بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ سسٹم خود بخود کولیپس نہیں ہوا بلکہ اسے کولیپس کرایا گیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس عمل میں ان کا بھی ہاتھ ہے اور وہ بھی قصور وار ہیں۔
@BBhuttoZardari
36
ملک میں اصل طاقت صحافیوں کے پاس ہے، یہ طاقت بندوق یا ہتھیاروں میں نہیں بلکہ صحافیوں کے قلم اور آواز میں ہے۔بلاول بھٹو زرداری
32
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ملک میں سسٹم ری سیٹ کرنا ہے تو انتقامی کارروائیاں بند کرنا ہوں گی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر مزید کتنا انتقام لیا جائے گا، جو ہونا تھا وہ ہو چکا، اب آگے بڑھنا چاہیے۔
1
112
عمران خان کی بہنیں رہائی کے بعد آج دوبارہ اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئیں۔ ان کی حمایت میں سامنے آنے والے بیان میں شوکت خانم خاندان کے حوصلے اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ بھائی کی تکلیف کو بہنوں سے بڑھ کر کوئی محسوس نہیں کر سکتا۔
31
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے وفاقی سول پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق 2016 سے اب تک پنشن اخراجات میں تقریباً 5 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پنشن نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں جن سے ترقیاتی اور سماجی اخراجات کے لیے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔
#ADB #PakistanEconomy #PensionReforms #BreakingNews
22
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کے علاج معالجے سے متعلق بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خط پروپیگنڈے سے زیادہ کچھ نہیں اور انہوں نے تحریری طور پر اپنے دستخط کے ساتھ این آر او مانگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والے آج خود مکافاتِ عمل کا شکار ہیں، جبکہ ماضی میں میاں نواز شریف کے سیل اور بیگم کلثوم نواز کے ہسپتال کے واقعات سب کے سامنے ہیں۔
#UzmaBukhari #PTI #PMLN #BreakingNews
65
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو بامعنی مکالمے میں شامل کرنا ہوگا کیونکہ ان کا خط سب کے لیے ایک اہم ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی جبکہ انہیں اخبار اور ٹی وی کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے کوئی احسان نہیں۔
#SalmanAkramRaja #PTI #PakistanPolitics #BreakingNews
29
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وفود سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے تنازعات کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا، جبکہ تجارت، توانائی، آئی ٹی اور ٹرانسپورٹ راہداریوں کے ذریعے کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہوں سے علاقائی روابط بڑھانے پر بھی زور دیا۔
#ShehbazSharif #ECO #RegionalSecurity #BreakingNews
43
کولمبیا کے ایک نوجوان نے چلتی موٹر سائیکل پر بھاگتی ہوئی گائے کو رسی کی مدد سے قابو کر لیا۔ نوجوان کی حیرت انگیز مہارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔
2
358
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے ساتھ جنگ کو دو سال یا اس سے طویل عرصے تک جاری رہنے والا تنازع نہیں بننے دے گی۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام اب بھی امریکا کے لیے خطرہ ہے اور اسے ختم کرنا ضروری ہے، تاہم امریکی عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق امریکا مزید نہ ختم ہونے والی جنگوں کا حصہ نہیں بنے گا۔
#JDVance #DonaldTrump #IranUS #WorldNews
23
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ علاج معالجے کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ڈاکٹروں کی تجویز کے مطابق علاج کی مکمل سہولیات فراہم کرے گی، اور اگر میڈیکل بورڈ نے سرجری کا فیصلہ کیا تو اس میں بھی پوری معاونت کی جائے گی۔
@RanaSanaullahPK
#RanaSanaullah #ImranKhan #PTI #BreakingNews
39
جدید ٹیکنالوجی کا حیرت انگیز مظاہرہ، چین کی نئی تھری ڈی ایل ای ڈی اسکرینیں ایسا منظر پیش کرتی ہیں جیسے تصاویر اسکرین سے باہر نکل رہی ہوں۔
31
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی پیش رفت اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے ممکنہ راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں برادر ممالک کے درمیان مسلسل رابطے، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
#AsimMunir #AbbasAraghchi #PakIran #ISPR
37
کراچی کے علاقے بلدیہ میں فوڈ اور گارمنٹس فیکٹری میں گراؤنڈ فلور پر بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ مزید پھیل رہی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
82
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعلقات کے مزید فروغ، دو طرفہ اشتراکِ کار بڑھانے اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
#MohsinNaqvi #AbbasAraghchi #PakIran #BreakingNews
52
اسلام آباد: پیٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کی جائے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں روزانہ تبدیلی سے پمپ مالکان کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے جبکہ مسلسل ردوبدل کے باعث کاروباری منصوبہ بندی اور اسٹاک کا انتظام چلانا بھی انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
#PetrolPrices #ShehbazSharif #PakistanEconomy #BreakingNews
26
اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کے خط سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط میں قیدی کے بنیادی حقوق کی پامالی کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند وزراء باہر سے کھانا فراہم کرنے اور طبی معائنے کے دعوے کرتے ہیں، تاہم ایسا لگتا ہے کہ وفاقی وزراء کے سینے میں پتھر کا دل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران اقتدار کو مضبوط کرنے کے بجائے فوری طور پر بانی پی ٹی آئی کی صحت پر توجہ دیں۔
#RajaNasirAbbas #PTI #SenateOfPakistan #BreakingNews
37
راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری قاسم جاوید نے زمین پر مبینہ قبضے کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز اور ان کے بھائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے طلبی کے باوجود عدم حاضری پر یہ وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے 25 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
#PMLN #NaeemIjaz #Rawalpindi #BreakingNews
1
133











