خاوند کا کفران ( ناشکری ) کرتی ہو۔
{صحیح مسلم۔۲۴۱}
1
47
رسول اللہﷺکی دعا:
اے اللہ! میں تجھ سے جنت کاطالب ہوں اور اس قول و عمل کا بھی جو جنت سے قریب کر دے،اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم سے اور اس قول و عمل سے جو جہنم سےقریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ہر وہ حکم جس کا تو نےمیرےلیے فیصلہ کیاہے بہتر کر دے۔
(ابن ماجہ،۳۸۴۶)
46
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :
’’ انصاف کرنے والے اللہ تعالیٰ کے ہاں نور کے منبروں پر رحمٰن کی دائیں جانب ہوں گے۔ جو عدل کرتے ہیں اپنے فیصلوں میں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ اور اپنی رعایا کے ساتھ ۔‘‘
(سنن نسائی، ۵۳۸۱)
22
میں فالو بیک دیتے ہوئے یہ نہیں دیکھتا کہ اکاؤنٹ چھوٹا ہے یا بڑا 🚨
، سب کو فالو بیک ملے گا
یقین نہیں تو آزما لو
1
3
48
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین پر کوئی بھی جب یہ کلمات کہتا ہے تو اس کے گناہ بخس دے جاتے ہیں چاہے وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیو نہ ہوں
*لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ*
جامع ترمیزی جلد ٢ – ١٣٨٥ - حسن
3
56
رسول کریم ﷺ نے فرمایا:
کوئی بندہ مومن نہیں ہوسکتا حتٰی کہ وہ چار چیزوں پر ایمان رکھے:
۱) اللہ پر جو اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔
۲) اس بات پر کہ میں ( محمدﷺ ) اللہ کا رسول ہوں۔
۳) موت کے بعد زندہ ہو کر اٹھنے پر۔
۴) اور تقدیر پر۔
{سنن ابن ماجہ۔۸۱ ، بَابٌ فِي الْقَدَرِ}
1
36
قالَ النبی ﷺ:
تین افراد کسی بستی یا دیہاتی علاقے (صحرا، جنگل) میں ہوں اور وہ باجماعت نماز نہ پڑھیں تو یقیناً اُن پر شیطان غلبہ پا لیتا ہے. لہٰذا تم جماعت کو لازم پکڑو، کیونکہ بھیڑیا اُسی بکری کو کھاتا ہے جو ریوڑ سے الگ ہوتی ہے.
ابوداؤد 547
(نسائی 848؛ حبان 2101؛ مشکوٰۃ 1067)
31
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا:
سب سے بہتر دن جس میں سورج نکلا، جمعہ کا دن ہے، اسی دن آدم علیہ سلام کو پیدا کیا گیا، اسی دن انہیں جنت میں داخل کیا گیا، اسی دن انہیں جنت سے نکالا گیا، اور قیامت بھی اسی دن قائم ہو گی۔
{ جامع ترمذی ۔ ۴۸۸ }
39
