ڈیرہ اسماعیل خان: ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی افسران کے ہمراہ KPEZDMC کے زیرِ انتظام پروا اکنامک زون کا دورہ، مختلف سہولیات اور مصنوعات کا معائنہ کیا۔
#DIKhan #ParoaEconomicZone #KPEZDMC #DistrictAdministration #IndustrialDevelopment #KhyberPakhtunkhwa
138
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور شہاب احمد خان نے پہاڑپور میں سی آر بی سی نہر کے شگاف کی بحالی کے جاری کام کا دورہ کیا اور کام کی نوعیت، معیار اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
2
198
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جناب حکمت اللہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، WSSC کے صفائی کارکنوں سے ملاقات اور حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات کی تقسیم.
4
281
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کا مین چشمہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن مسلسل جاری ہے، مزید 6 کنال اراضی واگزار۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق کی سربراہی میں موضع راکھ مندھرہ، کوکار مین چشمہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن آج مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہا۔
آپریشن کے دوران غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کو ہٹاتے ہوئے مزید 6 کنال سرکاری راہگزار رقبہ واگزار کرایا گیا، جس کی تخمینہ مارکیٹ ویلیو 6 کروڑ روپے ہے۔
مین چشمہ روڈ پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری اس آپریشن کا مقصد عوامی گزرگاہوں کی بحالی، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری اراضی اور عوامی راستوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
1
189
ڈیرہ اسماعیل خان: گورنر خیبر پختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک اہم دورہ کیا۔
کمشنر دفتر آمد پر کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان، ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اور دیگر انتظامی و پولیس حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گورنر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
گورنر خیبرپختونخواہ نے کمشنر دفتر کے احاطے میں پودا لگا کر جاری شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔
استقبالیہ کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کی زیرِ صدارت کمشنر دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے ضلع اور ملحقہ علاقوں میں مجموعی امن و امان کی صورتحال، پولیس کی عملیاتی تیاریوں اور سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے ضلع میں جاری بنیادی ڈھانچے، فلاح و بہبود اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، بجٹ کی فراہمی اور متعلقہ چیلنجز پر جامع پریزنٹیشن پیش کی۔
گورنر خیبر پختونخوا نے سرکاری محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کے بنیادی مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے، سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے اور تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو معیاری اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
بعد ازاں، گورنر نے علاقے کے ممتاز سیاسی و سماجی عمائدین سے ملاقات کی اور ان کے درپیش مسائل بلاواسطہ سنے۔ دورے کے اختتام پر گورنر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام، پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔
181
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری،موضع رتہ کلاچی میں مزید ایک کنال سرکاری رقبہ واہگزار۔
مورخہ: 3 نومبر 2026
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق کی سربراہی میں موضع رتہ کلاچی، مین چشمہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران سڑک کے دونوں اطراف قائم غیر قانونی تعمیرات، اسٹرکچرز، تھلوں اور تھڑوں کو ہٹاتے ہوئے ایک کنال راہگزار رقبہ واگزار کرایا گیا، جس کی تخمینہ مارکیٹ ویلیو ایک کروڑ 68 لاکھ روپے ہے۔
کارروائی کا مقصد عوامی گزرگاہ کو تجاوزات سے پاک کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ کرنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اراضی اور عوامی راستوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
103
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کا چشمہ روڈ کوکار اڈہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن مسلسل چوتھے روز بھی جاری
مورخہ 3 نومبر 2026
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد حامد صدیق کی سربراہی میں موضع راکھ مندھرہ، کوکار اڈہ اور اطراف میں مین چشمہ روڈ کے دونوں جانب قائم مستقل و عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن آج مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا۔
آپریشن کے دوران روڈ کے دونوں اطراف قائم غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کو ہٹاتے ہوئے 7 کنال 10 مرلے راہگزار رقبہ واگزار کرایا گیا، جس کی تخمینہ مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔
مین چشمہ روڈ پر تجاوزات کی بڑی تعداد کے باعث عوامی آمدورفت اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی۔ آپریشن کا مقصد عوامی گزرگاہوں کو بحال کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور سرکاری اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عوامی راستوں اور سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
92
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سرکاری اراضی واگزار کرانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں، مجموعی طور پر 28 کنال 2 مرلے قیمتی سرکاری اراضی واگزار، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات مسمار
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق کی سربراہی میں ضلع بھر میں سرکاری اراضی واگزار کرانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشنز کیے گئے۔
ان کارروائیوں کے دوران موضع راکھ مندھراں، کوکار اڈہ مین چشمہ روڈ، موضع مندھراں کلاں چشمہ روڈ، موضع مریالی ملتان روڈ اور کوٹلی امام حسین میں سرکاری اراضی اور رائٹ آف وے پر قائم غیر قانونی قبضوں، تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
آپریشنز کے نتیجے میں مجموعی طور پر 28 کنال 2 مرلے قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی، جس کی تخمینہ شدہ مجموعی مارکیٹ مالیت 22 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
- موضع راکھ مندھراں، کوکار اڈہ مین چشمہ روڈ: 8 کنال 6 مرلے اراضی واگزار کرائی گئی، جس کی مالیت 8 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔
- موضع مندھراں کلاں، چشمہ روڈ: سڑک کے دونوں اطراف سرکاری اراضی اور رائٹ آف وے پر قائم غیر قانونی اسٹرکچرز، تھلے، تھلیاں اور شیڈ مسمار کرکے 3 کنال 6 مرلے اراضی واگزار کرائی گئی، جس کی مالیت 3 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔
- موضع مریالی، ملتان روڈ: سرکاری اراضی اور رائٹ آف وے پر قائم غیر قانونی اسٹرکچرز، تھلے اور تھڑے مسمار کرکے 2 کنال 10 مرلے اراضی واگزار کرائی گئی، جس کی مالیت 5 کروڑ روپے ہے۔
- کوٹلی امام حسین: خسرہ نمبر 4213 میں صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ملکیتی 14 کنال اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے اراضی واگزار کرائی گئی، جس کی مالیت 5 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں، تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور کسی کو بھی سرکاری املاک پر ناجائز قبضے یا غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کا تحفظ، سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کرانا اور سڑکوں کے اطراف قائم تجاوزات کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس ضمن میں تمام متعلقہ علاقوں میں کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کو آمدورفت کے لیے کشادہ راستوں کی فراہمی اور عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
179
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر مندراں کلاں میں ریونیو کچہری کا انعقاد، عوامی اراضی مسائل موقع پر سنے گئے
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر حامد نے آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مندراں کلاں میں ریونیو کچہری کا انعقاد کیا، جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کے زمینوں اور ریونیو سے متعلق مسائل تفصیلی طور پر سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ حلقہ پٹواری کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی اقدامات بھی اٹھائے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کسانوں اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ کسان پہلے ہی مختلف وجوہات کی بنا پر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، لہٰذا ان کے زمینوں اور ریونیو سے متعلق مسائل کا بروقت حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
147
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس۔
اجلاس میں ضلعی پولیس افسر ڈیرہ سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی 53 یونین کونسل میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز 02 نومبر 2026 سے ہو رہا ہے، جس میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ان پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کا کل ٹارگٹ 299273 ہے۔ اس مہم کے لیے 1991 ٹیمیں (بشمول موبائل، فکسڈ، تعينات کی گئی ہیں جو کہ بچوں کو قطرے پلائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کی سیکورٹی کے لیے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
149
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ کی زیر صدارت بجلی چوری کے خاتمے، واجبات کی وصولی اور لائن لاسز میں کمی کے لیے قائم جوائنٹ ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، پیسکو افسران سمیت محکمہ پولیس اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیسکو حکام نے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کی پیش رفت پر تفصیلی پریزنٹیشن دی اور بتایا کہ مہم کے ابتدائی پانچ دنوں کے دوران تقریباً 74 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے، جبکہ بجلی چوری میں ملوث اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ٹرانسفارمرز بھی اتارے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مہم کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اس سلسلے کو آئندہ چند ہفتوں تک تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ اجلاس کو مستقل طور پر منقطع کیے گئے میٹرز، موجودہ مالی سال کے دوران ریکوری کی صورت حال اور اے ٹی اینڈ سی (AT&C) لاسز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ واپڈا حکام کے مطابق موجودہ مالی سال میں ریکوری تقریباً 30 فیصد جبکہ نقصانات کا تناسب تقریباً 70 فیصد ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع کے مختلف فیڈرز پر ریکوری کی شرح کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے پانچ سلیبز مقرر کیے گئے ہیں، جن کے تحت ریکوری میں بہتری آنے پر متعلقہ علاقوں کو خودکار طور پر لوڈشیڈنگ میں ریلیف مل سکتا ہے۔ اس نظام کے تحت ریکوری کی شرح میں ہر 20 فیصد کے فرق کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں چار گھنٹے کا فرق رکھا گیا ہے، جبکہ بہتر ریکوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے اوقات کم کیے جا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری اداروں کے ذمہ واجب الادا بجلی کے بلوں اور بقایاجات کی وصولی کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ریکوری کے مجموعی اعداد و شمار بہتر ہونے کے ساتھ عوام کو بھی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے محکمہ پولیس کو بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں مشترکہ ٹاسک فورس کے ساتھ بھرپور تعاون اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کو بھی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ کم ریکوری والے ان فیڈرز پر خصوصی توجہ دی جائے جہاں معمولی بہتری سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں نمایاں کمی ممکن ہو، تاکہ ریکوری بڑھنے کے ساتھ عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے بجلی چوری میں ملوث یا اس عمل میں معاونت کرنے والے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی یقینی بنانے پر زور دیا اور واضح کیا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے بجلی چوری کی روک تھام، واجبات کی وصولی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
148
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری، نیو سبزی و فروٹ منڈی رتہ کلاچی اور شیخ یوسف اڈہ پر بھرپور آپریشن۔
ڈیرہ اسماعیل خان، 27 اکتوبر 2026ء
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق کی نگرانی میں نیو سبزی و فروٹ منڈی رتہ کلاچی اور شیخ یوسف اڈہ کے علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
کارروائی کے دوران انچارج اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ ا، اور ٹی ایم اے کے عملے کے ہمراہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا اور عوامی راستوں، گزرگاہوں اور سڑک کے رائٹ آف وے (Right of Way) پر قائم تجاوزات کے خلاف عملی اقدامات کیے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے خود موقع پر کارروائی کی نگرانی کرتے ہوئے سڑک کے رائٹ آف وے میں سامان رکھ کر سرکاری حدود کی خلاف ورزی کرنے اور Removal of Encroachment Act, 1977 کی خلاف ورزی کے مرتکب تین دکانوں کو سیل کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی راستوں اور سڑکوں پر ناجائز قبضہ یا سامان رکھ کر آمدورفت میں رکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام تاجروں اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ حدود کے اندر رہتے ہوئے کاروبار کریں اور سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک رکھیں۔
ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کارروائیوں کا مقصد عوام کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور شہر میں بہتر نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان، 27 اکتوبر 2026ء: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کے زیرِ اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت کمشنر ڈیرہ ڈویژن جناب داود خان نے کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جناب حکمت اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ریلی میں تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ریلی کے آغاز پر شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ڈویژن جناب داود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر ہمیں کشمیری عوام کی قربانیوں اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک اہم انسانی اور بین الاقوامی مسئلہ ہے، جس کا منصفانہ حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
کمشنر ڈیرہ ڈویژن نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور کشمیری عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں، بلکہ پاکستان کے عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جناب حکمت اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان اس قومی دن کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے، کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کے جائز حقوق کی حمایت کے لیے ایسے مواقع اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ جذباتی، اخلاقی اور سفارتی وابستگی رکھتی ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت ایک مضبوط قومی مؤقف ہے۔
ریلی میں ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی حمایت کے لیے قومی سطح پر اتحاد اور یکجہتی برقرار رکھی جائے گی۔
ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور منصفانہ حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔
اختتامی پیغام
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ یہ ریلی کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانی قوم کی یکجہتی اور حقِ خودارادیت کی حمایت کی عکاس تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے ان کی حمایت جاری رہے گی۔
کشمیر سے رشتہ کیا؟ لا الٰہ الا اللہ!
کشمیر بنے گا پاکستان!
1
127
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق کی سربراہی میں سرکاری اراضی کو ناجائز قبضوں سے واگزار کرانے کے لیے بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کارروائی کے دوران کوٹلی امام حسین کے قریب واقع 103 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی۔
مذکورہ اراضی صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ملکیت ہے، جس پر غیر قانونی طور پر تعمیراتی مٹیریل کے ڈپو اور گھاس منڈی قائم کرکے تجارتی سرگرمیاں جاری رکھی جا رہی تھیں۔ ناجائز قابضین سرکاری اراضی کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کر رہے تھے، جس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی قبضے کا مکمل خاتمہ کیا اور اراضی واگزار کروا لی۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے آپریشن کی خود نگرانی کی اور اپنی موجودگی میں سرکاری اراضی واگزار کرانے کے عمل کو مکمل کروایا۔ کارروائی میں ریونیو اسٹاف، تحصیل میونسپل انتظامیہ کے اہلکاروں اور مقامی پولیس نے حصہ لیا۔
مزید برآں، کوٹلی امام حسین کے سامنے واقع سرکاری اراضی، جہاں زائرین کے لیے ہاسٹل تعمیر کیا جانا ہے، پر موجود باقی ماندہ غیر قانونی اسٹرکچر کو بھی موقع پر مسمار کر دیا گیا تاکہ مجوزہ تعمیراتی منصوبے کے لیے اراضی کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ، ناجائز قبضوں کا خاتمہ اور سرکاری املاک کو ذاتی و تجارتی مفادات کے لیے استعمال ہونے سے روکنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سرکاری اراضی واگزار کرانے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص زمین کو کلیئر رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
133
World Polio Day 2026 - Activity
Date: 24 October 2026
Venue: Qurtuba University, D.I. Khan
Activity: Polio Awareness Session
Organized by: DEOC D.I. Khan in collaboration with Qurtuba University
A World Polio Day awareness session was successfully organized at Qurtuba University, D.I. Khan, on 24 October 2026 to sensitize students, particularly Pharmacy students, regarding polio eradication, the importance of vaccination, and their role in promoting vaccine acceptance within their communities.
Dr. Khairuz Zaman, Vice Chancellor, Qurtuba University, delivered the welcome speech, warmly welcoming the DEOC team, the Additional Deputy Commissioner, and all distinguished participants. He appreciated the initiative and the opportunity to engage university students in public health awareness.
Mr. Adnan Khan, Additional Deputy Commissioner (Finance), attended as the Chief Guest. He appreciated the enthusiastic participation of students and encouraged them to contribute to polio eradication efforts as responsible advocates within their families and communities.
Dr. Safdar Irfan, NSTOP Officer, highlighted the consequences of poliovirus infection, the importance of polio vaccination, and the need for collective efforts to achieve a polio-free Pakistan. Dr. Abdullah, NSTOP Officer conducted an interactive question-and-answer session, addressing queries from students and university teaching staff.
*Dr Said Muhammad* (DHO), D.I. Khan, highlighted district-level polio eradication efforts, community cooperation, and routine vaccination. He also sensitized Pharmacy students regarding the upcoming HPV Vaccination Campaign and its role in preventing cervical cancer.
During the event, Appreciation Certificates were awarded to personnel in recognition of their outstanding performance during the September 2026 SNID campaign, acknowledging their dedication and contribution to polio eradication efforts.
The session concluded successfully in a warm and engaging environment, reflecting strong collaboration between the District Health Department, DEOC D.I. Khan, and Qurtuba University. The programme ended with a prayer for a polio-free Dera Ismail Khan and a healthy, polio-free Pakistan.
122
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور شہاب احمد خان نے تحصیل پنیالہ کا دورہ کرتے ہوئے گورنمنٹ ڈگری کالج پنیالہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنیالہ کا معائنہ کیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج پنیالہ کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کالج کے پرنسپل سے ملاقات کی اور ادارے کو درپیش مختلف مسائل، انتظامی امور اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کالج کے مسائل کے حل اور متعلقہ محکموں سے مؤثر انداز میں رابطہ کاری کے لیے آئندہ بدھ کو اپنے دفتر میں اجلاس طلب کرنے کے احکامات جاری کیے، جس میں کالج کو درپیش مسائل متعلقہ حکام کے ساتھ زیرِ بحث لا کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنیالہ کے دورے کے دوران ہسپتال کے انتظامی امور، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ہسپتال میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر ایم ایس کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنانے اور روزانہ کی بنیاد پر اس کی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر ہسپتال میں ادویات کا مطلوبہ سٹاک موجود پایا گیا، جس پر متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ دستیاب ادویات مریضوں کو بلا تعطل اور بروقت فراہم کی جائیں اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے۔
296
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کا شیخ یوسف اڈہ اور بنوں روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار، تین دکانیں سیل اور تین افراد گرفتار
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق کی زیرِ نگرانی ریونیو اسٹاف، گرداور سرکل، پٹواری حلقہ رتہ کلاچی، مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ شیخ یوسف روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سڑک کی حدود میں قائم غیر قانونی تعمیرات، تھڑے، چھپر، سائن بورڈز، لوہے کے پلر، سیڑھیاں، تندور، غیر قانونی کھوکھے اور دیگر رکاوٹیں ختم کر دی گئیں، جبکہ خلاف ورزی پر ایک میڈیکل اسٹور سمیت مجموعی طور پر تین دکانیں سیل اور تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
آپریشن کے دوران مین شیخ یوسف اڈہ چوک سے چشمہ روڈ کی جانب تقریباً 1,000 فٹ طویل حصے میں سڑک کے دونوں اطراف قائم غیر قانونی تجاوزات ختم کی گئیں۔ اس کارروائی میں سڑک کی حدود میں بنائے گئے تھڑے، سائن بورڈز، لوہے کے پلر، چھپر، سیڑھیاں، نکاسی آب کے نالوں پر تعمیر کیے گئے مستقل فرش اور ریڑھی بانوں کے غیر قانونی کھوکھے ہٹا دیے گئے۔ اس کے بعد سڑک کے دونوں اطراف کو ہموار کیا گیا۔
اسی طرح مین شیخ یوسف چوک سے صدر تھانہ کی جانب جانے والی سڑک پر حدودِ سڑک میں قائم غیر قانونی دکانیں، تھڑے، سائن بورڈز، تندور اور چھپر ختم کیے گئے۔ مزید برآں، مین شیخ یوسف چوک سے بابِ ڈیرہ کی جانب غیر قانونی ڈھابوں، ہوٹلوں کے مستقل تھڑوں، سیڑھیوں، سائن بورڈز اور تندوروں کو ہٹا کر سڑک کے اطراف کو ہموار کیا گیا۔
مذکورہ کارروائی کا مقصد سڑکوں کی اصل حدود بحال کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا، پیدل چلنے والوں کے لیے راستے کھلے رکھنا اور نکاسی آب کے نظام کو تجاوزات سے پاک کرنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام دکانداروں، کاروباری حضرات اور ریڑھی بانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور نکاسی آب کے نالوں پر غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور عوامی گزرگاہوں کو ہر قسم کی رکاوٹوں سے پاک رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے، سرکاری حدود کی بحالی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بلا امتیاز جاری رکھی جائے گی۔
1
150
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی زیر صدارت ضلعی پولیس افسر ڈیرہ کے ہمراہ تحصیل درازندہ میں ایک اہم جرگہ منعقد ہوا۔
جرگہ میں پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان اور پولیس کے افسران سمیت تمام محکمہ جات کے افسران اور علاقہ مشران اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مشران اور ملکان نے علاقے کو درپیش عوامی مشکلات اور انتظامی مسائل سے افسران کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
افسران نے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ اداروں کو مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت کی اور مختلف ترقیاتی تجاویز کا جائزہ لیا۔
اس موقع ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا کہنا تھا کہ یہ جرگے باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ علاقے میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
1
177
Regional Transport Authority Dera Ismail Kha Monitoring Teams are actively carrying out enforcement activities and inspecting Bus Stands in D.I. Khan and Paharpur to ensure compliance with transport rules and regulations.
The enforcement teams are taking action against Moora System (stool/small low seat), overcharging, overloading, non-display of prescribed fare rates and operation of PSVs without valid route permits.
Furthermore, the teams are inspecting basic facilities at bus stands with directions to the concerned management to ensure proper maintenance and improve facilities wherever required in the public interest.
171






































































