کبھی ہمت نہ ہاریں،
کوشش کرتے رہیں،
کیونکہ
اگر حالات ویسے نہ ہوں جیسی آپ نے امید کی تھی یا منصوبہ بنایا تھا...
تو بھی یہ ایک تجربہ ہی ہوگا۔
حقیقت یہ ہے کہ
اس زندگی میں
کچھ کر دکھانے کی ہمت نہ ہونے کی وجہ سے مایوسیاں جمع کرنے کے مقابلے میں،
یہ کہیں بہتر ہے کہ آپ کے پاس اپنے گزرے ہوئے تجربات کی کہانیاں ہوں۔
اس شہر میں قسمت سے مرے یار بھی کم ہیں
کچھ لوگ طبیعت سے ملنسار بھی کم ہیں 🖤
اک حبس کا موسم ہے یہاں بارہ مہینے ..🍂
اوپر سے مکانات ہوا دار بھی کم ہیں ......!!
اداس پیڑوں کہ ٹہنیوں پہ لکھی کہانی کا درد کیا ہے
کبھی ملو تو تمہیں بتائیں کہ رائیگانی کا درد کیا ہے
ہم ایسے بنجر مزاج لوگوں کے خواب گروی خیال گروی
ہم ایسے بزدل ہی جانتے ہیں کہ زندگانی کا درد کیا ہے
ہمارے خوابوں کو شک کی دیمک نگل گئی ہے
حسین لڑکی تمہیں بتاؤں کہ بدگمانی کا درد کیا ہے
یہ میری عمر شباب دیکھو یہ میری عمر خراب دیکھو
تبھی تو جانو گے میری بکھری ہوئی جوانی کا درد کیا ہے
کوئی تو دیکھے ہمارے چہرے پہ زرد رت کی لکھی کہانی
کوئی تو پوچھے ہماری آنکھوں سے بہتے پانی کا درد کیا ہے
ایک تیرے خوابوں کا شوق، ایک تیری یاد کا مزا،
تو ہی بتا اے میرے محبوب، یہ کیسا ہے عشق کا نشہ۔
کبھی آنکھوں میں تیرا چہرہ، کبھی دل میں تیرا خیال،
تیرے بغیر ادھوری لگتی ہے زندگی کی ہر ایک مثال۔
تو ہی بتا میں سو کر تیرا دیدار کروں،
یا جاگ کر ساری رات تجھے یاد کروں۔
تیری مسکراہٹ کو خوابوں میں سجا لوں،
یا تیری تصویریں دیکھ کر دل کو بہلا لوں۔
جب رات کی خاموشی میں چاند نکل آتا ہے،
تیرا خیال میرے دل کے دروازے پر دستک دے جاتا ہے۔
ستاروں سے پوچھتا ہوں تیرا ٹھکانہ کہاں ہے،
میری محبت کا آخر تیرا دل ہی کیوں نشانہ ہے۔
میری آنکھوں کو نیند آئے تو کیسے آئے،
جب ہر خواب میں تیرا چہرہ نظر آئے۔
پلکیں بند کروں تو تو سامنے آتا ہے،
آنکھیں کھولوں تو تیرا خیال رلاتا ہے۔
یہ کیسا تعلق ہے، یہ کیسی بے قراری ہے،
تجھ سے دور رہ کر بھی تو میری دنیا ساری ہے۔
تیرے نام سے شروع ہوتی ہے میری ہر صبح،
تیری یاد پر ختم ہوتی ہے میری ہر شام۔
کبھی سوچتا ہوں تجھے دل سے نکال دوں،
پھر ڈرتا ہوں کہیں خود کو ہی نہ بھلا دوں۔
تو میری دعاؤں کا سب سے حسین جواب ہے،
میرے ویران دل میں کھلتا ہوا اک گلاب ہے۔
تجھے پانے کی خواہش بھی، تجھے کھونے کا ڈر بھی،
تیری قربت کی آرزو بھی، تیری دوری کا اثر بھی۔
میں لفظوں میں کیسے بیان کروں اپنے جذبات،
تیرے ذکر سے روشن ہیں میری تنہا رات۔
اگر خوابوں میں ملنا ہی محبت کی نشانی ہے،
تو ہر رات تیرے نام لکھ دوں، یہ زندگی بھی فانی ہے۔
اگر جاگ کر یاد کرنا عشق کی پہچان ہے،
تو میری ہر دھڑکن پر صرف تیرا ہی نام ہے۔
اب تو ہی بتا اے جانِ جاں، میں کیا کروں،
تیرے خوابوں میں کھو جاؤں یا تیرا انتظار کروں؟
ایک تیرے خوابوں کا شوق، ایک تیری یاد کا مزا،
تو ہی بتا، سو کر تیرا دیدار کروں یا جاگ کر تجھے یاد کروں؟
میری گل دا مان تے رکھ دا
رشتیاں دی پہچان تے رکھ دا
میں جو ساری عمر اں کیتے
یاد کوئی احسان تے رکھ دا
اینج نہ رشتہ توڑ کے جاندا
ملن دا کوئی امکان تے رکھ دا
منزل وی ہتھ آ جانی سی
رستیاں دی پہچان تے رکھ دا
اودا ملنا مشکل نہیں سی
دل وچ کج ارمان تے رکھ دا
گل شریکاں تک نہ جاندی
اس گل دا دھیان تے رکھ دا
میں نے تیرے سوا کسی کو اپنے اندر کے خیالات کا کھوج لگانے کا حق نہیں دیا اور نہ ہی میں نے اپنی روح کے دروازے ہر راہگیر کے لیے کھولے ہیں۔ لیکن آپ مستثنیٰ تھے میں نے بغیر کسی خوف کے آپ کو اجازت دی ہے
تمہاری ادا ہی سب سے جدا ہے، میرے محبوب!
تمہیں دیکھوں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے حسن نے اپنی تمام خوبصورتی تمہارے وجود میں سمو دی ہو۔ تمہارا مسکرانا، بات کرتے ہوئے ذرا سا ٹھہر جانا، نگاہوں سے دل کی بات کہہ دینا، اور پھر بےخبری سے اپنے ہی انداز میں کھو جانا۔۔۔ تمہاری ہر ادا میرے دل پر ایک نیا نقش چھوڑ جاتی ہے۔
محبت ۔۔۔!!!
دُھند میں لپٹی ہوئی وادی کا مُوسم ہے
چمکتی ہے تو سُورج ہے
برستی ہے تو رِ م جِھم ہے
GoodmOrning
1
2
58
سنیں
اک تمہارے سوا دنیا کی ہر چیز کا نام اُداسی ہے، تمہاری موجودگی میرے بےترتیب خیالوں کا سکون،
میری خاموشیوں کا جواب
اور میرے دل کی سب سے خوبصورت پناہ گاہ ہے۔
تم وہ واحد شخص ہو جس کے ہونے سے زندگی، زندگی لگتی ہے،
ورنہ تمہارے بغیر سب کچھ ہوتے ہوئے بھی کچھ اپنا سا محسوس نہیں ہوتا۔
بتاؤ، تمہارے سوا آخر کون ہے جس کے ہونے سے دل کو گھر جیسا سکون ملتا ہے
تم نے کبھی انتظار سے بھری آنکھیں دیکھی ہیں۔۔۔؟
نہیں دیکھیں۔۔۔؟
میں نے دیکھی ہیں۔۔۔
تمہیں پتہ ہے انتظار کا درد۔۔۔؟
شریانوں میں گھل کر
سارے جسم کو جب نیلا کر دیتا ہے
تو بدن کے مرنے سے پہلے ہی آنکھیں مر جاتی ہیں۔۔۔
مگر
تمہیں پتہ ہے انتظار سے بھری آنکھیں
مر کر بھی مرتی نہیں ہیں۔۔۔
بس دھند اور بادلوں کے ہو لیتی ہیں۔۔۔
تم یہ سب دیکھ نہیں سکتے۔۔۔
دیکھنا تو دور کی بات محسوس بھی نہیں کر سکتے۔۔۔
انتظار تنہائی خوف اور اداسی جیسے لفظ
تمہاری ڈکشنری میں سرے سے موجود ہی نہیں۔۔۔!!
میں تمہیں مجبور نہیں کر سکتا کہ تم میری قدر کرو،
نہ ہی تم سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ تم مجھ سے محبت کرو،
محبت تو دل سے ہوتی ہے، زبردستی سے نہیں،
اور کسی کے احساسات کو قید کرنا بھی محبت نہیں۔
لیکن مجھے یقین ہے، ایک دن تمہیں احساس ضرور ہوگا،
جب میری آواز تمہارے کانوں میں سنائی نہیں دے گی،
جب تم کسی بات پر مسکرانا چاہو گی،
اور تمہیں ہنسانے والا کوئی تمہارے پاس نہیں ہوگا۔
تم شاید آج میری موجودگی کو معمول سمجھتی ہو،
میری محبت کو ایک عام سی بات سمجھتی ہو،
میری فکر، میرے پیغامات، میری بےچینیاں،
شاید تمہیں کبھی کبھی فضول سی لگتی ہوں۔
مگر ایک دن جب یہ سب ختم ہو جائے گا،
جب تمہاری صبح میرے سلام کے بغیر ہوگی،
جب رات تمہارے انتظار میں کوئی جاگے گا نہیں،
تب شاید تمہیں میری خاموش محبت یاد آئے گی۔
میں نہیں چاہتا کہ تم میری غیر موجودگی میں روؤ،
نہ یہ چاہتا ہوں کہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچے،
بس اتنی سی خواہش ہے میرے دل کے کسی کونے میں،
کہ کبھی تمہیں احساس ہو کہ کوئی تمہیں سچے دل سے چاہتا تھا۔
کوئی تھا جو تمہاری خاموشی بھی پڑھ لیتا تھا،
جو تمہارے ایک لفظ سے خوش اور اداس ہو جاتا تھا،
جو اپنی انا بھلا کر تمہیں مناتا رہا،
جو خود ٹوٹ کر بھی تمہارے چہرے پر مسکراہٹ چاہتا رہا۔
#انتظار
🤖 Made with AI
نـومبر کا رویہ بھی ...!!!
اسی بے درد جیسا ہے !!!
نا جذبوں میں تپش کوئی !!!
نا سینـے میں خـلش کوئی !!!
نا لہجے میں کوئی گرمی !!!
نا باتوں میں کوئی نرمی !!!
سیـاہ راتـیـں، خـفـا نیـندیں !!!
تھکن سے چور، جسم و جاں !!!
نا سینے میں ارماں کوئی !!!
نا خــواب مـہـرباں کـوئی !!!
نـومبر کا رویہ بھی ...!!!
اسی بے درد جیسا ہے !!!
#انتظار
🤖 Made with AI
میرا دل چاہتا ہے میں تمہارے سامنے بیٹھوں
تمہارے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے کر
تم سے کہوں " اب تک جس بھی بات نے
مجھے پریشان کیا ۔ جس بھی بات نے
مجھے رلایا ۔۔ جس بات نے بھی مجھےکوئی
اذیت دی ہے۔۔
وہ سب تم سے بول دوں گا ۔۔!!
تم سن لو گی نا ۔۔؟؟!!"
اور جب میں سب کہہ چکوں گا تو
تم کہنا ..!!
" میری جان
ماضی کو بدلا نہیں جا سکتا لیکن
جتنی تکلیف تم اکیلے اٹھا چکے ہو۔۔
اس میں تمہارے ساتھ میں نہیں تھی
مگر..!
اب جتنی بھی تکلیفیں آئیں گی
تم مجھے اپنے ساتھ کھڑا پاؤ گئے ۔۔
میرا کندھا تمہیں دلاسا دینے کے لئیے
ہر وقت موجود ہو گا ۔۔
میں سمیٹ لوں گی تمہیں ۔۔!!
بس احسان اتنا سا کرنا کہ مجھے
اپنی اذیتوں میں شامل کر لینا ۔۔!
#انتظار
🤖 Made with AI
نومبر کی سرد صبح ہے
شال تو اس نے اوڑہی ھو گی
آدھی چائے پی لی____ھو گی
آدھی عادتاً چھوڑی___ھو گی
میری یاد اور_______اسے آئے
ارے نہیں نہیں_________اسے
اتنی فرصت تھوڑی_____ھوگی
میں تم سے صرف اپنے دل سے محبت نہیں کروں گا،
اور نہ ہی اپنے دماغ سے؛ میں تم سے اپنی روح سے محبت کروں گا،
کیونکہ دماغ تو بھول سکتا ہے،
اور دل بھی ایک دن دھڑکنا چھوڑ دے گا،
لیکن کچھ ایسے جذبات ہوتے ہیں جو ہمارے وجود کی گہرائیوں میں نقش رہتے ہیں،
اور اگر کوئی ایسی چیز ہے جسے نہ تو وقت مٹا سکتا ہے،
اور نہ ہی ابدیت بدل سکتی ہے،
تو وہ وہی جذبات ہیں جو میری روح تمہارے لیے محسوس کرتی ہے...
🤖 Made with AI
تمہارے لیے ایک نظم
میں تمہارے لیے
ایک نظم لکھوں گا
یہ سادہ ہوگی اور مختصر الفاظ پر مشتمل
بالکل ویسی، جیسی مجھے پسند ہے
لیکن یہ ایسی ہوگی
جو سیدھے دل پر اثر کرے
اس میں اتنی طاقت تو نہیں ہوگی
کہ چاند تک پہنچ سکے
یا کروڑوں ستاروں کو پار کر جائے
میں بس لکھوں گا
تمہارا نام
کسی ٹیٹو کی طرح
اپنی جلد پر
کیونکہ سورج، آسمان
اور سمندر کے پار
کوئی ایسی خوبصورتی نہیں
جس کا موازنہ تم سے کیا جا سکے
کیونکہ تم میرے لیے
میرے خدا کا وہ خوبصورت
تحفہ ہو
جس کا میں نے سوچا بھی نہیں تھا
تم میرا کل جہاں ہو
سنو!
تم میرے کمرے میں
اپنے لمس کی خوشبو۔۔
کسی گلدان کے ہاتھوں میں رکھ جانا
یا پھر تم میرے تکیے پر
جہاں یادوں کا مدفن ہے
دعا کے پھول رکھ جانا
سنا ہے ۔۔۔!
بولتے ہو تو بہاریں پھول چنتی ہیں
تمہارا لمس پا کر تو ہوا مغرور رہتی ہے
بہت خوشبو لٹاتی ہے
سنا ہے ۔۔۔!
کہکشاں اکثر وہاں پر پائی جاتی ہے
جہاں پر تم قدم رکھو
سنا ہے۔۔۔!
تم سخی بھی ہو
بنا مانگے ہی لمحوں کو۔۔۔
گلابی رنگ دیتے ہو
کئی بے نور آنکھوں میں
بہت سے خواب اور جگنو بساتے ہو
سنو۔۔۔! میرے لئے
تم۔۔۔۔
کر سکو تو اتنا کر دینا
ہوا سے دوستی رکھنا
ہوا میری دوست ہے
تمہیں چھو کر جو آئے گی
تو میں بھی سانس لے لوں گا
کوئی دن اور جی لوں گا
#انتظار
🤖 Made with AI
ﺫﺭﺍ ﭨﮭﮩﺮﻭ ۔۔۔۔۔۔ !!
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﻧﮯ ﺩﻭ ۔۔۔۔۔
ﺟُﺪﺍﺋﯽ ﺁﻥ ﭘﮩﻨﭽﯽ ﮨﮯ !
ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ ﺑﭽﮭﮍﻧﺎ ﮨﮯ ! ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ، ﮔﻔﺘﮕﻮ، ﺧﺎﻣﻮﺷﯿﺎﮞ ۔۔۔۔۔
ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺑﮭُﻼﻧﺎ ﮨﮯ !!
ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮔﺰﺭﮮ ﺻﻨﺪﻟﯿﮟ ﻟﻤﺤﻮﮞ ﮐﻮ،
ﺍﺱ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺑﺴﺎﻧﺎ ﮨﮯ !!
ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﺧﻮﺍﺏ ﺳﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ
ﻣﯿﮟ ۔۔۔۔۔۔۔۔
ﺍﭘﻨﮯ ﻋﮑﺲ ﮐﯽ ﭘﺮﭼﮭﺎﺋﯽ ﮐﻮ ۔۔۔۔۔۔ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﻧﮯ ﺩﻭ !!
ﺫﺭﺍ ﭨﮭﮩﺮﻭ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ ﮐﻮ، ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﻧﮯ ﺩﻭ !
ﺫﺭﺍ ﭨﮭﮩﺮﻭ !
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﻧﮯ ﺩﻭ ۔۔۔۔۔۔۔۔
ﺍﺫﯾﺖ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﮮ ﻟﻤﺤﮯ !!
ﺑﭽﮭﮍﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﻗﺼﮯ !!
ﮐﮧ ﺟﺐ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﮐﻨﺎﺭﻭﮞ ﭘﺮ،
ﻣﺤﺒﺖ ﺟﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮔﯽ !!
ﮐﺌﯽ ﺟﻤﻠﮯ ﻟﺒﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﭙﮑﭙﺎﮨﭧ ﺳﮯ ﮨﯽ
ﭘﺘﮭﺮ ﮨﻮ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ۔۔۔۔۔۔۔ !!
ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻥ ﭘﺘﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﻦ ﮐﺮﺗﯽ ۔۔۔۔۔
ﭼﯿﺨﺘﯽ ﮔﻮﯾﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﻧﮯ ﺩﻭ !!
ﺫﺭﺍ ﭨﮭﮩﺮﻭ !!
ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﻧﮯ ﺩﻭ !
ﺫﺭﺍ ﭨﮭﮩﺮﻭ !
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﻧﮯ ﺩﻭ ۔۔۔۔۔۔
ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﺑﻌﺪ ﮐﺎ ﻣﻨﻈﺮ ۔۔۔۔۔۔۔ !!
ﺩﻝِ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﮐﺎ ﻣﻨﻈﺮ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!
ﺟﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﺁﺭﺯﻭﺅﮞ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﮞ ﻻﺷﻮﮞ ﭘﮧ۔ ۔۔۔۔
ﮐﻮﺋﯽ ﺭﻭ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮔﺎ !!
ﺟﮩﺎﮞ ﻗﺴﻤﺖ، ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ۔۔۔۔۔۔
ﺟُﺪﺍﺋﯽ ﻟﮑﮫ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮔﯽ ۔۔۔۔۔۔ !!
ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻥ ﺳﺮﺩ ﻟﻤﺤﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺴﮑﺘﮯ،
ﺩﺭﺩ ﮐﯽ ﮔﮩﺮﺍﺋﯽ ﮐﻮ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﻧﮯ ﺩﻭ !!!
ﺫﺭﺍ ﭨﮭﮩﺮﻭ ۔۔۔۔۔۔ !!
ﺫﺭﺍ ﭨﮭﮩﺮﻭ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ
ﮐﻮ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﻣﺤﺴﻮﺱ کرنے دو ۔


















