راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستانی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 98 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، جس کے جواب میں پاکستان نے دن کے اختتام تک 37.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا کر مہمان ٹیم کے خلاف 23 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے عرفات منہاس کی جگہ عامر جمال کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا، جبکہ سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کے تحت دلشان مدوشانکا کی جگہ پربتھ جے سوریا کو شامل کیا گیا۔ کپتان بابر اعظم کا پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور پاکستانی پیس اٹیک کے سامنے سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان کوشال مینڈس 32 اور سونال دینوشا 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ دیگر بلے بازوں میں کمنڈو مینڈس 8، ڈینش چندی مل 7، لاہیرو اودارا 4، پربتھ جے سوریا 3، پسندو سوریا بندارا 2، دھاناجیا ڈی سلوا 1 اور اسیتھا فرنینڈو 1 رن ناٹ آؤٹ بنا سکے، جبکہ ملن رتنائیکے اور لاہیرو کمارا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی طرف سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ثاقب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا پراعتماد آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 80 رنز جوڑے، تاہم اس مجموعی سکور پر محمد طیب عارف 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 103 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد طحہ 8 رنز بنا کر پربتھ جے سوریا کی گیند پر دھاناجیا ڈی سلوا کو کیچ دے بیٹھے، جبکہ تیسری وکٹ 118 رنز پر گری جہاں کپتان بابر اعظم بھی 8 رنز بنا کر لاہیرو کمارا کی گیند پر بولڈ ہو گئے، جس کے بعد ثاقب خان نائٹ واچ مین کے طور پر کریز پر آئے۔ میچ کے لیے قومی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، محمد طیب عارف، اذان اویس، محمد طحہ، سعود شکیل، سلمان علی آغا، غازی غوری، عامر جمال، محمد عباس، ثاقب خان اور رضا اللہ جبکہ سری لنکن ٹیم کوشال مینڈس (کپتان)، لاہیرو اودارا، پسندو سوریا بندارا، ڈینش چندی مل، کمنڈو مینڈس، دھاناجیا ڈی سلوا، سونال دینوشا، ملن رتنائیکے، لاہیرو کمارا، پربتھ جے سوریا اور اسیتھا فرنینڈو پر مشتمل ہے۔
1
217
بااثر افسر کی اہلیہ سے13 سالہ فاطمہ اصغر کے قتل کا معاملہ
واقعے کی اطلاع میڈیا تک کیسے پہنچی،تحقیقات شروع
اسلام آباد پولیس لائنز کے اندر واقع ایک رہائشگاہ میں 13 سالہ فاطمہ اصغر کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں قتل کے واقعے کی اطلاع میڈیا تک پہنچنے کے معاملے پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات نے کئی اہم سوالات کو جنم دے دیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے معاملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق واقعے میں نامزد ملزمہ نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی، جبکہ مبینہ طور پر خاموشی سے بیرون ملک روانگی کے لیے بھی تگ و دو کی۔ ملزمہ کے شوہر، جو پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں، پر بھی اپنے اثر و رسوخ کے استعمال کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچنے کے باعث ملزمہ کو وہاں سے جانے کا موقع نہ مل سکا۔ اس دوران مبینہ طور پر ملزمہ نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور ایک خاتون پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ملزمہ کے مبینہ رویے اور اختیارات و اثر و رسوخ کے استعمال کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی ملزمہ کے شوہر کی ایک ضلع میں تعیناتی کے دوران پولیس ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کی متعدد شکایات سامنے آنے کی اطلاعات ہیں، تاہم مبینہ اثر و رسوخ کے باعث ان شکایات پر مؤثر کارروائی نہ ہونے کے الزامات بھی زیر بحث رہے ہیں۔ اس تمام معاملے میں انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کے کردار کو بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے صورتحال کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے مبینہ طور پر بروقت اقدامات کیے اور ملزمہ کو جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے روکنے کے لیے انتظامات یقینی بنائے۔ اس مقصد کے لیے ایس پی رینک کے ایک افسر کو پولیس نفری سمیت متعلقہ رہائشگاہ پر تعینات کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ معصوم 13 سالہ فاطمہ اصغر کے جسم پر استری سے جلائے جانے کے مبینہ نشانات نے واقعے کی سنگینی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ایک کمسن بچی کے ساتھ اس نوعیت کے مبینہ ظالمانہ سلوک نے انسانی ہمدردی اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ فاطمہ اصغر کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے واقعے کی شفاف، غیر جانب دارانہ اور جامع تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور یہ بھی معلوم کیا جائے کہ پولیس لائنز جیسی حساس جگہ پر پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعے کے حقائق منظر عام پر آنے میں تاخیر کیوں ہوئی۔
آج ہماری عدالت نے ایک فیصلہ دیا ہے آپ کی رائے درکار ہے
لیکن کیس کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کیا نیا پنڈورا باکس نہیں کھل جاے گا
بچے کی ولدیت محض ڈی این اے رپورٹ سے ختم نہیں کی جاسکتی،لاہور ہائیکورٹ
اہور ہائیکورٹ نے بچے کی ولدیت اور ڈی این اے ٹیسٹ سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ شادی کے دوران پیدا ہونے والے بچے کی ولدیت محض نجی ڈی این اے رپورٹ کی بنیاد پر ختم نہیں کی جاسکتی، جبکہ عدالت کی اجازت کے بغیر بچے کا خفیہ ڈی این اے ٹیسٹ کرانا بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ جسٹس اسد علی باجوہ نے اسامہ طاہر اور دیگر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ یکطرفہ طور پر کرایا گیا نجی ڈی این اے ٹیسٹ قانونی طور پر بچے کی ولدیت کا حتمی ثبوت نہیں ہوسکتا۔ عدالت نے بچے کی ولدیت سے انکار کے لیے برطانیہ کی نجی لیبارٹری سے حاصل کردہ ڈی این اے رپورٹ بھی مسترد کر دی۔ فیصلے میں قرار دیا گیا کہ ماں کی رضامندی کے بغیر بچے کے جسمانی نمونے حاصل کرکے ڈی این اے ٹیسٹ کرانا بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے معاملے میں بچے کی عزت نفس، رازداری اور ذہنی و جذباتی تحفظ کو مقدم رکھنا ضروری ہے۔ محض سائنسی سہولت یا فریقین کی خواہش پر بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ نہیں کرایا جاسکتا بلکہ اس سے پہلے بچے کے بہترین مفاد اور بنیادی حقوق کا جائزہ لینا لازم ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے مطابق بچہ اس کا نہیں، اس لیے اس پر بچے کا نان و نفقہ عائد نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم لاہور ہائیکورٹ نے فیملی کورٹ اور ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں آئین کے آرٹیکل 14 کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ یہ شق انسانی عزت و وقار اور نجی زندگی کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے۔ درست نکاح کے دوران چھ قمری ماہ سے زائد مدت میں پیدا ہونے والا بچہ شوہر کی قانونی اولاد تصور ہوگا، جبکہ بچے کی ولدیت کو چیلنج کرنے کے لیے والد کو پیدائش کے بعد 40 روز کے اندر قانونی اقدام کرنا ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نابالغ بچے کا ماہانہ نان و نفقہ 25 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ بھی برقرار رکھا۔ عدالت کے مطابق بچے کے نان و نفقہ میں خوراک، لباس، رہائش، تعلیم اور علاج معالجے کے اخراجات کے ساتھ جسمانی، ذہنی اور جذباتی نشوونما کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ عدالت نے بیوی کے جہیز کے سامان کی متبادل قیمت 9 لاکھ 70 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ بھی برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔
امریکہ کا گرین کارڈ پروگرام محدود کرنے کافیصلہ
غیرملکی کارکنوں کی بھرتی کے لیے کمپنیوں پر سخت شرائط عائد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہنرمند غیر ملکی ملازمین کے لیے امریکا میں مستقل رہائش (گرین کارڈ) حاصل کرنے کا عمل مزید مشکل بنانے کی تیاری کرلی ہے۔ امریکی محکمہ محنت نے اس حوالے سے نئے قواعد تجویز کیے ہیں، جن کے تحت کمپنیوں کو غیر ملکی کارکنوں کی بھرتی سے قبل امریکی شہریوں کے روزگار کے تحفظ کے لیے مزید سخت شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ محنت نے پیر کے روز پرمننٹ لیبر سرٹیفکیشن پروگرام میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے۔ اس پروگرام کے تحت امریکی کمپنیاں ہنرمند غیر ملکی ملازمین کے لیے ملازمت کی بنیاد پر گرین کارڈ حاصل کرنے کی درخواست دے سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں عارضی ورک ویزا پر امریکا میں کام کرنے والے افراد مستقل رہائشی بن سکتے ہیں۔ اس پروگرام سے بالخصوص بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور آؤٹ سورسنگ کے شعبے سے وابستہ ادارے مستفید ہوتے ہیں۔ موجودہ قوانین کے تحت کمپنیوں کو غیر ملکی ملازمین بھرتی کرنے سے پہلے یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ متعلقہ ملازمت کے لیے امریکا میں مناسب تعلیم اور مہارت رکھنے والے کافی امریکی کارکن دستیاب نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ضمانت بھی دینا ہوتی ہے کہ غیر ملکی ملازم کی بھرتی سے اسی نوعیت کا کام کرنے والے امریکی شہریوں کی تنخواہوں اور ملازمت کی شرائط متاثر نہیں ہوں گی۔ مجوزہ نئے قواعد کے تحت کمپنیوں کو مزید مضبوط شواہد فراہم کرنا ہوں گے کہ غیر ملکی کارکنوں کی بھرتی سے امریکی ملازمین کے روزگار، تنخواہوں اور کام کے حالات پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ ان تبدیلیوں میں ان شعبوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہیں ماضی میں ملازمین کی کمی کے باعث بعض شرائط سے استثنیٰ حاصل تھا، جن میں پیشہ ور نرسیں اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل سائنس دان بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہ محنت نے کمپنیوں کے بھرتی کے طریقہ کار کو جدید بنانے کی تجویز بھی دی ہے، جس کے تحت اداروں کو اخبارات میں اشتہارات دینے جیسے روایتی طریقوں کے بجائے آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرنا ہوں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ اہل امریکی امیدواروں کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔ مجوزہ قواعد کی ایک اہم شرط یہ بھی ہے کہ اگر کسی امریکی کمپنی نے کسی شعبے میں اپنے ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا ہو تو وہ اگلے دو سال تک اسی نوعیت کی ملازمتوں کے لیے غیر ملکی کارکنوں کی بھرتی کی اجازت حاصل نہیں کرسکے گی۔ یہ پیش رفت ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے قانونی طریقے سے امریکا آنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے بھی امیگریشن کی شرائط سخت کرنے کی تازہ کوشش قرار دی جا رہی ہے۔ انتظامیہ پہلے ہی امریکا میں غیر ملکی افراد کی تعداد کم کرنے اور مستقل رہائش و شہریت کے حصول کے راستے محدود کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس سے قبل اکتوبر میں امریکی حکومت نے مائیکروسافٹ، ایڈوب اور دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی اس پروگرام کے تحت درخواستیں دینے سے روک دیا تھا۔ امریکی محکمہ محنت کے اعداد و شمار کے مطابق مائیکروسافٹ اس پروگرام کے تحت مستقل ملازمت کی درخواستیں دینے والی سب سے بڑی کمپنی تھی۔ امریکی محکمہ محنت کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجاویز منگل کو وفاقی رجسٹر میں شائع کی جائیں گی، جس کے بعد عوام اور متعلقہ اداروں کو اپنی آرا پیش کرنے کے لیے 60 روز کا وقت دیا جائے گا۔ موصول ہونے والی تجاویز اور آرا کا جائزہ لینے کے بعد ہی نئے قواعد کو حتمی شکل دے کر نافذ کیا جاسکے گا۔ مجوزہ تبدیلیوں کے نافذ ہونے کی صورت میں امریکا میں ملازمت کے خواہش مند غیر ملکی ہنرمند افراد، بالخصوص ٹیکنالوجی، سائنس اور صحت کے شعبوں سے وابستہ ماہرین کے لیے ملازمت کی بنیاد پر مستقل رہائش حاصل کرنا مزید مشکل ہوسکتا ہے۔
راولپنڈی،
دوسرا ٹیسٹ میچ،
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،
سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 98 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،
سری لنکا: کوشال مینڈس 32رنز،سونال دینوشا 21رنز ،کمنڈو مینڈس 08 رنز،ڈینش چندی مل 07 رنز ،لاہیرو اودارا 04 رنز،پربتھ جے سوریا 03 رنز،پسندو سوریا بندارا 02 رنز،دھاناجیا ڈی سلوا 01 رن،ملن رتنائیکے 00رن،لاہیرو کمارا 00 رن ،اسیتھا فرنینڈو 01 رن ناٹ آؤٹ،
پاکستان: محمد عباس،رضا اللہ،عامر جمال 3 , 3 ،ثاقب خان ایک وکٹ،
4
461
مونس کی والدہ قیصرہ ظہور الٰہی جو چوہدری شجاعت حسین کی بہن ہیں ، خاندان کی خواتین میں سب سے زیادہ با اثر ہیں، مونس کے بعد انکی والدہ کا پورے خاندان پر حکم چلتا ہے نہ صرف شجاعت کی بہنیں بلکہ اٹک کے کھٹر خاندان اور سرگودھا کے چیمہ گھرانے تک انہی کی اطاعت کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ خاندانی لڑائی میں چوہدری شجاعت کو اپنے خاندان کی خواتین میں قبولیت نہیں ملی البتہ چوہدری پرویز الٰہی کی بہن جو سالک اورمحسن نقوی کی ساس ہیں وہ دونوں طرف ملتی اور دونوں گھرانوں کا خیال رکھتی ہیں ،چوہدری پرویز الٰہی کی جیل سے رہائی میں انکی سفارش سب سے تگڑی رہی تھی۔ تحریک انصاف کی اقتدار سے رخصتی کے بعد سے چوہدری شجاعت کے خاندان کا سیاسی چہرہ مہرہ اب سالک حسین ہیں جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کی سیاست کو اسپین میں بیٹھے مونس الٰہی ریموٹ کنٹرول سے چلاتے ہیں ۔سالک حسین نے بالارادہ پنجاب میں کرپشن کی بات کی ہے یا وہ یا وہ بے ارادہ ہی اسلام آباد کی سازشی راہداریوں میں کی گئی سرگوشیوں کی آواز بن گئے ہیں؟ ان میں سے جو بھی آپشن ہے وہ انکی طبیعت اور مزاج کیخلاف ہے یا تو وہ گجرات کے حوالے سے حکومت پنجاب سے اس قدر ناخوش ہیں کہ ان کا ٹھنڈا مزاج بھی ابلنے پر آگیا ہے یا انہوں نے ایک عمومی بات کی ہے جو ہمارے ڈرائنگ رومز کا خاصہ بن چکی ہے؟۔ جو بھی ہے مصالحت کیلئے نہ تو چوہدری شجاعت آگے بڑھے ہیں اور نہ ہی صدر زرداری، نواز شریف بھی خاموش ہیں۔ ایسے میں صلح صفائی اور مریم سالک میں سیز فائر کروانے کیلئے شہباز شریف کا متحرک ہو جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس لڑائی سے دونوں فریقوں کو نقصان پہنچا ہے فائدہ کسی کو بھی نہیں ہوا۔ چوہدری خاندان میں چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی بنفس نفیس موجود ہیں مگر انکی سیاست سالک اور مونس کو منتقل ہو چکی ہے ۔سالک اس وقت اقتدار کے نصف النہار پر ہیں جبکہ ان کے خاندانی حریف منقارِ زیر پر ہیں اور خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ سالک خود وفاقی وزیر ہیں تو ان کے ہم زلف طاقتور ترین وفاقی وزیر ہیں۔ ان کے بھائی شافع حسین صوبائی وزیر ہیں ان کے برادر نسبتی منتہا اشرف چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ہیں۔ ان کے حریف مونس الٰہی کا سکہ اپنے خاندان اور حلقے میں ابھی تک چلتا ہے ۔مونس کا اسپین میں بیٹھے ہونے کے باوجود نہ صرف اپنے کاروبار بلکہ گجرات اورمنڈی میں حلقے کی سیاست پر مکمل ہولڈ ہے بلکہ وہ تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ بشری عمران سے کسی نہ کسی رابطے میں رہتے ہیں اپنے ٹوئٹس اور مسلسل جلاوطنی سے تحریک انصاف کی حکومت آنے کی صورت میں وزارت اعلیٰ کے خواہشمند ہیں۔ سہیل وڑائچ۔
5
1,893
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کیجیل ذرائع کے مطابق ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی، جس کے بعد دونوں کو اپنے اپنے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔
عمران خان سے وکلا کی ملاقات (آج) منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
اکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چھ وکلا کے ناموں کی فہرست تیار کرکے جیل حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فہرست اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کو بھجوائی ہے۔فہرست میں بیرسٹر گوہر، نیاز اللہ نیازی اور خالد یوسف چودھری، سلمان اکرم راجہ، علی زمان اور عمران خان اورکزئی ملاقات کرنے والے وکلا میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات منگل کے روز متوقع ہے، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی جیل آمد متوقع ہے۔وکلا کی جانب سے ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست بھجوانے کے بعد اب جیل حکام کی جانب سے ملاقات کے انتظامات اور اجازت کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔
اسلام آباد میں مری، ہری پور اور راولپنڈی کی شمولیت زیر غور ہے، طارق فضل چوہدری
اسلام آباد کو قانون ساز اسمبلی کے ساتھ انڈیپنڈینٹ ایڈمنسٹریٹو یونٹ بنانے جارہے ہیں
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مری، ہری پور اور راولپنڈی کو شامل کرنے پر غور ہورہا ہے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اسلام آباد کو قانون ساز اسمبلی کے ساتھ انڈیپنڈینٹ ایڈمنسٹریٹو یونٹ بنانے جارہے ہیں، اس کے لیے تمام سیاسی جماعتیں آن بورڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہری پور کو اسلام آباد میں شامل کرنے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ضرورت پڑی تو اجلاس بلائیں گے۔اس معاملے پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بغیر کسی صوبے کی حدود کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس کے لیے جس صوبے کی حدود کو تبدیل کیا جارہا ہے، اس سے پوچھنا پڑے گا اور پارلیمنٹ سے دوتہائی اکثریت سے اجازت لینی پڑے گی۔بیرسٹر ضمیر گھمرو نے کہا کہ اسلام آباد کی حدود میں اضافہ آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
4
1,347
لو۔جی سن لو
پیپلز پارٹی کو یاد آ گیا
دیر ائید درست ائید
بشریٰ بی بی کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے، فریال تالپور
میں چاہتی ہوں بلاول بھٹو شادی کر لیں ، چاہے پسند کی کریں یا اپنی مرضی سے کرے، مرکزی صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین
پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ مجھے بھی بغیر کسی کیس کے جیل میں رکھا گیا ،بشری بی بی کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے ،پیپلز پارٹی پنجاب میں خامیاں نہیں بلکہ مزید روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان ہیں اورنوجوانوں کی بات کرتے ہیں ،پیپلز پارٹی کے لئے سوسائٹی میں جگہ موجود ہے ،اکثر سیاستدان پیپلز پارٹی میں ہوتے تھے پھر مختلف وجوہات کی بنیاد پر چھوڑ گئے،پیپلز پارٹی پنجاب میں خامیاں نہیں بلکہ مزید روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ بشری بی بی کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے ،مجھے بھی جیل میں بغیر کسی کیس میں رکھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی لاہور سے بڑا شہر ہے، اسی طرح مسائل کا بھی شکار ہے ،صرف لاہور نہیں جنوبی پنجاب میں بھی صفائی کا جائزہ لیں ،کراچی میں پنجاب ،خیبر پختونخوا ہ سمیت دوسرے صوبوں سے لوگ آتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میں چاہتی ہوں بلاول کو شاد کرلینی چاہیے، چاہے اپنی پسند سے کرے یا ہماری پسند سے کرے ۔پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پنجاب میں پارلیمانی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،پیپلز پارٹی کے خلاف جتنے اقدامات کیے گئے اتنے کسی اور جماعت کے خلاف ہوتے تو وہ کب کی ختم ہو چکی ہوتی۔
مرکزی مسلم لیگ نے عمران خان کے خط کی حمایت کا عاعلان کر دیا
انون کے مطابق علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہونی چاہئے،خالد مسعود سندھو
عمران خان کا چیف جسٹس کو خط میں علاج معالجے کا مطالبہ درست ہے،صدر مرکزی مسلم لیگ
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ جیلوں میں قید عمران خان، بشریٰ بی بی ،ڈاکٹر یاسمین راشد کو قانون کے مطابق علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہونی چاہئے، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط میں علاج معالجے کا مطالبہ درست ہے،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل سے چیف جسٹس کو بھجوائے گئے خط کا متن قابل غور ہے ،عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالتی احکامات کے مطابق علاج کی معیاری سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں ، پی ٹی آئی کی معمر رہنما یاسمین راشد جو کینسر کی مریضہ ہیں کو بھی علاج و معالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے، ماضی میں جیل میں قید نواز شریف اور دیگر قیدیوں کو ملک اور بیرون ملک علاج کی سہولیات کی فراہمی کی مثالیں موجود ہیں اس لیے اس معاملے کی سنجیدگی اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو فوری اقدام کرنا چاہیے
سندھو
ڈھاکہ : دوسرا ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ
پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی
پاکستان نے سری لنکا کو دس وکٹوں سے آؤٹ کلاس کیا
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں ستاسی رنز بنائے
جواب میں پاکستان نے ہدف با آسانی بغیر کسی نقصان کے ساتویں اوور میں حاصل کرلیا
محمد صفدر اور نعمت اللہ کی اٹھاسی رنز کی شراکت
پاکستان نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی
پاکستان کا تیسرا لیگ میچ روایتی حریف بھارت سے منگل کو ہوگا
2
376
H.E. Mr. Seyed Abbas Araghchi, Minister of Foreign Affairs of the Islamic Republic of Iran, arrived in Islamabad to attend the 30th ECO Council of Ministers Meeting. He was received at the airport by Additional Foreign Secretary Muhammad Tariq Wazir and other officers of the Ministry of Foreign Affairs.
*Islamabad*
*November 16,2026*
1
345
دی مسلم 500‘ کی 2027ء کی فہرست جاری، پاکستان سے شہباز شریف ، عاصم منیر ،عمران خان کا نام بھی شامل
حافظ نعیم الرحمن ،مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، حامد میر،اکٹر عطا الرحمٰن، عابدہ پروین، منیبہ مزاری، شرمین عبید چنائے، ڈاکٹر فرحت ہاشمی، جاوید احمد غامدی اور دیگر نام بھی رپورٹ کی مختلف فہرستوں میں شامل ہیں
رپورٹ کے مطابق 2027ء کے ایڈیشن میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان،شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو مشترکہ طور پر ’پہلے نمبر‘ پر رکھا گیا ہے
اشاعت کے مطابق ان پانچ رہنماؤں کو سرِفہرست رکھنے کی بنیادی وجہ 7 اگست 2026ء کو طے پانے والا تاریخی ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ ہے، جو مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں عسکری صلاحیت کو ایک اجتماعی دفاعی اتحاد میں یکجا کرتا ہے
اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم تحقیقی ادارے ’رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر‘ (آر آئی ایس ایس سی) نے اپنی سالانہ اشاعت ’دی مسلم 500: دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات‘ کا 2027ء کا ایڈیشن جاری کر دیا ہے، جس میں پاکستان اور کشمیر کی اہم سیاسی، عسکری اور مذہبی شخصیات کو نمایاں مقام دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2027ء کے ایڈیشن میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو مشترکہ طور پر ’پہلے نمبر‘ پر رکھا گیا ہے۔ اشاعت کے مطابق ان پانچ رہنماؤں کو سرِفہرست رکھنے کی بنیادی وجہ 7 اگست 2026ء کو طے پانے والا تاریخی ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ ہے، جو مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کی معاشی قوت، ترکیہ کی جدید ٹیکنالوجی و صنعت اور پاکستان کی عسکری صلاحیت کو ایک اجتماعی دفاعی اتحاد میں یکجا کرتا ہے۔ اس سہ فریقی معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔فہرست میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن پاکستان کے ممتاز عالمِ دین مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل ، اور بھی شامل ہیں مفتی محمد تقی عثمانی کو ساتویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے، جبکہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ایران کے مجتبیٰ خامنہ ای، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان بھی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔ اشاعت میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اس سے قبل 2025ء اور 2026ء کے ایڈیشنز میں شامل رہ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً 2 ارب 21 کروڑ 26 لاکھ ہیجو عالمی آبادی کا 26۔66 فیصد بنتی ہے۔دی مسلم 500 کے 2027 ایڈیشن کی نمایاں بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ مشترکہ طور پر 5 شخصیات کو نمبر ون قرار دیا گیا ہے۔پاکستانی نژاد معروف دانشور پروفیسر اکبر احمد کو بھی ٹاپ 50 میں 29ویں پوزیشن دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں سابق وزیراعظم عمران خان، صحافی حامد میر، سائنس دان ڈاکٹر عطا الرحمٰن، گلوکارہ عابدہ پروین، سماجی کارکن منیبہ مزاری، فلم ساز شرمین عبید چنائے، ڈاکٹر فرحت ہاشمی، جاوید احمد غامدی، مفتی تقی عثمانی اور دیگر نام بھی رپورٹ کی مختلف فہرستوں میں شامل ہیں۔رپورٹ میں فلسطین کے ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو 2027 کا ’مین آف دی ایٔر‘ قرار دیا گیا ہے۔ شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو اپنے مریضوں کو نہ چھوڑنے اور جنگ کے دوران طبی خدمات جاری رکھنے پر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہیں 27 دسمبر 2024 کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا اور وہ طویل عرصے سے اسرائیلی حراست میں ہیں۔ ایران کی طالبہ فاطمہ زہرا شیخ آبادی کو ’وومن آف دی ایٔر‘ قرار دیا گیا ہے۔ وہ 28 فروری 2026 کو ایران کے شہر میناب میں شجرہ طیبہ اسکول پر میزائل حملے میں زندہ بچ گئی تھیں۔ دی مسلم 500 میں ٹاپ 50 شخصیات کے علاوہ مزید 450 افراد کو مختلف شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاہم ان کی درجہ بندی نہیں کی گئی۔ان شعبوں میں مذہبی اسکالرز، سیاست دان، مذہبی امور کے منتظمین، مبلغین، فلاحی اور ترقیاتی سرگرمیوں سے وابستہ افراد، سماجی کارکن، کاروباری شخصیات، سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین، فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد، قرآنی قاری، میڈیا، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور کھلاڑی شامل ہیں۔ رپورٹ میں انتہا پسند شخصیات کا الگ حصہ بھی رکھا گیا ہے جب کہ نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو اعزازی تذکروں میں جگہ دی گئی ہے۔غزہ کی تباہی اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد، آبادکاروں کے حملوں، جبری بے دخلی اور اسرائیلی آبادکاری کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں
4
857
مشاہد حسین سید صاحب کیا کہہ رہے ہیں
بریکنگ نیوز 🚨مشاہد حسین سید کا بڑا اعتراف، عمران خان نیازی ایک مرتبہ پھر سچا ثابت ہوگیا۔ ساری سٹوری کھل کر بتا دی 🔥🔥
باجوہ کی لڑائی عمران خان سے تھی باجوہ نے عدم اعتماد لائی اور ہم سب اسکے سہولت کار بنے۔ باجوہ چاہتا تھا عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرلے، امریکی کو فوجی اڈے فراہم کرے، جو کچھ ہم چاہتے وہ کرے تاکہ امریکہ اور سعودی عرب ناراض نہ ہو لیکن عمران نے باجوہ کو شٹ اپ کال دی۔ میں اپنا ضمیر ایمان بیچ کر اپنی قوم کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا۔ اس ساری گیم میں فی ایم این اے کو دس دس کروڑ روپے انعام دیا گیا۔ ہر اُس قومی اسمبلی کے مبر کو بیرونِ ملک جائیدادیں بھی دی گئیں جو باجوہ کی گیم میں سہولت کار بنے۔
9
1,072
یو اے ای کا ورک ویزا ، خواہشمند پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان
بیرونِ ملک بھرتی سمیت 13 اقسام کے ورک پرمٹس کے لیے تمام معاون دستاویزات کی شرط ختم
یو اے ای نے زیرو بیوروکریسی مہم کے تحت گولڈن ویزا، فری لانس اور بیرونِ ملک بھرتی سمیت 13 اقسام کے ورک پرمٹس کے لیے تمام معاون دستاویزات کی شرط ختم کر دی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی وزارتِ انسانی وسائل و اماراتائزیشن نے حکومت کے زیرو بیوروکریسی پروگرام کے تحت بڑا اصلاحاتی قدم اٹھاتے ہوئے 13 اقسام کے ورک پرمٹس کے لیے تمام معاون دستاویزات کی لازمی شرط ختم کر دی۔خلیجی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی اصلاحات کے تحت مخصوص ورک پرمٹس کے درخواست فارمز میں مطلوبہ معلومات (ڈیٹا فیلڈز)کو 75 سے 97 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے جبکہ پرمٹ کے اجرا کے دورانیے میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے جس سے ماہانہ تقریبا ً30ہزار اماراتی ویزے حاصل کرنے والے پاکستانیوں سمیت غیر ملکی کارکنوں کی بھرتی مزید تیز اور آسان ہو جائے گی،اب یہ تمام 13 سروسز وزارت کے متحدہ ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے دستیاب ہیں، جس سے آجر مکمل طور پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔فارمز میں کمی اور دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی شرط ختم ہونے سے بیرونِ ملک سے عملہ بلانے، نئی بھرتیوں اور ملازمت کی منتقلی کا عمل انتہائی تیز اور آسان ہو جائے گا۔وزارت کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد نجی کاروباروں کو سہولت فراہم کرنا، کارکنوں کے حقوق کا تحفظ اور لیبر مارکیٹ کو مزید مثر بنانا ہے۔نئے فیصلے کے تحت جن 13 اقسام کے ورک پرمٹس کے لیے دستاویزات کی شرط ختم کی گئی ہے، ان میں بیرونِ ملک سے بھرتی کا ورک پرمٹ (مدت دو سال)، ٹرانسفر ورک پرمٹ (مدت دو سال)، گولڈن ریزیڈنسی ورک پرمٹ اور فری لانس ورک پرمٹ (غیر ملکیوں کو اپنی رہائشی اسپانسرشپ کے تحت کام کرنے کی اجازت)شامل ہیں۔اس کے علاوہ اہلِ خانہ کی کفالت پر مقیم رہائشیوں کا ورک پرمٹ ۔ پارٹ ٹائم ورک پرمٹ ، عارضی (ٹیمپریری)ورک پرمٹ ، مشن ورک پرمٹ ، پرائیویٹ ٹیوشن (ٹیوٹرنگ) ورک پرمٹ ، طالب علموں کی تربیت یا ملازمت کا پرمٹ ، نوعمر افراد (جووینائل)کا ورک پرمٹ (15 سے 18 سال سے کم عمر کے لیے)، اماراتی اور جی سی سی شہریوں کا ورک پرمٹ اور نیشنل ٹرینی ورک پرمٹ بھی فہرست کا حصہ ہے۔وزارت نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ سادہ طریقہ کار اور وسیع تر ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کے لیے اصلاحات کا نیا مرحلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
شرط ختم
Anathir : Death at Rawalpindi Cricket Stadium*
Today, on 13 November 2026 at around 1505 hrs, during the Pakistan vs Sri Lanka Test cricket match, a police Head Constable Ajmal Mahmood (4783) posted at PS-Banni, died due to a heart attack, who was currently deployed at Gate 7 of Yasir Arafat Enclosure, Rawalpindi Cricket Stadium.
2. The body of the deceased was shifted to Rawalpindi Institute of Cardiology (RIC) by Rescue 1122.
ایف آئی اے امیگریشن عملے کا ریٹائرڈ میجر پر تشدد،انسپکٹر سمیت 4 اہلکار معطل
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایٔرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن عملے نے ریٹائرڈ میجر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مسافر کی شناخت ظاہر ہونے پر ایف آئی اے کے اعلی حکام کی دوڑیں لگ گئیں،ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سیل کی نگرانی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی،ایک انسپکٹر ،دو اے ایس آئی ،سندھ پولیس کے ایس ایس یو سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے کانسٹیبل کو بھی معطل کر کے ایف آئی اے کراچی زونل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ رواں برس ایف آئی اے کراچی میں صرافہ بازار کارروائی کے بعد دوسرا بڑا واقعہ ہے جس میں افسر و اہلکاروں کو تشدد کی شکایت پر معطل کیا گیا ہے ۔ اتوار 8 نومبر کو جناح انٹرنیشنل ایٔرپورٹ پر انٹرنیشنل ڈیپارچر کے قریب مسافر کو درست معلومات اور مناسب رہنمائی فراہم نہ کرنے پر مسافر اور ایف آئی اے امیگریشن حکام کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اس دوران انٹرنیشنل ڈیپارچر پر موجود ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مسافر کو پکڑ کر شفٹ انچارج کے کمرے میں منتقل کیا ۔ ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کائونٹر سے کمرے میں منتقلی کے دوران مسافر کو تھپڑ مارے اور بعد ازاں کمرے میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران ایف آئی اے حکام نے مسافر کی دستاویزات دیکھیں تو انہیں معلوم ہوا کہ مسافر کا نام ملک طارق ہے اور وہ آرمی سے ریٹائرڈ میجر ہیں جس کے بعد ایف آئی اے حکام کی دوڑیں لگ گئیں ۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے فوری ائیرپورٹ پر موجود ڈیوٹی ڈاکٹر کو طلب کیا جس نے متاثرہ مسافر کا معائنہ کیا جس کے چہرے پر سوجن کے آثار نمایاں نشانات واضح تھے اس دوران مسافر نے سندھ پولیس کے اعلی افسران اور ایف آئی اے کے اعلی افسران سے رابطہ کیا اور اتوار کو ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سیل کراچی ہارون ملک کی نگرانی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی اور امیگریشن کے ملوث افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے امیگریشن حکام میں ایف آئی اے انسپکٹر ازین عباسی ،اے ایس آئی شفقت کولاچی،اے ایس آئی دانش بدر،سندھ پولیس کے اسپیشللائزڈ سیکورٹی یونٹ ایس ایس یو سے ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے امیگریشن آنے والے کانسٹیبل غلام نبی اور کانسٹیبل محمد حسن کو معطل کر کے اسی وقت ایف آئی اے زونل آفس کراچی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر ہارون ملک نے ان سے سوالات کئے اور بیان ریکارڈ کئے ۔ متاثرہ مسافر اتوار کی شام کراچی ائیرپورٹ سے تاشقند کے لئے سینٹرم ائیر کی پرواز نمبر سی 6566 سے سفر کرنے سے قبل ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچا تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا بعد ازاں ایف آئی اے حکام نے متاثرہ مسافر کی امیگریشن کلئیرنس کی اور روانہ کردیا ۔ یاد رہے کہ رواں برس ایف آئی اے کراچی میں ایف آئی اے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے صرافہ بازار تشدد کے بعد دوسرا بڑا واقعہ ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شواہد کے طور پر موجود ہے
ا یثم بم کی تباہی کاریاں
🚨 تاریخ کا سب سے طاقتور ایٹمی دھماکہ، پائلٹس کی زندہ واپسی کے امکانات صرف 50 فیصد تھے
30 اکتوبر 1961 کو سوویت یونین نے آرکٹک کے جزیرے نووایا زیملیا پر انسانی تاریخ کا سب سے طاقتور ایٹمی دھماکہ کیا، جسے زار بمبا (Tsar Bomba) کہا جاتا ے روس نے اس کی فوٹیج 59 سال تک خفیہ رکھی
یہ دھماکہ تقریباً 50 میگا ٹن طاقت کا تھا، جو ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے ہزاروں گنا زیادہ طاقتور تھا
بم کا وزن تقریباً 27 ٹن اور لمبائی 8 میٹر تھی۔ یہ اتنا بڑا تھا کہ طیارے میں مکمل طور پر سما نہیں سکتا تھا، اس لیے بم رکھنے والے حصے کے دروازے ہٹا دیے گئے اور اس کا کچھ حصہ طیارے سے باہر نکلا ہوا تھا
پائلٹس کو بچ نکلنے کا وقت دینے کے لیے بم کو ایک بڑے پیراشوٹ کے ذریعے گرایا گیا، جبکہ طیارے کو حرارت سے بچانے کے لیے سفید رنگ کیا گیا تھا
بم زمین سے تقریباً 4 کلومیٹر کی بلندی پر پھٹا۔ اس وقت بمبار طیارہ 100 کلومیٹر سے زیادہ دور پہنچ چکا تھا، لیکن دھماکے کی شدید جھٹکے والی لہر نے اسے تقریباً ایک کلومیٹر نیچے دھکیل دیا
ابتدائی طور پر اس بم کو 100 میگا ٹن طاقت کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، لیکن تابکار اثرات کم کرنے اور عملے کی جان بچانے کے لیے اس کی طاقت نصف کر دی گئی
اس منصوبے میں شامل سائنس دان آندرے سخاروف بعد میں ایٹمی تجربات کے مخالف بن گئے اور انہیں نوبیل امن انعام سے نوازا گیا
یہ انسانی تاریخ میں اب تک کیا جانے والا سب سے طاقتور مصنوعی دھماکہ تھا







