Pinned Tweet
محبت
کسی کمی کو پورا کرنے کے لیے نہیں ہوتی..۔۔
یہ روح کی تکمیل ہے۔۔
اور جب آپ کا اندر خلوصِ محبت کے ساتھ بھر جائے تو
دوری اور قربت میں کوئی فرق نہیں رہتا ۔۔
جو روح سے محبت کرتا ہے
وہ کبھی متبادل نہیں ڈھونڈے گا۔۔۔۔۔
#خیال_قوس_قزح
#رات_گئے_ہم_اور_آپ_ساتھ
قوس قزح retweeted
تکلیف مٹ گئی مگر احساس رہ گیا
خوش ہوں کہ کچھ نہ کچھ تو مرے پاس رہ گیا
عبدالحمید عدم
قوس قزح retweeted
Replying to @yousra_butt
پیدا ہوئی ہے کہتے ہیں ہر درد کی دوا
یوں ہو تو چارہ غمِ الفت ہی کیوں نہ ہو
مرزا غالب
حرف سے تاثیر لفظوں سے معنی لے گیا
جاتے جاتے وہ مری جادو بیانی لے گیا
شاہراہ زیست پر مجھ کو اکیلا چھوڑ کر
جانے والا مجھ سے لطف زندگانی لے گیا
شاعر: جہانگیر نایاب
چارہ گر دے مجھے دوا ایسی
درد ہو جائے چارہ گر اپنا
جلیل مانک پوری
🌸 السلام علیکم 🌸
آج کی ایکٹیویٹی آپ سب کے نام
اپنی محبت، اپنے الفاظ اور اپنی خوبصورت سوچ کے ساتھ اس پوسٹ پر کمنٹ ضرور کیجئے۔
آئیں، کمنٹس میں اپنی حاضری لگائیں اور محفلِ متاعِ دل کو مزید خوبصورت بنائیں۔
آپ کا ایک کمنٹ، ہماری محفل کی رونق ہے
@ChShanawar8
#متاعِ_دل
ہم جس لمحے کو حال کہتے ہیں.... اسے سمجھنے تک وہ ماضی بن چکا ہوتا ہے...
میری #ڈائری سے
حقیقت کی نگاہوں سے جو دیکھیں دیکھنے والے
تو ہر آنسو بغیر الفاظ کی ایک داستاں تک ہے
شاعر : سلطان ہاشمی
خاموشی ہمیشہ کمزوری نہیں ہوتی.. کبھی یہ اُس شعور کی علامت ہوتی ہے.. جہاں انسان نے بحث سے زیادہ اپنے سکون کو اہمیت دینا سیکھ لیا ہو.....
میری #ڈائری سے
ہجر پتھر گڑا ہے سینے میں
پر وہ شدت نہیں کہ تجھ سے کہیں
آرزو کسمسائے پھرتی ہے
کوئی صورت نہیں کہ تجھ سے کہیں
خامشی کی زباں سمجھ لینا
اپنی عادت نہیں کہ تجھ سے کہیں
شاعر : سبحان اسد
اور تو پاس مرے ہجر میں کیا رکھا ہے
اک ترے درد کو پہلو میں چھپا رکھا ہے
دل سے ارباب وفا کا ہے بھلانا مشکل
ہم نے یہ ان کے تغافل کو سنا رکھا ہے
کہتے ہیں اہل جہاں درد محبت جس کو
نام اسی کا دل مضطر نے دوا رکھا ہے
حسرت موہانی



