Pinned Tweet
الحمداللہ ، سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں ، اور پھر آپ سب کا جن کے تعاون سے ان بےروزگار خاتون کی چار چھوٹی بیٹیوں کے لیے روزگار شروع کروانے میں ہم کامیاب ہوئے ،
آج جب ننھی بچیوں کے لیے روزگار شروع کروایا تو دل کو ایک سکون اور اطمینان طلب تھا کہ
اللہ کریم نے ہمیں ان ننھی بچیوں کے لیے وسیلہ بنایا
اللہ نے چاہا تو ہم ، آپ سب کے تعاون سے ، یتیم بے سہارا بچیوں میں آسانیاں تقسیم کرتے رہیں گے انشاءاللہ
Emergency Rozgar Case 👇🏻
لاہور سے مستحق خاتون جو سموسہ پکوڑوں کی ریڑھی لگا کر چار ننھی بیٹیوں کی کفالت کر رہی تھیں کہ دو ماہ پہلے کارپوریشن والے ریڑھی اور سب سامان اٹھا کر لے گئے ہیں ۔
اب بیروزگار ہیں سب سے چھوٹی بیٹی جو تین ماہ کی اس کو دودھ پلانے کے بھی پیسے نہیں ہیں ۔ ہمسایہ میں سالن بننے کی خوشبو سے بیٹیاں حسرت سے ماں کو کہتی ہیں کہ ہمیں بھی بنا دیں
ان مجبور ماں بیٹیوں کی مدد کرنے لیے سب آگے آئیں تاکہ انھیں برسر روزگار کر سکیں
جس کے لیے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار کی فوری ضرورت ہے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
جب کوئی مسلمان آدمی صبح و شام تین مرتبہ کہتا ہے :
رَضِیْتُ بِاللہِ رَبًّا وَبِالْاِسْلاَمِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ نَّبِیًّا
میں اللہ کے رب ہونے پر ، اسلام کے دین ہونے پر اور محمد (ﷺ) کے نبی ہونے پر راضی ہوں ۔‘‘
تو پھر اللہ پر حق ہے کہ وہ روز قیامت اس (شخص) کو راضی کرے ۔
(مسند احمد، سنن ترمذی)
حضرت علی
کبھی بھی اپنی جسمانی طاقت اور دولت پر بھروسہ مت کرنا کیونکہ بیماری اور غربت آنے میں دیر نہیں لگتی !
اللہ کریم میری اور آپ سب کی وہ تمام تر پریشانیاں دور فرمائے جس کا علم میرے اللہ کے سوا کسی کو نہیں آمین
نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں
اس میں کوئی شک نہیں کہ رزق بندے کو تلاش کرتا ہے
جس طرح انسان کو اس کی موت ڈھونڈتی ہے
گوجرانولہ سے یتیم بیٹی کا نکاح11 نومبر کو طے پایا ہے والد دو سال قبل ہارٹ اثیک سے وفات پا گئے تھے ۔
جس کے بعد والدہ نے بیٹے سے تعاون کی درخواست کی لیکن اس نے بھی ہاتھ کھینچ لیا کہ میرے بیوی بچوں کی زمہ داریاں ہیں ، میں کچھ نہیں کر سکتا
والدہ اب نکاح پر کھانا فراہم کرنے لیے بیحد پریشان ہیں سادگی سے تقریباً 60 افراد لیے کھانے کا انتظام کرنا ہے
صرف 45 ہزار درکار ہیں
ہم سب مل کر یتیم بیٹی کے سر پر دست شفقت رکھ دیں تو اللہ بیحد راضی ہو گا
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
تین لوگ ہیں جن کی دعا رد نہیں ہوتی: ایک روزہ دار، جب تک کہ روزہ نہ کھول لے، (دوسرے) امام عادل، (تیسرے) مظلوم، اس کی دعا اللہ بادلوں سے اوپر تک پہنچاتا ہے، اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، اور رب کہتا ہے: میری عزت (قدرت) کی قسم! میں تیری مدد کروں گا، چاہے کچھ مدت کے بعد ہی کیوں نہ ہو ۔
سنن الترمذي : 3598
حضرت علی نے فرمایا
جو تمہارے مال کی وجہ سے تمہارا احترام کرتا ہے
وہ تمہاری غربت میں تمھیں ذلیل کرے گا










