
b y c Karkon amanullah Baloch amanullah Baloch leader doctor sabia Baloch @SabihaBaloch_
Balochistan
Joined April 2025
- Tweets3.4K
- Following221
- Followers751
- Likes14.3K
Pinned Tweet
ماشاءاللہ بازوش منی بانوکیں دھتر ڈاکٹر صبیحہ شمئے جہدا ھزارآں سلام انت شمئے دوژمنء اللہ تباہ ء برباد بکنات اللهم آمين
@SabihaBaloch_
Amanullah Baloch retweeted
محترم مطیع اللہ جان صاحب!
السلام علیکم!
ہم آپ کی توجہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سلمان بلوچ کی چار سالہ جبری گمشدگی کے ایک نہایت اہم انسانی حقوق کے معاملے کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔
سلمان بلوچ کو 13 نومبر 2022 کو کوئٹہ سے مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ اس واقعے کو چار سال گزر چکے ہیں، لیکن تاحال ان کے خاندان کو ان کی موجودگی، خیریت اور قانونی حیثیت کے بارے میں کوئی تسلی بخش معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
چار سال سے ایک خاندان اپنے پیارے کی واپسی کا منتظر ہے۔ ایک ماں اپنے بیٹے کی راہ دیکھ رہی ہے، بہنیں اپنے بھائی کی خیریت جاننے کے لیے بے چین ہیں، مگر ان کے سوالات کا جواب دینے والا کوئی نہیں۔
مطیع اللہ جان صاحب! آپ نے انسانی حقوق، آزادیٔ صحافت اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حساس معاملات پر صحافتی سطح پر آواز اٹھائی ہے۔ اسی امید کے ساتھ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ سلمان بلوچ کے معاملے کو بھی اپنی صحافتی توجہ کا حصہ بنائیں۔
ہماری آپ سے گزارش ہے کہ:
1. سلمان بلوچ کی چار سالہ گمشدگی کو اپنے صحافتی پلیٹ فارم پر اجاگر کریں۔
2. ان کے اہلِ خانہ کا مؤقف اور چار سالہ جدوجہد عوام تک پہنچائیں۔
3. متعلقہ حکام سے سلمان بلوچ کی موجودگی اور خیریت کے بارے میں سوال اٹھائیں۔
4. اس معاملے پر صحافتی تحقیقات اور خصوصی رپورٹنگ کے ذریعے حقائق سامنے لانے میں کردار ادا کریں۔
ہماری یہ اپیل کسی سیاسی مفاد کے لیے نہیں، بلکہ ایک خاندان کے اس بنیادی انسانی مطالبے کے لیے ہے کہ انہیں اپنے پیارے کے بارے میں سچ بتایا جائے۔
چار سال کا طویل انتظار، ہزاروں بے جواب سوالات، اور ایک ہی مطالبہ: سلمان بلوچ کو بازیاب کیا جائے اور ان کے خاندان کو ان کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔
امید ہے آپ اس خاندان کی آواز بنیں گے اور اس انسانی مسئلے کو اپنی صحافتی توجہ دیں گے۔
احترام کے ساتھ،
سعدیہ بلوچ
بہنِ سلمان بلوچ
#ReleaseSalmanBaloch
@Matiullahjan919
Amanullah Baloch retweeted
سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کو 4 سال مکمل ہوچکے ہیں ایک نوجوان جسکو گزشتہ چار سالوں سے ازیت گاہوں میں رکھا گیا ہے ایک نوعمر سے اس ریاست کو ایسا کونسا خطرہ تھا جسے نہ عدالت میں پیش کیا گیا ہے نہ منظر عام پر لایا جارہا ہے اگر یہ جبر نہیں ہے تو جبر کسے کہتے ہیں بلکہ یہ بربریت ہے
Amanullah Baloch retweeted
Dear @MaryLawlorhrds, could you help bring attention to Salman Baloch's disappearance? His family has been waiting for answers since November 2023. Every missing person's case deserves attention, transparency and accountability.
#ReleaseSalmanBaloch
Amanullah Baloch retweeted
Replying to @AsadAToor
@AsadAToor بھائ
میرا نام سعدیہ بلوچ ہے۔ میں سلمان بلوچ کی بہن ہوں۔ میں آج آپ سے ایک ایسے دکھ اور کرب کے ساتھ مخاطب ہوں جسے شاید الفاظ میں مکمل طور پر بیان کرنا ممکن نہیں۔ میرا بھائی سلمان بلوچ گزشتہ تین برس سے لاپتہ ہے۔ 13 نومبر 2023 کو اسے کوئٹہ کے ہزار گنجی ٹاؤن سے مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔ اس دن سے ہمارا خاندان ایک ایسی اذیت ناک غیر یقینی صورت حال میں زندگی گزار رہا ہے جس کا اختتام ہمیں دکھائی نہیں دیتا۔
سلمان خضدار کا رہائشی اور ایک متوسط طبقے کے خاندان سے تعلق رکھنے والا نوجوان تھا۔ وہ انگریزی ادب کا طالب علم تھا۔ اس کے بھی دوسرے نوجوانوں کی طرح خواب، خواہشات اور مستقبل کے منصوبے تھے۔ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتا تھا، زندگی میں آگے بڑھنا چاہتا تھا۔ لیکن اس کی گمشدگی نے نہ صرف اس کی زندگی بلکہ ہمارے پورے خاندان کی زندگی کو ایک مسلسل انتظار میں تبدیل کر دیا ہے۔
ایک بہن کے لیے اس سے بڑی اذیت کیا ہو سکتی ہے کہ اسے اپنے بھائی کی موجودگی یا عدم موجودگی تک کا یقین نہ ہو؟ ہم نہیں جانتے کہ وہ کہاں ہے، کس حال میں ہے، اسے کن حالات کا سامنا ہے۔ ہر گزرتا دن ہمارے لیے نئے سوالات لے کر آتا ہے۔ میری والدہ کی آنکھیں آج بھی اپنے بیٹے کی واپسی کی منتظر ہیں۔ گھر کا ہر فرد اس امید سے جڑا ہوا ہے کہ شاید کسی دن سلمان دروازے پر
@AsadAToor صاحب، آپ صحافت سے وابستہ ہیں اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے معاملے کو بھی اپنے صحافتی کام میں جگہ دیتے رہے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ آپ سلمان بلوچ کے معاملے کو بھی اپنی توجہ اور صحافتی کوریج کا حصہ بنائیں۔ ہماری آواز ان لوگوں تک پہنچانے میں مدد کریں جو شاید ہماری فریاد سننے کے لیے تیار نہیں۔
یہ محض ایک فرد کی گمشدگی کا معاملہ نہیں بلکہ ایک خاندان کے بنیادی انسانی حقوق، ایک ماں کی بے بسی اور ایک بہن کی برسوں پر محیط جدوجہد کا معاملہ ہے۔ کسی بھی شہری کے خلاف کوئی الزام ہو تو اس کا فیصلہ عدالت میں ہونا چاہیے۔ خاندان کو اپنے پیارے کی موجودگی، سلامتی اور قانونی حیثیت سے آگاہ ہونا چاہیے۔
میں آج بھی اپنے بھائی کی واپسی کی امید رکھتی ہوں۔ میری جدوجہد کسی سیاسی نعرے یا ذاتی مفاد کے لیے نہیں، بلکہ اپنے بھائی کو زندہ اور سلامت دیکھنے کی خواہش کے لیے ہے۔
**سلمان بلوچ کو منظرعام پر لایا جائے۔ ہمیں اپنے بھائی کی خیریت اور سلامتی کے بارے میں جواب چاہیے۔**
#ReleaseSalmanBaloch
@AsadAToor
Amanullah Baloch retweeted
سلمان بلوچ گذشتہ چار سالوں پاکستانی سیکورٹی اداروں کے حراست میں ہے اور چار سالوں تک ریاست اسے کسی عدالت میں پیش نا کر سکی نا کوئی نام نہاد کمیشن اس پر پیش رفت کرسکی ہے۔
سلمان بلوچ کے لئے کل ہونے والے کیمپئن میں شامل ہوکر انکی آواز بنیں۔
#ReleaseSalmanBaloch
بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور مارو، پھینکو کی پالیسی معمول بن چکی ہے۔ آئے روز ہمارے نوجوان لاپتہ کیے جاتے ہیں اور کچھ عرصے بعد اُن کی مسخ شدہ لاشیں ہمیں تحفے میں ملتی ہیں۔ افسوس کہ بلوچ نسل کشی پر دنیا اپنے مفادات کی خاطر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
#ReleaseSalmanBaloch
Amanullah Baloch retweeted
بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور مارو، پھینکو کی پالیسی معمول بن چکی ہے۔ آئے روز ہمارے نوجوان لاپتہ کیے جاتے ہیں اور کچھ عرصے بعد اُن کی مسخ شدہ لاشیں ہمیں تحفے میں ملتی ہیں۔ افسوس کہ بلوچ نسل کشی پر دنیا اپنے مفادات کی خاطر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
#ReleaseSalmanBaloch
Amanullah Baloch retweeted
چار سال گزر گئے مگر سلمان بلوچ گھر نہیں لوٹا۔۔۔
میرے کزن سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کو چار سال مکمل ہونے پر کل اس کی بازیابی کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی۔ میں سب سے اس مہم میں شرکت کی اپیل کرتی ہوں۔
ہیش ٹیگ: #ReleaseSalmanBaloch
Amanullah Baloch retweeted
السلام علیکم! بلوچ راج
میں سعدیہ بلوچ جبری لاپتہ سلمان بلوچ کی بہن ہوں، آج میں آپ تمام باشعور انسانوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، سیاسی و سماجی حلقوں اور بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ 14 نومبر کو میرے بھائی سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کے چار سال مکمل ہونے پر ہمارے ساتھ آواز بلند کریں۔
سلمان بلوچ کو 13 نومبر 2022 کو کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ چار سال گزرنے کے باوجود ہمیں ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ ایک بہن کے لیے اپنے بھائی کی جدائی اور اس کی زندگی کے بارے میں مسلسل بے خبری کس قدر اذیت ناک ہے، اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
ان چار برسوں میں ہم نے ہر دروازے پر دستک دی، ہر فورم پر آواز اٹھائی اور اپنے پیارے کی بحفاظت واپسی کے لیے مسلسل جدوجہد کی، لیکن ہماری انتظار کی گھڑیاں ختم نہیں ہوئیں۔
میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ 14 نومبر کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ہمارے خاندان کی جانب سے منعقد کی جانے والی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔
اپنی پوسٹس، ٹویٹس اور آواز کے ذریعے سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کو اجاگر کریں اور ان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کریں۔
ہماری یہ جدوجہد صرف سلمان کی بازیابی کے لیے نہیں بلکہ ان تمام خاندانوں کے لیے بھی ہے جو اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔
آئیے، ہماری آواز بنیں، سلمان بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کرنے کے لئے یہ ہیش ٹیگز استعمال کریں۔
#ReleaseSalmanBaloch
#EndEnforcedDisappearances
آپ سب کی شرکت اور حمایت ہمارے لیے امید اور حوصلے کا باعث ہوگی۔ شکریہ۔
Amanullah Baloch retweeted
2/2
Their hearts are still waiting, their eyes are still searching, and their hope is still alive. They deserve answers, justice, and his safe return.
Time is passing, but their pain remains unchanged.
#ReleaseDadShahBaloch
#ReleaseDaadShahBaloch
@BalochV4Justice
Amanullah Baloch retweeted
چار سال بیت گئے، مگر سلمان بلوچ کا انتظار آج بھی ختم نہیں ہوا!
13 نومبر کو سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کو چار سال مکمل ہو رہے ہیں۔ چار سال ایک خاندان کے کرب، بے یقینی اور مسلسل انتظار کے۔ چار سال سے ایک سوال جواب کا منتظر ہے: سلمان بلوچ کہاں ہیں؟
ان چار برسوں میں وقت گزرتا رہا، مگر اہلِ خانہ کی امید اور اپنے پیارے کی واپسی کا انتظار آج بھی برقرار ہے۔ ہم سلمان بلوچ کو فراموش نہیں ہونے دیں گے اور ان کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ مسلسل بلند کرتے رہیں گے۔
اسی مناسبت سے 14 نومبر 2026 کو سلمان بلوچ کے اہلِ خانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک آن لائن مہم چلائی جائے گی۔
تمام انسان دوست افراد، وکلا، طلبا، صحافیوں اور قوم دوست احباب سے اپیل ہے کہ اس مہم میں بھرپور شرکت کریں۔ اپنی تحریروں، ٹویٹس اور پوسٹس کے ذریعے سلمان بلوچ کی آواز بنیں اور ان کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ دنیا تک پہنچائیں۔
**چار سال گزر گئے، مگر ہمارا سوال آج بھی وہی ہے: سلمان بلوچ کہاں ہیں؟**
تاریخ: 14 نومبر 2026
وقت: شام 8:30 بجے سے رات 12:00 بجے تک
پلیٹ فارم: X (Twitter)
#ReleaseSalmanBaloch
#EndEnforcedDisappearances
Amanullah Baloch retweeted
سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کے چار سال محض انتظار کے چار سال نہیں، بلکہ ہمارے لیے درد، اذیت اور انصاف کی مسلسل جدوجہد کی داستان ہیں۔ چار برس گزرنے کے باوجود ہمارا عزم کمزور نہیں پڑا، ہماری آواز خاموش نہیں ہوئی اور ہمارا مطالبہ آج بھی وہی ہے: ہمارے بھائی سلمان بلوچ کو بحفاظت بازیاب کیا جائے۔
سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کے چار سال مکمل ہونے پر 14 نومبر 2026 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک آن لائن مہم چلائی جائے گی۔ ہم تمام انسان دوست افراد، سیاسی و سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں اور سلمان کی بازیابی کے مطالبے کو مؤثر انداز میں بلند کریں۔
ہم اپنے بھائی سلمان کی بازیابی تک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
#ReleaseSalmanBaloch
Amanullah Baloch retweeted
چھار سال ئنا بے تُغی ، چھار سال ئنا تنیائی ، چھار سال ئنا آڑسندہ ، چھار سال ئنا ودار ، چھار سال ئنا قیز و بند ، چھار سال ئنا دڑد و تکلیف ، چھار سال ئنا تارمہ غا کوٹی ۔۔۔ سلمان نا اذیت سگنگ و بیوسی اسہ اِرا لوز ئٹ درشان مننگ کپسہ ، نن ہر ساعت نا آہ و زاری تے تینا تکلیف آتے دا ریاست و اونا کارندہ آتیا ہچبر بشخپنہ ، دا جہان متو ایلو ٹی نن نا لخ ئٹ ہلون تینا اذیت دڑد و تکلیف آتا حساب ہلون ۔ کنا ایلم ءِ آجو کننگے ۔
#ReleaseSalmanBaloch
#EnforcedDisappearances
Amanullah Baloch retweeted
#WhereIsSalamanBaloch
Parents, Family want to about their son, brother fiancé if he is still alive.
#EnforcedDisappearances destroy lives of many not of disappeared one only.
Read this painful piece by @HazaranRahim
His sister @Sadia_Balochh searches him
nakedpunch.com/four-years-on…
Amanullah Baloch retweeted
𝗨𝗻𝗷𝘂𝘀𝘁 𝗰𝗼𝗻𝘃𝗶𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗼𝗳 𝗵𝘂𝗺𝗮𝗻 𝗿𝗶𝗴𝗵𝘁𝘀 𝗹𝗮𝘄𝘆𝗲𝗿𝘀 𝗜𝗺𝗮𝗮𝗻 𝗭𝗮𝗶𝗻𝗮𝗯 𝗠𝗮𝘇𝗮𝗿𝗶-𝗛𝗮𝘇𝗶𝗿 𝗮𝗻𝗱 𝗛𝗮𝗱𝗶 𝗔𝗹𝗶 𝗖𝗵𝗮𝘁𝘁𝗵𝗮
Together with 22 legal and human rights organisations, Lawyers for Lawyers strongly condemns the 29 October sentencing of 𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻𝗶 𝗹𝗮𝘄𝘆𝗲𝗿𝘀 𝗜𝗺𝗮𝗮𝗻 𝗭𝗮𝗶𝗻𝗮𝗯 𝗠𝗮𝘇𝗮𝗿𝗶-𝗛𝗮𝘇𝗶𝗿 𝗮𝗻𝗱 𝗛𝗮𝗱𝗶 𝗔𝗹𝗶 𝗖𝗵𝗮𝘁𝘁𝗵𝗮 to ten years' imprisonment under anti-terrorism legislation and three years' imprisonment under the Pakistan Penal Code.
These convictions mark a significant escalation in the extensive misuse of the criminal justice system against the two lawyers. The situation raises serious concerns about the use of anti-terrorism legislation to criminally punish and intimidate lawyers undertaking permissible human rights work.
We stand in solidarity with Imaan Mazari-Hazir and Hadi Ali Chattha, and with all lawyers in Pakistan who continue to defend human rights and the rule of law despite the fear of reprisals.
We call on the authorities in Pakistan to immediately and unconditionally release lawyers Imaan Zainab Mazari‑Hazir and Hadi Ali Chattha, uphold the independence of the legal profession, and ensure that lawyers can exercise their profession and their human rights without intimidation, retaliation or improper interference.
🔗 𝘙𝘦𝘢𝘥 𝘵𝘩𝘦 𝘧𝘶𝘭𝘭 𝘴𝘵𝘢𝘵𝘦𝘮𝘦𝘯𝘵 𝘩𝘦𝘳𝘦: lnkd.in/eTMxgqvd.
#DefendtheDefenders #AccesstoJustice #LawyersforLawyers #Pakistan
Amanullah Baloch retweeted
13 نومبر 2022 کو کوئٹہ سے میرے بھائی سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کو چار سال ہونے کو ہیں، مگر آج بھی ہم ان کی خیریت اور مقامِ موجودگی سے لاعلم ہیں۔ یہ طویل انتظار ہمارے لیے مسلسل ذہنی اذیت اور کرب کا باعث ہے۔
کسی بھی شہری کو جبری طور پر لاپتہ کرنا اس کے بنیادی انسانی حقوق، انسانی وقار اور قانون کی حکمرانی کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ہمیں یہ جاننے کا حق حاصل ہے کہ میرا بھائی کہاں ہے اور کس حال میں ہے۔ میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، اقوامِ متحدہ کے متعلقہ اداروں اور انصاف کے علمبرداروں سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بھائی سلمان بلوچ کی بازیابی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں اور اس جبری گمشدگی کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے آواز بلند کریں۔ ہمیں سلمان بلوچ کی بحفاظت بازیابی چاہیے، انصاف چاہیے اور اپنے سوالوں کا جواب چاہیے۔
#ReleaseSalmanBaloch #EndEnforcedDisappearances
ماہ رنگ بلوچ! آپ کی آواز صرف ایک فرد کی آواز نہیں، بلکہ اُن دردوں کی پکار ہے جنہیں برسوں سے دبانے کی کوشش کی گئی۔ راستہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، یاد رکھیں کہ جاگ بلوچستان آپ کے ساتھ ہے، آپ کی جدوجہد کے ساتھ ہے، اور ہر اُس مظلوم کے ساتھ ہے جس کی آواز دبائی جاتی ہے۔
Amanullah Baloch retweeted
22سالہ عبداللہ ولد راشد،جو ایک طالب علم ہیں،ان کو 4نومبر2026 کی شام 6:30بجے سول کپڑوں میں ملبوس ڈیتھ اسکواڈ کے مسلح افراد نےخضدار سے جبری طور پر اغوا کیا اور ایک سفید سرف گاڑی میں اپنے ساتھ لےگئے۔اس واقعے کو
24گھنٹے گزر چکے ہیں،لیکن عبداللہ کا ٹھکانہ تاحال نامعلوم ہے۔
#ReleaseAbdullahBaloch
Amanullah Baloch retweeted
The enforced disappearance of Khalil Baloch is yet another grim reminder that educated Baloch youth particularly students remain vulnerable to state repression. Baloch people are increasingly left unsafe in every sphere of life, as enforced disappearances, intimidation and collective punishment become instruments of control. These coercive practices echo colonial tactics designed to suppress intellectual freedom, instil fear and crush a people’s aspirations. Khalil Baloch, an MPhil student at the University of Karachi from Awaran Balochistan was forcibly disappeared by security forces outside the university’s administration block on 4 August 2026. Three months have passed, yet his family remains without answers, enduring immense anguish and uncertainty. When students pursuing education and a better future become targets, an entire generation is made to live under the shadow of fear.
The authorities must immediately disclose Khalil’s whereabouts, ensure his safe and unconditional release and hold those responsible accountable. If any charges exist against him, he must be produced before a competent court and guaranteed due process. Baloch students must not be punished for seeking knowledge and no family should be forced to suffer the cruelty of enforced disappearance. End this repression, dismantle the machinery of impunity and release Khalil Baloch immediately.
#ReleaseKhalilBaloch
#KUMustFindItsStudent






















