Northern Pakistan Shield 🇵🇰 (@PakistansShield) header
Northern Pakistan Shield 🇵🇰 (@PakistansShield) profile picture

Flagbearer of Pakistan. Pakistan's progress and prosperity. Striving for a united, strong and successful Pakistan.

مرکز یقین شادباد
Joined August 2023
Photo by Northern Pakistan Shield 🇵🇰 (@PakistansShield)Photo by Northern Pakistan Shield 🇵🇰 (@PakistansShield)Photo by Northern Pakistan Shield 🇵🇰 (@PakistansShield)Photo by Northern Pakistan Shield 🇵🇰 (@PakistansShield)Photo by Northern Pakistan Shield 🇵🇰 (@PakistansShield)Photo by Northern Pakistan Shield 🇵🇰 (@PakistansShield)Photo by Northern Pakistan Shield 🇵🇰 (@PakistansShield)Photo by Northern Pakistan Shield 🇵🇰 (@PakistansShield)Photo by Northern Pakistan Shield 🇵🇰 (@PakistansShield)Photo by Northern Pakistan Shield 🇵🇰 (@PakistansShield)
آزاد جموں و کشمیر حکومت کے 100 روزہ ترقیاتی پلان کا عوامی سطح پر بھرپور خیر مقدم۔۔ بنیادی ڈھانچے کی بہتری، معیاری سڑکوں کی تعمیر اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع یقیناً خوش آئند اقدام ہیں۔ امید ہے کہ عوامی فلاح کے ان منصوبوں پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ خوشحال کشمیر ہی مضبوط اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے
1
5
153
Northern Pakistan Shield 🇵🇰 retweeted
راولپنڈی اس خطے کا دل اور راولاکوٹ یہاں کا دل ہے. جانئے دو شہروں کا آپس میں تاریخی تعلق اور ایک دوسرے پر سماجی انحصار.
27
107
168
716
گلگت بلتستان قدرتی معدنیات کے بے پناہ خزانوں سے مالا مال ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، شفاف پالیسیوں اور مؤثر سرمایہ کاری کے ذریعے ان قدرتی وسائل کو خطے کی معاشی طاقت میں بدلا جائے۔ معدنی شعبے کی ترقی نہ صرف مقامی معیشت کو مضبوط کرے گی بلکہ کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے نئے دروازے بھی کھولے گی۔ #GilgitBaltistan
20
دنیا بھر میں بچوں کے حقوق اور تحفظ کی باتیں ہو رہی ہیں، مگر مقبوضہ کشمیر کے بچوں کا بچپن آج بھی خوف، پابندیوں اور غیر یقینی حالات کی نذر ہے۔ عالمی انسانی حقوق کے علمبردار کب تک اس صورتحال پر خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟ بھارت کو بچوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کا جواب دینا ہوگا۔
30
عالمی یومِ اطفال پر سامنے آنے والی یہ تصاویر اقوامِ متحدہ، اس کے رکن ممالک، او آئی سی اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے منہ پر بھارت کی جانب سے ایک کھلا طمانچہ ہیں۔ان مناظر کے ذریعے بھارت عالمی برادری کو صاف پیغام دے رہاہےہم تمہارے کسی قانون، اصول یا ضابطے کو خاطر میں نہیں لاتے
1
56
جس قوم کے کمسن بچوں کے حوصلے اتنے بلند ہوں، اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ راولاکوٹ میں فسادی جھتے کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز برکت علی کے ننھے بیٹے کا اپنے والد کی قربانی پر فخر کرنا ہمارے عزم کی جیت ہے۔ باپ کی جدائی کا غم اپنی جگہ، مگر وطن کی محبت سب پر بھاری ہے۔ شہید برکت علی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاکستان زندہ باد 🇵🇰
4
111
آزاد جموں و کشمیر میں زعفران کی کاشت کے فروغ کے لیے ترکیہ کے ادارے ٹکا (TİKA) اور PPAF کا اشتراک ایک خوش آئند قدم ہے۔ ضلع حویلی کے کسانوں کو 60 ہزار زعفرانی بیج، جدید مشینری اور تربیت کی فراہمی سے مقامی معیشت مضبوط ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ پہاڑی علاقوں کی خوشحالی کی جانب یہ ایک بہترین پیش رفت ہے #AzadKashmir #Saffron #TIKA
49
129
242
1,073
آزاد جموں و کشمیر کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری۔۔۔ رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل نے میرپور، ڈڈیال، چکسواری اور کوٹلی کے شہریوں کی برسوں پرانی سفری مشکلات ختم کر دیں۔ اب نہ صرف سفر آسان ہوگا بلکہ خطے میں تجارت اور معاشی ترقی کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔ ساتھ ہی مظفرآباد سی ایم ایچ فلائی اوور کی تکمیل بھی آخری مراحل میں ہے جو عوامی ریلیف کی جانب ایک اور بڑا قدم ہے۔
1
5
98
مٹی کے اس بہادر سپوت کو سلام 🇵🇰 راولاکوٹ میں فسادی جتھے کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان رینجرز (سندھ) کے بہادر افسر ڈی ایس آر برکت علی شہید کو خراجِ عقیدت۔ ملک کے امن اور عوام کے تحفظ کی خاطر دی جانے والی یہ عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر خاک میں ملایا جائے گا۔ قوم اپنے شہداء کی مقروض ہے اور ان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
1
3
8
358
خطے کی چوہدراہٹ صرف تقاریر کی حد تک ہی اچھی لگتی ہے، ورنہ امریکہ اور منیلا پہنچتے ہی باڈی لینگویج خود بخود جی حضور موڈ پر سیٹ ہو جاتی ہے۔
1
4
185
ہمارے پہاڑوں کی طرح ہمارا عزم بھی ناقابلِ تسخیر ہے🇵🇰 ہم امن کے داعی ضرور ہیں، مگر ہماری خاموشی یا امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والے جان لیں کہ پاکستان کا دفاع اب ناقابلِ عبور ہو چکا ہے۔ آج کا دن پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے پاکستان نے جدید ترین پروپلشن اور نیویگیشن سسٹم سے لیس فتح-3 (Fatah-3) سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ آواز کی رفتار سے بھی تیز پرواز کرنے والا یہ شاہکار طویل فاصلے پر بیٹھے کسی بھی دشمن کے ٹھکانے کو پلک جھپکتے ہی انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ شمال کے برف پوش چوٹیوں سے لے کر جنوب کے ساحلوں تک، وطنِ عزیز کا چپہ چپہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ جو بھی اس سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا، فتح-3 جیسی ٹیکنالوجی اور قوم کا غیر متزلزل حوصلہ اسے منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔
1
4
126
آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے 100 روزہ ترقیاتی پلان کا باقاعدہ آغاز، وزیراعظم اور آزاد کشمیر کی قیادت کی بڑی بیٹھک میں عوامی مسائل کے فوری حل، رکے ہوئے کاموں کی تکمیل اور خطے کی تعمیر و ترقی پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے
3
59
پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن🇵🇰 آرمی چیف کی عزت دراصل پاکستان کی عزت ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں سرفہرست آنا ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ #AsimMunir #ProudPakistani
4
119
ریاست کو یرغمال بنانے والوں کا امن اور عوامی حقوق سے کوئی واسطہ نہیں ہو سکتا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔ عوام کا پُرزور مطالبہ ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اس شرپسند گروہ کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے
3
71
عوامی سطح پر مسترد ہونے کے بعد اب فسادی جتھے کے سرغنوں کے اپنے گھروں سے بھی بغاوت شروع ہو گئی ہے۔ شرپسند ٹولے کے سرغنہ امتیاز اسلم کے بھائی عابد اسلم اور اہل خانہ نے کالعدم کمیٹی اور امتیاز اسلم کے تمام منفی اقدامات سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ پاک فوج سے وابستہ محب وطن خاندان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ امتیاز اسلم کی ہٹ دھرمی اور انتشار کی سیاست کے کسی بھی قول و فعل کے ذمہ دار نہیں۔ اپنوں کی یہ لاتعلقی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ شرپسند ٹولہ اب مکمل طور پر تنہا رہ چکا ہے 🇵🇰
3
123
Northern Pakistan Shield 🇵🇰 retweeted
پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے لیکن اس پر کوئی بات نہیں کر رہا دیکھیں 14 نومبر کو پاکستان میں ایک بڑا سکیورٹی اپریشن لانچ کیا گیا جس میں اب تک 98 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ پاک فوج کے چار اہلکار شہید ہوئے ہیں 13 نومبر کو خیبر پختون خوار بلوچستان میں مختلف اپریشنز کے دوران 74 دہشتگرد 14 نومبر کو ایک بار پھر سے خیبر پختون خواہ میں 16 بلوچستان میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ پاک ارمی کے ایک میجر اور دو جوان شہید ہوئے، اپ اندازہ کریں کہ جس حملے میں میجر رینک کے افسر شہید ہوا اس میں ان کی گاڑی کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا یعنی دہشت گرد اس قدر ایڈوانس ٹیکنالوجی حاصل کر چکے ہیں جو کہ اس وقت ایران امریکہ اور روس یوکرین جنگ میں استعمال ہو رہی ہے ہمارا استدلال اور موقف ہے کہ ان دہشت گردوں کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا ہاتھ ہے پاکستان دہشت گردوں کے لیے فتنۃ الہندو ستان کا لفظ استعمال کرتا ہے اور اب ذرا موازنہ کریں روس اور یوکرین ہی کھلی جنگ لڑ رہے ہیں اور یہاں پر روزانہ اوسطاً سو کے قریب افراد مارے جاتے ہیں جبکہ پاکستان کسی اعلان شدہ جنگ میں نہیں ہے لیکن پھر بھی یہاں پر ایک ہی دن میں 98 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور پاک فوج کے چار اہلکار شہید ہوئے ہیں یعنی پاکستانی ایک ایسی خاموش جنگ لڑ رہا ہے جس کی قیمت و روزانہ ادا ہو رہی ہے لیکن دنیا میں اس پر بات ہی نہیں ہو رہی
30
50
86
2,213
امریکی تنظیم ساؤتھ ایشیا جسٹس کمپین کی رپورٹ محض اعداد و شمار نہیں بلکہ بھارت میں اقلیتوں کی منظم سیاسی اور سماجی بے دخلی کا نوحہ ہے۔ تین ماہ میں 16 قتل، 118 مبینہ جعلی مقابلے (جن میں 105 صرف یوپی میں ہوئے) اور 6 کروڑ 16 لاکھ مسلمانوں کے ووٹ کا اخراج اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں اقلیتوں کو شہری حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک میں ریاستی اداروں کی خاموشی اور انتہا پسندی کی سرپرستی عالمی ضمیر اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے دوہرے معیار پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
2
38
راولاکوٹ کی فضاؤں میں امن قائم رکھنے کے لیے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز برکت نے اپنا آج قربان کر دیا۔ شرپسندوں کی گولیاں ہمارے محافظوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، امن کے دشمنوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 🇵🇰
1
32
سنائپر رائفل سے محافظوں کے سر میں گولی مارنے والے کسی بھی زاویے سے مظلوم یا نہتے نہیں ہو سکتے! راولاکوٹ میں رینجرز کے DSR برکت کی شہادت نے نام نہاد حقوق کے علمبرداروں کا دوغلا پن بے نقاب کردیا ہے۔ دہشت گردی اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ اب کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔
2
4
275
راولاکوٹ میں سرگرم شرپسند عناصر نے عام شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ اب کشمیری عوام کا ارباب اختیار اور متعلقہ اداروں سے دوٹوک مطالبہ ہے کہ امن و امان تباہ کرنے والے ان عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔
2
46