
📰 Journalist from A-J&K | Based in Islamabad 🇵🇰| Formerly with Geo, Bol, 92, Neo, Suno News | Global storyteller 🌍 | Unfolding narratives! 🎙️ #MediaLife
ISLAMABAD
Joined May 2009
- Tweets9.8K
- Following581
- Followers5.9K
- Likes9.7K
جب آپ سامنے ہونے والے ظلم پر ذاتی مفاد کو مصلحت قرار دے کر خاموشی اختیار کر لیں۔۔۔۔ تو اس کی قیمت رسوائی کی شکل میں صرف آپ نہیں آپ کے بعد کی کئی نسلیں بھی ادا کرتی ہیں۔
کاش جب جسٹس (ر) شوکت صدیقی کو فیض حمید نے نشانہ بنایا تھا۔ تب "کالے، نیلے، پیلے بھونڈ" بولے ہوتے۔
پاکستان غالبا واحد ملک ہے، جس میں "فرضی آئیڈی" سے صحافی کو قانونی کاروائی کی دھمکی دی جاتی ہے۔
ویسے اس خبر کی تصدیق شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اعلامیے سے بھی ہوتی ہے، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان شوگر مل کے 17 ملازمین کے اغواہ کی مذمت کی ہے۔
17 افراد کا اغواہ ہی معمولی واقعہ ہے؟؟
زاہد گشکوری صاحب ایک معمولی واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں جو کہ فیک نیوز کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر زاہد گشکوری صاحب نے پوسٹ ڈیلیٹ کر کے وضاحت نہیں دی تو قانونی کاروائی ہو گی۔ شکریہ
#NCCIA
@zahidgishkori
کیا پی آئی اے نے اپنے "کیبن کریو" کے یونیفارم سے دوپٹہ ختم کر دیا ہے؟
یہ اقدام درحقیقت پاکستانی ثقافت اور قومی شناخت سے دستبرداری ہے۔
پاکستان میں محدود مغرب زدہ طبقے کے علاوہ، دوپٹہ بلا تفریقِ مذہب، زبان اور جغرافیہ ملک بھر کی خواتین کے لباس کا ایک لازمی اور معتبر حصہ ہے۔
سعودی عرب میں مسجد میں حرام کا ارتکاب کرنے پر شرعی سزا کا اطلاق بالکل درست ہے۔
لیکن اس سزا کا زور شور سے دفاع کرنے والے مولوی حضرات مسجد کے اندر بچوں کے ساتھ حرام فعل کرنے والوں کے بارے میں انہی جذبات کا اظہار کیوں نہیں کرتے؟؟
کیا سعودیہ اور پاکستانی مساجد کی تقدیس میں فرق ہے؟
ڈفر کون ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ ؟؟؟
جنہیں کبھی عمران خان اور شہباز گل پسند آتے ہیں
اور کبھی فیصل ووڈا ۔۔۔۔۔۔۔
البتہ فواد چوہدری ہر بار جگہ بنا لیا ہے
مخالفت میں اس بربریت کی حمایت نری جہالت ہے۔ جبر اور تشدد کے نتیجیے میں جوابی تشدد اور دہشت گردی جنم لیتی ہے۔
فورسز کا کام انتقام نہیں قانون کا نفاظ ہے۔ غیر قانونی کام جب کی قانون نافذ کرنے والے کرتے ہیں تو نتیجہ بدامنی اور انتشار کی صورت میں نکلتا ہے۔
حکام کو نوٹس لینا چاہیے۔
ذوالفقار علی بھٹو جلسے سے خطاب میں اچانک پیچھے مڑ کر مرتضٰی بھٹو پر چیخے:
"تم کرسی پہ اور قوم کے بیٹے زمین پر، کرسی چھوڑ کر زمین پہ بیٹھو" بھٹو نے جلسہ لوٹ لیا،
شام مرتضٰی کو منہ پھلائے بیٹھے دیکھ کر ماں نے پوچھا:
تم کُرسی پر کیوں بیٹھنے تھے؟
وہ بولا ڈیڈی نے کہا تھا۔
سوشل میڈیا پر تو انقلاب آ چکا ہے،
گونر ہاوس پر قبضہ، گورنر مستعفیٰ، عملہ فرار ہو گیا ہے،
پورے صوبے کی عوام اس وقت سٹرکوں پر ہے۔ عوام راج قائم ہے۔
لیکن زمینی صورتحال کیا ہے؟؟
محترم کافی دنوں سے مجھے مینشن کر کے طالبان کی حمایت میں زمین آسمان کے قلابے ملا رہے ہیں۔
لیکن آج تو حد ہی کر دی، ریفرنس کے لیے، اسرائیل کے پے رول پر موجود ٹرول کا انتخاب کیا ہے۔
ہم دعا ہی دے سکتے ہیں کہ طالبان کی ہندوتوا، اور صہیونیوں سے محبت جاری رہے۔
Yeh Tumhaari napaaak fauj hai…
@arif_zarrar
nitter.cf/_ahmedquraishi/status/…
لہو نہ ہو تو قلم ترجماں نہیں ہوتا
ہمارے دور میں آنسو زباں نہیں ہوتا
جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گا
کسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا
وسیمؔ صدیوں کی آنکھوں سے دیکھیے مجھ کو
وہ لفظ ہوں جو کبھی داستاں نہیں ہوتا
کلام: وسیم بریلوی
جب سہیل آفریدی کی جماعت وفاق کے اندر اقتدار میں تھی، تب میڈیا اور عدلیہ کے لیے بدترین وقت تھا۔
جنرلُ آصف غور آن ریکارڈ صرف مثبت رپورٹنگ کا حکم دیتے تھے۔
جنرل فیس حمید جج کے گھر جا کر ٹانگیں توڑنے کی دھمکی دیتے تھے۔
لیکن حامل میر صاحب اُس پر بات نہیں کریں گے، ویوز کا چکر ہے
سہیل آفریدی کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ اور میڈیا کو آزادی دلانے کے لئے باہر نکلو ، اسکا مطلب ہے کہ انکے خیال میں عدلیہ اور میڈیا دونوں آزاد نہیں ہیں ، انکا دعویٰ حکومت وقت کے لئے ایک چیلینج ہے کیونکہ حکومت کہتی ہے کہ عدلیہ اور میڈیا آزاد ہیں اب سوال یہ ہے کہ عدلیہ اور میڈیا کیسے ثابت کریں کہ وہ آزاد ہیں؟ اگر سہیل آفریدی کا دعویٰ غلط ہے تو کیا آج رات شاہد خٹک یا شفیع جان کسی چینل پر نظر آ سکتے ہیں؟
وہ تو سب ٹھیک ہے۔۔ لیکن خان صاحب رہیں گے اڈیالہ جیل میں ہی۔
بریکنگ نیوز
عمران خان نے فیلڈ مارشل کو معاف کردیا
عمران خان کے فیملی ذرائع کے دعوے کے مطابق 25 اگست کو ہونے والی، نورین نیازی سے ملاقات میں عمران خان نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو معاف کردینے کا عندیہ ظاہر کیا تھا۔
نورین نیازی کے فیملی زرائع کے دعوے کے مطابق انہوں نے عمران خان کی خود سے کی گئی گفتگو اپنے قریبی اہل خانہ سے شیئر کردی تھی۔
فیملی ذرائع کا دعوی ہے نورین نیازی کے مطابق عمران خان کے اس ملاقات میں الفاظ تھے کہ ان کی اور بشری بی بی کی ذات کے حوالے سے جو کچھ کیا گیا ، اس پر وہ جنرل عاصم منیر کو معاف کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک، قوم، آئین قانون جمہوریت کے حوالے سے تمام اقدامات کا فیصلہ ملک کا آئین قانون اور عدالتیں کرینگی
خورشید ندیم صاحب کالم بعنوان "سید مودودی اور اکیسویں صدی کی ٹریجڈی" نظر سے گزارا۔
علم نہیں کہ ان کی بطور چیئرمین رحمت اللعالمین اتھارٹی کی معیاد ختم ہونے پر اُنہیں ایکسٹینشن ملی ہے یا نہیں، البتہ آپ کی تحریر چھپے درد کو سمجھنا چنداں دشوار نہیں ہے
تفصیل۔۔
mehtabaziz.com/%d8%a7%da%a9%…
وڈیروں کے سارے بچے سیلف فنانس پر یورپ اور امریکہ کے مہنگے ترین تعلیمی اداروں سے ڈگری لے کر آتے ہیں۔
اگر نواب شاہ کا بلاول، آصفہ، بختاور برطانیہ کے ڈگری ہولڈرز ہیں، فر فر انگریزی بولتے ہیں، تو کیا اس سے یہ ثابت ہوجائے گا کہ سندھ تعلیمی نظام تباہ نہیں؟؟
محترم عمار مسعود صاحب کو جناب صالح ظافر صاحب کے ہمراہ ملنے والے تغمہ امتیاز کی آج سمجھ آئی ہے۔
مولانا محمد علی جوہر، مولوی محمد باقر وغیرہ تو۔ ایویں جھگ ہی مارتے رہے ہیں۔ صحافت تو یہ ہوتی ہے،
ہمہ خرمہ ہمہ ثواب۔
سوشل میڈیا وارئیرز PTI کی سب سے بڑی طاقت تھے…
لیکن ان کے پورس کے ہاتھی ثابت ہوئے ہیں۔
ہر ایک کو گالیاں دے کر دشمن بنا لیا۔
آج ممکنا مفاہمت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ انکی زہریلی زبان اور نفرت بھری مہمات ہیں۔
خان کی مسلسل جیل میں بھی انکا اہم کردار ہے۔
سعودیہ، ایران کی پراکسی سیاست: امت کے زخم اور عدم استحکام
مشرقِ وسطیٰ کی معاصر تاریخ کو اگر پروپیگنڈے اور تقدس کے غلافوں سے الگ کر کے دیکھا جائے تو یہ خالصتاً دو توسیعی پسندانہ ریاستوں کے درمیان خطے پر تسلط کی بے رحم لڑائی ہے۔
تفصیل کے لیے لنک:
mehtabaziz.com/%d8%b3%d8%b9%…
وزیر اعلی صاحب نے اپنی کوئی “ریڈ لائن” بھی بتائی تھی۔
اللہ جانے صدر پاکستان والا سیاسی بیان تھا۔ یا حقیقت سے بھی کوئی تعلق تھا۔
پاکستان اشرافیہ کی جنت ہے۔ اگر آپ مقتدرہ سے وابسطہ نہیں تو درندوں کے رحم و کرم ہیں۔
پاکستانی سنیٹر صاحب نے بہت اچھا سوال اٹھایا ہے۔
حوثی اسرائیل پر حملہ کیوں نہیں کرتے؟؟؟
پارلیمان ممبر کی معلومات کا عالم یہ ہو، تو پالیسی سازی کس نوعیت کی ہو سکتی ہے، اس کا اندازہ کرنا زیادہ مشکل نہیں۔
پاکستان تقریباً 11 سالوں سے یمن کی خانہ جنگی سے دور رہا ہے۔ اگر ’انصار اللہ‘ کی جانب سے سعودی عرب، اور خاص طور پر وہاں کی شہری اور تیل کی تنصیبات پر حملے جاری رہے تو یہ صورتحال بدل سکتی ہے۔ حوثی نمائندے، جنہوں نے آج پاکستان اور ترکی کو دھمکی دی ہے، انہیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ حوثیوں کا کنٹرول یمن کے 33 فیصد علاقے پر بھی نہیں ہے، لہٰذا انہیں اپنی یہ شیخی بگھارنے والی باتیں اپنے تک ہی محدود رکھنی چاہئیں۔ سوال یہ ہے کہ حوثی اسرائیل پر حملہ کیوں نہیں کرتے؟ کیا ’محورِ مزاحمت‘ (Axis of Resistance) کی صلاحیت صرف پڑوسی مسلم ممالک پر حملے کرنے تک ہی محدود ہے؟















