ایمان (@_imaan_n) header
ایمان (@_imaan_n) profile picture

خود پرستی میں رہوں تو مٹی سے بھی کھیلتی ہوں اناپرستی میں آ جاؤں تو چاند کو بھی نظرانداز کر دوں https://nitter.cf/t.co/ci2v0eg7dG

لاپتہ
Joined June 2023
Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)
میں X پر ایک دہائی سے موجود ہوں بہت سے اچھے ساتھی ملے اور بہت سے برے اور گھٹیا لوگوں سے واسطہ پڑا لیکن میں نے اپنی ہر جنگ خود لڑی (چند قریبی ساتھیوں کو نکال کر جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور ہر برے وقت میں میرے ساتھی رہے اور آج تک ہیں ) کسی کو کہیں جانے سے نہیں روکا کسی کی ساتھ بیٹھنے سے منع نہیں کیا میرے ساتھ بیٹھنے والے لوگ دوسری محفل میں میرے خلاف گھٹیا زبان سُن کر دانت نکال کر میری سپیس میں آتے اور میں پھر بھی اپنی اوقات کے مطابق اُن کو عزت دیتی لیکن میری سمجھ سے باہر ہے کہ کسی بھی انسان کا دوسرے کے ساتھ کوئی رشتہ ختم ہوتا ہے تو مجھ سے کس بات کی امید کہ میں اپنا تعلق آپ کی دشمنی کی وجہ سے خراب کروں؟ آپ نے تعلق بناتے وقت میری رضامندی لی تھی ؟ یا قطع تعلق کرتے وقت مجھ سے صلاح کی ؟ یا پھر کل کو آپ دوبارہ اپنا تھوکا چاٹیں گے/ گی تو مجھ سے پوچھیں گے/گی اگر نہیں تو میں کسی سے بھی اپنا تعلق کسی کے لیے بھی خراب نہیں کروں گی اور نہ ہی مجھ سے کوئی ایسی امید رکھے خاص طور پر وہ لوگ جو اس وقت بلکل خاموش رہے اور چسکے لیتے رہے جب میرے خلاف زہر اگلا جا رہا تھا ۔
27
16
71
4,533
وہ آنسو جو ہنس ہنس کے ہم نے پیے ہیں تمہارے دئیے تھے تمہارے لیے ہیں کریں وہ جو چاہیں کہیں وہ جو چاہیں میں پابند الفت مرے لب سیے ہیں تمہارے ہی رحم و کرم کے سہارے نہ معلوم مر مر کے کیونکر جیے ہیں بڑی دیر تک جس سے پونچھے تھے آنسو وہ دامن ابھی ہاتھ ہی میں لیے ہیں اسے میں ہی سمجھوں اسے میں ہی جانوں ستم کر رہے ہیں کرم بھی کیے ہیں کہاں پائے نازک کہاں راہ الفت مرے ساتھ دو اک قدم ہو لیے ہیں ہنساتا ہے سب کو ہمارا فسانہ ہمیں کہتے کہتے کبھی رو لیے ہیں گل و باغ و نغمہ مہ و مہر و انجم جو تم ہو مرے سب یہ میرے لیے ہیں اٹھاتے وہ کیوں مل کے بار محبت یہ کیا کم ہے تھوڑا سہارا دئیے ہیں بھلے ہیں برے ہیں کسی سے غرض کیا رضاؔ وہ بہرحال میرے لیے ہیں (سید آلِ رضا لکھنوی)
1
5
15
281
#سحر_بیاں کی خوبصورت محفل اور خوبصورت لوگ ۔۔ @_imaan_n @BabaMaier @Sana____Sweet آج کے شاعر احمد راہی کی خوبصورت شاعری کے ساتھ ۔ sehar-e-bayan.com/poet/ahmad… اللہ تعالی آپ لوگوں کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
10
12
30
735
#سحر_بیاں میں آج کے شاعر (احمد راہی)
4
12
173
عمر گریزاں کے نام عمر یوں مجھ سے گریزاں ہے کہ ہر گام پہ میں اس کے دامن سے لپٹتا ہوں مناتا ہوں اسے واسطہ دیتا ہوں محرومی و ناکامی کا داستاں آبلہ پائی کی سناتا ہوں اسے خواب ادھورے ہیں جو دُہراتا ہوں ان خوابوں کو زخم پنہاں ہیں جو وہ زخم دکھاتا ہوں اسے اس سے کہتا ہوں تمنّا کے لب و لہجے میں اے مری جان مری لیلیِ تابندہ جبیں سنتا ہوں تو ہے پری پیکر و فرخندہ جمال سنتا ہوں تو ہے مہ و مہر سے بھی بڑھ کے حسیں یوں نہ ہو مجھ سے گریزاں کہ ابھی تک میں نے جاننا تجھ کو کجا پاس سے دیکھا بھی نہیں صبح اُٹھ جاتا ہوں جب مرغ اذاں دیتے ہیں اور روٹی کے تعاقب میں نکل جاتا ہوں شام کو ڈھور پلٹتے ہیں چراگاہوں سے جب شب گزاری کے لیے میں بھی پلٹ آتا ہوں یوں نہ ہو مجھ سے گریزاں مرا سرمایہ ابھی خواب ہی خواب ہیں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں ملتوی کرتا رہا کل پہ تری دید کو میں اور کرتا رہا اپنے لیے ہموار زمیں آج لیتا ہوں جواں سوختہ راتوں کا حساب جن کو چھوڑ آیا ہوں ماضی کے دھندلکے میں کہیں صرف نقصان نظر آتا ہے اس سودے میں قطرہ قطرہ جو کریں جمع تو دریا بن جائے ذرّہ ذرّہ جو بہم کرتا تو صحرا ہوتا اپنی نادانی سے انجام سے غافل ہو کر میں نے دن رات کیے جمع خسارہ بیٹھا جاننا تجھ کو کجا پاس سے دیکھا بھی نہیں اے مری جان مری لیلیِ تابندہ جبیں یوں نہ ہو مجھ سے گریزاں مرا سرمایہ ابھی خواب ہی خواب ہیں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں! اختر الایمان
5
18
307
zarurat hai
بھلا فقیر کو دنیا کی کیا ضرورت ہے ؟؟ ترا تو صرف ابھی مسئلہ 'ضرورت' ہے ! تُو جانتا ہے ؟ محبت کی ؟ کیا ضرورت ہے ؟ یقین مان فقط 'بچپنا' ضرورت ہے ! یہ سرکشی جو ترے سر چڑھی ہے ! مار اِسے ! خدا کی تُو نہیں ! تیری، 'خدا' ضرورت ہے ! ضمیر سوئے ہوئے دو گھڑی تو جاگیں گے ! سو اپنے شہر کی، اک سانحہ، ضرورت ہے ! ابھی تُو عشق میں کچا ہے میرے یار ! تری ! کلام کے لیے گر، 'رابطہ' ضرورت ہے ! کہا یہ اُس نے مرے پاس صرف رنج بچا ! میں اپنی موج میں تھا ! کہہ دیا ! ضرورت ہے ! مجھی پہ چیخ پڑا ! "جا ! تری ضرورت نئیں !" وہ جیسے رویا ! مجھے یہ لگا ! ضرورت ہے ! میں کائنات ہتھیلی پہ لا کے رکھ دیتا ! تُو ایک بار مجھے بولتا ! ضرورت ہے ! تُو خود کہے نہ کہے ! میں سمجھ چکا مرے دوست ! کہ تیری، قُرب نہیں ! فاصلہ ضرورت ہے ! یہ بات پوچھنے والی ہے ؟ اُس سے کون کہے ؟ وہ پوچھتا ہے کہ بھیجوں دعا ؟ ضرورت ہے ؟ سخی سے یہ نہیں بولا کہ "لازمی دے دے!" اٹھا کے ہاتھ بس اتنا کہا "ضرورت ہے !" میں شاید اب کبھی اپنے بھی کام آ نہ سکوں ! اور اب تجھے بھی مری، کونسا ضرورت ہے ! تجھے تو یوں بھی بٹھا لیں گے لوگ آنکھوں پر ! حسین شخص ! تجھے میری کیا ضرورت ہے ! وہ روز مجھ کو نئے خواب سونپ دیتا ہے ! وہ مجھ سے یہ بھی نہیں پوچھتا ! ضرورت ہے ؟ ترے ہی نام ! مرے لفظ، جسم، جان، یہ دل ! مجھے بتا ناں ! تری اور کیا ضرورت ہے ؟ تُو جب بھی میٹھے سے لہجے میں بات کرتا ہے ! تَو بول دیتا ہے لہجہ ترا ! ضرورت ہے ! تجھے یہ لگتا ہے ؟ اُس کی کوئی ضرورت نئیں ؟ جو شخص منہ سے نہیں کہہ رہا ! "ضرورت ہے !" تجھے مری نہ سہی ! پھر بھی تھوڑی دیر ٹھہر ! مجھے تری ! اے مرے دوستا ! ضرورت ہے ! یہ مجھ پہ چھوڑ دے ! جیسے بھی چاند لے آؤں ! اداس شخص ! فقط یہ بتا ! ضرورت ہے ؟ وہ اُس کی آنکھیں تو ویسے بھی جھیل آنکھیں ہیں ! بتاؤ ؟ سرمہ کی اُس کو بھلا ضرورت ہے ؟ مری طلب ہیں مرے یار تیرے بہکاوے ! قریب آ کے مجھے ورغلا ! ضرورت ہے ! پھر ایسے بین رچائے گا کون میری طرح ؟ کسی کے غم کو مری بے بہا ضرورت ہے ! وہ پوچھتی بھی رہی ! "زین ! بول ! کیوں ٹھہروں ؟" میں اُس سے یہ بھی نہیں کہہ سکا، "ضرورت ہے !" زین شکیل ❤ @zainshakeel300
1
4
7
139

2
13
1
20
515
Yeh Jo @_imaan_n ha ba bohat zalim ha😢 Churail ny qaid kar rakha Mujhy
4
7
19
588
صدائے کُن ۔۔۔ ظفر حیات ظفر ذرا وحشت نگر کی بات کرنا مِرے دیوار و دَر کی بات کرنا اگرچہ منزلیں گم ہو گئی ہیں مگر پھر بھی سفر کی بات کرنا کبھی تاریکیوں میں ڈوب جانا کبھی شمس و قمر کی بات کرنا کبھی مَذکُور اس چشمِ سِیَہ کا کبھی اپنے جگر کی بات کرنا کبھی آنچل کے زیرِ لب فسانے کبھی تیکھی نظر کی بات کرنا خیالوں میں پہنچنا آسماں پر جو چونک اٹھنا تو گھر کی بات کرنا تَپِش رُوحوں کو جھلسانے لگی ہے کسی بوڑھے شجر کی بات کرنا زمیں کو چھوڑ ، یہ ہے قید خانہ مناسب مُستَقَر کی بات کرنا بڑھانا ہے وقارِ آدمیَّت مقاماتِ بَشَر کی بات کرنا سَرِ منبر فسانے آشتی کے بَباطِن شور و شر کی بات کرنا تَفاوُت ہے بہت قلب و زباں میں جدھر جانا اُدھر کی بات کرنا ترے اندر کا پیسہ بولتا ہے مسلسل مال و زر کی بات کرنا تَعَجُّب ہے رعایا کے مُقابل ہمیشہ گاؤ خر کی بات کرنا کہاں مجھ ایسا تَلمیذِ ادب اور کہاں اہلِ ہُنَر کی بات کرنا حبابِ زندگی کے تذکرے ہوں تو لازم ہے شَرَر کی بات کرنا وہ آئے اَور سینے سے لگا لے دُعا میں پھر اثر کی بات کرنا سَرِ رُخسار زُلفیں کھیلتی ہیں ذرا شام و سَحَر کی بات کرنا کہ دل نے شور برپا کر دیا ہے ملاقاتِ دِگر کی بات کرنا ترے گِریہ کی غمَّازی کرے ہے ہمیشہ چَشمِ تَر کی بات کرنا چلو اچھا ہوا تم آ گئے ہو کسی اچھی خبر کی بات کرنا جو چھڑ جائے کبھی ذکرِ محبت ظفر آشُفتہ سَر کی بات کرنا ظفر حیات ظفر
1
7
14
272
#سحر_بیاں میں آج کے شاعر (نوح ناروی)
2
9
182
میری باجی@Sana____Sweet اور اُن کا کھبصورت بابو ماشاللہ جوڑی سلامت رہے
6
4
13
532
میرے دوستوں کا یہ حساب ہے اپنا کام بنتا بھاڑ میں جائے جنتا، مطلب اپنا الو سیدھا تو سب ٹھیک من مانیاں بھی اور مرضیاں بھی واہ سیانیو، ہک پاسہ رکھی دا ہوندا وئے
1
2
10
322
اثر اس کو ذرا نہیں ہوتا رنج راحت فزا نہیں ہوتا بے وفا کہنے کی شکایت ہے تو بھی وعدہ وفا نہیں ہوتا ذکر اغیار سے ہوا معلوم حرف ناصح برا نہیں ہوتا کس کو ہے ذوق تلخ کامی لیک جنگ بن کچھ مزا نہیں ہوتا تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا اس نے کیا جانے کیا کیا لے کر دل کسی کام کا نہیں ہوتا امتحاں کیجیے مرا جب تک شوق زور آزما نہیں ہوتا ایک دشمن کہ چرخ ہے نہ رہے تجھ سے یہ اے دعا نہیں ہوتا آہ طول امل ہے روز فزوں گرچہ اک مدعا نہیں ہوتا تم مرے پاس ہوتے ہو گویا جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا حال دل یار کو لکھوں کیوں کر ہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا رحم کر خصم جان غیر نہ ہو سب کا دل ایک سا نہیں ہوتا دامن اس کا جو ہے دراز تو ہو دست عاشق رسا نہیں ہوتا چارۂ دل سوائے صبر نہیں سو تمہارے سوا نہیں ہوتا کیوں سنے عرض مضطر مومنؔ صنم آخر خدا نہیں ہوتا حکیم مومن خان مومن
3
8
262
ہم سر پہ لیے پھرتے ہیں نقصان کسی کا گٹھڑی میں ہماری ہے یہ سامان کسی کا دکھتے نہیں کیا تم کو مری آنکھ میں آنسو احساس ہی کر لیتا ہے انسان کسی کا تو خود ہی بتا دے کہ بس اک تیرے علاؤہ کب نام لیا ہم نے مری جان کسی کا گو عقل یہ کہتی تھی نہیں ہو گا میسر کرتا رہا ارماں دلِ نادان کسی کا یہ عمرِ رواں کاٹی تہی دست ہی شفقت پھر بھی نہ گوارہ کیا احسان کسی کا شفقت حیات شفق
1
4
9
191
وفا کی راہ میں ہر مرحلہ آساں نہیں ہوتا کسی کو بھول جانا درد کا درماں نہیں ہوتا پذیرائی کہاں ہوتی ہے اب شائستہ جذبوں کی ہر ایسا حادثہ منت کش احساں نہیں ہوتا ٹھکانہ ایک ہی رہتا ہے کب آزاد بندوں کا کبھی بھی سرفروشوں کا مکاں زنداں نہیں ہوتا چھپا ہے اس طرح وہ اپنے ہی جلوؤں کے پردے میں رخ پر نور عریاں ہو کے بھی عریاں نہیں ہوتا وہ اپنا گھر بسا لے گا ذرا مہلت اسے دینا کوئی بھی بے سہارا مستقل مہماں نہیں ہوتا یہ مانا حادثہ ہے زندگی سے پیار کرنا بھی تمہاری طرح سے کیوں دل مرا شاداں نہیں ہوتا سلیقہ آپ نے سکھلایا اس کو جینے مرنے کا منیرؔ اپنی طبیعت پر کبھی نازاں نہیں ہوتا منیر نیازی
5
11
261
ایویں بُھل اے کد پناہواں دیندے بُہتے اُچے رُکھ نہیں چھاواں دیندے ہس کے تک ای لیندوں جے اِک واری چنا تینوں روز دعاواں دیندے راہوں وِچوں راہ اے کڈھنی پیندی ایتھے لوکیں اُنج نہیں راہواں دیندے جاگو، جاگو، سُتے لوکو جاگو پئے نیں میرے شعر صداواں دیندے دِل نوں دِل دی بُھل نہیں بُھلن دتی اس توں ودھ کیہ ہور سزاواں دیندے اُجڑے آں تے وات وی نہیں نیں پُچھی رہندے سن جو نِت صلاحواں دیندے اگے توں نہ اِک خطا وی کردے سجن جیکر دس خطاواں دیندے سوہنے تے من موہنے مُکھڑے سندھو ہس کے دس خاں روک نہیں ساہواں دیندے ارشاد سندھو
2
6
210
اس شہر میں قسمت سے مرے یار بھی کم ہیں کچھ لوگ طبیعت سے ملنسار بھی کم ہیں اک حبس کا موسم ہے یہاں بارہ مہینے اوپر سے مکانات ہوا دار بھی کم ہیں ہاں کُھل کے محبت کا مخالف نہیں کوئی پر یہ بھی حقیقت ہے طرف دار بھی کم ہیں پھولوں کے دکاں دار کا کہنا ہے کہ صاحب اب سرخ گلابوں کے خریدار بھی کم ہیں ہر عشق میں اب تاج محل بھی نہیں بنتا جو ہاتھ کٹا پائیں وہ معمار بھی کم ہیں احمد میں اکیلا ہوں یہ سن کر مرے احباب دو چار تو آ جائیں گے ، دو چار بھی کم ہیں ڈاکٹر احمد خلیل
7
16
224
روز تازہ ستم روز تازہ ستم پھر بھی زندہ ہیں ہم پھر بھی زندہ ہیں ہم کون سلجھا سکا کون سلجھا سکا زلف کے پیچ و خم زلف کے پیچ و خم اور کب تک جئیں اور کب تک جئیں روز مر مر کے ہم روز مر مر کے ہم کیا ہوئی ہے کبھی کیا ہوئی ہے کبھی آنکھ تیری بھی نم آنکھ تیری بھی نم کیسے کر لیں یقیں کیسے کر لیں یقیں تیرے وعدوں پہ ہم تیرے وعدوں پہ ہم ساتھ چلتے مرے ساتھ چلتے مرے آپ بھی دو قدم آپ بھی دو قدم راس آنے لگے راس آنے لگے اب تو ماہرؔ کو غم اب تو ماہرؔ کو غم (ماہر سیوہاروی)
4
11
244