
Official Account of M/o #Planning, #Development & #Special_Initiatives | #PlanningCommission | Govt of Pakistan| Our Mission: Strong Economy Strong Pakistan
Islamabad
Joined August 2013
- Tweets39.8K
- Following932
- Followers146K
- Likes3.8K
فالج کی صورت میں آپ کا فوری فیصلہ کسی عزیز کی جان بچا سکتا ہے۔
میں ہر خاندان سے اپیل کرتا ہوں کہ تین علامات یاد رکھیں: چہرے کا اچانک ٹیڑھا ہونا، ایک بازو میں کمزوری اور بولنے میں دشواری۔ ان میں سے کوئی ایک علامت بھی ظاہر ہو تو فوراً ایمبولینس بلائیں، علامات شروع ہونے کا وقت نوٹ کریں اور مریض کو فوری طبی امداد دلوائیں۔ علامات کم ہوتی دکھائی دیں تب بھی انتظار نہ کریں۔
عوام کی صحت اور زندگی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت پمز، اسلام آباد میں فالج کے علاج اور انتہائی نگہداشت کی سہولتوں میں توسیع کا منصوبہ شامل ہے۔ علاج کی سہولتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ یہ ضروری ہے کہ فالج کی علامات اور فوری اقدام کا پیغام ہر گھر تک پہنچے۔
علامات پہچانیں۔ فوراً مدد طلب کریں۔ ہر لمحہ اہم ہے۔
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
#WorldStrokeDay #StrokeAwareness
When a stroke occurs, every minute matters. Rapid diagnosis, timely treatment and specialised critical care can protect lives, support recovery and reduce the risk of long-term disability.
The Establishment of Stroke Intervention & Expansion of Critical Care Facilities at PIMS (2024–27) aims to strengthen specialist stroke response and critical-care capacity at one of Pakistan’s major federal tertiary hospitals. The project has a total cost of Rs 7,220.956 million.
Aligned with URAAN Pakistan and the Equity & Empowerment—Education, Health & Population pillar of the 5Es framework, the initiative reflects a commitment to stronger emergency healthcare and better patient outcomes.
#URAANPakistan #5Es #StrokeCare #PublicHealth #PIMS
Someone beside you may never smoke—but they still breathe your smoke.
Second-hand smoke harms health and carries costs through treatment and lost income. Protecting others also protects families’ financial security and the country’s productivity.
Keep homes, cars and indoor workplaces smoke-free. If you use tobacco, seek professional support to quit.
Care for the people who share your air. A healthier Pakistan begins with responsible choices.
#ZimadarShehri #SmokeFreePakistan #TobaccoControl #HealthyPakistan #ResponsibleCitizens
The Construction of 02 Lane Highway from Basima to Khuzdar covers the length of 106 kilometres, with a total project cost of Rs 19,188.435 million.
Led by the National Highway Authority, the corridor is intended to strengthen connectivity within #Balochistan and support wider regional movement.
Aligned with URAAN Pakistan and the Energy & Infrastructure pillar of the 5Es framework, the project reflects the importance of connecting communities with services, opportunities and economic activity.
#URAANPakistan #5Es #Balochistan #Connectivity
’’پاکستان کو ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت بنانے کی جانب کوانٹم ویلی ایک اہم قدم ہے۔ 16 ستمبر کو شروع کیے گئے اس منصوبے میں جامعات، صنعت، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا تاکہ تحقیق، جدت اور سرمایہ کاری کے باہمی اشتراک کو فروغ دیا جا سکے۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
عوامی وسائل کا تحفظ: ترقیاتی منصوبہ بندی کی بنیادی ذمہ داری
عوام کے وسائل کی بچت ترقیاتی منصوبہ بندی کی اہم ذمہ داری ہے۔ منصوبوں کی تفصیلی جانچ پڑتال اور لاگت کو معقول بنانے کے نتیجے میں منصوبہ بندی کمیشن نے پہلی سہ ماہی میں نمایاں بچت حاصل کی۔
🔹 پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 14.5 ارب روپے کی بچت
🔹 صرف ستمبر کے دوران سی ڈی ڈبلیو پی کی جانچ پڑتال سے 7 ارب روپے کی بچت
یہ نتائج واضح کرتے ہیں کہ منصوبہ بندی کمیشن کی مؤثر جانچ پڑتال قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ کم کرنے اور عوامی سرمائے کا بہترین استعمال یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
’’آبی شعبے، ٹرانسپورٹ اور تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر پہلی سہ ماہی میں بالترتیب 13.4 ارب، 12.6 ارب اور 7.8 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ اس عرصے میں پی ایس ڈی پی کے تحت مجموعی ترقیاتی اخراجات 61.3 ارب روپے رہے۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
#PSDP #URAANPakistan #Development
’’رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا اور 22 میں سے 12 صنعتی گروپوں نے مثبت نمو دکھائی۔ ٹرانسپورٹ آلات، آٹوموبائلز، ملبوسات اور برقی آلات سمیت متعدد شعبوں میں پیداوار بڑھی ہے۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
’’رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 3.086 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ مالیاتی نظم و ضبط ہمارے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
#EconomicReforms #FiscalConsolidation #PakistanEconomy
پہلی سہ ماہی میں خلیجی ممالک ترسیلاتِ زر کا سب سے بڑا ذریعہ رہے۔ سعودی عرب سے 2.6 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 2.2 ارب ڈالر موصول ہوئے، جبکہ برطانیہ سے 1.6 ارب ڈالر اور امریکا سے 93 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
پاکستان کے ہر علاقے میں کوئی نہ کوئی ایسی مصنوعات موجود ہیں جو دنیا کو برآمد کی جا سکتی ہیں۔ صوبوں میں بورڈ آف ایکسپورٹس قائم ہونے چاہئیں اور ہر ضلع کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ پلان تیار ہونا چاہیے تاکہ مقامی مصنوعات عالمی منڈیوں تک پہنچیں اور ملک بھر میں برآمدی ثقافت فروغ پائے۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
Overseas Pakistanis continue to be a vital pillar of the national economy.
Federal Minister Prof. Ahsan Iqbal has highlighted that remittances from overseas Pakistanis grew by 14% to $10.9 billion in the first quarter, up from $9.5 billion in the same period last year.
Describing the contribution as a great service to Pakistan, the Minister noted that these inflows reflect the trust of the overseas community in the country’s future.
Under the #UraanPakistan framework, the Govt remains committed to building an economy that creates greater opportunities for Pakistanis at home and abroad.
#UraanPakistan #Remittances #OverseasPakistanis #MonthlyDevelopmentUpdate #MoPDSI #AhsanIqbal
’’سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر پہلی سہ ماہی میں 14 فیصد اضافے سے 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اگر 90 لاکھ پاکستانی سالانہ تقریباً 40 ارب ڈالر وطن بھیج سکتے ہیں تو ہم 26 کروڑ پاکستانی برآمدات کے ذریعے 400 ارب ڈالر کیوں نہیں کما سکتے؟ اُڑان پاکستان کے ذریعے ہم اسی چیلنج سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
Pakistan’s combined exports of goods and services grew by 11% to $11.2 billion in the first quarter, supported by a strong 22.8% increase in services exports.
Sharing the figures during the Monthly Development Update for October 2026, Federal Minister Prof. Ahsan Iqbal highlighted the services sector’s growing contribution to Pakistan’s export performance.
Expanding Pakistan’s presence in global markets is central to the export-led growth vision of URAAN Pakistan, creating opportunities for businesses, skilled employment and sustainable economic progress.
#URAANPakistan #Exports #EconomicGrowth #ServicesExports #MonthlyDevelopmentUpdate
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی نظام میں بنیادی اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا تعلیمی نظام ہر بچے کے لیے معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی کا مثالی نمونہ بننا چاہیے۔
50 تعلیمی اداروں کی حالیہ جائزہ رپورٹ میں دیہی اسکولوں کے کمزور تعلیمی نتائج کی نشاندہی پر انہوں نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی عمل میں 34 دیہی اسکولوں کو ترجیح دی جائے اور اساتذہ کی تعیناتی و تربیت، جدید سہولیات اور فنڈنگ میں موجود فرق کو فوری دور کیا جائے۔
پروفیسر احسن اقبال نے زور دیا کہ تعلیم کو روایتی امتحانی نتائج اور رٹّہ سسٹم تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے نصاب، اساتذہ کی تربیت اور امتحانی نظام میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ طلبہ میں تنقیدی سوچ، مسائل حل کرنے کی صلاحیت اور مل کر کام کرنے کا جذبہ فروغ پائے اور وہ حاصل کردہ علم کو عملی زندگی میں بروئے کار لا سکیں۔
#EducationReforms #ICTEducation #ModelEducation #RuralSchools #QualityEducation #CriticalThinking #TeacherTraining #FutureLeaders #URAANPakistan
’’پاکستان کی اشیاء و خدمات کی مجموعی برآمدات پہلی سہ ماہی میں 11 فیصد اضافے سے 11.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ خدمات کی برآمدات میں 22.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ آئی سی ٹی برآمدات 1.2 ارب ڈالر رہیں۔ خدمات کے شعبے کی یہ کارکردگی مستقبل کے لیے حوصلہ افزا ہے۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
’عالمی منڈیوں میں بے یقینی، سپلائی چین اور نقل و حمل میں رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی اشیاء کی برآمدات رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7.7 فیصد اضافے سے 8.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 7.9 ارب ڈالر تھیں۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
“Higher exports are essential for Pakistan’s economic self-reliance and sustainable growth”: Prof. Ahsan Iqbal
Addressing the Monthly Development Update (October 2026), the Federal Minister for Planning, Development & Special Initiatives set out where the economy stands and what comes next
🎥 Watch the full address.
➡️Q1 FY exports of goods rose 7.7% to $8.5 billion; goods and services exports combined grew 11%
➡️ IT services exports reached $1.2 billion
➡️Remittances rose 14% to $10.9 billion
➡️District-level Export Development Plans will be prepared for every district, and provinces have been asked to set up Boards of Exports
➡️Project scrutiny saved Rs 14.5 billion in Quarter 1, with Rs 61.3 billion spent under the PSDP
➡️Merged districts received Rs 118 billion under the AIP over four years, with Rs 15 billion allocated for police infrastructure
➡️A programme to bring solar power to 50,000 homes in the merged districts will launch soon, on the Prime Minister’s directions
➡️ Empowered local governments with constitutional protection are essential for better public services
Lower electricity costs for industry and a shift to a technology-driven economy remain government priorities.
#URAANPakistan #ExportLedGrowth #DevelopmentUpdate @betterpakistan
برآمدات میں اضافہ پاکستان کی معاشی خودمختاری کی بنیاد ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ، اکتوبر 2026 کے اہم نکات:
❗️مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اشیاء کی برآمدات 7.7 فیصد اضافے سے 8.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ اشیاء و خدمات کی مجموعی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔
❗️آئی ٹی سروسز کی برآمدات 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ ترسیلاتِ زر 14 فیصد اضافے سے 10.9 ارب ڈالر رہیں۔
❗️مقامی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے ہر ضلع کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ پلان تیار کیا جائے گا، جبکہ صوبوں کو بورڈ آف ایکسپورٹس قائم کرنے کا کہا گیا ہے۔
❗️پہلی سہ ماہی میں ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال سے 14.5 ارب روپے کی بچت ہوئی اور پی ایس ڈی پی کے تحت 61.3 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
❗️ضم شدہ اضلاع کو چار سال میں اے آئی پی کے تحت 118 ارب روپے فراہم کیے گئے، جبکہ پولیس کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
❗️وزیراعظم کی ہدایات پر ضم شدہ اضلاع کے 50 ہزار گھروں کو شمسی توانائی فراہم کرنے کے منصوبے کا جلد آغاز ہوگا۔
❗️ عوامی خدمات کی بہتری کے لیے بااختیار مقامی حکومتوں کا قیام اور انہیں آئینی تحفظ دینا ضروری ہے۔
❗️صنعتی شعبے کے لیے بجلی کی لاگت میں کمی اور پاکستان کو ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔
اُڑان پاکستان کا مقصد معاشی استحکام کو پائیدار ترقی اور روزگار کے مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔
#URAANPakistan #ExportLedGrowth
Stay informed. Explore our Monthly Development Update; October 2026. Scan the QR code or visit pc.gov.pk under Publications to access the report.
#DevelopmentUpdate #PlanningCommission #URAANPakistan













