Pinned Tweet
Follow the آپﷺکی احادیث channel on WhatsApp: whatsapp.com/channel/0029Vb3…
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۖ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ
ہر متنفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے۔ پھر تم ہماری ہی طرف لوٹ کر آؤ گے
سُورَةُ العَنكَبُوتِ - 57
حضرت عمر بن خطاب ؓ فرماتے ہیں:
بیشک قرآن میں سب سے آخر میں نازل ہونے والی آیت سود کے متعلق تھی، اس لئے رسول اللہ ﷺ کو اپنے وصال سے قبل اس کی مکمل تفسیر کا موقع نہیں مل سکا تھا. لہٰذا سود کو بھی چھوڑ دو، اور ہر اُس چیز کو بھی چھوڑ دو جس میں سود کا شبہ ہو.
مسند احمد 246، 350
﷽
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّـٰى ٭ وَذَكَـرَ اسْـمَ رَبِّهٖ فَصَلّـٰى ٭
بے شک وہ کامیاب ہوا جو پاک ہو گیا اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی ٭
الاعلٰی : 14-15
حضرت علی ؓ نے فرمایا:
اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑا اور روح کو تخلیق کیا! نبی امی ﷺ نے مجھے بتا دیا تھا کہ:
"میرے ساتھ مومن کے سوا کوئی محبت نہیں کرے گا اور منافق کے سوا کوئی بُغض نہیں رکھے گا."
مسلم 240
(ترمذی 3736؛ ماجہ 114؛ نسائی 5021، 5025؛ مشکوٰۃ 6088)
کاموں میں آسانی اور حصولِ رحمت کی دعا
رَبَّنَا اٰتِنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ رَحۡمَةً وَّهَيِّئۡ لَـنَا مِنۡ اَمۡرِنَا رَشَدًا
اے ہمارے پروردگار! ہم پر خاص اپنے پاس سے رحمت نازل فرمائیے، اور ہماری اس صورتِ حال میں ہمارے لئے بھلائی کا راستہ مہیا فرما دیجئے۔
{سورۃ الکہف۔۱۰}
قرض جلدی اور آسانی سے ادا ہو جانے کی دعا
اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ
اے اللہ! مجھے حرام سے حلال کے ساتھ کفایت عطا کر اور اپنے فضل کے ساتھ مجھے اپنے ماسوا سے غنی کر دے۔
{سنن ترمذی۔۳۵۶۳}
اور جن لوگوں نے تقوی اختیار کیا ہے، اللہ ان کو نجات دے کر ان کی مراد کو پہنچا دے گا، انہیں کوئی تکلیف چھوے گی بھی نہیں، اور نہ انہیں کسی بات کا غم ہوگا-
سورة الزمر ، ٦١)
پانچ نمازیں اللہ نےفرض کی ہیں،جو ان کا وضو عمدہ بنائے اور انہیں ان کےاوقات پر ادا کرے،ان کے رکوع اور خشوع کامل رکھے،توایسےشخص کےلیے اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ اسےبخش دے گا۔اور جو یہ نہ کرے تو اس کےلیے اللہ کاکوئی وعدہ نہیں ہے اگر چاہےتو معاف کر دےاور اگر چاہے توعذاب دے۔
(ابوداؤد،۴۲۵)
نیک دوست اور عمدہ ہم نشینی کی دعا
اَللّٰهُمَّ يَسِّرْ لِي جَلِيسًا صَالِحًا
اے اللہ ! مجھے نیک ہمنشین (ساتھی) عطا (میسر) فرما۔
{صحیح بخاری۔۳۷۴۲}
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جس شخص نے اپنا غصہ روکا اللہ تعالیٰ اس کے عیوب پر پردہ ڈال دے گا، جو شخص اپنے غصے کے مطابق عمل کرنے کی طاقت کے باوجود اپنے غصے کو پی گیا۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے دل کو امید سے بھر دے گا۔
(السلسلۃ الصحیحۃ ، ۲۰۹)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
سب سے افضل جہاد یہ ہے کہ:
"ظالم سلطان (بادشاہ) یا ظالم امیر (حاکم) کے سامنے عدل و انصاف کی بات (حق کی بات) کہہ دی جائے."
ابوداؤد 4344
(ترمذی 2174؛ ماجہ 4011؛ نسائی 4214؛ مسند احمد 19033، 19035؛ مشکوٰۃ 3705)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب تم میں سےکوئی شخص مر جاتا ہے تو اس کا ٹھکانا اسے صبح و شام دکھایا جاتا ہے۔اگر وہ جنتی ہے تو جنت والوں میں اور جو دوزخی ہے تو دوزخ والوں میں۔ پھر کہا جاتا ہے یہ تیرا ٹھکانا ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن اللہ تجھ کو اٹھائے گا۔
(بخاری، ۱۳۷۹)
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ کشتیاں سمندر میں اللہ کی مہربانی سے چلتی ہیں، تاکہ وہ تمہیں اپنی کچھ نشانیاں دِکھائے؟ یقینا اس میں ہر اُس شخص کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو صبر کا پکا، اعلیٰ درجے کا شکرگذار ہو۔
﴿سورۃ لقمان، ۳۱﴾
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
اے الله! میں دو کمزوروں کی حق تلفی کرنا سختی سے ممنوع قرار دیتا ہوں:
(1) یتیم، اور
(2) عورت.
ماجہ 3678
(مسند احمد 9664؛ حاكم 211؛ السلسلة الصحيحة 1938)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جس نے کہا:
رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا ،
وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا ،
وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا
تو جنت اُس کے لئے واجب ہو گئی.
(ترجمہ: میں الله کے رب ہونے پر، اسلام کے دین ہونے پر، اور محمد ﷺ کے رسول ہونے پر راضی ہوں).
ابوداؤد 1529
﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جو دوسرے کو نقصان پہنچائے اللہ اسے نقصان پہنچائے گا اور جو دوسرے کو تکلیف دے اللہ تعالیٰ اسے تکلیف دے گا
سنن الترمذی: 1940
فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ
پس تمہاری طرف جو وحی کی گئی ہے اس کو مضبوط پکڑے رہو۔ بےشک تم سیدھے رستے پر ہو
سُورَةُ الزُّخۡرُفِ - 43
کوئی مصیبت ایسی نہیں ہے جو زمین میں نازل ہوتی یا تمہاری جانوں کو لاحق ہوتی ہو، مگر وہ ایک کتاب میں اُس وقت سے درج ہے جب ہم نے ان جانوں کو پیدا بھی نہیں کیا تھا۔یقین جانو یہ بات اللہ کے لئے بہت آسان ہے۔
﴿سورۃ الحدید، ۲۲﴾

