Jehangir Khan Jadoon retweeted
آواز ِ دروں —•—
مقتدرہ ، حکومت اور جےیو آئ کے بیچ تنازعے کا مزید سنگین ھونا وطن ِ عزیز کیلئے سخت نقصان کا باعث ھو گا ، ابھی بات بہت دور نہیں گىئ ، اسے سمیٹ لینا زیادہ بہتر ھے ۔۔
تمام تر فکری و نظریاتی فاصلے کے باوجود ھمارے بیرونی دشمنوں کی پشت پناھی سے TTP اور BLA پاکستانی ریاست کیخلاف سٹریٹجک الائینس بنا چکے ھیں ،
دھشت گردی کے عفریت سے نجات کیلئے افواج ، سیکیورٹی اداروں اور عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ھیں اور ابھی یہ جنگ پورے زور و شور سے جاری ھے ، آۓ روز سیکیورٹی اداروں کے جوان ، افسران اور عوام شھادتوں کے نذرانے پیش کر رھے ھیں
جناب مولانا فضل الرحمٰن ، انکا خاندان ، جماعت اور اکابر علما TTP کے نشانے پر ھیں ، جے یو آئ کے متعدد اکابر علما خود کش حملوں میں شھادت کا رتبہ حاصل کر چکے ھیں ، خود مولانا پر کىئ خود کش حملے ھو چکے ھیں
ٹی ٹی پی دیو بندی مکتبۂِ فکر کی سب سے بڑی جماعت ھونے کے ناطے جمیعت العلماۓ اسلام کو پاکستان میں اپنے راستے کی سب سے بڑی نظریاتی و سیاسی رکاوٹ سمجھتی ھے
بیرونی سرپرستی اور سرماۓ سے ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد میں مصروف گروپس TTP ھوں یا BLA یا کوئ اور ، پاکستان کے آئین اور پرچم کو ماننے والی تمام نمائیندہ قوتیں داخلی سیاسی اختلافات کے باوجود ریاست کے ساتھ کھڑی رھنی چاھئیں اور مقتدرہ سے انکا جھگڑا ختم ھونا چاھئیے ، یہی پاکستان کی سلامتی کا راستہ ھے
سیاسی حقیقتیں دباؤ میں لائ جا سکتی ھیں لیکن سختی سے ختم نہیں ھوتیں ، اسی طرح سیاسی قوتوں اور مقتدرہ کی لڑائ میں ھمیشہ نقصان پاکستان ھی کا ھوا ھے ، تاریخ کا سبق یہی ھے
پاکستان کے بیرونی و اندرونی دشمنوں کو ناکام کرنے ، دھشت گردی کے خاتمے ، بدترین معاشی بدحالی سے نکلنے ، فرسودہ و ناکارہ طرز ِ حکمرانی سے نجات اور سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے تمام ریاستی اور سیاسی قوتوں کو اختلافات کے باوجود اکٹھے ھونا ھوگا ، ایک دوسرے کی کڑوی کسیلی بات سن کر تحفظات دور کرنا اور قوم کو مشترکہ لائحہ عمل دینا ھو گا ۔
پی ٹی آئ اور جے یو آئ سمیت تمام قومی ، علاقائ ، سیاسی و مذھبی جماعتوں ، سوچوں کے ساتھ مقتدرہ کے تعلقات نارملائز ھونے میں ھی ریاست کا مفاد کارفرما ھے
مقتدرہ کی اتحادی حکومتی جماعتوں کو خاموش رھنے یا ھچکچاھٹ کی بجاۓ اس ضمن میں پُل کا کردار ادا کرنا چاھئیے ،
یقین ھونا چاھئیے کہ کار ِخیر اور نیک نیتی کبھی رائگاں نہیں جاتے ۔۔
پاکستان کا بھلا کرنا مقصود ھے تو سیاسی پارہ نیچے لایا جاۓ ، ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ، بات چیت کے ذریعے راستے نکالے جائیں
قوم کے مستقبل کا فیصلہ بااختیار پارلیمنٹ کرے جسے عوام کے ساتھ ریاستی اداروں کی حمایت حاصل ھو
موج بڑھے یا آندھی آۓ دیا جلاۓ رکھنا ھے
گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں ، گھر تو آخر اپنا ھے
Jehangir Khan Jadoon retweeted
آواز ِ دروں ——•——
پاکستان کے بعض حصوں میں جبری گمشدگیوں کے دیرینہ مسئلے ، سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں یا دیگر ریاستی اقدامات پر تنقید کرنیوالوں کو طویل قید کی سزائیں انصاف ، آئین ، قانون اور قومی مفاد کے منافی ھیں
بعض اوقات ایسے الزامات درست نہیں بھی ھوتے ، تنقید کرنیوالے قانونی اور اخلاقی حدود سے باھر نکل جاتے ھیں ، اعتدال کی حد کراس کی جاتی ھے ، شخصیات اور اداروں کو غیر اخلاقی طور پر ٹارگٹ کیا جاتا ھے جو نہایت نامناسب عمل ھے ،
لیکن اسکا حل ھر آواز کو سختی سے خاموش کروانا یا سخت سزائیں کبھی ھوا نہ ھو گا ۔ یہ آزمودہ نسخہ بارھا ناکام ثابت ھو چکا ھے
ریاست کی رِٹ قائم رکھنے کیلئے بسا اوقات اتھارٹیز بہ امر مجبوری سخت قدم اٹھاتی ھیں لیکن کسی کو سزا دینے سے پہلے اپنے عمل اور اسکے ممکنہ رد ِ عمل پر غور کیوں نہیں کیا جاتا ؟
ٹریفک بیرئیر کو ٹریفک پولیس سے لڑ کر جبراً ھٹانا صریحاً غلط تھا اور ھے ، لیکن اس جرم کو دھشت گردی قرار دیکر ایمان زینب مزاری اور انکے شوھر ھادی علی چٹھہ کو 10 سال قید نامناسب ، اور غیر منصفانہ ھے۔
کوئ ریاست قانون کے نفاذ کے ساتھ ساتھ کشادہ دلی ، تحمل ، تدبر اور برداشت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی ، قانون کے نفاذ کا ھر طبقے پر یکساں اطلاق اور من مرضی کے انصاف سے گریز ھی ریاستوں کی بقا کا ضامن ھوتا ھے
میں ذاتی طور پر محترمہ ایمان زینب مزاری کے طرز ِتکلم ، انکے بیانیے کے بعض نکات سے کافی اختلاف رکھتا ھوں لیکن انھیں اور انکے شوھر کو دی جانیوالی سخت سزائیں ناروا اقدام ھیں !
Jehangir Khan Jadoon retweeted
آواز ِ دروں —•—
مقتدرہ کی گھٹتی ھوئ قوت ِ برداشت اور سیاسی مخالفین کا بڑھتا ھوا تلخ لب و لہجہ ریاست کو نئے تصادم کی جانب دھکیل رھا ھے
ذاتیات ، سیاسی جماعتوں ، صحافتی برادری اور ریاستی اداروں پر رکیک حملے پاکستان کے دشمنوں کا کام آسان کر رھے ھیں
دھشت گردی اور مہنگائ کی آگ سے تپتی ھوئ ریاست میں سٹیک ھولڈرز کی ترجیحات درست نہیں ھیں
ایک دوسرے سے ٹکراؤ کے عمل میں سب سے زیادہ نقصان آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنےوالوں کا ھو رھا ھے
مِڈ ٹرم گزرنے کے بعد ایسا ھوا کرتا ھے لیکن حالیہ سیاسی تناؤ معمول سے بہت زیادہ ھے
بسا اوقات جواب الجواب کی بجاۓ معاملات کو رابطوں ، بات چیت اور حل کی جانب بڑھایا جاتا ھے لیکن ھمارے یہاں یہ روایت دم توڑ رھی ھے
عام آدمی روز بروز سخت سے سخت تر مشکلات کا شکار ھو رھا ھے ۔۔۔ راستے نکالیں ، پُل بنائیں ، قوم کو جوڑیں گے تبھی پاکستان آگے بڑھ سکے گا
پاکستان کو سیکیورٹی سٹیٹ کی بجاۓ آئینی ریاست بنایا جاتا تو شاید یہ دن نہ دیکھنا پڑتے ۔۔!!!!
Jehangir Khan Jadoon retweeted
افتخار گیلانی پاکستانی سیاست کیلئے خطرے کی گھنٹی بن چکے ہیں۔انکے وزیراعظم بننے سے عوامی ایکشن کمیٹی کے بیانیے کو مزید تقویت ملے گی جس نے آزاد کشمیر کے الیکشن کو فراڈ قرار دیا تھا۔آزاد کشمیر کےبعد پاکستان میں بھی کسی ٹیکنو کریٹ کی دوبارہ آمد کا انتظار ہے jang.com.pk/news/1611785
Jehangir Khan Jadoon retweeted
فیصل کریم کنڈی نے پہلے کہا مجھے 8 اکتوبر کا استعفی نہیں ملا اب کہتے ہیں مجھے علی امین گنڈاپور کے دو استعفے ملے اس کا مطلب پہلے جھوٹ بولا مجھے استعفی نہیں ملا کیا ایسا شخص گورنر رہنے کے لائق ہے؟
پچھلے 5 دنوں میں فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخواہ میں جو گل کھلائے اس سے پی پی پی کی جمہوریت پسندی کا پول کھل گیا پی پی پی والے پچھلے 50 سالوں سے خود کو جمہوریت کا علمبردار سمجھ رہے تھے ان کے گورنر کے پچھلے 5 دن کی کارکردگی نے پی پی پی کی جمہوریت پسندی کو دنیا کے سامنے عیاں کر دیا
ہر آئینی معاملے پر Statement جاری کرنے والے سینیٹر رضا ربانی پچھلے 5 دنوں سے مکمل طور پر خاموش ہے ابھی تک ان کی جانب سے گورنر فیصل کریم کنڈی کے حوالے سے کوئی Statement جاری نہیں ہوا
Jehangir Khan Jadoon retweeted
پروڈکشن آ رڈرز پر عمل درآمد نہ ہو سکا ، چیئرمین سینیٹ اپنے احکامات عمل درآمد نہ کروا سکے پارلیمنٹ کے وجود پر بے اختیاری کی مہر لگا دی گئی جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا jang.com.pk/news/1449002
Jehangir Khan Jadoon retweeted
I wish speaker NA @AyazSadiq122 has shown this reaction when IG @ICT_Police raided parliament one of the worst contempt of parliament and parliamentarians! dawn.com/news/1891353
Jehangir Khan Jadoon retweeted
🚨🚨#BREAKING: Hundreds of lawyers led by @SalAhmedPK, Ali Ahmed Kurd and Rabiya Bajwa are stopped by @ICT_Police and not letting them enter on constitutional avenue to protest against court packing in #SupremeCourt and JCP meeting today. Heavy deployment of police in red zone.
Jehangir Khan Jadoon retweeted
موجودہ پارلیمنٹ آئین میں دئیے گئے حقوق کو قبر میں اتارنے والے گورکن کا کردار ادا کر رہی ہے وکلا اور صحافی 26ویں ترمیم اور پیکا ایکٹ کےخلاف مزاحمت کا فیصلہ کر چکے اب سیاسی جماعتوں کوفیصلہ کرنا ہےکہ انہیں آئین کا گورکن بننا ہے یاآئین کے تحفظ کی لڑائی لڑنی ہے jang.com.pk/news/1437481
Jehangir Khan Jadoon retweeted
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس دوسری ہائیکورٹ سے لانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا،
اعلامیے میں چیف جسٹس باہر سے نہ لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ارباب اختیار کو متنبہ کیا جاتا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے علاوہ کسی اور جج کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نہ بنایا جائے بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز میں سے ہی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کیا جائے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری پر حملہ تصور ہوگا، ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی اور تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
Jehangir Khan Jadoon retweeted
As @MahrangBaloch_ takes to the podium the hall bursts into applause, she will be speaking on #EndingEnforcedDisappearances along with Olivier de Frouville Chair United Nations Committee on Enforced Disappearance & Director of Paris Centre for Human Rights, Jahangir Khan Jadoon, Tahir Hussain , Zegar Sher, Shabir Hussain Gigyani
Jehangir Khan Jadoon retweeted
Women power at the #AJCONF we welcome @MahrangBaloch_ @farzanaalispark @FauziaKalsoom Nasreen Azhar Fatima Atif , all ready for our first session where the chief guest is Justice Mansoor Ali Shah, senior pusine judge .
Jehangir Khan Jadoon retweeted
Listen to her along with @j_jadoon at #AJCONF.
غم ہستی کا اسدؔ کس سے ہو جز مرگ علاج
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہوتے تک
I am honored and glad to be part of #AJCONF, the largest gathering of HRDS, journalists, and activists in South Asia. I will be speaking at EMERALD HALL on April 28 between 10:30 and 12:00 about the Cost of Violence, enforced disappearances, and rights abuses in Balochistan.
It’s a great platform, but I feel that here, too, we are missing some important and strong voices from marginalized communities who actually need to be heard. They need more and better representation on such forums. I will try to speak on behalf of those unheard voices who unfortunately aren’t part of this event or couldn’t make it.
Jehangir Khan Jadoon retweeted
On the one hand, the PTI says the trial was conducted in haste, while on the other, they say their appeals should be affixed for early hearing. It does not happen this way. A fair trial means both sides are looked at, says @j_jadoon
Watch: youtube.com/watch?v=pSgd5pzA…
Jehangir Khan Jadoon retweeted
میں اپنے دوست @SdqJaan سے یہ سوال پوچھتا ہوں آج کے فیصلے کے بعد بھی جج بشیر تاریخ میں ہمیشہ کے لیے زندہ رہیں گے ؟
Jehangir Khan Jadoon retweeted
نواز شریف صاحب نے پانامہ جج اعجاز افضل کے حلقے NA15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے نواز شریف صاحب کی جانب سے ان کے وکیل سابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون نے ریٹرنگ آفسر مانسہرہ کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
Jehangir Khan Jadoon retweeted
جب مئی 2022 میں اکبر ناصر خان کی بطور IG اسلام آباد تعیناتی ہوئی تو اس وقت ہم سوچ رہے تھے اب شاید جرائم میں کمی ہوگی مگر جب سے@akbarnasirkhan آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات ہوئے جرائم اور ڈکیتی کے واقعات میں 300% اضافہ ہو گیا ریاست کے زمہداروں کو اب اس کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہوگا – at Punjab, Pakistan



















