ہم نہیں مانتے کہ ویدوں کے بہ مطابق صدیوں پہلے ہندو جہاز اڑایا کرتے تھے۔ ہم ٹیورن کے کفن کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔ جوزف سمتھ کے فرشتوں اور سونے کی تختیوں کا انکار کرتے ہیں۔ گنیش جی کے دودھ پینے پر معترض ہیں۔ بدھا کے دانت کا قصہ ہمارے لیے فراڈ ہے۔ ہم زرتشت کی آگ کے منکر ہیں۔ یزدیوں کے مور فرشتے پر ہمارا اعتبار نہیں۔ اوجھا کی ہڈیوں کی بات پر ہنس دیتے ہیں۔ پر مسئلہ یہ ہے کہ پنڈت جی قرآن کے الہامی ہونے کی کوئی شہادت نہیں پاتے۔ پادری صاحب ویدوں کی کاسمولوجی کو جھوٹ کہتے ہیں۔ ربی مسیح کے جی اٹھنے کی کہانی غلط سمجھتے ہیں۔ مولوی صاحب اسی مسیح کے صلیب پر مر جانے کو تسلیم کرنے کو تیار نہی۔ مورمن ایلڈر کی تختیوں پر تو سب مل کر ہنس پڑتے ہیں۔ ہر ایک اپنے علاوہ ہر دعوے کا ملحد ہے بس اپنے دعوے پر پہنچتے ہی مومن ہو جاتا ہے۔
