کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں صوبے کے تمام عوام، سیاسی کارکنوں، تاجروں ،دکانداروں اور باشعور حلقوں سے اپیل کی گئی ھے کہ وہ صوبے میں جاری دہشتگردی، بدامنی، لاقانونیت، قتل و غارتگری، اغواہ گردی، بھتہ خوری، قومی شاھراوں کی بندش، تجارت و کاروبار کی تباہی، پشتون، بلوچ اقوام وعوام کی قومی وسائل اور ساحل پر قبضہ گیری اور معاشرے کو دہشت زدہ و خوفزدہ کرنے کی استعماری پالیسیوں کے خلاف 19 نومبر بروز جمعرات صوبے کی جمہوری سیاسی پارٹیوں کی اپیل پر شٹرڈاؤن ھڑتال اور جمہوری احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرکے اپنی قومی و جمہوری فریضے کی ادائیگی کرے۔بیان میں کہا گیا ھے کہ جنوبی پښتونخوا اور بلوچستان میں سیاست و معیشت اور پورا معاشرہ یرغمال اور ھر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی زندگی اجیرن اور شدید اذیت کا شکار ھے،۔ صوبے میں تمام بنیادی انسانی و شہری اور جمہوری و سیاسی حقوق پائمال اور تاریخ کا بدترین تاریک دور عوام پر مسلط ھے۔ صوبے میں ملکی آئین و قانون کے بجائے انارکی و لاقانونیت، مسلح جھتوں کا راج ھے لہذا ایسی صورتحال میں تمام جمہوری سیاسی پارٹیوں،عوام اور ھر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے باشعور حلقوں کا قومی جمہوری فریضہ بنتا ھے کہ وہ اس کے خلاف جمہوری مزاحمت کرکے موجودہ تباہ کن حالات کو تبدیل کرے اور حکمرانوں کو موجودہ پشتون، بلوچ دشمن پالیسیوں کی تبدیلی پر مجبور کرے۔
ہم آج شہید ظہیر داوڑ کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ طالبان نے شہید ظہیر داوڑ کو انکے امن اور انصاف کی جدوجہد کے عزم کی وجہ سے موسکی شمالی وزیرستان میں شہید کیا لیکن ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انکی یاد زندہ رہے گی۔ #RememberingShaheedZaheerDawar
آج 15 نومبر کے دن نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے دیرینہ ساتھی شہید ظہیر داوڑ کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر ہم ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہید ظہیر داوڑ کو آج کے دن شمالی وزیرستان تحصیل میر علی کے علاقے موسکی میں دن دہاڑے طالبان دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔ شہید ظہیر داوڑ کی سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
#RememberingShaheedZaheerDawar
آئین، قانون اورحقوق کے بغیر چھوٹے صوبوں کے معدنیات پر قبضے کی کوششیں ایسٹ انڈیا کمپنی کی یاد تازہ کر رہی ہیں۔ یہ قبضہ گیری بلوچ، پشتون، سندھی، کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو یقین دلانے کے لیے کافی ہے کہ وہ غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں جہاں ان کے قدرتی وسائل کو لوٹا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں معدنیات کانفرنس کے بارے میں خدشات سارے معاملے کی شفافیت سے بھی بڑھ کر ہیں۔ پختونخوا کی معدنی دولت پر مذاکرات کرنے والی حکومتی مشینری کے پاس اپنے عوام کی نمائندگی یا ان کے وسائل پر فیصلے کرنے کا کوئی قانونی مینڈیٹ نہیں ہے۔ یہ کلونیلزم ہے جسے اقتصادی معاہدے کے طور پر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔
کوئٹہ: آل پارٹیز کے رہنماؤں کا نمائندہ اجلاس جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کی زیرِ صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے احمد جان خان اور عنایت شاہ، عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساجد ترین ایڈووکیٹ اور موسیٰ خان بلوچ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے محمد عیسیٰ روشان اور فقیر خوشحال کاسی، نیشنل پارٹی کے چنگیز حئی ایڈووکیٹ اور علی احمد لانگو، تحریک انصاف کے زین العابدین خلجی اور عبدالحکیم زرین ایڈووکیٹ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل اور داؤد چنگیزی، جبکہ جمعیت علماء اسلام کے مفتی سمیع اللہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تمام پارٹیوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 19 نومبر کو صوبہ بھر میں ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اضلاع میں فوری طور پر پارٹی اجلاس منعقد کریں اور تاجروں سمیت ہر طبقۂ فکر کے عوام سے رابطہ مہم چلائیں۔ بیان میں دیگر سیاسی جماعتوں، تاجروں اور تمام عوام سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ ملک اور صوبے پر مسلط اذیت ناک صورتحال سے نجات کے لیے جاری احتجاج کا بھرپور ساتھ دیں۔بیان میں اسلام آباد میں معدنی وسائل کے حوالے سے منعقدہ سیمینار اور اس کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیمینار میں صوبائی وزیراعلیٰ کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ صوبے کی تمام سیاسی پارٹیوں نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عدلیہ سے بھی رجوع کیا تھا، اور یہ فیصلہ ہوا تھا کہ موجودہ ایکٹ کو ختم کرکے سیاسی پارٹیوں کی مشاورت سے نیا ایکٹ لایا جائے گا۔ موجودہ سیمینار کی سفارشات صوبے کی سیاسی پارٹیوں اور صوبے کے غیور عوام کو کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔بیان میں ملک کے تمام سیاسی قیدیوں، جن میں عمران خان، تحریک انصاف کی تمام قیادت اور کارکنان، علی وزیر، نوراللہ ترین، حنیف پشتون، عبدالصمد لالا، ماہ رنگ بلوچ اور ان کے تمام ساتھی شامل ہیں، کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نام نہاد جعلی حکومتوں اور ان کے زرخرید ابن الوقت عناصر کی جانب سے سیاسی قیادت کے خلاف منفی مہم چلانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن، عمران خان، محمود خان اچکزئی، ایمل ولی خان، اختر جان مینگل اور کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ سمیت اپوزیشن کے مختلف رہنماؤں کے خلاف وقتاً فوقتاً منفی مہم چلانے، غلط پروپیگنڈا کرنے اور دروغ گوئی پر مبنی الزامات لگانے کا مقصد درحقیقت جعلی وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مسلسل غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات اور عوام دشمن پالیسیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ یہ تمام اقدامات مذکورہ سیاسی قیادت کو مختلف مواقع پر ان کے واضح سیاسی بیانیے اور ملک کو درپیش سنگین بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے حقائق پر مبنی مؤقف سے دستبردار کرنے کی مذموم سازشوں کے سوا کچھ نہیں۔ موجودہ جعلی وفاقی و صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہیں اور ملک بھر کے عوام کو زندگی کے کسی بھی شعبے میں ریلیف دینے کی صلاحیت نہیں رکھتیں، بلکہ کروڑوں عوام کے آئینی اور قانونی حقوق سلب کرکے ہر شعبۂ زندگی کو تنزلی کی جانب دھکیل رہی ہیں۔اجلاس میں دیگر سیاسی پارٹیوں کو آل پارٹیز میں شامل کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جو جلد از جلد ان پارٹیوں سے رابطہ کرکے انہیں آل پارٹیز میں شامل ہونے پر آمادہ کرے گی۔بیان میں صوبہ بھر میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے واقعات، قومی شاہراہوں پر عدم تحفظ، ٹرانسپورٹ کو نذرِ آتش کرنے، معاشی قتلِ عام، افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارتی بندش، بے روزگاری، مہنگائی، مسلح جتھوں کی بھرمار، وسائل کی لوٹ مار اور قبضہ گیری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، لاپتہ افراد اور دیگر حل طلب مسائل پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تمام صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد و منظم ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی، تاکہ ملک اور صوبے میں حقیقی اور نمائندہ حکومتوں اور اسمبلیوں کا قیام عمل میں لایا جا سکے اور امن کی راہ ہموار ہو سکے۔
آج کراچی میں ادریس خٹک—جو گزشتہ 7 سال سے قید ہیں—سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیے گئے ایک احتجاج کے دوران، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز اسلم، صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ غفور اور کورنگی کے صدر فرخ خٹک کو گرفتار کیا گیا۔ ہمارے ساتھیوں کو رہا کر دیا گیا ہے، لیکن یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ ایک پرامن احتجاج کو اس طرح سے زبردستی روکنے کی کوشش کی گئی۔
آج سماجی کارکن ادریس خٹک کی ناحق قید کو سات سال پورے ہونے کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ تھا جس میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز اسلم، صوبائی جنرل سیکرٹری غفور ایڈوکیٹ اور این ڈی ایم کورنگی کے صدر فرخ خٹک کو گرفتار کرلیا گیا یے۔ ہم ان گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور تمام گرفتا ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انسانی حقوق کے حق میں اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانا جرم نہیں ہے۔
🤖 Made with AI
پشاور: شمالی وزیرستان، بالخصوص تحصیل میرعلی میں جاری غیر یقینی صورتحال، آپریشن، غذائی قلت اور نیٹ ورک کی بندش کے خاتمے کے لیے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیرِ اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ریکارڈ کرایا گیا۔
مظاہرے سے این ڈی ایم کے صوبائی رہنما سعود احسان وزیر، نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی ترجمان عاطف رشید، این ایس ایم ایگریکلچر یونیورسٹی صدر توصیف خان نے خطابات کیے۔
مظاہرے میں مطالبہ کیا گیا کہ میرعلی سمیت شمالی وزیرستان میں عوام کو درپیش مشکلات کا فوری خاتمہ کیا جائے اور علاقے میں معمولاتِ زندگی بحال کیے جائیں۔
د فاټا له ادغام اته کاله وروسته، ایا د قبایلي ضلعو سیاسي او اداري برخلیک یو ځل بیا د بدلون په حال کې دی؟ د ملي جمهوري غورځنګ مشر محسن داوړ له ویښ فکر سره د پاکستان مرکزي حکومت د وروستیو اقداماتو تر شا پر ممکنه هدفونو خبرې کوي.
youtu.be/Mlp6sBTpZCw?si=tUhO…
ہم گمبٹ، کوہاٹ میں پولیس پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ پختونخوا میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ صوبے کو باہر سے کنٹرول کیا جاتا ہے اور صوبے کے ساتھ کالونی جیسا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ نے شہریوں کی غیر محفوظیت اور خطرات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ عوامی نمائندوں کا روپ دھارنے والی یہ غیر قانونی اور بے اختیار ’ایڈوائزری کمیٹی‘، سنگین سکیورٹی بحران کو حل کرنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھتی۔ اس کے برعکس، اس کے اراکین اپنی تشہیر اور اپوزیشن پر بے بنیاد الزامات لگانے میں ہی مصروف ہیں۔
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے شمالی وزیرستان میں گزشتہ چار روز سے جاری کرفیو اور عوام کو گھروں میں محصور رکھنے کے خلاف کل بروز جمعرات ، دو پہر 3 بجے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
تمام ساتھیوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
اسلام آباد: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک کا بلیک ہول میں ڈاکٹر دلاور حسین کی پارلیمان کے ایوانِ بالا، سینیٹ، کے موضوع پر لکھی گئی کتاب کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر اظہارِ خیال
ریاستی سرپرستی میں چلنے والا ”پروجیکٹ طالبان“ ماضی میں ہونے والے نام نہاد فوجی آپریشنز سے متاثر نہیں ہوا۔ جب تک ریاست اپنی سمت درست نہیں کرتی، میر علی میں جاری آپریشن بھی ان سے مختلف نہیں ہوگا۔ عام لوگ کرفیو، تلاشیوں اور تذلیل کا خمیازہ بھگتنے ہیں۔ ہمارے لوگوں کی تکالیف اور حالتِ زار کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔
میرے بھتیجے عبد العزیز والد عزیز رحمان صبح اپنے گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہیں۔ پولیس کی سستی اور عدم دلچسپی کے باعث یہ گمشدگی نہیں بلکہ اغوائیگی لگتی ہیں۔ عبد العزیز گومل یونیورسٹی کے گریجویٹ ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہے کسی قسم کی سرگرمی کا حصہ نہیں تھے اور نہ ہیں لہذا عبدل عزیز کی بازیابی میں زمہ داران اپنا کردار ادا کریں۔
اسلام آباد: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک نے بلیک ہول میں ڈاکٹر دلاور حسین کی پارلیمان کے ایوانِ بالا سینیٹ پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی میں بطور سپیکر شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر این ڈی ایم اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر روشان علی یوسفزئی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ احمد شاہ نے بھی نشست میں شرکت کی۔
کل خیبر میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے این ڈی ایم کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری داؤد آفریدی کے گھر پر چھاپے، دفعہ 144 کے نفاذ اور NOC مسترد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے بعد خیبر میں بھی سیاسی سرگرمیوں کو روکنا قابلِ افسوس ہے.
این ڈی ایم ایسے تمام غیر جمہوری اقدامات کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
اسلام آباد: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اسلام آباد کی کابینہ کا اجلاس صدر منصور محسود کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر روشن علی یوسفزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ احمد شاہ، کلچرل سیکرٹری بیت البیت اور فنانس سیکرٹری احتشام الحق نے شرکت کی۔
اجلاس میں اسلام آباد میں این ڈی ایم کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے اور سیکٹر وائز کمیٹیاں تشکیل دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں پارٹی کی ممبرشپ مہم چلانے کے حوالے سے مشاورت کی گی۔ نوجوانوں، طلبہ، خواتین اور پروفیشنلز کو تنظیم کا حصہ بنانے کے لیے مؤثر ممبرشپ مہم شروع کی جائے گی۔ اجلاس میں آئندہ 30 دن کی سرگرمیوں، عوامی رابطہ مہم اور اگلی کابینہ میٹنگ کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس میں تنظیم کو فعال، منظم اور مضبوط بنانے، نوجوانوں کو مثبت سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں شامل کرنے اور اسلام آباد میں عوامی رابطہ مہم کو مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
پہلے شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر انتظام ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کو روکنے کی کوشش کی۔ لاہور میں نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر انتظام پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر ہونے والے سٹڈی سرکل کو پولیس نے روکا۔ پھر وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے بعد، گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف این ڈی ایم کی پٹیشن کو پشاور ہائی کورٹ کی کاز لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ اور اب خیبر کی ضلعی انتظامیہ این ڈی ایم کی ایل پارٹیز کانفرنس کو کل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ انتہائی شرمناک ہے۔
این ڈی ایم ہمارے لوگوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔


























