AYAZ (@_SyedAyaz) header
AYAZ (@_SyedAyaz) profile picture

Web Developer #Digital #Media

Islamabad
Joined July 2012
Photo by AYAZ (@_SyedAyaz)Photo by AYAZ (@_SyedAyaz)Photo by AYAZ (@_SyedAyaz)Photo by AYAZ (@_SyedAyaz)Photo by AYAZ (@_SyedAyaz)Photo by AYAZ (@_SyedAyaz)Photo by AYAZ (@_SyedAyaz)
امن و سلامتی کے سب سے بڑے علمبردار سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر پر حوثیوں کے حملے کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے،مدینۃ الرسول پر حملہ ایک شہر پر نہیں بلکہ عالم اسلام کے دلوں اور عقیدے پر حملہ ہے۔ مسلم حکمرانوں اور امت مسلمہ کو مصلحتیں بالائے طاق رکھتے ہوئے یکجاں ہوکر حملہ آوروں کا مقابلہ کرنا ہوگا،آج اگر حرمین شریفین کے لئے متحد نہیں ہوں گے تو پھر کب ہوں گے،حرمین شریفین ہماری وحدت کی علامت ہیں،جس کی حرمت کے لئے اپنی جان و مال اور اولاد کی قربانی کو باعث فخر سمجھتے ہیں،یہی چیزیں جمعیۃ علماء اسلام کے اغراض و مقاصد کا حصہ ہیں۔ مملکت سعودیہ کے عوام،خادم الحرمین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ حملہ صرف آپ کے شہر اور ملک پر نہیں،امت مسلمہ پر حملہ ہے،امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے تحفظ و حرمت کے لئے مملکت سعودیہ اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ – at Peshawar, Pakistan
223
1,179
48
3,199
119,891
Replying to @_SyedAyaz @HBLPak
جب بات ہوئی تو شکایت درج کرنے کے بعد کہا کہ اپ برانچ جائیں۔ اسلام آباد کی جی-6 برانچ گیا تو وہاں بھی کوئی مناسب رہنمائی فراہم کرنے والا نہیں تھا۔ کہا گیا کہ آپ کا اکاؤنٹ اسلامک بینکنگ کا ہے، اس لیے ہمیں اس کی تفصیلات معلوم نہیں۔ – at Islamabad, Pakistan
1
1
64
ایسی ناقص سروس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ پیش آئے تو گھنٹوں ہیلپ لائن پر صرف اشتہارات سننے پڑتے ہیں۔ ایچ بی ایل کی سروس کا بائیکاٹ کریں! – at Islamabad, Pakistan
33
اسلام آباد: سینئر صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کی قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات @asmashirazi – at Islamabad, Pakistan
2
17
38
453
چند روز اور مری جان چند روز اور مری جان فقط چند ہی روز ظلم کی چھاؤں میں دم لینے پہ مجبور ہیں ہم اور کچھ دیر ستم سہہ لیں تڑپ لیں رو لیں اپنے اجداد کی میراث ہے معذور ہیں ہم جسم پر قید ہے جذبات پہ زنجیریں ہیں فکر محبوس ہے گفتار پہ تعزیریں ہیں اپنی ہمت ہے کہ ہم پھر بھی جیے جاتے ہیں زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں لیکن اب ظلم کی میعاد کے دن تھوڑے ہیں مولانا فضل الرحمن فیض احمد فیض کی نظم پڑھتے ہوئے۔ @MoulanaOfficial
84
328
57
1,179
452,565
ہم پاکستان کی مضبوط دفاعی قوت کے قائل ہیں، لیکن ہم سیاست میں ان کی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔ اس سے ہمارا اتفاق نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں جو قانون سازیاں ہوتی ہیں، ابھی تازہ قانون سازی ہوئی ہے، جس میں اس تیزی کے ساتھ قانون سازی کی گئی ہے کہ بعد میں جب ہم نے اس کا مطالعہ کیا تو وہاں بحث ہوئی نہ، میرے خیال میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے بھی اس کو باریکی سے نہیں دیکھا۔ لیکن جو اس کی شکل سامنے آ رہی ہے، اس سے اندازہ لگ رہا ہے کہ یہ قانون سازی آئین کی بھی خلاف ہے، آئین سے متصادم ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے اس میں کہ یہ قانون، جس میں فوج کے اندر کے نئے انتظام اور ان کے اختیارات کا ذکر کیا گیا ہے، اس میں وزیراعظم کے انتظامی اختیارات، جو ان اداروں میں ہونے چاہئیں، چاہے بری فوج کے اندر ہو، چاہے فضائیہ کے اندر ہو، چاہے بحریہ کے اندر، وہ بھی وہاں ایک شخص کے اندر مرکوز کر دیے گئے۔ اور پھر یہ قانون تمام قوانین پر بالاتر ہوگا، یعنی اگر کسی قانون کا اس قانون سے تصادم ہوگا تو وہ غیر مؤثر ہو جائے گا۔ اب پہلے غیر مؤثر تو بناؤ نا! غیر مؤثر بھی نہیں بنایا، وہ اپنی جگہ پر موجود ہیں، وہ دفعات بھی موجود ہیں اپنی جگہ پر، اور نیا قانون لا کر کہہ دیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی دفعہ اور شق اس قانون سے متصادم ہوگی تو غیر مؤثر ہوگی۔ لیکن اب تک اس کی نہ نشاندہی کی گئی ہے، نہ اس کو غیر مؤثر کیا گیا، نہ اس پر ترمیم کی گئی۔ آپ بتائیں کہ یہ ایک قانونی تضاد ہے یا نہیں؟ اور یہ قانون سب پر بالاتر ہوگا۔ اب پتہ نہیں، یہ تو قانون دان جانے کہ کیا قانون کی دنیا میں اس طرح کی کوئی گنجائش ہے یا نہیں، لیکن میں آئین کے حوالے سے جانتا ہوں کہ جس زمانے میں پارلیمنٹ میں یہ بات آئی کہ قرآن و سنت سپریم لا ہونے چاہئیں اور بالاتر قانون ہونا چاہیے، قرآن و سنت کو، تو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب نسیم حسن شاہ مرحوم نے یہ فیصلہ دیا کہ نہیں، آئین کی تمام دفعات برابر ہیں اور کوئی ایک دفعہ بھی دوسرے دفعہ پر بالادست نہیں ہو سکتی۔ شریعت کے حوالے سے تو تمام دفعات آئین کے برابر ہیں، لیکن اسٹیبلشمنٹ اور مقتدرہ کو طاقت اور اختیارات کا ارتکاز، اور پھر تمام قوانین پر اس کی بالادستی، اس کے لیے قانون سازی ہو گئی۔ پاکستان اس لیے بنا تھا؟ آپ اپنے ادارے کے اندر انتظامی تبدیلیاں لائیں، اس سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں۔ آپ آرمی چیف بھی ہو، آپ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہو، آپ فیلڈ مارشل بھی ہو، اس سے ہمارا کوئی سروکار نہیں۔ لیکن وہ اختیارات جو پارلیمنٹ کے ہونے چاہئیں، وہ مقتدرہ کے اندر ایک فرد کو دے دیے گئے ہیں۔ اب اس کا اختیار اپنی بری افواج پر بھی، فضائیہ پر بھی اور بحریہ پر بھی تسلط کر دیا گیا ہے، اور وہ تمام اختیارات رکھے گا؛ کسی کو برخاست کرنے کا، کسی کی ملازمت میں اضافہ کرنے کا، کسی کے استعفے کو منظور کرنا، نہ کرنا، تمام اختیارات اس کو دے دیے گئے ہیں، جبکہ یہ کنٹرول، یہ کمانڈ، یہ وفاقی حکومت کا ہوا کرتا تھا، اور وفاقی حکومت نے اپنے اختیار ان کے حوالے کر دیے ہیں۔ اور پھر آگے کہتے ہیں کہ اگر کسی قانون سازی کی ضرورت ہوگی تو وفاقی حکومت کرے گی۔ یعنی اس میں پارلیمنٹ کو بھی نکال دیا گیا ہے۔ تو قانون سازی اور اس حوالے سے آئین میں ترمیم اور تبدیلی اور اس قسم کی چیزیں، وہ بھی حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں، کیونکہ حکومت کو اپنے راستے پہ لانا اور بوٹ کے نیچے دبانا ان کے لیے شاید آسان ہے۔ ہم چیزوں پر اختلاف کر رہے ہیں، ہم اصولی اختلاف کر رہے ہیں۔ ہم کسی کو گالی تو نہیں دے رہے، کسی کے ساتھ جھگڑا تو نہیں ہے ہمارا۔ لیکن اگر ہم پارلیمنٹ کے اندر ہیں تو ہمیں پارلیمنٹ کے اندر تو اس پر میں مزید بھی کام کرنا چاہتا ہوں، اور اسی وجہ سے میں لیڈر آف اپوزیشن کے دفتر میں گیا اور میں نے ان کو سمجھایا کہ اگر ہم اس طرح بکھرے بکھرے نظر آئیں گے اور پارلیمنٹ کے اندر بھی ہماری کوئی مشترکہ حکمتِ عملی نہیں ہوگی تو پھر یہ سب کچھ ہوتا رہے گا۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب، 23 اگست 2026 – at Charsadda, Pakistan
18
277
16
533
13,027
آپ اپنے شہداء کی بات کرتے ہیں، مجھے سکھاتے ہو کہ شہید کس کو کہتے ہیں؟ مجھے سکھاتے ہو کہ شہید کا مقام کیا ہے؟ میں قرآن و سنت کا ایک طالب علم ہوں، میں شہید کے مقام کو جانتا ہوں، شہید کیا ہوتا ہے؟ جو شہید اپنے وطن کے لیے قربانی دیتا ہے، اس کی قدر و منزلت کو میں جانتا ہوں۔ آپ مجھے اس کی قدر و منزلت نہ سمجھائیں۔ میں تمہیں جانتا ہوں کہ تمہاری نظر میں اپنے شہداء کی کیا قدر و قیمت ہے۔ پاکستان ایک ادارہ جاتی ملک ہے، اور پوری دنیا میں ادارے متعین ہیں، ان کا دائرۂ کار متعین ہے، ان کا دائرۂ اختیار متعین ہے۔ اگر میں نے آپ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا ہے، اگر میں نے آپ کو ان کے اپنے دائرۂ کار اور اس دائرۂ کار کے اندر ان کی صلاحیتوں کی طرف متوجہ کیا ہے، تو میں اب بھی کہتا ہوں: پالیسی ساز لوگو! سپاہی نے تو آپ کا حکم ماننا ہے۔ پالیسی ساز تو آپ بڑے ہیں۔ میں آپ کی پالیسیوں سے اختلاف کر رہا ہوں، بڑے ادب و احترام کے ساتھ اختلاف کر رہا ہوں، لیکن آپ میرے بیان کی ازخود تشریح کر کے جو میری کردار کشی کرنا چاہتے ہیں، اور سمجھتے ہیں کہ فضل الرحمٰن جھک جائے گا، سرنڈر کر جائے گا۔ یاد رکھو! مجھے میرے ماں باپ نے سرنڈر ہونے کے لیے نہیں جنا۔ اور میں نے آپ کو اپنی ذمہ داریوں تک محدود رہنے کی بات کی ہے۔ یہ میں نے پہلی مرتبہ نہیں کی۔ یہ تو پارلیمنٹ میں اور عام جلسوں میں بھی میں نے بار بار کہی ہے۔ قصور والی بات قصوروار ٹھہری، اور عجیب بات بتاؤں، وکلاء حضرات! ذرا اس پر بھی غور کریں کہ اڑتالیس گھنٹے بعد ان کو پتا چلا کہ میں نے یہ بات کہی ہے۔ مجھے افسوس یہ ہے کہ میرے خلاف بدنیتی پر مبنی ایک جملے کی غلط تشریح کر کے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، میڈیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، اور شہداء کے خاندانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ صرف ہم ہیں، الحمد للہ، صرف ہم ہیں جنہوں نے ایک سے زیادہ مرتبہ جلسوں میں یہ بات کہی ہے: "اگر میری فوج پر خدا سخت وقت نہ لائے، میرے ملک پر خدا برا وقت نہ لائے، ورنہ جب میری فوج اپنے ملک کا دفاع کرے گی تو میرے یہ فقیر ان شاء اللہ اپنے فوجیوں کے شانہ بشانہ مورچوں میں کھڑے ہوں گے۔" آپ نے کبھی ہمارے اس جذبے کو سراہا؟ اور قربانیاں ہیں، اگر پاکستان کا ایک سپاہی ملک کے لیے قربانی دیتا ہے، اور اسی لیے وہ فوج میں بھرتی ہوا ہے، تو جمعیۃ علماء اسلام تو فوج نہیں ہے، پھر میری جمعیۃ علماء اسلام کی صفوں کے اندر سے بڑے اکابر سے لے کر عام علماء اور طلبہ تک دو سو سے زیادہ شہداء ہم نے کیوں دیے؟ کس کے لیے دیے؟ تم نے اس قسم کی حرکت کر کے جمعیۃ علماء اسلام کے کارکنوں اور ان کی قربانیوں کا مذاق اڑایا ہے، اور اب اس کا ردِعمل آئے گا۔ آپ سمجھتے ہیں کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے؟ ہم نے ترتیب بنا لی ہے۔ میں چاروں صوبوں میں جاؤں گا۔ چاروں صوبوں میں وہاں کے عوام اور کارکنوں کے درمیان جاؤں گا، بڑے جلسوں سے بھی اور کنونشنوں سے بھی خطاب کروں گا۔ میں اپنا موقف لے کر آگے جاؤں گا۔ تم نے میرے علماء کو شہید کیا۔ علماء کرام شہید ہوئے۔ میرے استاد اور میرے شیخ مولانا حسن جان شہید ہو گئے۔ میرے والد صاحب کے شاگردِ رشید، وزیرستان کے استاد الاساتذہ مولانا نور محمد شہید ہو گئے۔ مولانا معراج الدین، جو میں سمجھتا ہوں کہ میرا دایاں بازو تھے، تم نے وہ بازو توڑ دیا۔ اور میں نے باجوڑ میں ایک جلسے کے ایک سو جنازے اٹھائے ہیں، میں روزانہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کہیں نہ کہیں دو یا تین جنازے اٹھا رہا ہوں۔ میں تو آپ کے ہر جنازے پر آپ کے ساتھ رویا ہوں۔ کبھی یاد ہے کہ تم میرے جنازے پر میرے ساتھ روئے ہو؟ مجھے کہتے ہو تم نے غلط بات کی ہے؟ میں کہتا ہوں تم نے اپنے شہداء کی بھی تذلیل کی ہے، فوج کے شہداء کی بھی تذلیل کی ہے، ان کے خاندانوں کی بھی تذلیل کی ہے، تم نے میرے شہداء کی بھی تذلیل کی ہے، تم نے ان کی بھی بے توقیری کی ہے۔ معافی کہتے ہو فضل الرحمٰن مانگے؟ نہیں! آج اگر میری بات غلط ہے تو مجھے ضرور رائے دیں۔ آپ قانون کے ماہر ہیں، میری رہنمائی کریں۔ میرا مطالبہ یہ ہے کہ جس فوج نے، جس جنرل نے، جس دفتر سے میرے خلاف اور میری جماعت کے خلاف پروپیگنڈا کمانڈ کیا ہے، اس کو معافی مانگنی ہوگی۔ ہم نے ایسی کوئی کچی گولیاں نہیں کھیلی ہیں۔ بھروسا تم نے توڑا تھا، مگر خود کو سزا یوں دی کہ پھر جو مل گیا مجھ کو، بھروسا کر لیا اُس پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب #مرد_آہن_مولانا #پروپیگنڈہ_برگیڈ #چوکیدار_وڑگیا #BroadcastMaulanaNow #LawyersStandWithMaulana – at Islamabad, Pakistan
42
614
47
1,049
24,916
اپنے ملک کا تو یہ حال ہے، ہندوستان کے ساتھ پوری سرحد بند، افغانستان کے ساتھ پوری سرحد بند، مغربی سرحدیں بھی بند، مشرقی سرحدیں بھی بند۔ ایران ایسے حالات میں ہے کہ وہ نہ اچھے کا ہے، نہ برے کا۔ چین اپنا اعتماد اٹھا چکا ہے تم لوگوں سے۔ وہ ایک چھوٹا سا کوریڈور ہے جو، اگر تجارت کے لیے کھلتا ہے، تو آپ نے ان کو دھوکے دیے ہیں، ہم نے ان کو دھوکے دیے ہیں، ہم نے ان کی سرمایہ کاری کا راستہ روکا ہے۔ اس وقت پاکستان محصور ہے، حکمرانوں کی پالیسیوں کے ہاتھوں محصور ہے، اور حکمران اس لیے مجبور ہیں کہ وہ بھی تو محصور ہیں۔ ہم حکمرانوں کی مجبوری کو جانتے ہیں، لیکن یہ کوئی بھی نوزائیدہ نہیں ہیں۔ یہ جتنے اس وقت فیصلہ کن لوگ ہیں، فیصلہ کن قوتیں ہیں، وہ عاقل و بالغ ہیں، سمجھدار ہیں، لیکن ان کے اندر آزادی و حریت کی رمق نہیں ہے۔ وہ غلامانہ ذہنیت کے حامل ہیں، اور وہ کسی طاقتور ملک کے لیے پراکسی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اپنی جنگ نہیں لڑ رہے۔ اگر تم افغانستان پر اعتراضات کرتے ہو، افغانستان سے مجھے بھی شکایت ہے، لیکن کچھ معاملات ہوتے ہیں جو طاقت سے حل نہیں ہوا کرتے، وہ سفارتی عمل سے حل ہوا کرتے ہیں، ڈپلومیسی سے حل ہوا کرتے ہیں۔ میں الیکشن سے پہلے گیا، جمعیۃ علماء کا ایک مؤقر وفد لے کر، ایک ہفتے میں تمام معاملات حل کر کے آ گیا۔ یہاں میں نے رپورٹ کی، میری دادِ تحسین کی گئی کہ آپ نے زبردست کامیابی حاصل کی، لیکن پھر الیکشن میں اسی جماعت کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ ہے ان کی رواداریوں کا صلہ۔ ہم ملک کے لیے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ ہم ملک کو کس طرح مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیں؟ شاید آپ نوجوانوں کو یاد نہ ہو، دو ہزار تین میں، جب مشرف کی حکومت میں ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات اس حد تک کشیدہ ہو گئے کہ ہمارے زمینی رابطے ختم، فضائی رابطے ختم، ہماری فضاء ان کی پروازوں کے لیے، اور ان کی فضاء ہماری پروازوں کے لیے بند ہو گئی۔ وہاں کا ہمارا ہائی کمیشن، یہاں ان کا ہائی کمیشن، ایک اسٹینوگرافر چلا رہا تھا، مکمل خالی ہو گئے تھے۔ اس وقت جمعیۃ علماء کا چار ارکان پر مشتمل وفد گیا، میں ساتھ تھا۔ ہم نے وہاں دس دن گزارے، تمام پارٹیوں سے ہم نے بات کی، اور دس دن کے بعد واپس ہوئے۔ چار پانچ مہینوں کے بعد تعلقات بحال ہو گئے۔ یہ جمعیۃ علماء کی کارکردگی تھی۔ جب امریکہ نے تمہارے اوپر پابندی لگائی کہ ہم فوجی امداد پاکستان کو نہیں دیں گے، تو میں خارجہ امور کا چیئرمین تھا۔ میں نے نیویارک میں نہیں بلکہ واشنگٹن میں امریکی وزارتِ خارجہ کے ساتھ بات کی۔ پاکستان کی خاتون سفیر اس وقت موجود تھیں، ہماری میٹنگ میں میرا ترجمہ وہی کیا کرتی تھیں۔ ایک میٹنگ کے اندر اندر ہم نے ان کو وہ قانون واپس لینے پر آمادہ کر لیا۔ امریکی میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا: ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، معدنی ذخائر میں۔ ہم نے کہا: سرمایہ کاری سے بے نیاز تو خود امریکہ بھی نہیں ہے، سرمایہ کاری سے بے نیاز تو روس بھی نہیں ہے، چین بھی نہیں ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں پوری دنیا میں کام کرتی ہیں، پیسہ لگاتی ہیں۔ اگر پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کرے گا تو ہم کیوں روکیں گے؟ لیکن سرمایہ کاری کے لیے بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے مطابق پاکستان اور آپ کے درمیان کھلا معاہدہ ہونا چاہیے، عوام سے خفیہ مت رکھو۔ پھر جس علاقے میں معدنی ذخائر پیدا ہوتے ہیں، وہاں کی مقامی آبادی کے حقوق کا تحفظ کرنا آپ کی بھی ذمہ داری ہوگی، پاکستان کی بھی ذمہ داری ہوگی، اور یہ اصول ہے۔ بظاہر تو وہ مان گئے، لیکن آج قبائلی پہاڑوں میں اگر کوئی جنگ ہے تو وہ اسی بنیاد پر ہو رہی ہے کہ پاکستان کے معدنی ذخائر کو بیچا جا رہا ہے، اور مقامی آبادی کو بے اختیار کر کے اس سے اس کا اختیار چھینا جا رہا ہے، اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم خود ہی یہ کاروبار کر سکتے ہیں۔ نہیں، یہ پاکستان کے بچوں کی ملکیت ہے۔ یہ ان علاقوں کے بچوں کی ملکیت ہے۔ بلوچستان کے عوام اور ان کے بچے وہاں کے وسائل کے مالک ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام اور ان کے بچے وہاں کے وسائل کے مالک ہیں۔ پنجاب کے عوام اور ان کے بچے پنجاب کے وسائل کے مالک ہیں۔ سندھ کے عوام اور ان کے بچے سندھ کے وسائل کے مالک ہیں۔ کسی کا کوئی مائی کا لال ان کے حقوق پر ڈاکا نہیں ڈال سکتا، اور اگر ڈالا جائے گا تو پھر یہی بے چینیاں آئیں گی جو آج سندھ میں ہیں، وہی بے چینیاں جو آج بلوچستان میں ہیں، وہی بے چینیاں جو آج خیبر پختونخوا میں ہیں، اور یہی بے چینیاں کل پنجاب میں اتر سکتی ہیں۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قصور پنجاب میں جلسے سے خطاب
81
432
46
1,090
60,106
مقتدرہ سےکہنا چاہتا ہوں کہ آپ بھی کوئی غیر نہیں ہیں،آپ بھی ہمارے پاکستانی ہیں،آپ بھی ہمارے کلمہ گو بھائی ہیں۔لیکن ملک کے اندر رہنا ہے تو میرے لیے بھی ایک دائرہ ہے، مجھے اپنے دائرے سے باہر نہیں جانا چاہیے۔ پارلیمنٹ کا بھی ایک دائرہ ہے، ہر محکمے کا ایک دائرۂ اختیار ہے، اسی طرح فوج کا بھی ایک دائرۂ اختیار ہے۔ فوج کی بھی ایک ذمہ داری ہے، اپنی ذمہ داری پر نظر رکھو۔ ملک اجڑ رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں آج کوئی حکومت نہیں ہے،مغرب کا سورج غروب ہونے کے بعد، صبح سورج طلوع ہونے تک پولیس اپنے تھانے سے باہر نہیں آتی۔ اور جب پولیس تھانے سے باہر نہیں آئے گی تو پھر سڑکیں مسلح گروہوں کے سپرد ہوں گی، پھر سڑکیں اور راستے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہوں گے۔ آپ کی حاکمیت کو میں اپنے صوبے میں جانتا ہوں، تمہاری کوئی حکومت نہیں ہے۔ تم صرف دارالحکومتوں میں اپنے اپنے بڑے بڑے بنگلوں کے اندر بیٹھے ہوئے ہو، ٹانگ پر ٹانگ ڈال کر سمجھتے ہو کہ ہم حکمران ہیں۔ کم از کم میرے صوبے میں تمہاری کوئی حکومت نہیں ہے۔ اور یہ بات سن لو، دل کے کان کھول کر سن لو، یہ حقائق ہیں۔ میں کوئی اسٹیج پر خطابت نہیں دکھا رہا ہوں۔ بلوچستان میں بلوچ علاقوں میں بغاوتیں تھیں، پورا بلوچ علاقہ پاکستان کے اختیار سے نکل چکا تھا۔آج بھی وہاں پر پاکستان حکومت کی کوئی رٹ موجود نہیں ہے۔لیکن ہم تو بلوچ علاقے کو رو رہے تھے،اب تو پشتون علاقہ بھی خون میں نہا رہا ہے۔پشتون علاقے میں ہم نے دو تین دن کے اندر پچاس سے زیادہ لاشیں وصول کی ہیں۔ ہم نے بازاروں میں ایک ہی کام کیا کہ اپنے پیاروں کے لیے کفن خرید سکیں۔ ہم نے صرف ایک ہی کام کیا کہ اپنے پیاروں کے جنازے پڑھ سکیں۔ یہ کیا پاکستان کے عوام کی قسمت میں ہے کہ ہم نے یہاں پر خون دے کر وقت گزارنا ہے؟ نہ میرا بچہ اسکول پڑھنے کے لیے گھر سے باہر نکل سکتا ہے،نہ میرے صوبے کا غریب انسان روزی مزدوری کے لیے گھر سے باہر جا سکتا ہے، اور اگر گھر سے باہر نکلتا ہے تو وہ اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا۔ پھر کہتے ہیں، ہمارے جوان جو شہید ہو رہے ہیں۔ او بابا! تیرے جوانوں نے پٹی اسی لیے باندھی ہے، تنخواہ اسی کے لیے لے رہے ہیں کہ اس نے ملک کی سلامتی کے لیے لڑنا ہے۔ تم اپنے خون کا میرے اوپر کیا احسان ڈالتے ہو؟ تم میرے خون پسینے کے ٹیکس سے اسی بات کے لیے تو تنخواہ لے رہے ہو، لیکن ہمیں کہتے ہو کہ تم لشکر نکالو، تم اسلحہ لے کر مسلح گروہوں کے خلاف لڑو۔ میں نے کوئی تنخواہ نہیں لی، میں کوئی لشکر نہیں بناؤں گا۔ تم چلے جاؤ گے، تم میری سرزمین کو آنے والی نسلوں تک ذاتی دشمنیوں کی طرف دھکیل رہے ہو، ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قتل و غارت گری کی طرف دھکیل رہے ہو۔ یہ سیاست کسی اور کو سمجھاؤ، یہ ہمیں مت سمجھایا کرو۔ آپ نے اگر سیاست کرنی ہے تو وردی اتار کر آئیے، الیکشن میں حصہ لیجیے، پتہ چل جائے گا کہ وردی والے کو لوگ کیا ووٹ دیتے ہیں۔ یہ آپ کا اختیار ہے کہ آپ جس کو چاہیں حکومت دیں گے، اور جس سے چاہیں گے حکومت چھین لیں گے۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قصور پنجاب میں جلسے سے خطاب
153
480
73
1,256
281,521
Do you remember when you joined X? I do! #MyXAnniversary 14 Years on Twitter – at Punjab, Pakistan
2
229
میں انقلاب پسندوں کی اک قبیل سے ہوں جو حق پہ ڈٹ گیا اس لشکر قلیل سے ہوں میں یوں ہی دست وگریباں نہیں زمانے سے میں جس جگہ پر کھڑا ہوں کسی دلیل سے ہوں #MFR #Parliament – at Punjab, Pakistan
2
6
13
258
AfsosNak, Khyber Pakhtunkhwa Jal Rah Hain: – at Punjab, Pakistan
#Bannu #Khyber #Pakhtunkhwa #firing: Gunmen fired at an ambulance in Bannu, killing four people, according to locals. Motives behind the incident are not clear. Police have not issued any statement yet. The ambulance belonged to a local charity organization "Kaltoor" or culture. The vehicle came under attack on Bannu Circular Road early Friday, when security was in place in the city due to the 10th of Muharram. Bannu, one of southern districts in Khyber Pakhtunkhwa, has seen a series of deadly attacks in recent years. Besides the banned #TTP, militants of #Hafiz #Gul #Bahadar group, take responsibility for attacks on police and other law enforcement agencies.
4
177
جنابِ اسپیکر! آج قبائل سے کہا جا رہا ہے، آج قوموں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ تم لشکر بناؤ، تم نکلو، تم لڑو۔ میرا پشتون ہو یا بلوچ، وہ مقامی ہے، اگر وہ مقامی لوگوں کے ساتھ جنگ لڑے گا تو ان کی دشمنی نسلوں تک جائے گی، کیا یہ قوم کی ذمہ داری ہے؟ یا پھر آپ کہیں کہ ہم پاکستان کے ہر شہری کو فوجی تربیت دیں گے تاکہ وہ جہاد کے جذبے سے سرشار بھی ہو اور اس کے لڑنے کی صلاحیت بھی اس کے اندر ہو۔ ہم نے تو پاکستان میں کسی کو چھوٹا سا پستول رکھنے کی بھی اجازت نہیں دی، ہم تو چھری بھی نہیں رکھ سکتے، ہم تو بغیر لائسنس کے ایک بندوق بھی نہیں رکھ سکتے، اپنی حفاظت بھی نہیں کر سکتے۔ آج ان حالات میں اگر میرے اوپر تین خودکش حملے ہوئے ہیں، میرے گھر پر کئی راکٹ حملے ہوئے ہیں، میرے بچوں کے اوپر حملے ہوئے ہیں، میرے بچوں کو گاڑیوں سے اتارنے کی کوشش کی گئی ہے، میری پارٹی کے سینئر لوگوں کے اوپر خودکش حملے ہوئے ہیں، ایک ایک حادثے میں پچیس پچیس اور تیس تیس لوگ شہید ہوئے ہیں، ان حالات سے ہم گزر رہے ہیں۔ اس کے باوجود ہمیں تو ایک بندوق رکھنے کی بھی اجازت نہیں۔ ملبہ قوم پر ڈالنا، ملبہ لشکروں پر ڈالنا، یہ کون سی حکمتِ عملی ہے؟ فوج میں ہم کس لیے بھرتی ہوتے ہیں؟ ہم نے فوجی وردی کس لیے پہنی ہوئی ہے؟ ہم نے پیٹی کس لیے باندھی ہوئی ہے؟ اس لیے باندھی ہوئی ہے کہ جب جنگ کا وقت آئے تو پھر ہمارا یہ نوجوان جنگ لڑے ٹانک میں، میں جنگ لڑوں ڈیرہ اسماعیل خان میں، فتح اللہ خان جنگ لڑے ڈیرہ اسماعیل خان میں، اس لیے تو نہیں ہے۔ اور اپنے گھر کا یہ حال کہ ہارڈ اسٹیٹ، بس لڑنا ہے اور صرف لڑنا ہے، کوئی سر اٹھائے تو فنا کر دو۔ کشمیریوں کا تشدد کی طرف جانے کے ہم حق میں نہیں ہیں، لیکن ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو ذرا پڑھ لیجیے، کون سی اس کے اندر ایک ایسی بات ہے جس پر نگوشییٹ نہ کیا جا سکتا ہو، جس پر حکومت ان کے ساتھ بیٹھ نہ سکتی ہو، بات نہ کر سکتی ہو؟ ایک پوائنٹ بتایا جائے۔ جب ساری باتیں اس قابل ہیں کہ ہم اس پر گفتگو کریں اور بات چیت سے معاملات کو حل کریں تو پھر تشدد کی طرف جانے کی کیا ضرورت ہے؟ لوگوں کو بغاوت کی طرف لے جانے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ حالات ایک دن میں پیدا نہیں ہوئے، یہ ہماری اٹھہتر سال کے رویوں کے نتیجے میں آج لوگوں کے اندر یہ احساسات پیدا ہوئے ہیں۔ میرے علماء شہید ہو رہے ہیں، علماء اس لیے شہید ہو رہے ہیں کہ وہ جمہوریت کی بات کیوں کرتے ہیں، وہ پارلیمنٹ کی سیاست کیوں کرتے ہیں۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ میں خطاب #MaulanaInParliament
53
253
12
428
7,018
معاملہ اب چلا گیا کشمیر کی طرف، وہ کشمیر جہاں ہر کشمیری کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا تھا۔ آج وہاں باغیانہ تقریریں ہو رہی ہیں، اور لوگ ان میں شریک ہو رہے ہیں۔ اس کا معنی یہ ہے کہ ان 78 سالوں میں ہم نے کشمیریوں کو مایوس کیا ہے۔ ہم نے وہاں کی ماؤں اور بہنوں کی عزتوں اور ان کے ناموس پر 78 سال صرف سیاست کی ہے، ہم نے ان کا مقدمہ نہیں لڑا۔ آج جو صورتحال وہاں نظر آ رہی ہے، یہ تشویش ناک ہے۔ یہ نہیں کہ میں صرف حکومت پر تنقید کروں، بلکہ میں یہ تجویز کروں گا کہ اس حوالے سے ہمیں غور و فکر کرنا چاہیے، اپوزیشن کو بھی اس میں شامل کرنا چاہیے، ان کیمرہ اجلاس کریں اور ہمیں بتائیں کہ حقائق کیا ہیں۔ ہم نے ہمیشہ کہا کہ کشمیریوں پر ہندوستانی فوج ظلم کر رہی ہے، وہاں کے جوانوں کو شہید کر رہی ہے، اور آج جب وہی کچھ یہاں پاکستان میں دہرایا جا رہا ہے تو آخر ہم کب تک صرف ایک لفظ پر گزارا کرتے رہیں گے کہ یہ را کے ایجنٹ ہیں، یہ فتنہ الہندوستان ہے، یہ فتنہ الخوارج ہے۔ الفاظ سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا، نہ اس سے وہ فریق متاثر ہوتا ہے۔ شاید آپ پبلک کے سامنے کہہ سکیں کہ یہ اس قسم کے مجرم ہیں، یا ملک کے مجرم ہیں، یا دینِ اسلام کے مجرم ہیں، یا عقیدے کے مجرم ہیں، لیکن اس سے مسئلہ کہاں حل ہوتا ہے؟ ہم تعصب کی بات نہیں کر رہے۔ اگر آپ نے انڈیا کے خلاف جنگ لڑی ہے، اگر آپ نے فتح حاصل کی ہے، تو سب سے پہلے حمایت کرنے والا میں تھا۔ ہم نے یہ نہیں سوچا کہ جس حکومت سے ہمیں اختلاف ہے، آج اس موقع پر ہم اس کو سپورٹ نہ کریں۔ نہیں، ہم نے کہا کہ ہم ایک صف ہیں، پوری قوم ایک صف ہے، ہم فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ اگر آپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مصالحت کی بات کی، تو ہم نے اس کی بھی سپورٹ کی، کیونکہ اس کے علاوہ پاکستان کے پاس اور کوئی بہتر راستہ نہیں تھا۔ مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ میں خطاب #MaulanaInParliament
38
236
4
342
4,435
اگر ہم امریکہ اور ایران کے درمیان اس لیے مصالحت چاہتے ہیں کہ ہمیں خطے میں جنگ نہیں چاہیے، خطے کے لوگوں کو ہم امن دینا چاہتے ہیں، تو اس کی ضرورت افغانستان کے ساتھ کیوں نہیں۔ دہشت گردوں کے مراکز افغانستان میں ہیں، وہاں پر بمباریاں کی جا رہی ہیں، تو کیا اس سے پاکستان کے اندر مسلح گروہوں کی کارروائیوں میں کوئی کمی آئی یا اس میں اضافہ ہوا؟ ذرا اپنی حکمتِ عملی پر نظر تو ڈالنی چاہیے۔ افغانستان کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان کو ایک مستحکم ہمسایے کی ضرورت ہے۔ جب ہمیں کچھ نہیں ملتا، اٹھہتر سال کے بعد ہم افغانستان کو طعنہ دیتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سب سے پہلا ووٹ افغانستان نے دیا تھا۔ وہ ظاہر شاہ کی حکومت تھی، افغانستان ہندوستان کی تقسیم کے خلاف تھا، اس میں کوئی شک نہیں۔ یہاں کے قوم پرستوں اور افغانستان کی حکومت کا موقف ایک تھا۔ آپ اس کا طعنہ تو افغانستان کو دیتے ہیں، آج کی حکومت کو، لیکن کیا آپ نے ایک لمحے کے لیے یہ سوچا کہ سن 1965 میں، جب ہندوستان نے آپ پر جنگ مسلط کی اور آپ کی مشرقی سرحد پر جنگ ہو رہی تھی، تو اسی افغانستان نے آپ کو پیغام بھیجا کہ آپ اپنی مشرقی سرحد پر جنگ لڑیں، مغربی سرحد کے محافظ ہم ہیں، اور آپ کو پوری مغربی سرحد پر اپنے ایک سپاہی کو بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑی، اور افغانستان آپ کو سپورٹ کر رہا تھا۔ آج آپ اس کو ظاہر شاہ اور نادر شاہ کے زمانے کے طعنے دے رہے ہیں۔ کیا 1971 میں، جب آپ بنگال میں پھنس گئے تھے، لڑائی ہو رہی تھی ہندوستان کے ساتھ، کیا اس وقت افغانستان کی حکومت نے آپ کو پیغام نہیں بھیجا کہ اگر آپ جنگ لڑ رہے ہیں تو مغربی سرحد سے بے نیاز ہو جائیے؟ ایک سپاہی بھی آپ کو افغانستان کی سرحد پر بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑی۔ آج اٹھہتر سال کے بعد ہماری فوج تقسیم ہے، آدھی افغانستان کی سرحد پر ہے، آدھی ہندوستان کی سرحد پر ہے، اور آدھی ملک کے اندر جنگ لڑ رہی ہے۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ میں خطاب #MaulanaInParliament
45
335
9
595
7,973
Wonder why the mainstream preferred to ignore this huge rally. MFR certainly seems fluttering for a huge comeback. Deserves deep analysis.
53
218
17
672
32,866
Pishin is ready to welcome a historic gathering.
2
12
31
435
Last year during Hajj at Masjid Namirah. #Hajj – at Tajikistan
1
8
311
New NazimAbad , Karachi . – at Alu Kachi La Goth, Pakistan
1
1
4
164
ہیلو پنجابی میڈیا ::: اور واٹس ایپ اینکرز اگر اپ ٹک ٹاکرز کی نیوز ہیڈ لائنز ، بریکنگ سے فارغ ہوئے ہو تو خیبرپختونخوا کی طرف ایک نظر کریں۔ @HamidMirPAK @asmashirazi @WaseemBadami @nadeemmalik @GFarooqi – at Punjab, Pakistan
بنوں کی تحصیل ڈومیل میں مسلح افراد نے نجی بینک کی کیش وین سے 8 کروڑ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ لی مسلح افراد نے کیش وین کے سیکیورٹی گارڈز سے اسلحہ بھی چھین لیا سیکیورٹی گارڈز سے چھینے گئے اسلحہ میں4 بندوقیں اور2 پستول شامل ہیں اغوا کاروں نے کیش وین کے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈز کو رہا کردیا
5
9
293