Pinned Tweet
کمال ہے صاحب شخصیت شناس بننے نکلے ازیت شناس ہو گئے
Ⓝain
#قومی_زبان
یہ اور بات کہ آندھی ہمارے بس میں نہیں
مگر چراغ جلانا تو اختیار میں ہے
اُڑان والوں سے پوچھو کہ حوصلہ کیا ہے
قفس میں بیٹھ کے شاہیں کا تذکرہ کیا ہے
محسن نقوی
#بزمِ_رنداں
41
بیٹھا ہو گا کہیں جُھوٹوں میں وہ جُھوٹا بَن کر
کوئی سچّا بھی اگر جُھوٹ کے اِس دَور میں ہے
احمد ندیم قاسمی
#بزمِ_رنداں
ہجـᷡـــرذادی retweeted
@UroojFayyaz ji n @Nain_spectator ji aap dono ko janamdin ki bhut bhut mubarkee ji .. god bless u both ..👑💫🎂🥳🎉✨️🎊🌟👏💫💫
ہجـᷡـــرذادی retweeted
Happy Birthday Urooj fayyaz and Naina Aapi 🥳 🎂❤️
@UroojFayyaz @Nain_spectator
Wishing you both endless happiness, good health, and countless blessings. You are truly among the most adabi graceful and beloved personalities on X 😍
Lots of respect and duas for you both ❤️🌹
ملے گی شیخ کو جنت، ہمیں دوزخ عطا ہوگا
بس اتنی بات ہے جس کے لیے محشر بپا ہوگا
رہے دو دو فرشتے ساتھ اب انصاف کیا ہوگا
کسی نے کچھ لکھا ہوگا کسی نے کچھ لکھا ہوگا
بروز حشر حاکم قادر مطلق خدا ہوگا
فرشتوں کے لکھے اور شیخ کی باتوں سے کیا ہوگا
تری دنیا میں صبر و شکر سے ہم نے بسر کر لی
تری دنیا سے بڑھ کر بھی ترے دوزخ میں کیا ہوگا
سکون مستقل دل بے تمنا شیخ کی صحبت
یہ جنت ہے تو اس جنت سے دوزخ کیا برا ہوگا
مرے اشعار پر خاموش ہے جز بز نہیں ہوتا
یہ واعظ واعظوں میں کچھ حقیقت آشنا ہوگا
1
5
108
بھروسہ کس قدر ہے تجھ کو اخترؔ اس کی رحمت پر
اگر وہ شیخ صاحب کا خدا نکلا تو کیا ہوگا
ہری چند اختر
#بزمِ_رنداں
1
1
37
میں مسافر ہوں اتر جاؤں گا پار اک دم میں
تجھ کو اے موج مبارک رہے دریا تیرا
رند لکھنوی
#بزمِ_رنداں
3
19
366
رندوں کو وعظ پند نہ کر فصل گل میں شیخ
ایسا نہ ہو شراب اڑے خانقاہ میں
حبیب موسوی
#بزمِ_رنداں
چھوٹے بھائی سے بھی جذبات نہیں ملتے ہیں
خون ملتا ہے خیالات نہیں ملتے ہیں
کیسے آنا ہوا کیا بات ہے سب خیر تو ہے
کیوں کہ سر آپ تو بے بات نہیں ملتے ہیں
میرے جذبات بھی سچے ہیں ارادے مضبوط
یہ بھی سچ ہے کبھی دن رات نہیں ملتے ہیں
کتنی آنکھیں ہیں جو کر دیتی ہیں نیت کو خراب
لیکن ان میں بھی خرابات نہیں ملتے ہیں
اتنا خالی ہے وہ کمرہ میں جہاں قید میں ہوں
خود کشی کے لیے آلات نہیں ملتے ہیں
کچھ جوابوں سے سوالات کھڑے ہوتے ہیں
پھر سوالوں کے جوابات نہیں ملتے ہیں
محشر آفریدی
#بزمِ_رنداں
ہم بھی اس سلسلۂ عشق میں بیعت ہیں جسے
ہجر نے دکھ نہ دیا وصل نے راحت نہیں دی
بے وفا دوست کبھی لوٹ کے آئے تو انہیں
ہم نے اظہار ندامت کی اذیت نہیں دی
افتخار عارف
#بزمِ_رنداں
لے گیا سب کچھ وہ لیکن، حوصلہ رہنے دیا
یعنی بوسیدہ حویلی میں دیا رہنے دیا
ہم گئے تھے اس کے ہاں، اس کو منانے کے لیے
وہ خفا اچھا لگا، ہم نے خفا رہنے دیا
سلطان کھاروی
#بزمِ_رنداں
عجب کشش ہے تیرے ہونے یا نہ ہونے میں ،
گماں نے مجھ کو حقیقت سے باندھ رکھا ہے
ارشد لطیف
#بزمِ_رنداں
جِس تار کو چھیڑیں وہی فریاد بَہ لَب هے
اب هم سے عدمؔ ،، ساز بجایا نہیں جاتا
عبدالحمید عدم
#بزمِ_رنداں
اس رنگِ تعلق پہ تعجب ہے کہ ہم لوگ
موجود تو ہوتے ہیں میسر نہیں ہوتے
شبّیر حسن
#بزمِ_رنداں
تو ایک خاک کا انساں ہے میری جانب دیکھ
یہ بس خدا کو ہی جچتا ہے بے نیاز رہے
کومل جوئیہ
#بزمِ_رنداں
لینے دیجیے ابھی اس دل کو اسیری کے مزے
ابھی کیجیے نہ غم زلف سے آزاد مجھے
نصیرالدین نصیرؔ
#بزمِ_رنداں
















