Pinned Tweet
ابلیس جتنا بھی زور لگا لے، کعبۃ اللہ ہمیشہ آباد رہے گا، ان شاء اللہ۔ 🕋❤️
youtube.com/shorts/prwV2kPc8…
میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں، پورا لاہور شہر ریاستی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے
تمام راستے بند ہیں، ناکے لگے ہوئے ہیں، ایک مہذب شہری کو دانشوروں کی محفل میں جانے سے روکا جا رہا ہے
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
برادرانِ وطن، جمعیۃ علماء اسلام کے مجاہد کارکنان،پاکستان بھر کے وکلاء کرام، دانشور طبقے اور بالخصوص لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آج لاہور بار ایسوسی ایشن میں آل پارٹیز سیمینار کا انعقاد کیا اور مختلف سیاسی قائدین سمیت مجھے بھی وہاں اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔
لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں،پورا لاہور شہر ریاستی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے،تمام راستے بند ہیں، ناکے لگے ہوئے ہیں اور ایک مہذب شہری کو دانشوروں کی محفل میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔
ان شاء اللہ یہ حصار ٹوٹیں گے،یہ رکاوٹیں دور ہوں گی،جبر کو کبھی دوام حاصل نہیں ہوتا، لیکن صبر کو پوری تاریخ میں ہمیشہ دوام حاصل رہا ہے۔
ہم اس وقت ملک میں امن کے داعی ہیں، امن کے پرچارک ہیں۔ قیامِ امن کے لیے ہم نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہے اور یہ اپنی مٹی سے وفاداری کی بہت بڑی شہادت ہے۔
ہم نہ حکمرانوں سے اور نہ کسی ریاستی ادارے سے وطن سے وفا کا سرٹیفکیٹ لینے کے لیے آئے ہیں، بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ شاید اب یہ سرٹیفکیٹ لوگوں کو ہمیں دینا ہوگا۔ ان کی وفاداریاں مشکوک ہیں، ہماری وفاداریاں شک و شبہے سے بالاتر ہیں۔
وہ اپنی قوم کے خلاف، اپنے آئین کے خلاف اور اپنے قانون کے خلاف کیا سازشیں کر رہے ہیں اور کن سازشوں میں مصروف ہیں، ان شاء اللہ یہ بے نقاب ہوں گے۔
ہم پاکستان کے عوام کو اور جمعیت علمائے اسلام کے ایک ایک کارکن کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اس وقت استقامت کا پہاڑ بنا ہوا ہے اور کسی قیمت پر جبر کے سامنے سر جھکانے کے لیے تیار نہیں ہے۔
جہاں ہم وطنِ عزیز کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں اور اسے سینچنے کے لیے اپنا خون پیش کر رہے ہیں، وہاں وطن کو امن دینے والی قوتیں اپنی ہی سرزمین کو خون آلود کر رہی ہیں،انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، انہیں اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے، اپنی وفاداری اور حب الوطنی کا جائزہ لینا چاہیے۔
ہم کوئی کمزور جنگ نہیں لڑ رہے ہیں۔ ہماری ساری زندگی اور سو سال سے زیادہ کی تاریخ انہی قربانیوں سے عبارت ہے کہ ہم نے وطن سے محبت کی ہے، وطن سے وفا کی ہے اور کسی طاقتور کی غلامی کو قبول نہیں کیا ہے۔
26 نومبر کو سرگودھا میں جمعیۃ علماء اسلام ایک بہت بڑی کانفرنس کرنے جا رہی ہے، لیکن اس وقت ہمارے کارکن پورے سرگودھا ڈویژن میں ریاستی جبر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ لوگوں کے کاروبار بند کیے جا رہے ہیں، دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی کی کوئی فلور مل ہے تو اسے سیل کیا جا رہا ہے۔
عہدیداروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ بھکر میں گرفتاریاں، میانوالی میں گرفتاریاں، خوشاب میں گرفتاریاں، سرگودھا میں گرفتاریاں اور اس کی تحصیلوں میں گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس طرح کارکنوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے تاکہ وہ عوام سے نہ مل سکیں اور اس جلسۂ عام کے لیے عوام کو منظم نہ کر سکیں۔
لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم نے یہ کانفرنس کرنی ہے، ہم نے اس کانفرنس کی طرف بڑھنا ہے۔
میں عوام سے براہِ راست اپیل کرتا ہوں کہ آپ اس اجتماع کو کامیاب بنائیں، اپنی حریت اور آزادی کا مظاہرہ کریں اور آئین کی بالادستی،قانون کی عمل داری اور جمہوریت کی پاسداری کے لیے خود کو پیش کریں۔
ہم عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،ہم پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ہم اس ریاست کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور اس کے لیے ہم ایک آواز بن کر میدان میں ہیں۔
آج قومی اور ملی وحدت کا وقت ہے، اس کی ضرورت ہے اور پاکستان کے ہر شہری کو آج اپنا فرض سمجھنا چاہیے۔ ایسے وقت میں بہادری، جرأت اور بے باکی کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔
ہم میدان میں ہیں، بھرپور طور پر میدان میں ہیں اور ہم عوام کے شانہ بشانہ ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
میں یہ بات واضح کرتا چلوں کہ ہمارے خلاف ریاستی قوتوں نے اس وقت اپنے رویوں میں شدت پیدا کی جب ہم نے قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کے حوالے سے ان کے کردار کو بے نقاب کیا۔
ہم صوبہ خیبر پختونخوا ہو، صوبہ بلوچستان ہو، گوادر ہو، ساحلی علاقے ہوں، سندھ ہو، اس کے سمندری جزائر ہوں یا پنجاب کے عوام اور ان کے حقوق ہوں، ہم تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
یہ عوام کی ملکیت ہے، وفاق کی ملکیت نہیں، کسی ایک طاقتور ادارے کی ملکیت نہیں اور ہم اسے لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے۔
جب ہم نے ان کو بے نقاب کیا تو انہوں نے ریاستی قوت ہمارے خلاف استعمال کی۔ ہم ابھی صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں، لیکن استقامت کے ساتھ اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ان شاء اللہ اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
مولانا فضل الرحمان صاحب کے گھر کے باہر جو پولیس اہلکار لگائے گئے ہیں انہیں جلد ہٹایا جائے ورنہ ہم میدان میں آئیں گے پھر گولیاں تمہاری ہونگی سینے ہمارے ہونگے
یہ جو تم حرکتیں کر رہے ہو نئیں نہیں ہیں
کل ہی کی تو بات ہے ایک تمہاری طرح کا سیاستدان جو تم سے کئی گنا زیادہ پاورفل بھی تھا لیکن جب اس درویش سے ٹکرایا پہر اسے کوئی سہارا نہ بچا سکا کبھی اڈیالہ جا کر اس سے معلوم کرو کہ اس کا انجام کیا ہوا تھا اور پہر تمہارا کیا ہوگا تم سوچ لو،
جو بھی ان کے بیانیے سے اختلاف کرتا ہے، اس کی فائلیں اٹھا لاؤ !
ہماری فائلیں بھی کھلی ہوئی ہیں،
ایک فائل جس میں ہمارے گھر میں جنریٹر پڑا ہوا ہے😂😁
دباؤ ڈالنے کے لیے انگریزیوں کے زمانے کے حربے استعمال کر رہے ہو کچھ تو نیا ٹرائی کرو
مولانا فضل الرّحمان🔥💪
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک شفاف نظام ہونا چاہیے تاکہ اسمبلیوں پر لوگ اعتماد کر سکیں اور عوام کی رائے کو طاقت مل سکے۔
ہم کوئی فوج کے خلاف تو نہیں ہیں۔ فوج ہماری دفاعی قوت ہے، ہم اپنی دفاعی قوت کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن دشمن کے مقابلے میں طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، اپنی قوم کے مقابلے میں نہیں۔
تو یہ کون سی غلط بات ہے کہ جس پر اس قدر ناراضگی کا اظہار کیا جائے؟
اب اس حوالے سے پورے ملک کی سیاست کا موازنہ کیجیے۔ جو ہم کہتے تھے، آج وہی بات حکومت کے گلی کوچوں اور اس کی غلام گردشوں سے بلاول بھٹو کی آواز آ رہی ہے۔
شہادت تو اہلِ خانہ سے مل گئی، اب تو ان کے گھر کے اندر سے گواہی مل گئی۔ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور ہائی کورٹ میں خطاب
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب – at Peshawar, Pakistan
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
ساری ذمہ داری سیاست دانوں پہ ڈالی جاتی ہے لیکن سیاستدان ہمیشہ ایک ایسے گھوڑے پر سوار ہوتے ہیں کہ جس کی لگام سیاستدانوں کے ہاتھ میں نہیں ہوتی۔
پبلک کی ناراضگی ہو تو ان کے شکار کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ اصل قوت ان کی اوٹ میں چھپی رہے۔
امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور ہائی کورٹ میں خطاب
کبھی گھر کے سامنے کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ یہاں جنریٹر رکھا ہوا ہے
کبھی کہتے ہیں باہر کیبن ہے
کبھی دفتر آکر کہتےہیں کہ یہ تجاوزات میں ہے
مرکز تجاوزات میں نہیں
آپ کا پاکستان کی سیاست سے کیا کام ہے؟ اپنے دائرے میں رہو تم تجاوزات کرتے ہو🔥💪
اڑھائی برس منتیں کرتے رہے کہ حکومت میں شامل ہوجائو
آپ کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی
صوبے کی حکومت آپ لے لیں
ہم نے جعلی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا اور حکومت میں شامل نہیں ہوئے
اب کہتے ہیں آپ کے خلاف فائلیں کھولیں گے
یا خدا
یہ فائلیں تمہارے منہ پر دے ماریں گے💪🔥
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
مرکزی جنرل سیکرٹری جےیوآئی مولانا عبدالغفور حیدری کی میڈیا سے گفتگو
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
جماعت دعوت و تبلیغ کے امیر مولانا نذرالرحمن صاحب کے انتقال کی وفات دینی،دعوتی اور اصلاحی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون
مولانا مرحوم نے اپنی زندگی دین کی دعوت و تبلیغ، اشاعت اسلام اور اصلاحِ امت کے لیے وقف کر رکھی تھی،وہ محض دعوت و تبلیغ ہی نہیں بلکہ تعلیم و تعلم اور سلوک و احسان کے میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے تھے،ان کی دینی، علمی اور دعوتی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ آپ کی دینی و دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے،آپ کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان،اہل خانہ، متعلقین اور تبلیغی جماعت کے احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
ووٹ چوری کرکے علماء کو ہرایا
پاکستانی میڈیا اخبارات سوشل میڈیا یہاں تک پوری ریاستی مشینری استعمال کر کے دیکھ لیا، زور و زر بھی آزمایا
لیکن پہر بھی تم پاکستان کے عوام کی دلوں سے علماء کرام کی محبت نہیں نکال پائے
دیکھتے ہیں کب تک تم ریاست پر مسلط رہ سکتے ہو
حضرت مولانا عبد الغفور قاسمی سندھی رح فرماتے تھے کہ آج کے حکمرانوں سے انگریز اچھے تھے کیونکہ انگریز خد تو تھے لیکن اب جو حکمران ہیں وہ انگریزوں کے بھی پٹھو ہیں۔
مشہور کہاوت ہے کہ اُلّو کے پٹھے سے اُلّو اچھا ہوتا ہے۔
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ○
بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
مفتی اویس عزیز صاحب اور قاری افتخار حسین صاحب کی گرفتاری نے انگریزوں کے دور میں مالٹا کی جیل میں شیخ الہند کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی یاد تازہ کر دی۔
#مولانا_آئین_کےپاسبان
#کالےچینلز_فلاپ_ہوگئے
#گورنرہاؤس_نائٹ_کلب
#معدنیات_سمگلنگ_بندکرو
#شہداء_کی_توہین_نامنظور
بات کرو سلیقے کے ساتھ اور دلیل سے کرو !
کبھی میرے نام پہ پلازے اور فیکٹریاں الرٹ ہو جاتی ہیں۔ کبھی ہوٹل الاٹ ہو جاتیں ہیں۔
شرم آنی چاہئے تم کو اس قسم کی حرکتیں کرتے ہوئے۔
مولانا فضل الرحمٰن 💪🔥
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
ریاست ماں جیسی ہے،لیکن ماں پر 1971ء میں چھری چلال کر کس نے ذبح کیا؟ اور دوٹکڑوں میں تقسیم کیا؟
اس کا ذمہ دار کون تھے؟ قوم کو بتائیں، اور کسی کو اس جرم کی سزا ملی؟
اور تم مولانا فضل الرحمن صاحب کو ماں کی تقدس کا درس
دے رہے ہوں۔
۔۔۔۔۔۔(الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے)۔۔۔۔۔۔
اہل حق کے لیے ہتھکڑیاں اعزاز ھوا کرتی ہیں، انہیں جیل گولی موت سے نہیں ڈرایا جا سکتا
لیکن یہ بات وہ بزدل کیا جانیں جو تھوڑا سا پریشر آنے پر اپنی بیوی بیٹیوں کو تنہا چھوڑ لندن بھاگ جایا کرتے ہیں،







