A B I D retweeted
جیو نیوز نے پہلے بار خان صاحب کا نام لے لیا ، اور ساتھ میں عمران خان کی بھیجے گئے خط پر ایک بہترین ڈاکومنٹری بھی بنائی
اس کو پوری دنیاں میں پھیلائے
عمران خان کی جماعت کا نام لینا سیکھو، آپ تسلیم کرو یا نہ کرو وہ سیاسی حقیقت ہیں، تحریک انصاف کا اعتماد بحال کرنا ہو گا۔ بلاول بھٹو
A B I D retweeted
یہ ٹرینڈ رکنا نہیں چاہئیے 🚨
#ImranKhansLifeIsAtRisk
A B I D retweeted
فوکس اڈیالہ جیل پر 🚨
آج عمران خان سے بہنوں کی ملاقات کا دن ہے لہٰذا سوشل میڈیا فوکس اڈیالہ جیل پر رکھیں
A B I D retweeted
بی بی سی نیوز 🚨
عمران خان فوری طبی امداد چاہتے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ وہ شاید زندہ واپس نہ آ سکیں
A B I D retweeted
یہ شخص بھی پچھلے دور میں ڈان بنا ہوا تھا ۔۔۔۔ اب کہیں سال کے عدالتی دھکے کھانے کے بعد ریلیف ملا ہے
قید کے دوران سارا کچھ ہوا
قید کے بود فارم 47 تو بھاگ کے گیا تھا لینے ؟
اللہ سے معافی مانگنی چاہیئے - دوسروں کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والا عمران خان اور اسکے حواری۔ گندی زبان استعمال کرنا تمسخر اڑانا۔ اللہ شفا بخشے آمین
میرا قید کے دوران جناح ھسپتال میں ھر نیا کا آپریشن تھا اس نے وڈیو بنانے کے لئے ایک یوتھیے ڈاکٹر کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ تصدیق کرو واقعی آپریشن ھے ڈرامہ تو نہیں۔ استغفراللہ
2
147
اوہ کدی تے پ ی اپنے منہ دے الفاظ بول لو
موت در تے ائی فر وی کوئی عقل نئی ائی
بانی پی ٹی آئی نے جیل سے چیف جسٹس صاحبان کو جو خط لکھا، وہ حقائق کے منافی ہے
یہ خط دراصل این آر او کی درخواست ہے، دوسروں کو این آر او کا طعنہ دینے والے آج خود اس کے طلبگار ہیں
بانی پی ٹی آئی کو ریلیف صرف عدالتوں سے مل سکتا ہے
بانی پی ٹی آئی سیاسی انتقام کے باعث جیل میں نہیں، 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کے بعد قید ہیں
190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں آنے تھے، مگر ملک ریاض کے اکاؤنٹ میں بھیجے گئے
ملک ریاض نے 190 ملین پاؤنڈ کے بدلے بانی پی ٹی آئی کو ساڑھے چار سو کنال زمین تحفے میں دی
190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس واضح اور ٹھوس شواہد پر مبنی ہے
خط میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں
بانی پی ٹی آئی کی 22 گھنٹے قیدِ تنہائی، کتابوں اور ٹیلی ویژن کی عدم دستیابی سے متعلق دعوے درست نہیں
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں فراہم ہیں، ان کی پسند کا کھانا بھی دیا جاتا ہے
بانی پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کے سب سے زیادہ سہولت یافتہ قیدی ہیں
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خط میں کیے گئے دعوے درست نہیں
بانی پی ٹی آئی کی صحت کا ہفتہ وار بنیاد پر طبی ماہرین جائزہ لیتے اور معائنہ کرتے ہیں
طبی ماہرین کی ضرورت پر بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر بہترین طبی سہولت میں معائنہ کرایا جاتا ہے
بانی پی ٹی آئی کو آٹھ مرتبہ پمز میں بہترین طبی سہولت کے ساتھ معائنے کے لیے دکھایا گیا
ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا
بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر کے معائنے کے لیے لندن سے ایسے ڈاکٹر کو بلایا گیا جو پاکستان میں بھی پریکٹس کرتے ہیں
بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر تسلی بخش ہے
بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولتوں، طبی دیکھ بھال اور صحت کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے
حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی دیکھ بھال میں پہلے غفلت برتی، نہ آئندہ کسی غفلت کا مظاہرہ کیا جائے گا
120
A B I D retweeted
اس پورے سال میں مجھے اپنے وکیل سے صرف چار مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی: 10 فروری، 8 اپریل، اور پھر تقریباً سات ماہ کی خاموشی کے بعد 2 اور 11 نومبر 2026ء
جیل سی عمران خان صاحب کا دل دہلا دینے والا خط
اریخ: 16 نومبر 2026ء
بخدمت:
* جناب چیف جسٹس آف پاکستان، سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، وفاقی آئینی عدالت، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، اسلام آباد ہائی کورٹ، اسلام آباد۔
میرے معزز لارڈشپس!
11 نومبر 2026ء کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں تین گھنٹے طویل ملاقات کے دوران میرے مؤکل جناب عمران احمد خان نیازی نے مجھے اپنی ہدایات اور تحریری نوٹس دیے اور درخواست کی کہ میں ان کے الفاظ آپ کی خدمت میں پہنچاؤں۔ میں نے یہ خط مکمل دیانت داری کے ساتھ صرف انہی کی ہدایات کی روشنی میں تحریر کیا ہے۔ آگے جو کچھ لکھا گیا ہے، وہ انہی کے الفاظ ہیں۔
میرے معزز لارڈشپس! یہ الفاظ ایک ایسی تنہائی کی کوٹھڑی سے آپ تک پہنچ رہے ہیں جہاں سے میری آواز ان دیواروں سے باہر پہنچانے کا اب صرف یہی ایک ذریعہ باقی رہ گیا ہے۔
میں یہ خط نہ تو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے لکھ رہا ہوں اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے۔ میں نے اپنی زندگی پاکستان کے لیے وقف کی ہے۔ میں نے کرکٹ کے میدان میں، سماجی خدمات اور فلاحی کاموں کے ذریعے اور بطور 22ویں وزیراعظم پاکستان اپنی خدمات انجام دیں۔
ستر سال کی زندگی میں میرے خلاف ایک بھی فوجداری مقدمہ نہیں تھا۔ لیکن ستر سال کی عمر کے بعد میرے خلاف سیاسی انتقام کی ایک غیر معمولی اور بے رحم مہم شروع کی گئی۔ بے شمار مقدمات، عدالتوں میں ایک سو سے زیادہ پیشیاں، بار بار گرفتاریاں اور ایک ایسا قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس میں اللہ کے فضل و کرم سے میری جان بچ گئی۔
ان تمام حالات کے باوجود میں نے قانون کا راستہ اختیار کیا۔ میں نے فیصلہ کیا کہ ان تمام سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کا مقابلہ عدالتوں میں کروں گا اور میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔
وقتاً فوقتاً مجھے عدالتوں سے ریلیف ملا اور ہر مرتبہ میرا یہ یقین مزید مضبوط ہوا کہ انصاف غالب آئے گا۔ تاہم آئینی ترامیم کے بعد یہ ریلیف محدود ہوتا چلا گیا اور پھر مکمل طور پر ختم ہوگیا۔
مجھے یہ کہتے ہوئے شدید دکھ ہوتا ہے کہ جب مجھے سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ نظام، جس پر میں نے اپنا اعتماد قائم کیا تھا، میری مدد کے لیے سامنے نہیں آیا۔
اڈیالہ جیل کی دیواروں کے اندر میری اہلیہ اور مجھے ایک کے بعد دوسرے فوجداری مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، اور ہماری اپیلیں آج بھی فیصلے کی منتظر ہیں۔
اس کے باوجود میں نے کبھی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی بیماری کو کسی حربے کے طور پر استعمال کیا۔ میں نے اپنے مقدمات کا مقابلہ ان کے قانونی میرٹ پر اعتماد کے ساتھ کیا اور آج بھی ایسا ہی کر رہا ہوں۔
20 دسمبر 2025ء کو توشہ خانہ (بلغاری) کیس میں فیصلہ سنائے جانے کا دن تھا، اور اسی دن سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔
مجھے مکمل طور پر تنہا کر دیا گیا، بیرونی دنیا سے میرا رابطہ منقطع کر دیا گیا اور مجھے روزانہ بائیس گھنٹے تک طویل تنہائی میں رکھا جانے لگا۔
یہ سب آئین کے ان حقوق اور جیل قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی جو ایک قیدی کو حاصل ہوتے ہیں۔
نہ خاندان سے ملاقات، نہ وکلاء تک رسائی، نہ بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت، نہ کتابیں اور نہ ہی ٹیلی ویژن۔
کئی ماہ تک مجھے اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بالآخر 10 فروری 2026ء کو میرے وکیل مجھ تک صرف اس وجہ سے پہنچ سکے کہ معزز سپریم کورٹ نے انہیں Amicus Curiae یعنی عدالت کا معاون مقرر کیا تھا۔
انہوں نے دریافت کیا کہ میری دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک ضائع ہو چکی ہے، اور نہ ہی میرے خاندان اور نہ ہی میرے وکیل کو اس بارے میں بتایا گیا تھا۔
ان کے دورے کے بعد کچھ عرصے کے لیے رابطہ بحال ہوا، لیکن جیل انتظامیہ نے جان بوجھ کر اسے دوبارہ منقطع کر دیا اور مجھے ایک مرتبہ پھر تنہائی میں ڈال دیا۔
اس پورے سال میں مجھے اپنے وکیل سے صرف چار مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی: 10 فروری، 8 اپریل، اور پھر تقریباً سات ماہ کی خاموشی کے بعد 2 اور 11 نومبر 2026ء کو۔
میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو اس پورے سال میں اپنے وکیل سے صرف ایک مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی۔
یہ جیل مینوئل اور جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کسی قیدی کا اپنے وکیل سے مشورہ کرنے کا سب سے بنیادی حق بھی اس طرح سلب کر لیا گیا ہے، جس کے باعث ہم ان مقدمات میں اپنا دفاع کرنے سے بھی محروم ہو گئے ہیں جن کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔
طویل عرصے تک تنہائی میں رکھے جانے اور کسی بھی بامعنی انسانی رابطے سے محرومی نے میری ذہنی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
ہوں تاکہ میرا طبی معائنہ کیا جا سکے۔
* مجھے ہر ہفتے اپنے خاندان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
* مجھے اپنے بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ بات کرنے کی اجازت دی جائے
A B I D retweeted
عمران خان کے یہ الفاظ، میں اپنی بےگناہی تب ہی ثابت کر پاؤں گا جب میں زندہ رہوں گا 💔
A B I D retweeted
ہم صرف معدنی وسائل کی لوٹ مار کی بات نہیں کر رہے؛ المیہ یہ ہے کہ ہمارے گھر بھی محفوظ نہیں رہے۔ گھروں کی الماریوں، چھتوں اور آنگنوں میں رکھی چیزیں تک اٹھائی جا رہی ہیں۔ تیراہ میں ایک فوجی شہد کی مکھیوں کے لیے بنایا گیا لکڑی کا چھتہ زمین پر گیرا رہا ہے تاکہ اس میں سے شہد نکال کر لے جائے۔ جان مال ، عزت آبرو کچھ بھی محفوظ نہیں اپنے محافظوں سے ۔۔
A B I D retweeted
برطانوی میڈیا کی رپورٹ 🚨
القادر یونیورسٹی میں ہزاروں لوگ دینی اور سائینسی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
جدید اسلامی یونیورسٹی بنانا عمران خان کی گناہوں میں سے ایک گناہ ہے جس کی وجہ سے آج عمران خان موت کی چکی میں قید ہیں
A B I D retweeted
آواز اٹھائیں 🚨
علیمہ خان کی رہائی کیوں نہیں ہوئی اس پر سب شور مچائیں اور فوری رہائی کا مطالبہ کریں


















