Zumer 💅 (@zumerhmm) header
Zumer 💅 (@zumerhmm) profile picture

Creating little worlds for big imaginations. 🧸

Joined October 2024
Photo by Zumer 💅 (@zumerhmm)
Yes plzz
1
1
2
5,242
Peaceful night ❤️
17
Zumer 💅 retweeted
روزنِ قرطاس | 26 نومبر 2026 اگر یہ دروازہ کھل جائے تو؟ تصور کیجیے، آپ کے سامنے ایک پراسرار دروازہ ہے جسکی بھاری بھرکم چابی ہوا میں معلق ہے۔ اس کے پیچھے کیا ہے، آپ نہیں جانتے.... مگر آپ کے دل میں اسے کھولنے کی خواہش ضرور ہے۔ اب بتائیے: اگر یہ دروازہ کھل جائے تو اس کے پیچھے آپ کو کیا ملے گا؟ کوئی انجان دنیا؟ یا پھر ایسا راز جس سے آپ کی زندگی بدل جائے؟ اپنے تخیل کے بند دروازے کو قلم کی چابی سے کھولیے اور چند سطروں میں اس کے پیچھے چھپی دنیا ہمارے سامنے لے آئیے۔ دیکھتے ہیں، کس کے دروازے کے پیچھے کون سی کہانی آباد ہے! قرطاس! الفاظ سے احساس تک۔ #قرطاس
روزنِ قرطاس | 25 نومبر 2026 قارئین بمقابلہ لکھاری ! فیصلہ کس کا؟ کبھی ایسا بھی ہوا کہ کسی ناول کا کوئی کردار آپ کے دل میں اس قدر گھر کر گیا کہ اس کی موت پر آپ کو واقعی دکھ ہوا ہو؟ ایسے میں قارئین اور لکھاری کے مابین ایک تکرار شروع ہو جاتی ہے۔ قارئین: "اس کردار کو یہاں نہیں مرنا چاہیے تھا!" لکھاری: "مگر کہانی تو یہی تقاضا کرتی تھی۔" تو بتائیے: کیا لکھاری کو اپنے قارئین کی خوشی اور جذبات کا خیال رکھتے ہوئے کہانی آگے بڑھانی چاہیے، یا اسے کہانی کے فطری تقاضوں کے مطابق وہی لکھنا چاہیے جو ضروری ہو؟ آپ کس کے حق میں ہیں؟ اپنی رائے کے ساتھ کسی ایسے کردار کا نام بھی بتائیے جس کی موت آج تک آپ کو کھٹکتی ہے۔ کیوں نہ آج فیصلہ آپ کے تبصروں سے کریں! قرطاس! الفاظ سے احساس تک۔ #قرطاس
4
7
2
9
576
Zumer 💅 retweeted
قرطاس کے لکھاریوں کے لیئے اہم ہدایات از طرف آرب ھاشمی @AribHashmi ادب میں "وقت" صرف اور صرف گھڑی کی سوئیوں، کیلنڈر کی تاریخوں یا صبح و شام کے الٹ پھیر کا نام نہیں۔ وقت دراصل انسان کے باطن میں برپا ہونے والی تبدیلی، یادداشت، انتظار، پچھتاوے اور فنا و بقا کے احساس کا نام ہے۔ طبعی وقت سب کے لیے ایک ہی رفتار سے چلتا ہے مگر نفسیاتی وقت ہر کردار کے لیے الگ ہوتا ہے۔ کسی سانحے کے شکار یا موت کے منتظر شخص کے لیے ایک لمحہ صدی بن جاتا ہے، جبکہ خوشی اور وصل کے لمحات پلک جھپکتے گزر جاتے ہیں۔ قرطاس کے نویں تحریری مقابلے (موضوع: وقت) میں قلم اٹھانے والے نئے لکھاریوں کی رہنمائی کے لیے گزشتہ مقابلے کے تجربات کی روشنی میں چند بنیادی فنی نکات پیش کیے جا رہے ہیں جن کا خیال رکھ کر آپ اپنی تحریر کو ایک پختہ اور مؤثر افسانے کے قالب میں ڈھال سکتے ہیں: اول: اصناف کے بے جا اختلاط سے گریز اگر آپ افسانہ یا کہانی لکھ رہے ہیں تو اسے خالص نثر کے سانچے میں ہی رہنے دیں۔ ایک ہی تحریر میں کہیں غزل کے اشعار، کہیں آزاد نظم، کہیں ڈرامائی مکالمہ اور کہیں بیانیہ نثر جوڑ دینے سے تحریر کی فنی وحدت ٹوٹ جاتی ہے اور قاری کا تسلسل مجروح ہوتا ہے۔ ہر صنفِ ادب کا اپنا مزاج اور تقاضا ہوتا ہےانہیں آپس میں خلط ملط نہ کریں۔ دوم: وضاحتی مضمون کے بجائے کہانی کہیں نئے لکھنے والوں سے سرزد ہونے والی سب سے عام لغزش یہ ہے کہ وہ موضوع پر ایک معلوماتی مضمون یا انشائیہ لکھنا شروع کر دیتے ہیں، مثلاً وقت کی قدر و قیمت پر نصیحتیں یا تاریخ و سائنس کے حوالے۔ یاد رکھیے۔۔۔۔!! مقابلے میں ہمیں مضمون نہیں بلکہ کہانی درکار ہے جس میں جیتے جاگتے کردار ہوں، داخلی یا خارجی کشمکش ہو اور واقعات کا فطری بہاؤ ہو۔ سوم: وعظ و خطابت کے بجائے منظر کشی پر بھروسا کریں کہانی کے اختتام پر الگ سے حاصلِ کلام یا اخلاقی سبق درج کرنے سے گریز کریں۔ قاری کو یہ نہ بتائیں کہ وقت ظالم ہے یا مہربان بلکہ اپنے کرداروں کے ساتھ ایسے واقعات پیش آتا ہوا دکھائیں کہ قاری خود اس نتیجے تک پہنچ جائے۔ ادب میں پیغام ہمیشہ کہانی کے بطن سے پھوٹتا ہے، الگ سے تھوپا نہیں جاتا۔ چہارم: پامال جملوں اور فرسودہ تراکیب سے اجتناب "وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا"، "گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں" اور "وقت ہر زخم بھر دیتا ہے" جیسے گھسے پٹے جملوں پر کہانی کی بنیاد نہ رکھیں۔ اگر آپ کو ان میں سے کوئی حقیقت بیان بھی کرنی ہے، تو اسے بالکل نئے استعارے اور غیر متوقع انسانی تجربے کے ذریعے دکھائیں۔ #قرطاس
اے قلم کے شہسوارو! اس بار قرطاس آپ کو دعوت دیتا ہے کہ "وقت" کے عنوان پر اپنے تخیل کی گہرائیوں میں اتریں۔ چاہے وہ کسی ایک سانحے پر منجمد ہو جانے والی اندرونی گھڑی ہو، کسی ادھوری بات اور بند دروازے کے درمیان حائل ہو جانے والی "دیر"، یا یادداشت کے زنگ آلود صندوق میں سانس لیتا ہوا کوئی گزرا ہوا پہر۔ اپنی تحریروں میں اس نادیدہ مسافر کی چاپ کو محسوس کیجیے جو بغیر کسی آواز کے انسان کے اندر کی دنیا تہہ و بالا کر جاتا ہے۔ افسانہ ہو یا آپ بیتی، ہمیں انتظار رہے گا آپ کے قلم سے نکلے ہوئے ان لفظوں کا جو کیلنڈر کی تاریخوں سے پرے، انسان کے باطن میں دھڑکتے ہوئے اس "وقت" کا سراغ لگا سکیں! 📌 تحریری مقابلہ نمبر 9 🗓 آخری تاریخ: 27 دسمبر 2026 🏷 ٹیگ کریں: @QirtasWrites #قرطاس
1
5
9
176
Zumer 💅 retweeted
اس دروازے کے اس پار ہر وہ بدصورت حقیقت رہتی ہے جس کو پلٹ کر ہم دیکھنا تو دور، سوچنا بھی نہیں چاہتے۔ ہر گھناؤنی سچائی اپنی پوری سفاکیت ہمار منہ چڑا رہی ہے۔ کاش یہ دروازہ کبھی نہ کھلے۔ کاش اس کی چابی غائب ہو جائے۔ #قرطاس
روزنِ قرطاس | 26 نومبر 2026 اگر یہ دروازہ کھل جائے تو؟ تصور کیجیے، آپ کے سامنے ایک پراسرار دروازہ ہے جسکی بھاری بھرکم چابی ہوا میں معلق ہے۔ اس کے پیچھے کیا ہے، آپ نہیں جانتے.... مگر آپ کے دل میں اسے کھولنے کی خواہش ضرور ہے۔ اب بتائیے: اگر یہ دروازہ کھل جائے تو اس کے پیچھے آپ کو کیا ملے گا؟ کوئی انجان دنیا؟ یا پھر ایسا راز جس سے آپ کی زندگی بدل جائے؟ اپنے تخیل کے بند دروازے کو قلم کی چابی سے کھولیے اور چند سطروں میں اس کے پیچھے چھپی دنیا ہمارے سامنے لے آئیے۔ دیکھتے ہیں، کس کے دروازے کے پیچھے کون سی کہانی آباد ہے! قرطاس! الفاظ سے احساس تک۔ #قرطاس
1
3
5
80
Zumer 💅 retweeted
بیتے کل کا عکس اور میں از قلم جیاء امتیاز @_jiya_imtiaz رات کے کوئی بارہ بج رہے تھے۔ آج کی جیاء اپنے کمرے میں بیٹھی پرانی ڈائری کے ورق پلٹ رہی تھی۔ کچھ صفحے خالی تھے، کچھ پر ادھورے جملے لکھے تھے اور کچھ پر ایسی باتیں درج تھیں جنہیں پڑھ کر اب خود اسے حیرت ہوتی تھی۔ اچانک اسے اپنے سامنے ایک لڑکی بیٹھی دکھائی دی۔ گھٹنوں تک آتے لمبے بال، ذرا بھرا بھرا سا چہرہ، بالوں میں سرخ اور جامنی رنگ کی آمیزش اور ہاتھوں پر شوخ نارنجی نیل پالش۔ لباس بھی خوب سلیقے سے پہنا ہوا تھا، جیسے ابھی کہیں جانے کے لیے تیار ہوئی ہو۔ آج کی جیاء اسے دیکھ کر پہچان گئی۔ یہ کل کی جیاء تھی۔ دس سال پہلے والی جیاء۔ اکیس بائیس سال کی، یونیورسٹی کی طالبہ۔ پڑھائی کے ساتھ چھوٹے موٹے کام بھی کر لیتی تھی۔ اپنی جیب خرچ کے لیے کبھی کوئی کام پکڑ لیا، کبھی کسی کی مدد کر دی۔ ابھی شادی کا کوئی قصہ نہیں تھا۔ زندگی میں دوست تھے، یونیورسٹی تھی، اپنے شوق تھے اور بہت سے منصوبے۔ اسے تیار ہونے کا ایسا شوق تھا کہ کسی تقریب یا دعوت کا انتظار نہیں کرتی تھی۔ ہر روز نیل پالش کا نیا رنگ۔ کالے، پیلے، نارنجی، سبز، کون سا رنگ تھا جو اس کے ہاتھوں پر نہیں سجتا تھا! یونیورسٹی میں لوگ اسے اس کے نیل پالش کے رنگوں سے پہچانتے تھے۔ بالوں کے ساتھ بھی نت نئے تجربے جاری رہتے۔ کبھی سرخ، کبھی جامنی۔ دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا، باہر کھانا، بے وجہ ہنسنا اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہو جانا، اس کی زندگی کا معمول تھا۔ ذرا لاپروا ضرور تھی، مگر دل کی بہت نازک۔ کوئی اونچی آواز میں بات کر دیتا تو سہم جاتی۔ کسی سے بحث ہو جائے تو دل میں سو جواب آتے، مگر زبان پر ایک بھی نہیں۔ کوئی ذرا سختی کر دے تو آنکھوں میں آنسو آ جاتے۔ کل کی جیاء نے آج کی جیاء کو اوپر سے نیچے تک دیکھا۔ تم آج کی جیاء ہو نا؟ ہاں، اور تم؟ میں کل کی جیاء ہوں۔ دس سال پہلے والی۔ آج کی جیاء بے اختیار مسکرا دی۔ اچھا! تو تم ابھی تک ویسی ہی ہو؟ تم مجھے دیکھ کر یہ سوال کر رہی ہو؟ پہلے اپنا حال دیکھو۔ تمہارے بال کہاں گئے؟ یہ سفید بال؟ اور تمہارے چہرے پر یہ سنجیدگی کیوں ہے؟ بال چھوٹے کروا لیے۔ سفید بال بھی آ گئے ہیں۔ تم نے رنگ کروانا چھوڑ دیا؟ اب ہر بات کے لیے وقت اور دل دونوں چاہییں۔ کبھی دل نہیں کرتا، کبھی فرصت نہیں ملتی۔ کل کی جیاء نے اس کے بالوں کو غور سے دیکھا۔ تمہیں یاد ہے نا، تمہیں اپنے بالوں سے کتنا پیار تھا؟ ایک ایک لٹ کا خیال رکھتی تھیں۔ اور اب آدھا سر سفید ہو گیا ہے، تمہیں فرق ہی نہیں پڑتا؟ فرق تو پڑتا ہے، بس اب ہر چیز پر پریشان ہونا چھوڑ دیا ہے۔ اچھا، اور یہ کپڑے؟ تم تو کہیں جانے کا ارادہ نہ بھی ہو تو تیار رہتی تھیں۔ اب تمہیں تیار ہونے کا شوق نہیں رہا؟ اب بھی تیار ہوتی ہوں۔ کام پر جانا ہوتا ہے، لوگوں سے ملنا ہوتا ہے، اس لیے خود کو ٹھیک ٹھاک کر لیتی ہوں۔ مگر اب تیار ہونا پہلے جیسی خوشی نہیں دیتا۔ اس کی نظر اچانک آج کی جیاء کے ہاتھوں پر پڑی۔ ایک منٹ! تمہارے ناخنوں پر نیل پالش کیوں نہیں ہے؟ تم تو ہر روز رنگ بدلتی تھیں۔ یونیورسٹی میں تو تمہارے ناخنوں کی وجہ سے تمہیں پہچانا جاتا تھا! آج کی جیاء نے اپنے ہاتھوں کی طرف دیکھا۔ ہاں، بہت شوق تھا مجھے۔ کبھی کبھی اپنے ہاتھ دیکھتی ہوں تو خیال آتا ہے کہ ایک وقت تھا جب ان پر رنگ سجانے کے لیے کتنی محنت کرتی تھی۔ اب یہ ہاتھ زیادہ تر کام میں ہی مصروف رہتے ہیں۔ کل کی جیاء نے اس کے چہرے کو دیکھا۔ شاید اسے اپنی ہی بات پر یقین نہیں آ رہا تھا۔ اچھا چھوڑو، یہ بتاؤ، یونیورسٹی کے بعد کیا ہوا؟ پڑھائی مکمل کی؟ شیف بننے کا ارادہ کہاں تک پہنچا؟ پڑھائی ہوئی، کام بھی کیے، بہت کچھ سیکھا۔ کچھ راستے بدلے، کچھ خواب پیچھے رہ گئے۔ تم نے تو کہا تھا کہ تم ایک دن بہت اچھی شیف بنو گی! اب بھی کھانا اچھا بنا لیتی ہوں، مگر زندگی صرف وہی نہیں ہوتی جو انسان یونیورسٹی میں بیٹھ کر سوچتا ہے۔ کل کی جیاء ہنس پڑی۔ تم تو بالکل بڑی بوڑھیوں جیسی باتیں کرنے لگی ہو۔ اچھا یہ بتاؤ، ملازمت کرتی ہو؟ ہاں، باقاعدہ ملازمت ہے۔ اپنی کمائی ہے۔ یہ سن کر اس کی آنکھیں چمک اٹھیں۔ واہ! یعنی تم واقعی اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی ہو۔ مجھے تو یہ بات بہت اچھی لگی۔ اور شادی؟ ہوئی یا ابھی بھی اپنی مرضی کی زندگی گزار رہی ہو؟ شادی ہوئی تھی۔ پھر؟ کیسا رہا سب؟ آج کی جیاء کچھ لمحے خاموش رہی۔ نہیں چل سکی۔ کل کی جیاء کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہو گئی۔ اچھا؟ لیکن کیوں؟ تم دونوں میں نہیں بنی یا حالات ایسے تھے؟ کچھ باتیں اتنی آسان نہیں ہوتیں کہ ایک جملے میں بتائی جا سکیں۔ اس نے آج کی جیاء کو دیکھا، پھر دھیرے سے پوچھا: اور بچے؟ ایک بیٹا ہے۔ زوہان۔ یہ نام لیتے ہوئے آج کی جیاء کے لہجے میں خودبخود نرمی آ گئی۔ میرا بیٹا۔ بہت پیارا ہے مجھے۔ کل کی جیاء نے فوراً سوال کیا۔ تو اب تم ہاؤس وائف ہو؟ گھر اور بچے کو سنبھالتی ہو؟ نہیں، میں کام کرتی ہوں۔ ورکنگ وومن ہوں، اور سنگل مدر بھی۔ یہ سن کر وہ کچھ دیر اسے دیکھتی رہی۔ ایک طرف ملازمت، دوسری طرف بچہ؟ پھر گھر کیسے چلتا ہے؟ جیسے بھی ہو، چلانا پڑتا ہے۔ کبھی کام کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے، کبھی زوہان کی مصروفیات ہوتی ہیں۔ کبھی خود تھک جاتی ہوں، مگر اگلے دن پھر اٹھنا ہوتا ہے۔ کل کی جیاء نے اس کے چہرے کو دیکھا۔ تمہیں تو پہلے اپنی زندگی سے بہت محبت تھی۔ دوستوں کے ساتھ گھومنا، باہر کھانا، تیار ہونا، ہر وقت کوئی نہ کوئی پروگرام۔ اب بھی ایسا کرتی ہو؟ اب کہاں؟ پہلے کسی دوست کا فون آتا تھا تو فوراً نکل پڑتی تھی۔ اب کہیں جانے سے پہلے کئی باتیں سوچنی پڑتی ہیں۔ زوہان کو دیکھنا ہوتا ہے، کام کا وقت دیکھنا ہوتا ہے، اگلے دن کی ذمہ داریاں سامنے ہوتی ہیں۔ تو تم اپنے لیے جیتی ہی نہیں اب؟ آج کی جیاء نے اس کی طرف دیکھا۔ پہلے اپنی زندگی اپنے لیے جیتی تھی۔ اب زیادہ تر زوہان کے لیے جیتی ہوں۔ اس کا خیال رکھنا، اسے اچھا مستقبل دینا، اس کے لیے موجود رہنا، یہی سب سے اہم ہو گیا ہے۔ کبھی کبھی خود کو بھی یاد دلانا پڑتا ہے کہ میری اپنی زندگی بھی ہے۔ کل کی جیاء نے اس کے چہرے پر نظریں جمائے رکھیں۔ اور تمہارے کھانے کے نخرے؟ وہ بھی ختم ہو گئے؟ آج کی جیاء کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ آئی۔ ہاں، اب کھانے میں نخرے بھی نہیں کرتی۔ کیچپ بھی کھا لیتی ہوں۔ کبھی کچھ نہ ملے تو کیچپ کے ساتھ روٹی کھا کر پیٹ بھر لیتی ہوں اور صبر شکر کر لیتی ہوں۔ کیا؟ تم؟ کیچپ کے ساتھ روٹی؟ ہاں بھئی۔ اب ہر وقت پسند کا کھانا کہاں ملتا ہے؟ کل کی جیاء اسے ایسے دیکھنے لگی جیسے اس کی زندگی کی سب سے ناقابل یقین بات یہی ہو۔ تم واقعی بہت بدل گئی ہو۔ بدلنا پڑتا ہے۔ اچھا، ایک بات بتاؤ۔ تم ابھی بھی اتنی ہی ڈرتی ہو؟ کسی کے اونچا بولنے پر خاموش ہو جاتی ہو؟ کوئی جھگڑا کرے تو رونے لگتی ہو؟ نہیں۔ بالکل نہیں؟ اب کوئی اونچا بولے تو اسے جواب بھی دیتی ہوں۔ کوئی لڑنے آئے تو ضرورت پڑنے پر لڑ بھی لیتی ہوں۔ کل کی جیاء نے حیرت سے پوچھا: یہ تم کہہ رہی ہو؟ تم تو کسی کے ذرا سا سخت بات کرنے پر بھی رو دیتی تھیں! ہاں، وہ بھی میں ہی تھی۔ لیکن اب حالات مختلف ہیں۔ کیا ہوا ایسا کہ تم اتنی بدل گئیں؟ کچھ وقت ایسا آیا جب سمجھ آ گیا کہ ہر بار کوئی میری طرف سے بولنے نہیں آئے گا۔ ہر مشکل میں کوئی میرا ہاتھ نہیں پکڑے گا۔ اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے، اپنا دفاع خود کرنا ہو گا۔ خاص طور پر جب ایک بچے کی ذمہ داری بھی تمہارے ساتھ ہو تو کمزور پڑنے کی گنجائش بہت کم رہ جاتی ہے۔ کل کی جیاء نے دھیرے سے پوچھا: تمہیں کبھی ڈر نہیں لگتا؟ لگتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اب ڈر کے باوجود کام کرنا پڑتا ہے۔ یہ جواب سن کر وہ خاموش ہو گئی۔ کچھ دیر بعد اس نے پوچھا: اور تمہارے بہن بھائی؟ چھوٹی بہن اور چھوٹا بھائی؟ دونوں ہیں۔ میں اب بھی ان کی بڑی بہن ہوں۔ اور گھر والوں کے لیے؟ وہ بھی ہیں۔ بیٹی ہوں، بہن ہوں، ماں ہوں۔ ملازمت بھی کرتی ہوں۔ ہر رشتے کی اپنی جگہ ہے اور اپنی ذمہ داری۔ کل کی جیاء نے قدرے شرارت سے پوچھا: تو اب تم بہت ذمہ دار عورت بن گئی ہو؟ آج کی جیاء ہنس دی۔ اتنی بھی نہیں۔ کبھی کبھی دل کرتا ہے سب کچھ چھوڑ کر کہیں چلی جاؤں، فون بند کر دوں اور دو دن کسی کو جواب نہ دوں۔ مگر پھر یاد آتا ہے کہ میری غیر موجودگی میں بھی بہت سے کام رکے ہوں گے۔ دونوں ہنس پڑیں۔ یہ شاید پہلی بار تھا کہ آج کی جیاء کی ہنسی میں کل کی جیاء کی کوئی جھلک دکھائی دی۔ پھر کل کی جیاء نے اس کے چہرے کو غور سے دیکھا۔ تم ابھی اکتیس بتیس سال کی ہو۔ اتنی جلدی اتنی تھک کیسے گئیں؟ تم تو ابھی بہت کچھ کر سکتی ہو۔ اپنے لیے بھی کچھ سوچو نا۔ آج کی جیاء نے جواب دینے سے پہلے ایک لمحہ لیا۔ تھکی ہوں، ختم نہیں ہوئی۔ ابھی بھی بہت کچھ کرنا ہے۔ بس اب میری خواہشات کے ساتھ کئی لوگوں کی ضرورتیں بھی جڑی ہوئی ہیں۔ پھر اس نے بات جاری رکھی۔ اب میرے پاس ایک بیٹا ہے، ایک ملازمت ہے، اپنی کمائی ہے، بہت سی ذمہ داریاں ہیں اور ایک ایسی زندگی ہے جسے چلانے کے لیے مجھے ہر روز خود ہی اپنے اندر کئی کردار ادا کرنے پڑتے ہیں۔ کبھی کمانے والا بننا پڑتا ہے، کبھی فیصلے کرنے پڑتے ہیں، کبھی خود ہی اپنا سہارا بننا پڑتا ہے۔ میں ایک ماں ہوں، ایک بیٹی ہوں، ایک بہن ہوں، ایک کام کرنے والی عورت ہوں۔ اور ان سب کے باوجود میرے پاس اپنا کوئی گھر نہیں ہے۔ ایک عجیب سی بے گھری ہے میری زندگی میں۔ گھر بسانے کی کوشش میں زندگی کا ایک بڑا حصہ گزار دیا، مگر آج میرے پاس رہنے کو جگہیں تو ہیں، اپنا کہنے کو کوئی گھر نہیں۔ کل کی جیاء کے چہرے پر اب شرارت نہیں تھی۔ وہ کچھ دیر آج کی جیاء کو دیکھتی رہی۔ لیکن تم نے تو اپنے مستقبل کے بارے میں بہت کچھ سوچ رکھا تھا۔ تمہیں اپنا گھر چاہیے تھا، اپنی مرضی کی زندگی، ایک ایسا رشتہ جس میں تم خوش رہو۔ تم نے تو مجھے بھی بتایا تھا کہ تمہاری زندگی کیسی ہو گی۔ آج کی جیاء نے اس کی بات کاٹی نہیں۔ اسے مکمل ہونے دیا۔ پھر آہستہ سے بولی: تم نے جو سوچا تھا، وہ تم نے سوچا تھا۔ جو مجھ پر بیتی، وہ مجھ پر بیتی۔ تمہارے خواب تمہارے تھے اور میری حقیقت میری ہے۔ تمہیں ابھی ان خوابوں کے ساتھ جینے کا حق ہے۔ انہیں ابھی سے میری حقیقتوں کے ترازو میں مت تولو۔ کل کی جیاء نے آج کی جیاء کی طرف دیکھا۔ اس بار اس کے پاس کوئی شرارتی جواب نہیں تھا۔ کچھ دیر بعد اس نے ایک سوال کیا۔ بہت آہستہ، جیسے اسے خود بھی جواب سننے سے ڈر لگ رہا ہو۔ اور وہ؟ آج کی جیاء کے ہاتھ رک گئے۔ وہ سمجھ گئی کہ سوال کس کے بارے میں ہے۔ ایک لمحے کے لیے اسے وہ پرانی راتیں یاد آئیں جب کل کی جیاء تہجد کے لیے اٹھا کرتی تھی۔ جائے نماز پر بیٹھ کر لمبی دعائیں مانگتی تھی۔ اپنی خوشیوں سے زیادہ کسی اور کی خوشی مانگتی تھی۔ اپنی زندگی کے خوابوں میں بھی کسی دوسرے کو شامل رکھتی تھی۔ اسے پورا یقین تھا کہ ایک دن سب ٹھیک ہو جائے گا، ایک دن اس کی مانگی ہوئی خوشی اسے مل جائے گی۔ آج کی جیاء کو وہ لڑکی یاد آئی جو تہجد میں اپنے لیے خوشی مانگنے کے بجائے کسی اور کو مانگا کرتی تھی۔ جو اپنی دعاؤں میں اپنی خواہشات سے زیادہ کسی دوسرے کی خواہش رکھتی تھی۔ جو اس یقین کے ساتھ دعا کرتی تھی کہ ایک دن اس کی زندگی ویسی ہو جائے گی جیسی اس نے سوچی ہے۔ اس نے سامنے بیٹھی کل کی جیاء کو دیکھا۔ اس کے چہرے پر وہی معصومیت تھی، وہی امید، وہی یقین۔ کل کی جیاء شاید آج کی جیاء کے جواب کی منتظر تھی۔ آج کی جیاء کچھ کہنا چاہتی تھی، مگر کہہ نہ سکی۔ نہ اسے کوئی نصیحت کی، نہ کوئی وضاحت دی، نہ آنے والے برسوں کی کہانی سنائی۔ بس خاموشی سے اپنی ڈائری بند کر دی۔ #قرطاس
🤖 Made with AI
روزنِ قرطاس | 24 نومبر 2026 آج کیجیئے اپنا ہی سامنا ذرا ماضی کے دریچے میں جھانکیئے... اگر آپ کو دس سال پہلے والے اپنے آپ سے ملنے اور اسے صرف ایک مشورہ دینے یا ایک نصیحت کرنے کا موقع مل جائے تو آپ اسے کیا کہیں گے؟ کون سی بات سمجھانا چاہیں گے، کس غلطی سے بچانا چاہیں گے اور کون سا خواب کبھی نہ چھوڑنے کی تلقین کریں گے؟ دیکھتے ہیں خود سے اس مکالمے میں کون خود کو کیا کہتا ہے۔ قرطاس! الفاظ سے احساس تک۔ #قرطاس
3
7
13
451