Suno Pakhtunkhwa (@sunofm96KP) header
Suno Pakhtunkhwa (@sunofm96KP) profile picture

SUNO Pakhtunkhwa is the largest FM Radio and Digital Media Network in Khyber Pakhtunkhwa covering almost 99% areas of the Province.

Peshawar, Pakistan
Joined September 2022
Photo by Suno Pakhtunkhwa (@sunofm96KP)Photo by Suno Pakhtunkhwa (@sunofm96KP)Photo by Suno Pakhtunkhwa (@sunofm96KP)Photo by Suno Pakhtunkhwa (@sunofm96KP)Photo by Suno Pakhtunkhwa (@sunofm96KP)Photo by Suno Pakhtunkhwa (@sunofm96KP)Photo by Suno Pakhtunkhwa (@sunofm96KP)Photo by Suno Pakhtunkhwa (@sunofm96KP)Photo by Suno Pakhtunkhwa (@sunofm96KP)Photo by Suno Pakhtunkhwa (@sunofm96KP)
سوشل میڈیا کا عوامی مقامات پر بدترین استعمال #SunoPakhtunkhwa
3
دنیا کے 500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پہلے نمبر پر #SunoPakhtunkhwa
4
پشاور اور خیبر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کی ہدایات پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیس سٹیشنز، چوکیوں اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پشاور اور خیبر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، پولیس نفری میں اضافے، اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام اور پولیس کے حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کے شرکاء نے پولیس سٹیشنز اور چوکیوں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
3
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے جنوبی جزیرے قشم پر دوبارہ بمباری کی ہے۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے ایک اور امریکی ڈورن مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے نائب گورنر احمد نفیسی نے بتایا کہ قشم جزیرے کے مختلف مقامات پر امریکی فوج نے حملے کئے تاہم کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، جزیرے کی صورتحال قابو میں ہے اور امدادی، خدمات فراہم کرنے والے اور انتظامی ادارے مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں۔
20
ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر دسویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں عالمگیر غازی نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں بھارت کے سہیل بھٹ نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں پاکستان کے جنید شاہ کو بھارتی کھلاڑی کو ٹانگ مارنے پر ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا، جس کے بعد پاکستانی ٹیم نے بقیہ میچ دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا
10
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 325 روپے مقرر کی گئی ہے۔ #SunoPakhtunkhwa
8
اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، حکومت نوجوانوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے، انہیں وسعت دینے اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں اینڈیور گروپ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں، اسٹارٹ اپس کے فروغ اور عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
8
خیبر پختونخوا میں 13 سال کے دوران سرکاری ملازمین کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 7 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ #SunoPakhtunkhwa
9
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا نے درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ #SunoPakhtunkhwa
10
ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلا گول کردیا۔ ساف فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈھاکا کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو بھارت کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ #SunoPakhtunkhwa
11
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دورانِ پرواز سیٹلائٹ کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کے لیے لائسنسنگ فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ طیاروں میں مسافروں کو انٹرنیٹ اور جدید مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ #SunoPakhtunkhwa
5
پشاور پولیس نے تھانوں میں شفافیت، اہلکاروں کی جوابدہی اور شہریوں کے ساتھ بہتر رویّے کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا دی۔ تاریخ میں پہلی بار پشاور کے تمام تھانوں کے محرران کو جدید آن لائن باڈی وورن کیمرے فراہم کردیے گئے ہیں، جن کے ذریعے ان کی دفتری سرگرمیوں اور شہریوں سے برتاؤ کی براہِ راست نگرانی کی جائے گی۔ #SunoPakhtunkhwa
6
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت کی تجویز پر پہلے اور دوسرے مرحلے میں 18، 18 اضلاع میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے اور دوسرے مرحلے میں 18،18  اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ  چیف سیکرٹری پنجاب کو منظوری سے آگاہ بھی کردیا۔
11
خیبرپختونخوا پولیس نے تحریک انصاف کے 3 سینئر رہنماؤں تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو پشاور ہائیکورٹ کے کے باہر سے حراست میں لیا گیاہے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تینوں رہنماؤں کی ضمانت خارج کر دی تھی ، ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے کامران بنگش اور عرفان سلیم کو حراست میں لیا، وکلا نے کامران بنگش اور عرفان سلیم کو پولیس کی حراست سے چھڑوا لیا تھا۔ #SunoPakhtunkhwa
12
ملاقات میں دفاعی تعاون کےفروغ،خطےکی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال،آئی ایس پی آر ترک فضائیہ کے سربراہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی جس دوران دفاعی تعاون کے فروغ اور خطے کی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج میں دفاعی تعاون کو سراہا۔فیلڈمارشل نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی،ثقافتی اور اسٹریٹیجک تعلقات کو بھی سراہا۔
7
جامعہ پشاور میں منعقدہ خصوصی پروگرام میں پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پروگرام میں نئے صوبے بنانے کے ممکنہ فوائد، انتظامی چیلنجز، نقصانات اور عوام پر اس کے اثرات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔ #SunoPakhtunkhwa
10
خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں کتنی بیڈز کی قلت ہے؟ #SunoPakhtunkhwa
7
پاکستان کے وفاقی پنشن نظام میں اصلاحات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دےدی،قرض کی رقم پنشن نظام کو پائیدار بنانے اور قومی خزانے پر اخراجات کا دباؤ کم کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔ اے ڈی بی کےمطابق پاکستان کے سالانہ پنشن اخراجات ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں،جبکہ 2016 سے اب تک وفاقی پنشن اخراجات میں تقریباً پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔
14
واٹس ایپ میں آپ کے چیٹ اور دیگر ڈیٹا کے بیک اپ کے لیے کلاؤڈ سروس کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل ڈرائیو جبکہ آئی فون صارفین کے لیے آئی کلاؤڈ کو چیٹ بیک اپ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو چیٹ بیک اپ کا نیا آپشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ #SunoPakhtunkhwa
7