🌹 بھلائی🌹 (@_bhalai1) header
🌹 بھلائی🌹 (@_bhalai1) profile picture

follow back 💯

🌍 world 🌏
Joined February 2018
Photo by 🌹 بھلائی🌹 (@_bhalai1)Photo by 🌹 بھلائی🌹 (@_bhalai1)Photo by 🌹 بھلائی🌹 (@_bhalai1)Photo by 🌹 بھلائی🌹 (@_bhalai1)Photo by 🌹 بھلائی🌹 (@_bhalai1)Photo by 🌹 بھلائی🌹 (@_bhalai1)Photo by 🌹 بھلائی🌹 (@_bhalai1)Photo by 🌹 بھلائی🌹 (@_bhalai1)Photo by 🌹 بھلائی🌹 (@_bhalai1)Photo by 🌹 بھلائی🌹 (@_bhalai1)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کوئی بندہ مومن رہتے ہوئے زنا نہیں کرتا، نہ مومن رہتے ہوئے شراب پیتا ہے، نہ مومن رہتے ہوئے چوری کرتا ہے، اور نہ ہی مومن رہتے ہوئے قتل کرتا ہے صحیح البخاری
1
10
30
ایک دیہاتی نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا آپ لوگ بچوں کا بوسہ لیتے ہیں، ہم تو ان کا بوسہ نہیں لیتے، تو نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: اگر الله تعالیٰ نے تمہارے دل سے جذبہ شفقت و رحمت نکال دیا ہو تو میں کیا کر سکتا ہوں۔ (بخاری حدیث 5998)
2
7
36
حضرت ابو ھریرہ رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جو الله تعالیٰ سے سوال نہیں کرتا الله تعالیٰ اس سے غصے میں ہے، ناراض ہے۔ (ترمذی حدیث 3373)
10
38
نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”الله تعالیٰ کسی بندے کی کوئی بات اتنی زیادہ توجہ سے نہیں سنتا جتنی دو رکعات پڑھنے والے بندے کی سنتا ہے، اور بندہ جب تک نماز میں ہوتا ہے اس کے سر پر نیکی کی بارش ہوتی رہتی ہے، (ترمذی حدیث 2911)
14
66
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ : مجھے کسی عمل کا حکم فرمائیے ، جس سے اللہ تعالیٰ مجھے نفع دے ؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ روزہ رکھا کرو ، اس کی مثل کوئی بھی عمل نہیں ہے ۔ (سنن نسائی)
9
34
رسول اللہ ﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرماتے تھے ، وفات تک آپﷺ کا یہ معمول رہا ، آپ کے بعد آپﷺ کی ازواج مطہرات اہتمام سے اعتکاف کرتی رہیں ۔ (صحیح بخاری )
9
43
عبداللہ رض کہتے ہیں کہ ایک عورت نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر کہا میری بہن مرگئی ہے اس پر مسلسل دو ماہ کےروزے تھے بتائیےمیں کیا کروں آپ نےفرمایا ذرا بتاؤاگر تمہاری بہن پر قرض ہوتا تو کیاتم اسےادا کرتیں اس نےکہا ہاں آپ نے فرمایا تو اللہ کا حق اس سےبھی بڑا ہے سنن الترمذي
11
30
صحیح مسلم سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب آخری عشرہ میں داخل ہوتے تھے تو آپ ﷺ رات کو جاگتے تھے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگاتے اور عبادت میں خوب کوشش کرتے اور تہبند مضبوط باندھ لیتے۔
1
9
40
صحیح مسلم نبی کریم ﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔
6
24
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ہمارے اور اہل کتاب کے روزوں کے درمیان فرق کرنے والی چیز سحری کھانا ہے ۔ (صحیح مسلم)
11
36
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو وہ کھجور سے افطار کرے ، اگر کھجور نہ پائے تو پھر پانی ہی سے افطار کرے ، اس لیے کہ پانی کو اللہ تعالیٰ نے طہور بنایا ہے ۔ جامع ترمذی ،
1
16
39
موطا امام مالک کتاب: کتاب الصیام نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر منع کرتے تھے روزہ دار کو بوسہ اور مباشرت سے۔
5
15
موطا امام مالک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہمیشہ لوگ اچھے رہیں گے جب تک روزہ جلدی کھولیں گے۔
1
4
29
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : جو آدمی روزہ رکھتے ہوئے باطل کلام اور باطل کام نہ چھوڑے ، تو اللہ کو اس کے بھوکے پیاسے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ (صحیح بخاری)
2
11
45
صحیح بخاری رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، سحری کھاؤ کہ سحری میں برکت ہوتی ہے۔
5
25
تمام مخلوق کے شر سے حفاظت صبح و شام تین مرتبہ پڑھیں اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ترجمہ:۔ میں پناہ لیتا ہوں اللہ کے پورے کلمات کی ہر اس مخلوق کے شر سے جس کو اس نے پیدا کیا (ابوداؤدو ترمذى، مسلم)
6
15
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ : مجھے کسی عمل کا حکم فرمائیے ، جس سے اللہ تعالیٰ مجھے نفع دے ؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ روزہ رکھا کرو ، اس کی مثل کوئی بھی عمل نہیں ہے ۔ (سنن نسائی)
10
42
روزے کے بارے میں کسی کو کچھ پوچھنا ہو تو ان بکس میں میسج کرے ہر سوال کا جواب انشا اللہ دیا جاۓ گا
4
7
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے۔ صحیح بخاری
7
22
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا روزہ دوزخ سے بچنے کے لیے ایک ڈھال ہے اس لیے (روزہ دار) نہ فحش باتیں کرے اور نہ جہالت کی باتیں اور اگر کوئی شخص اس سے لڑے یا اسے گالی دے تو اس کا جواب صرف یہ ہونا چاہیے کہ میں روزہ دار ہوں، صحیح بخاری
9
35