The Post Digital (@ThePostDigital0) header
The Post Digital (@ThePostDigital0) profile picture

Breaking news, latest updates & in-depth stories from Pakistan & the world| Digital media | https://nitter.cf/t.co/iHiFsSMp98

Karachi, Pakistan
Joined July 2025
Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)
سندھ کی تقسیم کا ساتھ دینے والوں سے الیکشن میں مقابلہ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے موجودہ اراکین کے بزرگوں نے قراردادِ پاکستان کی حمایت کی تھی۔ اگر آج وہی لوگ سندھ کی تقسیم کا ساتھ دیں گے تو آئندہ انتخابات میں سیاسی مقابلہ ہوگا۔ #BilawalBhutto #PPP #SindhAssembly #SindhPolitics #SindhDivision #PakistanPolitics #ThePostDigital @BBhuttoZardari @MediaCellPPP @PPP_Org @CMSindh @SindhCMHouse
5
سندھ کی زبردستی تقسیم ہوئی تو بھائی بھائی کا دشمن بن جائے گا، بلاول بھٹو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے سے صوبے میں خونریزی اور معاشرتی دشمنی جنم لے سکتی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی خواہشات اور آئین کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتی ہے، لیکن زبردستی کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگا۔ #BilawalBhutto #Sindh #SindhDivision #NewProvinces #PPP #PakistanPolitics #ThePostDigital #MQMPakistan #BilawalBhutto #NewProvinces #SindhPolitics #Karachi #ThePostDigital @BBhuttoZardari @MediaCellPPP @PPP_Org @AAliZardari @CMSindh @SindhCMHouse @sindhinfodepart
5
صوبوں سے متعلق بحث نہیں روک سکتے، خون بہانے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے: عطا تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں اور گڈ گورننس سے متعلق بحث جمہوری حق ہے، اسے روکا نہیں جاسکتا۔ عطا تارڑ کے مطابق عوام کی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم آئینی طریقہ کار ہے، جبکہ عوام کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ #AttaullahTarar #BilawalBhutto #NewProvinces #SindhPolitics #PakistanPolitics #ThePostDigital
10
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ملک میں عوام کی خواہشات، آئین و قانون کے مطابق صوبے بننےکی حمایتی ہے، زور زبردستی اگر سندھ کی تقسیم ہوتی ہے تو کراچی کی سڑکوں پر جو خون بہے گا اس پر سوال پوچھےجائیں گے،  زور زبردستی صوبےکی تقسیم کریں گے تو معاشرے میں تقسیم ہوگی اور وہ دشمنی تک جائے گی، عام آدمی ہتھیار اٹھائیں گے اور یہ خون خرابا ایک خون تک محدود نہیں رہےگا، اگر یہ زور زبردستی کریں گے تو سندھ میں بھائی بھائی کو قتل کرے گا، میں خون خرابہ نہیں دیکھ سکتا ہوں،عوام کی تائید سے جو صوبہ بنایا جاتاہے ہم اس کے ساتھ ہیں۔ریفرنڈم کی بات نہیں، نیت کی بات ہوتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں غیر جمہوری کام کے لیے ریفرنڈم کرایا گیا، آئین میں طریقہ کارموجود ہے، یہ تجویز دینا بھی ایسا ہےکہ آپ غیر آئینی طریقہ کار تلاش کر رہے ہیں۔ #BilawalBhutto #Sindh #SindhDivision #NewProvinces #PPP #PakistanPolitics #ThePostDigital
7
قدرتی وسائل سے مالا مال ہے سندھ، گیس، معدنیات، سمندر اور زرخیز زمینیں ہماری طاقت ہیں، سید شارق جمال دی پوسٹ ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں رکن سندھ اسمبلی سید شارق جمال کی میزبان ابوذر غفاری کے ساتھ خصوصی گفتگو، جس میں انہوں نے سندھ کے قدرتی وسائل اور صوبے کی معاشی صلاحیتوں پر اظہارِ خیال کیا۔ مکمل پوڈکاسٹ دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔youtu.be/Lb5-DdWmuc0 #SyedShariqJamal #Sindh #SindhResources #NaturalResources #AbuzarGhaffari #Podcast #ThePostDigital
1
1
19
نوجوانوں کی ذہنی بحالی، پاکستان کی مضبوط معیشت کی بنیاد! پاکستان کی نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، لیکن بے روزگاری، غربت، ذہنی دباؤ اور سماجی مسائل نوجوانوں کی صلاحیتوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کو صرف تعلیم اور ہنر ہی نہیں بلکہ ذہنی و نفسیاتی معاونت، بہتر مواقع اور مثبت ماحول کی بھی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کی ذہنی صحت پر سرمایہ کاری دراصل پاکستان کے روشن مستقبل اور مضبوط معیشت میں سرمایہ کاری ہے۔ مکمل تحریر پڑھیں اور اپنی رائے کا اظہار کریں۔ thepostdigital.net/article/s… #YouthDevelopment #MentalHealth #EconomicGrowth #PakistanYouth #YouthEmpowerment #ThePostDigital
1
1
11
پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی، فی لیٹر 2 روپے سستے قیمتوں میں کمی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2، 2 روپے فی لیٹر کمی کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر 2026 سے ہوگا۔ حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے اعلان کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول 330 روپے سے کم ہوکر 328 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 360 روپے سے کم ہوکر 358 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق منگل 17 نومبر سے ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں یہ مسلسل دسویں مرتبہ کمی ہے۔ #PetrolPrice #DieselPrice #Pakistan #FuelPrices #OGRA #ThePostDigital
1
1
13
شہید بینظیر آباد میں صحافی کے گھر پر حملہ، متعدد رشتے دار زخمی سینئر رپورٹر غلام قادر چانڈیو نے منشیات کے خلاف خبریں چلانے کو حملے کی وجہ قرار دے دیا، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ شہید بینظیر آباد میں سینئر صحافی اور آواز ٹی وی کے رپورٹر غلام قادر چانڈیو کے گھر پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ان کے متعدد رشتے دار زخمی ہوگئے، تاہم غلام قادر چانڈیو حملے کے دوران محفوظ رہے۔ غلام قادر چانڈیو، جو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے ضلعی نائب صدر بھی ہیں، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ نورو رند اور ان کے بیٹے ریاض رند نے 20 سے زائد ڈنڈا بردار افراد کے ہمراہ ان کے گھر پر دھاوا بولا۔ غلام قادر چانڈیو کے مطابق نورو رند اور ان کے بیٹے کے خلاف 12 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ منشیات کے کاروبار کے خلاف خبریں نشر کرنے کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔ صحافی نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور حملے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بیورو رپورٹر: عمران شیخ، شہید بینظیر آباد #ShaheedBenazirabad #Journalist #GhulamQadirChandio #PressFreedom #SindhNews #ThePostDigital
1
1
13
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کے بیانات رات کے آٹھ بجے آتے ہیں کراچی سے برا حال تو مٹھی تھرپارکار کا ہے دی پوسٹ ڈجیٹل کی پوڈکاسٹ میں رکن سندھ اسیمبلی محمد دانیال صدیقی کی گفتگو مکمل پوڈکاسٹ دیکھنے کے لیئے لنک کو کلک کریں 👇 youtu.be/Lb5-DdWmuc0 #DaniyalSiddiqui #ThePostDigital #Podcast #SindhPolitics #Mithi #Tharparkar #Karachi
1
1
18
شہدادپور میں قاضی خاندان کی پرتکلف تقریب، مخدوم جمیل الزماں اور محبوب الزماں کی شرکت قاضی فارم ہاؤس میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کے دوران مخدوم جمیل الزماں نے سندھ کے تاریخی اور علمی ورثے کو محفوظ بنانے پر زور دیا، جبکہ جلد شہدادپور اور گردونواح کی شخصیات کے اجلاس اور کھلی کچہری کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ #Shahdadpur #MakhdoomJamilUzZaman #MakhdoomMahboobUzZaman #Sindh #ThePostDigital
1
1
10
پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ پارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں، عوام کے درمیان موجود رہتی ہے اور کارکنوں کو قیادت کے سامنے اپنے مسائل بیان کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے لاہور میں ورکرز کنونشن میں شرکت کے موقع پر کہا ہے کہ لاہور تمام لوگوں کا شہر ہے اور یہاں کے کارکنوں سے ملاقات کرکے انہیں خوشی ہوئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ وہ خود بھی ایک کارکن ہیں اور انہیں کارکنوں کے درمیان رہنا اچھا لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں ہو یا نہ ہو، عوام کے درمیان رہتی ہے۔ پارٹی خاموشی اور گھٹن کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ اپنی بات کھل کر کرتی ہے۔ فریال تالپور نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ کارکنوں کو قیادت کے سامنے براہِ راست اپنے دل کی بات اور مسائل بیان کرنے کا موقع ملے۔ #FaryalTalpur #PPP #Lahore #WorkersConvention #PakistanPolitics #ThePostDigital
1
1
16
پاکستان کی معروف سندھی لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے موسیقی کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔ شازیہ خشک گزشتہ کئی عرصے سے منظرِ عام سے دور تھیں، تاہم حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے موسیقی چھوڑنے کے فیصلے کے پس منظر سے آگاہ کیا۔ ویڈیو میں شازیہ خشک نے بتایا کہ پاکستان کے معروف نعت خواں مرحوم جنید جمشید کی وفات نے ان پر گہرا اثر ڈالا، جس کے بعد انہوں نے موسیقی کی دنیا سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق انہوں نے 2018 میں گلوکاری چھوڑ دی تھی۔ شازیہ خشک نے بتایا کہ ان کے جڑواں بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں اور وہ اکیلی رہتی ہیں، تاہم انہیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کو تنہا نہیں چھوڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے انہیں ہدایت دی اور ان کی سوچ بدل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شازیہ خشک اب روایتی ملبوسات، جلد سے متعلق مصنوعات اور زیورات پر مشتمل ایک چھوٹا کاروبار بھی چلا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ شازیہ خشک کا شمار پاکستان کی معروف سندھی لوک گلوکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہیں گیت ’لال میری پت‘ سے خاص شہرت حاصل ہوئی تھی۔ #ShaziaKhushk #JunaidJamshed #SindhiSinger #Music #Pakistan #ThePostDigital
1
1
8
منشیات کے مبینہ نیٹ ورک کی سرپرستی پر میرپورخاص پولیس کے دو اہلکار ملازمت سے برطرف ڈی آئی جی کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کی معاونت اور سہولت کاری کے الزام میں طارق عرف کالا اور غفور بلوچ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے فارغ کردیا۔ میرپورخاص میں محکمہ پولیس کے دو اہلکاروں کو منشیات کے کاروبار میں مبینہ طور پر ملوث عناصر کی پشت پناہی اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ڈی آئی جی کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے کارروائی کرتے ہوئے اہلکار طارق عرف کالا اور غفور بلوچ کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں اہلکاروں پر منشیات کے کاروبار میں سرگرم عناصر کی سرپرستی اور سہولت کاری میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔ #Mirpurkhas #SindhPolice #DrugNetwork #PoliceAction #Sindh #thepostdigital @SindhPoliceDMC @SindhPoliceport @Sindh_Justice
1
1
9
ملک آئین کے مطابق چلتے ہیں، ریفرنڈم کے مطابق نہیں، شرجیل میمن شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو آئین دیا، دنیا کا کوئی بھی ملک آئین کے بغیر نہیں چل سکتا، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس #SharjeelMemon #PPP #ZulfiqarAliBhutto #1973Constitution #PakistanConstitution #SindhPolitics #PPPNews #PressConference #PakistanPolitics #ThePostDigital @sharjeelinam @PPP_Org @MediaCellPPP @presscmsindh @SindhCMHouse @BBhuttoZardari
1
1
38
ایم کیو ایم کو دوبارہ دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے، شرجیل میمن پیپلز پارٹی کا مؤقف آج بھی واضح ہے، فارم 47 والے نفرت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، اپنے قائد کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سینئر صوبائی وزیر کا بیان #SharjeelMemon #PPP #PakistanPeoplesParty #MQM #KarachiPolitics #SindhPolitics #SindhNews #PoliticalStatement #KarachiNews #BreakingNews #PakistanPolitics #ThePostDigital @sharjeelinam @rawalsharjeel @murtazawahab1 @MediaCellPPP @PPP_Org @CMSindh
1
1
31
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پاکستان کا نام سندھ حکومت کی وجہ سے آیا ہے، جہاں غریب عوام کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ گھر تعمیر کیے گئے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن تھا۔ چیئرمین بلاول کی کوششوں، پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی بدولت آج پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ متاثرین (ایس پی ایچ ایف) کے تحت تعمیر کیے جانے والے گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیے جا رہے ہیں۔ #SharjeelMemon #SindhGovernment #BilawalBhutto #SPHF #Pakistan #ThePostDigital @sharjeelinam @MediaCellPPP @PPP_Org @ppp
1
1
19
تھرپارکر کے شہر مٹھی بائی پاس روڈ پر موٹر سائیکل اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت انیل کمار کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انیل کمار تھر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی تھرپارکر میں بطور لیب انجینئر خدمات انجام دے رہے تھے اور انہوں نے محض ایک ماہ قبل ہی ملازمت کا آغاز کیا تھا۔ حادثے کے بعد ڈمپر بھی الٹ گیا، جس کے باعث اس میں موجود کرش (بجری) سڑک پر بکھر گئی اور مٹھی بائی پاس روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہوگئی۔ سڑک کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ واضح رہے کہ مٹھی بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثات میں اضافے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اس سے قبل بھی مختلف حادثات میں متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بائی پاس روڈ پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، تیز رفتار گاڑیوں اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ رپورٹ: راحیل ساگر دی پوسٹ ڈیجیٹل، مٹھی، تھرپارکر #Tharparkar #Mithi #RoadAccident #BreakingNews #ThePostDigital
1
1
16
ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گرانٹ دی گئی، بجٹ میں صوبوں سے مجموعی طور پر ایک ہزار 35 ارب روپے کی گرانٹ لینے کا معاہدہ طے پایا تھا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں نے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ دے دی۔ یہ گرانٹ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئین کا آرٹیکل 164 این ایف سی ایوارڈ سے الگ ہے، جس کے تحت وفاق اور صوبے کسی بھی قومی مقصد کے لیے ایک دوسرے کو گرانٹ دے سکتے ہیں۔ موجودہ بجٹ میں صوبوں سے مجموعی طور پر ایک ہزار 35 ارب روپے کی گرانٹ لینے کا معاہدہ کیا گیا تھا، جس کے تحت پنجاب سے 555 ارب روپے، سندھ سے 263 ارب روپے، خیبرپختونخوا سے 157 ارب روپے جبکہ بلوچستان سے 58 ارب روپے کی گرانٹ لی جائے گی۔ #Pakistan #FederalGovernment #NFC #Article164 #Sindh #Punjab #ThePostDigital
1
1
14
سندھ پبلک سروس کمیشن میں بڑی کارروائی، تین افسران برطرف بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور شکایات کی تحقیقات کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، جبکہ ایک اہلکار کی دو سالانہ انکریمنٹس روکنے کا حکم بھی جاری کردیا گیا۔ مزید تفصیلات : thepostdigital.net/article/s… #SindhPublicServiceCommission #SPSC #Sindh #Recruitment #Transparency #ThePostDigital
1
1
8