Major Tahir Sadik (@MajorSadik) header
Major Tahir Sadik (@MajorSadik) profile picture

Member National Assembly (NA-55), Member Core Committee Pakistan Tehreek-e-Insaf, Ex- Nazim District Attock

Attock, Pakistan
Joined June 2018
عمران خان تو جیل میں صبر و استقامت کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے، مگر یہ پریس کانفرنسوں، بیانات اور شور شرابے سے لگتا ہے کہ باہر بیٹھے اقتدار والوں کا صبر جواب دینے لگا ہے!
2
29
175
1,074
عمران خان کے خط کے مندرجات پڑھ کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ ایسے حساس معاملے پر ضروری ہے کہ پارٹی کی تمام پارلیمانی قیادت متحد ہو کر ایک مؤثر اور مشترکہ آواز اٹھائے۔ احتجاج کی کال دینا اگر ممکن نہیں تو کم از کم سینیٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز مل کر ایک بھرپور پریس کانفرنس تو کر سکتے ہیں۔ آپ کی آواز کی اہمیت ہے، دنیا عمران خان سے متعلق بات کو سنتی ہے۔ سب مل کر خان کی صحت، علاج اور بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ قومی اور عالمی سطح پر اٹھائیں، ایک واضح لائحہ عمل دیں اور پریشر بِلڈ کریں۔ آپ کو گھبرانے یا پیچھے ہٹنے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ وقت متحد ہو کر آگے آنے اور جو خان نے آپکو ذمہ داری دی ہے اسے ادا کرنے کا ہے۔
10
318
1
1,024
5,348
خان کے ساتھ پاکستان کے کروڑوں عوام کی دعائیں ہیں، ماؤں کی دعائیں ہیں، بہنوں کی دعائیں ہیں۔ خدا کا خوف کریں، کچھ شرم کریں اور خان صاحب کو فوری طور پر اسپتال منتقل کریں تاکہ ان کا مکمل طبی معائنہ اور علاج ہو سکے۔ ان کی صحت اور زندگی کے ساتھ مزید کھلواڑ بند کریں۔ انشاءاللّہ، اللّہ تعالیٰ خان صاحب کی حفاظت فرمائیں گے اور وہ دن دور نہیں جب خان صاحب ہمارے درمیان ہوں گے۔
2
133
1
477
3,158
ایک طرف عمران خان، بشری بی بی اور بہنیں قید و بند، مقدمات اور بدترین فسطائیت کا سامنا کر رہے ہیں اور دوسری طرف ان کے نام پر عہدے، نشستیں اور سیاسی حیثیت حاصل کرنے والوں کو اپنی انا، گروہ بندیوں اور ذاتی لڑائیوں سے فرصت نہیں! اسمبلی میں ایک گلابی پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کی خانہ پُری پھر مکمل خاموشی! ٹی وی پروگرامز اور سوشل میڈیا پر البتہ ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ جیسے خان کی مشکلات نہیں، آپ کی ذاتی سیاست اور تماشے زیادہ اہم ہوں! شرم کیجیے! جس شخص کے نام پر آپ کی سیاسی دکانیں چل رہی ہیں، کم از کم اس کے لیے احساسِ ذمہ داری تو پیدا کریں۔ صرف ایک لمحے کے لیے تصور کیجیے کہ خان اور ان کے خاندان پر جو گزر رہی ہے، وہ آپ اور آپ کے اہلِ خانہ پر گزر رہی ہوتی۔ کیا تب بھی آپ کی ترجیحات یہی ہوتیں؟ کیا تب بھی یہ بےحسی، یہ خاموشی اور یہ تماشے جاری رہتے؟ خان نے آپ کو سیاسی شناخت دی، آپ نے جواب میں انہیں کیا دیا؟ عہدوں کی بندر بانٹ، آپس کی لڑائیاں اور مجرمانہ خاموشی؟
6
107
1
359
3,182
یہ حقیقت ہر کوئی جانتا اور سمجھتا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کا سب سے بڑا جرم صرف یہ ہے کہ وہ عمران خان کی بہنیں ہیں۔ ان پر دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگانا انتہائی شرمناک بات ہے۔ دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے کو سیاسی انتقام کا جواز بنانا آخر کہاں کی انسانیت ہے؟ ہر 30 روز بعد ان کی نظربندی میں توسیع آخر کس قانون کے تحت کی جا رہی ہے؟ کیا یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ انہیں سیاسی انتقام کا کھلا لائسنس مل چکا ہے؟ یاد رکھیں، خدا کی لاٹھی بےآواز ہوتی ہے
3
149
1
558
3,627
عمران خان قید میں ہیں، ان کی اہلیہ، بہنیں قید میں ہیں، وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر سمیت اہم رہنما زیرِ حراست ہیں، مگر یہاں باہمی لڑائیوں، الزام تراشی اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ آخر یہ کیا تماشا لگا رکھا ہے؟ کیا قیادت کو حالات کی سنگینی کا ذرا بھی احساس ہے؟ یہ وقت ذاتی انا، گروہ بندی اور بچگانہ بحثوں کا نہیں، سیاسی بصیرت، سنجیدگی اور اجتماعی ذمہ داری کا ہے۔ خدارا اپنی توانائیاں آپس کی محاذ آرائی کے بجائے عمران خان اور دیگر زیرِ حراست ساتھیوں کی رہائی، آئینی حقوق کے تحفظ اور ایک واضح، مؤثر اور مشترکہ حکمتِ عملی پر صرف کریں۔ قوم آپ سے قیادت کی توقع رکھتی ہے، تماشے کی نہیں۔
11
114
361
3,223
خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت رکھنے والی منتخب اسمبلی کو گھر بھیج کر ایمرجنسی نافذ کرنا انتہائی غیر دانشمندانہ اور خطرناک اقدام ہے۔ ملکی تاریخ گواہ ہے کہ ایسے فیصلوں نے مسائل حل کرنے کے بجائے نفرتوں، محرومیوں اور بحرانوں کو جنم دیا ہے۔ ملک پہلے ہی شدید سیاسی و اقتصادی انتشار کا شکار ہے، جلتی پر تیل ڈالنے سے مزید گھڑمس ہوگا۔ خدارا! ذاتی انا اور ضد سے نکلیں، ملک اور وفاق کے مستقبل کا سوچیں۔
6
262
1,040
11,355
پاکستان کے عظیم لیڈر عمران خان کو سالگرہ مبارک۔ آپ کی جدوجہد، قربانی، حوصلہ اور ثابت قدمی پوری قوم کے لیے امید اور مزاحمت کی علامت بن چکی ہے۔ اللّہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے۔ آمین
10
177
1,005
6,145
اپنے بھائی کے مشکل ترین وقت میں اس کی ڈھال بن کر کھڑی رہنے والی عمران خان کی تینوں بہنیں آج کئی روز سے غیرقانونی حراست میں ہیں۔ ان کی قربانی، وفا اور بے مثال ثابت قدمی کو سلام
7
433
1
1,989
12,343
گورنر راج لگا کر بھی شوق پورا کر لیں لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ اصل راج عوام کا ہوتا ہے۔ عوام کے دلوں پہ جو راج کرتا ہے، لوگ اسی کی بات سنتے ہیں، سمجھتے ہیں، مانتے ہیں۔ فیصلہ آپ کا ہے، مگر ہر فیصلے کا ایک نتیجہ بھی ہوتا ہے اور وہ عوام نے ہی کرنا ہوتا ہے جلد یا بدیر۔لہذا عوام کے مینڈیٹ کا احترام کریں، یہی اس ملک کیلۓ بہترین ہے۔لہذا مشورہ ہے کہ یہ گندا کام مت کریں۔
10
223
3
971
8,393
پاکستان تحریکِ انصاف ایک پُرامن سیاسی جماعت ہے اور ہماری جدوجہد بھی مکمل طور پر پُرامن ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ پولیس نفری اٹک، بالخصوص حضرو چھچھ میں تعینات کی گئی ہے۔ ہم نے تمام ساتھیوں سے کہا ہے کہ ان کے لیے اپنے دروازے کھولیں، کھانے پینے اور رہائش کا خیال رکھیں اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ یہ ہمارے اپنے بھائی اور بیٹے ہیں ان کی خدمت مہمان نوازی ہمارا اخلاقی فرض ہے۔
پنجاب کے تمام پی ٹی آئی ورکرز سے اپیل ہے کہ جو فورسز پنجاب کے مختلف مقامات پر لانگ مارچ کو روکنے کے لیے تعینات کی گئی ہیں، ان کے کھانے پینے اور رہائش کا خیال رکھا کریں۔ یہ بھی ہمارے ہی بھائی ہیں، ان کے ساتھ حسنِ سلوک اور اخلاق کا مظاہرہ کریں۔
26
171
6
804
15,153
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے بعد کیا اب ان کے پورے خاندان کو قید کیا جائے گا؟ سیاسی اختلاف ہم نے پہلے بھی دیکھے ہیں، مگر خواتین کے احترام، تحفظ اور وقار کی جو حد اس دور میں بار بار پامال ہو رہی ہے، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ جبر اور فسطائیت کے یہ پے در پے واقعات ہمارے سیاسی رویّوں، طرزِعمل پر نہایت سنجیدہ سوالات اٹھا رہے ہیں۔
4
273
3
915
7,141
پمز سانحہ اس بوسیدہ اور بے حس نظام کے مکمل زوال کی علامت ہے۔ ادارے تباہ ہوں، نظام مفلوج ہو، قیمتی جانیں چلی جائیں، یہاں کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے، بس اقتدار قائم رہے چاہے اس کی قیمت عوام اپنے بچوں کی جانوں سے ہی کیوں نہ ادا کریں!
3
26
132
1,956
تم اسے توڑنے چلے تھے، وہ پوری قوم کو مضبوطی سے کھڑا ہونا سکھا گیا۔ تمہارا ظلم اپنی حد کو پہنچا اور ہار گیا، عمران خان ثابت قدم رہا جیت گیا
7
304
1
1,537
9,030
اعصاب کی جنگ ہو، صبر کی آزمائش ہو یا استقامت کا امتحان : عمران خان نے ثابت کر دیا کہ اسے توڑا نہیں جا سکتا
32
833
8
4,804
34,225
کروڑوں پاکستانی اپنے قائد عمران خان کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔ شفا ہسپتال منتقلی کے حکم پر فوری عمل کیا جائے۔ اللّہ کریم خان صاحب کو صحت، سلامتی اور لمبی زندگی عطا فرما۔ آمین
4
80
544
3,637
میڈیکل رپورٹ نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ پاکستانیوں کے واحد مقبول لیڈر کو علاج کی سہولت سے محروم رکھنا اور مسلسل قیدِ تنہائی میں رکھنا پاگل پن نہیں تو اور کیا ہے۔ عمران خان کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کی قیدِ تنہائی ختم کی جائے۔
9
219
2
617
4,687
سہیل آفریدی عمران خان کے ہی نامزد کردہ ہیں، اس لیے اسوقت سب کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ یہ باہمی لڑائیوں اور اختلافات کا وقت نہیں۔ ہماری واحد ترجیح عمران خان تک ان کے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی فوری رسائی، اور خان کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی ہونی چاہیے۔
17
262
2
1,252
46,447
جو بحث عمران خان کی رہائی، صحت اور ان تک رسائی کے بنیادی مطالبے سے توجہ ہٹائے، اسے اس وقت مرکزی موضوع نہیں بننا چاہیے۔ کارکنوں اور قیادت کا مؤقف ایک، واضح اور غیر مبہم ہو: پہلے عمران خان، باقی معاملات بعد میں
4
211
1
814
6,980
بہت ہو چکا۔اب موج میلے، رسمی سیاست اور روایتی بیانات بند ہونے چاہییں۔ آپ سب کی سیاست عمران خان کے نام، ووٹ اور جدوجہد کی مرہونِ منت ہے۔ خان کی صحت کے حوالے سے تشویش موجود ہے، اس لیے اب ایک ہی مطالبہ ہونا چاہیے: جب تک عمران خان تک فوری اور قابلِ اعتماد رسائی نہیں دی جاتی، کسی صورت پیچھے نہ ہٹا جائے
27
748
14
2,240
59,143