مریم نواز صاحبہ سے شکوہ ہے کہ گھر میں جانور بھی نسلی دیکھ کر پالتا ہے۔ اور آپ تو ویسے برانڈڈ اشیأ کی بھی دلدادہ ہیں
یہ کیسا 👇آپ کا ذوق ہے
🤔
Replying to @MaryamNSharif
@MaryamNSharif
How can you talk about peace, progress, and women’s empowerment when you can’t even speak up to your own husband? His only job seems to be spreading hate. Kuch ker lain in ka
ہے اہل دل کے لیے اب یہ نظم بست و کشاد
کہ سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد
Captain Safdar’s demand that every lawyer, from a naib qasid to the Law Minister, swear never to represent an Ahmadi, warning that doing so is a “ticket to hell”, and that Ahmadis should never be allowed into the army, judiciary or any position of authority, is an appalling extension of religious discrimination and apartheid. Why this relentless hostility towards an already persecuted community?
@MaryamNSharif, spouses may hold different ideologies, but inciting religious hatred is not a private difference of opinion. You have shown resolve in confronting extremism in Punjab. Then why does such rhetoric from your own household escape legal scrutiny? The law cannot be firm against some and silent before others. His statements are not only undermining your governance but testing its credibility. Leadership is measured by whether the principles you uphold in public apply equally at home.
تمھارے لہجے کو کیا ہوا ہے
تمھارا لہجہ بدل رہا ہے
تمھارے لہجے میں شام جیسی
تھکن کے آثار دکھ رہے ہیں
وہ دلکشی جو کھلی سڑک پر
خیال پیکر کا ہاتھ پکڑے وصال موسم کا لطف لیتی
ہوا کی سنگت میں گیلے پتوں پہ ہاتھ رکھتی اور اپنے اطراف سے گزرتے ہر ایک چہرے میں رنگ بھرتی
ہر اک کو بڑھ کر نوازتی تھی
کہاں گئ ہے
تمھارا لہجہ تمھارے لفظوں کا ساتھ یوں چھوڑنے لگا ہے
کہ جیسے سورج تھکن کی چادر کو اوڑھ کر رخ بدل رہا ہو
یا جیسے غفلت نے اپنے جذبوں کو قبر میں دفن کردیا ہو
تمھارے لہجے کی یہ رمق اب مرے قلم کی اکھڑتی سانسوں کو زندگی کی نوید کیا دے
تمھارے لہجے کا سرد موسم نمی سے بوجھل ہوا کے جیسا
ہر اک ورق تو بھگو گیا ہے
وہ دن مجھے بھولتا نہیں ہے
جو سچ کہوں تو ابھی بھی لگتا ہے تم یہیں ہو
خیال کے آسماں پہ اڑتا وہ وصل جس کے سنہرے پر پہ تمھارے لہجے کے خال و خد تھے
جو آسمانوں کی وسعتوں سے
چرا کے لاتا تھا ایسے لمحے
جو دلکشی کی وہ انتہا تھے
کہ جن کو چھوکر میں نور بن کر نکھر رہی تھی بکھر رہی تھی
لطیف جذبوں نے ہاتھ پکڑا تو
میں اسیری کے ذائقوں کو لبوں پہ رکھ کر تمھاری سنگت میں مُسکراتی قدم اٹھاتی نئے سفر پر رواں دواں تھی
خیال پیکر کی ایسی تجسیم اس سے پہلے کہاں ملی تھی
تمھارے لہجے تمھارے حرفوں سے اس قلم نے تراش ڈالا یہ کیسا پیکر
جو مسکراتا تو اس کے ہونٹوں سے پھول جھڑتے
اداس ہوتا تو ایسے لگتا خزاں رسیدہ شجر کسی شام کے گلے سے لپٹ رہا ہے
یہ سچ ہے تم سے ملی نہیں میں
مگر یہ آواز کا سفر بھی وصال ساعت سے کم نہیں تھا
میں بند آنکھوں سے دیکھتی ہوں ہمارے لہجوں نے اگتے سورج سے روشنی مستعار لے کر حروف کیسے سجالئے تھے
کہاں تھی آسان رہگزر یہ
کہ جس میں رستے بنا لئے تھے
کبھی تو تم مسکرا کے کہہ دو
تمھارے خدشات سب غلط ہیں
میں اب بھی بارش میں زرد پتے سمیٹتا ہوں
کھلی سڑک پر خیال پیکر کا ہاتھ پکڑے میں گھومتا ہوں
فلک پہ قوس قزح کے رنگوں میں جھولتا ہوں
میں اپنے لہجے کو کھوجتا ہوں
اسی سماعت کو چاہتا ہوں
وہ عالم جذب ڈھونڈتا ہوں
کہ جس کی حدت سے برف میں اب شکن پڑے یوں کہ جیسے صدیوں کا بھاری پتھر کوئ محبت دھکیلتی ہو
شعاعِ نور
اخبار سول اینڈ ملٹری گزٹ ۲۸؍مئی۱۹۰۸ء
لاہور سے چھپنے والے معروف اینگلو انڈین اخبار سول اینڈ ملٹری گزٹ (Civil and Military Gazette)نے حضورؑ کی وفات پر ایک تفصیلی خبر شائع کی۔
اس اخبار کا حضور اقدسؑ نے اپنی تصنیفات میں بارہا ذکر فرمایا ہے۔ (حضورؑ نے کہیں سول تحریر کیا ہے اور کسی جگہ سول ملٹری کے نام سے ذکر کیا ہے۔) چنانچہ حضورؑ کی وفات پر اخبار ہذا نے آپ کا مکمل نام مرزا غلام احمد خان درج کیا [بعض اوقات “خان” سے مراد “رئیس” لیا جاتا تھا اس لیے ایک احتمال یہ بھی ہے کہ یہاں مرزا غلام احمد خان آف قادیان سےمراد مرزا غلام احمد ’’رئیس قادیان‘‘ ہو۔ واللہ اعلم بالصواب۔]اور شائع کیا
کہ مرزا غلام احمد خان صاحب ساکن قادیان ضلع گورداسپور گذشتہ منگل کو ۶۹برس کی عمرمیں انتقال فرماگئے ہیں۔آپ ایک مشہور و معروف اسلامی واعظ اور سلسلہ احمدیہ کے بانی تھے ۔ان کے پیروکاروں کی تعداد تقریباً ۲۰ہزار بتائی جاتی ہے…مرزا صاحب، جن کا بہت احترام کیا جاتا تھا، کئی برس قبل سرکاری ملازمت میں تھے لیکن مذہبی و تعلیمی کاموں کے لیے خود کو مکمل طور پر وقف کرنے کی خاطر ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ خود ایک زمیندار اور جاگیردار ہونے کے ناطے مرزا صاحب نے اپنے ہم مذہب لوگوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے قانون کی بالادستی پر زور دیا۔ وہ امن کے مشن پر لاہور آئے تھے اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی و اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ایک سوسائٹی کے قیام کا انتظام کر رہے تھے۔ اپنی وفات سے چند روز قبل انہوں نے لاہور کے کئی معزز ہندو حضرات سے ملاقات کی تاکہ اپنے اس خیال کو عملی جامہ پہنانے میں ان کا تعاون حاصل کریں۔ ان کا جسدِ خاکی قادیان لے جایا گیا، جو اس فرقے کا صدر مقام ہے جس کے وہ بانی اور سربراہ تھے، اور تجہیز و تکفین کی رسومات وہیں ادا کی جائیں گی
الفضل








