Kashif Iqbal retweeted
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
قیامت کے دن اللہ کے ہاں سب سے بُرے درجے والا شخص وہ ہوگا
جس نے ( دوسرے کی ) دنیا کے لیے اپنی آخرت ضائع کر لی۔
{سنن ابن ماجہ۔۳۹۶۶}
Kashif Iqbal retweeted
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
مسلمان مسلمان کا بھائی ہے
نہ اس پر ظلم کرے اور نہ اسے (کسی ظالم کے) سپرد کرے
(بخاری،۶۹۵۱)
Kashif Iqbal retweeted
حضرت انس(رضی اللہ عنہ) سے مروی ہے:
انہوں نے دیکھا کہ نبی ﷺ قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرتے تھے اور اس پر تکبیر پڑھتے تھے۔
#EidMubarak
Kashif Iqbal retweeted
اور میں نے جنات اور اِنسانوں کو اس کے سوا کسی اور کام کے لئے پیدا نہیں کیا کہ وہ میری عبادت کریں۔ میں ان سے کسی قسم کا رِزق نہیں چاہتا، اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں۔ اللہ تو خود ہی رزّاق ہے، مستحکم قوت والا!
سورۃ الذاریات
Kashif Iqbal retweeted
اور تمہارے پروردگار نے کہا ہے کہ مجھے پکارو، میں تمہاری دُعائیں قبول کروں گا، بیشک جو لوگ تکبر کی بنا پر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں، وہ ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔
﴿سورۃ غافر ،۶۰﴾
Kashif Iqbal retweeted
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
الله تعالیٰ تمہارے لئے تین باتیں پسند نہیں فرماتا:
1) قيل و قال (بلاوجہ کی گپ شپ)؛
2) فضول خرچی؛ اور
3) لوگوں سے بہت مانگنا.
بخاری 1477
(مسلم 4485)
Kashif Iqbal retweeted
اللہ اوراس کے ملائکہ نبیﷺ پر درود بھیجتے ہیں
اے لوگو! جو ایمان لائے ہو، تم بھی ان پردرود و سلام بھیجو (سورت احزاب آیت نمبر 56)
Kashif Iqbal retweeted
وہی ہے جس کے حکم سے صبح کو پوپھٹتی ہے، اور اُسی نے رات کو سکون کا وقت بنایا ہے، اور سورج اور چاند کو ایک حساب کا پابند! یہ سب کچھ اُس ذات کی منصوبہ بندی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، علم بھی کامل۔
﴿سورۃ الانعام، ۹۶﴾
Kashif Iqbal retweeted
رسول اللہﷺ نے فرمایا
جو شخص اللہ تعالیٰ اورآخرت کےدن پرایمان رکھتا ہو
وہ ایسےدسترخوان پر نہ بیٹھےجہاں شراب پی جاتی ہو
(سنن دارمی:2000)
Kashif Iqbal retweeted
قالَ ﷺ:
جنت میں ایک درخت طویل ہوگا (اتنا بڑا کہ) سوار اس کے سایہ میں سو سال تک چلے گا اور پھر بھی اس کا سایہ ختم نہ ہوگا. اگر تمہارا جی چاہے تو اس آیت "وظل ممدود" کی قرأت کرلو. [سورة الواقعة، 56:30]
بخاری 4881، 3252
(مسلم 7138، 7136؛ ترمذی 2523، 3292؛ ماجہ 4335؛ مشکوٰۃ 5615)
Kashif Iqbal retweeted
رسول اللّٰہ ﷺ کا ارشاد ہے:
آدمی قیامت کے دن اسی کے ساتھ ہوگا جس سے اس نے دنیا میں محبت کی۔
#JummahMubarak
Kashif Iqbal retweeted
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
کوئی مسلمان ایسا نہیں جسے کوئی تکلیف پہنچے، مرض کی ہو یا اس کے علاوہ کوئی اور تکلیف، مگر الله اس کے سبب سے اس کی برائیاں (گناہ) جھاڑ دیتا ہے، جس طرح درخت اپنے پتے جھاڑتا ہے.
بخاری 5660
(بخاری 5648؛ مسلم 6559؛ مسند احمد 9366؛ مشکوٰۃ 1538)
Kashif Iqbal retweeted
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
مومن مرد اور مومن عورت کی جان، اولاد، اور مال میں آزمائشیں آتی رہتی ہیں، یہاں تک کہ جب وہ مرنے کے بعد الله سے ملاقات کرتے ہیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں ہوتا.
ترمذی 2399
(مشکوٰۃ المصابيح 1567؛ المستدرک للحاكم 1281)
Kashif Iqbal retweeted
اور وہ بہت بخشنے والا، بہت محبت کرنے والا ہے عرش کا مالک ہے، بزرگی والا ہے جو کچھ ارادہ کرتا ہے، کرگذرتا ہے
سورۃ البروج


















