Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
برادرانِ وطن، جمعیۃ علماء اسلام کے مجاہد کارکنان،پاکستان بھر کے وکلاء کرام، دانشور طبقے اور بالخصوص لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آج لاہور بار ایسوسی ایشن میں آل پارٹیز سیمینار کا انعقاد کیا اور مختلف سیاسی قائدین سمیت مجھے بھی وہاں اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔
لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں،پورا لاہور شہر ریاستی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے،تمام راستے بند ہیں، ناکے لگے ہوئے ہیں اور ایک مہذب شہری کو دانشوروں کی محفل میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔
ان شاء اللہ یہ حصار ٹوٹیں گے،یہ رکاوٹیں دور ہوں گی،جبر کو کبھی دوام حاصل نہیں ہوتا، لیکن صبر کو پوری تاریخ میں ہمیشہ دوام حاصل رہا ہے۔
ہم اس وقت ملک میں امن کے داعی ہیں، امن کے پرچارک ہیں۔ قیامِ امن کے لیے ہم نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہے اور یہ اپنی مٹی سے وفاداری کی بہت بڑی شہادت ہے۔
ہم نہ حکمرانوں سے اور نہ کسی ریاستی ادارے سے وطن سے وفا کا سرٹیفکیٹ لینے کے لیے آئے ہیں، بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ شاید اب یہ سرٹیفکیٹ لوگوں کو ہمیں دینا ہوگا۔ ان کی وفاداریاں مشکوک ہیں، ہماری وفاداریاں شک و شبہے سے بالاتر ہیں۔
وہ اپنی قوم کے خلاف، اپنے آئین کے خلاف اور اپنے قانون کے خلاف کیا سازشیں کر رہے ہیں اور کن سازشوں میں مصروف ہیں، ان شاء اللہ یہ بے نقاب ہوں گے۔
ہم پاکستان کے عوام کو اور جمعیت علمائے اسلام کے ایک ایک کارکن کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اس وقت استقامت کا پہاڑ بنا ہوا ہے اور کسی قیمت پر جبر کے سامنے سر جھکانے کے لیے تیار نہیں ہے۔
جہاں ہم وطنِ عزیز کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں اور اسے سینچنے کے لیے اپنا خون پیش کر رہے ہیں، وہاں وطن کو امن دینے والی قوتیں اپنی ہی سرزمین کو خون آلود کر رہی ہیں،انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، انہیں اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے، اپنی وفاداری اور حب الوطنی کا جائزہ لینا چاہیے۔
ہم کوئی کمزور جنگ نہیں لڑ رہے ہیں۔ ہماری ساری زندگی اور سو سال سے زیادہ کی تاریخ انہی قربانیوں سے عبارت ہے کہ ہم نے وطن سے محبت کی ہے، وطن سے وفا کی ہے اور کسی طاقتور کی غلامی کو قبول نہیں کیا ہے۔
26 نومبر کو سرگودھا میں جمعیۃ علماء اسلام ایک بہت بڑی کانفرنس کرنے جا رہی ہے، لیکن اس وقت ہمارے کارکن پورے سرگودھا ڈویژن میں ریاستی جبر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ لوگوں کے کاروبار بند کیے جا رہے ہیں، دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی کی کوئی فلور مل ہے تو اسے سیل کیا جا رہا ہے۔
عہدیداروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ بھکر میں گرفتاریاں، میانوالی میں گرفتاریاں، خوشاب میں گرفتاریاں، سرگودھا میں گرفتاریاں اور اس کی تحصیلوں میں گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس طرح کارکنوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے تاکہ وہ عوام سے نہ مل سکیں اور اس جلسۂ عام کے لیے عوام کو منظم نہ کر سکیں۔
لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم نے یہ کانفرنس کرنی ہے، ہم نے اس کانفرنس کی طرف بڑھنا ہے۔
میں عوام سے براہِ راست اپیل کرتا ہوں کہ آپ اس اجتماع کو کامیاب بنائیں، اپنی حریت اور آزادی کا مظاہرہ کریں اور آئین کی بالادستی،قانون کی عمل داری اور جمہوریت کی پاسداری کے لیے خود کو پیش کریں۔
ہم عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،ہم پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ہم اس ریاست کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور اس کے لیے ہم ایک آواز بن کر میدان میں ہیں۔
آج قومی اور ملی وحدت کا وقت ہے، اس کی ضرورت ہے اور پاکستان کے ہر شہری کو آج اپنا فرض سمجھنا چاہیے۔ ایسے وقت میں بہادری، جرأت اور بے باکی کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔
ہم میدان میں ہیں، بھرپور طور پر میدان میں ہیں اور ہم عوام کے شانہ بشانہ ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
میں یہ بات واضح کرتا چلوں کہ ہمارے خلاف ریاستی قوتوں نے اس وقت اپنے رویوں میں شدت پیدا کی جب ہم نے قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کے حوالے سے ان کے کردار کو بے نقاب کیا۔
ہم صوبہ خیبر پختونخوا ہو، صوبہ بلوچستان ہو، گوادر ہو، ساحلی علاقے ہوں، سندھ ہو، اس کے سمندری جزائر ہوں یا پنجاب کے عوام اور ان کے حقوق ہوں، ہم تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
یہ عوام کی ملکیت ہے، وفاق کی ملکیت نہیں، کسی ایک طاقتور ادارے کی ملکیت نہیں اور ہم اسے لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے۔
جب ہم نے ان کو بے نقاب کیا تو انہوں نے ریاستی قوت ہمارے خلاف استعمال کی۔ ہم ابھی صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں، لیکن استقامت کے ساتھ اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ان شاء اللہ اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
مولانا فضل الرحمان صاحب کے گھر کے باہر جو پولیس اہلکار لگائے گئے ہیں انہیں جلد ہٹایا جائے ورنہ ہم میدان میں آئیں گے پھر گولیاں تمہاری ہونگی سینے ہمارے ہونگے
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک شفاف نظام ہونا چاہیے تاکہ اسمبلیوں پر لوگ اعتماد کر سکیں اور عوام کی رائے کو طاقت مل سکے۔
ہم کوئی فوج کے خلاف تو نہیں ہیں۔ فوج ہماری دفاعی قوت ہے، ہم اپنی دفاعی قوت کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن دشمن کے مقابلے میں طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، اپنی قوم کے مقابلے میں نہیں۔
تو یہ کون سی غلط بات ہے کہ جس پر اس قدر ناراضگی کا اظہار کیا جائے؟
اب اس حوالے سے پورے ملک کی سیاست کا موازنہ کیجیے۔ جو ہم کہتے تھے، آج وہی بات حکومت کے گلی کوچوں اور اس کی غلام گردشوں سے بلاول بھٹو کی آواز آ رہی ہے۔
شہادت تو اہلِ خانہ سے مل گئی، اب تو ان کے گھر کے اندر سے گواہی مل گئی۔ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور ہائی کورٹ میں خطاب
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب – at Peshawar, Pakistan
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
ساری ذمہ داری سیاست دانوں پہ ڈالی جاتی ہے لیکن سیاستدان ہمیشہ ایک ایسے گھوڑے پر سوار ہوتے ہیں کہ جس کی لگام سیاستدانوں کے ہاتھ میں نہیں ہوتی۔
پبلک کی ناراضگی ہو تو ان کے شکار کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ اصل قوت ان کی اوٹ میں چھپی رہے۔
امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور ہائی کورٹ میں خطاب
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
مرکزی جنرل سیکرٹری جےیوآئی مولانا عبدالغفور حیدری کی میڈیا سے گفتگو
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
جماعت دعوت و تبلیغ کے امیر مولانا نذرالرحمن صاحب کے انتقال کی وفات دینی،دعوتی اور اصلاحی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون
مولانا مرحوم نے اپنی زندگی دین کی دعوت و تبلیغ، اشاعت اسلام اور اصلاحِ امت کے لیے وقف کر رکھی تھی،وہ محض دعوت و تبلیغ ہی نہیں بلکہ تعلیم و تعلم اور سلوک و احسان کے میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے تھے،ان کی دینی، علمی اور دعوتی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ آپ کی دینی و دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے،آپ کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان،اہل خانہ، متعلقین اور تبلیغی جماعت کے احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
ریاست ماں جیسی ہے،لیکن ماں پر 1971ء میں چھری چلال کر کس نے ذبح کیا؟ اور دوٹکڑوں میں تقسیم کیا؟
اس کا ذمہ دار کون تھے؟ قوم کو بتائیں، اور کسی کو اس جرم کی سزا ملی؟
اور تم مولانا فضل الرحمن صاحب کو ماں کی تقدس کا درس
دے رہے ہوں۔
۔۔۔۔۔۔(الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے)۔۔۔۔۔۔
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
کہا جاتا ہے کہ مولانا صاحب کو افغانستان چلے جانا چاہیے۔ اگر افغانستان ان کو بہت عزیز ہے،افغانستان پشتونوں کا بھی وطن ہے، افغانوں کا بھی وطن ہے۔ پاکستان میں بھی یہاں پڑوس میں پشتون رہتے ہیں، ان کو تو ہم سنبھال لیں گے،لیکن تم بتاؤ اپنا نسب نامہ، تم اپنی تاریخ بتاؤ۔ تمہارے آباؤ و اجداد کل بھی انگریز کے وفادار تھے یا نہیں؟ تمہاری تعلیم و تربیت آج بھی وہی ہے یا نہیں جو انگریز نے دی تھی؟
تو پھر آپ کو بھی پاکستان میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہے، جاؤ برطانیہ چلے جاؤ، وہی تمہاری اقامت گاہ بن سکتی ہے۔
اٹھارہ سو تین سے لے کر انیس سو سینتالیس تک میرے آباؤ و اجداد نے اس سرزمین کی آزادی کے لیے خون پیش کیا ہے، جس سرزمین پر آج تم حکومتیں کر رہے ہو اور عیاشیاں کر رہے ہو،یہ سرزمین میرے آباؤ و اجداد اور میرے اسلاف کے خون سے رنگی ہوئی ہے۔ تمہارا کردار کیا ہے یہاں؟ اپنا ملک خون میں ڈوبا ہوا ہے اور بیرونِ ملک ریڈ کارپٹس کو انجوائے کر رہے ہو اور تمہارے پاس ہے کیا؟ تمہارا بیانیہ کمزور ہے، تمہارا مقدمہ کمزور ہے،تمہیں پتا نہیں کہ تم کس کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہو، ہم پاکستان کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
تم مجھے بتاتے ہو کہ ریاست کیا ہوتی ہے، تم مجھے بتاتے ہو کہ ریاست کا مقام کیا ہوتا ہے۔ ریاست کو آپ لوگوں نے بدنام کیا ہے۔ اچھی بھلی ماں ہے، لیکن اگر اس پر سوالات اٹھے ہیں تو تمہارے کردار کی وجہ سے اٹھے ہیں۔ پھر ناراض بھی ہوتے ہو۔ میرا کوئی جھگڑا نہیں ہے، میرا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
Highlights | Mufti Mehmood Conference Multan 2026 – at Islamabad, Pakistan
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
حکمرانوں کا گورنر راج اور ایمرجنسی کے جواز کے لیے بیانیہ عوام کے اعتماد کے لئے کافی نہیں ہے2001ء سے 2010ء تک اور 2010ء سے 2026ء تک دہشت گردی کے خلاف مکمل سرکاری اور ریاستی وسائل کے استعمال کے باوجود دہشت گردی میں اضافہ حکومتی فیصلوں کو صرف غلط نہیں بلکہ موجودہ اقدامات کو مشکوک اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتا ہے۔
جمعیۃ علماء اسلام کی مجلس شوری نے ان اقدامات کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت نے 2017ء میں فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا اور آج مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت میں فاٹا کو صوبے کے نظام سے نکال کر دوبارہ مرکز کے کنٹرول میں دے دیا ہے۔ عوام کے دل و دماغ میں شکوک پیدا ہونا ایک فطری عمل ہے کہ دہشت گردی ان اقدامات کے لیے جواز ہے اور صوبے کے معدنی ذخائر پر قبضہ کرنا ان کا اصل مقصد ہے۔ اس طرح صوبے اور صوبے کے عوام کو محروم کرکے معدنی ذخائر کو اپنے مفادات تک محدود کر دیا گیا ہے اور عالمی قوتوں کی ہمارے وسائل تک رسائی سے قوم کو بے خبر رکھا جا رہا ہے۔
چنانچہ جمعیۃ علماء اسلام اپنی اس تجویز کا اعادہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرکے نمائندگانِ قوم کو اپنے اقدامات سے آگاہ کرے۔ ان اقدامات کے پیچھے حکومت کی حکمتِ عملی سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے اور اراکین کو تجاویز دینے کا موقع دیا جائے۔
جمعیۃ علماء اسلام جس طرح گورنر راج اور ایمرجنسی کے اقدام کو ملک کا سیاسی نقصان اور اسے بلاجواز سمجھتی ہے، اسی طرح اس حوالے سے جو کونسل تشکیل دی جا رہی ہے، جمعیۃ علماء اسلام کا کوئی رکن اس میں شامل نہیں ہوگا۔
حکومت ہٹانا، نیا نظام بنانا اور انتقالِ اقتدار طاقت کے ذریعے یا عوام کے ذریعے ہوگا اس بات کو واضح ہونا چاہیے۔ آئین کو یا قانون کو غلط طور پر استعمال کرنا اور یہ کہنا کہ ہم نے آئینی پروسیجر کو مکمل کیا ہے، تو جناب ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے زمانے میں بھی اور بعد میں آصف علی زرداری صاحب کے زمانے میں بھی جب ایسے اقدامات ہوئے جہاں وفاق نے مخالف حکومتوں کو برطرف کرنے کے لیے یہ اقدام کیا، اس وقت بھی تو آئین ہی کا سہارا لیا گیا تھا اور کیا اس وقت مسلم لیگ یا ان کے کچھ اور اتحادی اس کے حق میں تھے؟
اس وقت طاقتور قوتوں کے فیصلے کے تحت طاقت کا استعمال ہو رہا ہے اور صدرِ مملکت نے نہ تو قانونی طریقۂ کار کی پیروی کی اور نہ ہی اپنے اطمینان کا اظہار کیا، بس دستخط کر دیے، جو آئینی تقاضوں کی نفی کرتے ہیں۔
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
آج ایک بار پھر صوبہ خیبر پختونخواہ میں گورنر راج نافذ کیا گیا ہے،ایک صوبہ ہے آدھے میں گورنر راج اور آدھے میں ایمرجنسی ہے،دو ہزار سترہ میں جب فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جا رہا تھا تو ہم نے ایک اختلاف رائے کیا تھا کہ فاٹا کے عوام سے پوچھا جائے، لیکن فاٹا کے عوام سے نہیں پوچھا گیا،میاں نواز شریف صاحب کے ذہن میں انضمام فاٹا عوام کے فائدہ میں تھا، آخرکار وہ صوبہ بن گیا اس صوبہ کے پہاڑ اور اس پہاڑوں کے نیچے معدنی ذخائر زخائر وہ صوبہ خیبر پختونخوا کی ملکیت بن گئے، انضمام کے بعد ان تمام ذخائر اور وسائل پر صوبہ کے عوام کا حق ثابت ہو گیا، آج کیا وجہ ہے کہ پورے صوبہ میں گورنر راج نہیں لگایا جا رہا اور صرف قبائلی علاقہ سابق فاٹا اور چار ضلعے صرف یہ بتانے کے لیے،یہ دھوکہ دینے کے لیے قوم کو کہ یہاں تو بدامنی ہے، اگر بدامنی ہی وجہ ہے تو آج کل تو آپ کو کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں زبردست مار پڑ رہی ہے اس کو کیوں باہر رکھا ہے؟
آپ کی چوری ہم جانتے ہیں، بدامنی کی بات کرتے ہو، دہشت گردی کی بات کرتے ہو، اگر بات بدامنی کی ہے تو بلوچستان کے حالات خیبر پختونخوا سے زیادہ خراب ہیں، اگر گورنر راج اس لیے لگایا جا رہا ہے کہ بدامنی ہے، اگر ایمرجنسی اس لیے لگائی جا رہی ہے کہ بدامنی ہے تو پھر اس کا زیادہ حقدار صوبہ بلوچستان ہے،جہاں اپوزیشن کی حکومت ہو آپ وہاں پر ان کی حکومت کو اڑانے اور وہ فاٹا جس کے ذخائر و وسائل صوبے کا حصہ بن چکے تھے آپ نے ایمرجنسی لگا کر ان کے تمام وسائل کو وفاق کے تابع بنا دیا ہے، کل جس ہاتھ سے آپ نے ان کو کچھ دیا تھا آج دوسرے ہاتھ سے آپ نے واپس چھین لیا ہے۔ یہ ملک تمہاری ملکیت ہے؟ تمہارے باپ دادا کی ملکیت ہے؟ یہ عوام تمہارے نوکر ہیں؟ عوام تمہیں جانور نظر آتے ہیں؟ جیسا چارہ چاہو ان کے سامنے ڈال دو، یاد رکھو! آپ کے اس غیر جمہوری اور جابرانہ اقدام کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
جب پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا تو سب سے پہلے جمعیۃ علماء اسلام نے اس کی تائید کی،جب ترکی اس میں شامل ہوا تو اس وقت بھی ہم نے تائید کی، اس لئے کہ جمعیۃ علماء اسلام کا منشور وزارتِ خارجہ کے اصولوں کی روشنی میں ایک اسلامی بلاک کی بات کرتا ہے۔
لیکن وہ راستہ بھی رک گیا، اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ جس ایران اور مصر نے اس اتحاد میں شامل ہونا تھا، وہ سلسلہ رک گیا ہے، اور سعودی عرب پر حملے ہو رہے ہیں،حرمین پر حملے ہوئے ہیں،مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پر راکٹ آئے ہیں، دو تین دن قبل ریاض میں ہوائی اڈے پر راکٹ آئے اور احرام کے اندر عمرہ کرنے والے لوگ جو قطار میں کھڑے تھے، شہید ہو گئے۔
ایسے حالات میں ہم اس قسم کے جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اور سعودی حکومت ہو یا عوام ہم ان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں،حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لیے بھی ان شاء اللہ سب سے آگے ہوں گے۔ – at Multan, Pakistan
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
افغانستان کے ساتھ لڑائی پوری مغربی سرحد بند ہو گئی، تجارت بند ہو گئی، لوگوں کے روزگار اور کاروبار تباہ ہو گئے، چین ہمارے اوپر اعتماد ختم کر چکا ہے، اور میں کہتا ہوں اگرچہ ابھی تک آن ریکارڈ کوئی بات نہیں ہے، باضابطہ پر کوئی بات نہیں ہے لیکن تم نے جو ایمرجنسی لگائی ہے فاٹا کے علاقوں پر یہ وہاں کے معدنی ذخائر پر قبضہ ہے اور صرف قبضہ ہی نہیں امریکیوں کے ساتھ جو تم نے سودے کئے ہیں اور جس طرح ہماری سر زمین پر ہمارے وسائل کا مالک تم امریکہ کو بنا رہے ہو اور ان کے سرمایہ کاری کے لیے راستے کھول رہے ہو اور اس کے بدلے میں اگر کچھ سکے آپ کو مل جائیں اور آپ اکتفا کرنے کی طرف جا رہے ہو، یاد رکھو! یہ سیاست اب ہمیں قبول نہیں ہے اور چین اور روس کو اس پر تحفظات ہیں، خطے میں آپ باہر کی قوتوں کو لا رہے ہیں میں کہتا ہوں ملٹی نیشنل کمپنی آتی ہیں، امریکہ میں بھی جاتی ہیں، یورپ میں بھی جاتی ہیں، چائنا میں بھی جاتی ہیں، روس میں بھی جاتی ہیں، سرمایہ کاری کرتی رہتی ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے لوگ آ رہے ہیں اور پاکستان سے سرمایہ کار اپنا پیسہ باہر لے جا رہے ہیں؟ سرمایہ کاری کے لیے سب دنیا دو تین چیزوں کو دیکھتی ہے سب سے پہلی بات یہ کہ جہاں کوئی امن ہو، سیکیورٹی ہو، تو وہاں پر وہ سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ نمبر دو یہ کہ وہاں پر معاہدات اور معاملات میں شفافیت ہو تو وہاں جا کر وہ سرمایہ کاری کرتے ہیں اور تیسری بات ہے کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی ہو وہاں پر لوگ جا کر سرمایہ کاری کرتے ہیں، ان تین حوالوں کو سامنے رکھتے ہوئے آپ اپنے آپ سے خود سوال کریں کہ ان تین باتوں کے ہوتے ہوئے افغانستان میں کیوں سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور پاکستان میں کیوں نہیں ہو رہی؟ اور ہمارا اپنا پاکستانی سرمایہ کار اپنا سرمایہ باہر کیوں لے جارہا ہے؟ ان کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا آپ لوگوں نے اور ناز کیا جا رہا ہے کہ ہم ملک کو بچا رہے ہیں
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
مفکرِ اسلام مفتی محمودؒ، تاریخ کے اوراق سے ایک نایاب انٹرویو
جمعیۃ علماء اسلام کے عظیم رہنما، سابق وزیرِ اعلیٰ مفتی محمودؒ کی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ساتھ ایک تاریخی گفتگو۔
صحافی: امجد حسین، راضی واسطی اور انور خلیل کےساتھ
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
جنرل مشرف سے لیکر موجودہ آرمی چیف تک تمام ادوار میں حالات خراب ہوئے ہیں، دہشتگردی میں بھی اضافہ ہوا ہے،2010 سے بار بار آپریشنز کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو یہ ان کی ناکامی ہے،ان کی حکمت عملی،سوچ اور فلسفے کی ناکامی ہے،آج ہمیں کہا جارہا ہے کہ ہماری آپريشنز کی حمایت کریں۔
ہم جب آزادی مارچ کر رہے تھے اس وقت ملک کے ہر کونے سے قافلے آرہے تھے لیکن دہشتگردی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا،بی ایل اے،ٹی ٹی پی اور کچے کے ڈاکوؤں کا مسئلہ نہیں تھا،حالات معمول پر تھے،مگر آج ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گھوم پھر نہیں سکتے،رات کو تھانے پولیس سے خالی ہو جاتے ہیں۔
اس پوری صورتحال میں جہاں دہشتگردی اور دہشتگردوں کو زیر بحث لائیں گے وہیں آپ کی ناکامیوں کا ذکر بھی ہوگا۔
کیا ملک کے لئے صرف ادارے جنگ لڑ رہے ہیں ؟ کیا ہم ملک کے لئے اور آئین کے لئے قربانیاں نہیں دے رہے؟ پچھلے سالوں میں 250 سے زائد علماء اور کارکنان دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں،ایک جلسہ میں بیک وقت 90 سے زائد شہداء کی لاشیں اٹھائی ہیں،لیکن ہم اسلحہ نہیں اٹھا رہے،ہم دلیل کے ساتھ سلیقے سے اپنے سیاسی کردار کی بات کرتے ہیں اور اسکی بھی ہمیں سزا دی جارہی ہے۔
صرف اختلاف رائے کے نتیجے میں ہم نے یہ قربانیاں دی ہیں۔
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
امن و سلامتی کے سب سے بڑے علمبردار سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر پر حوثیوں کے حملے کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے،مدینۃ الرسول پر حملہ ایک شہر پر نہیں بلکہ عالم اسلام کے دلوں اور عقیدے پر حملہ ہے۔
مسلم حکمرانوں اور امت مسلمہ کو مصلحتیں بالائے طاق رکھتے ہوئے یکجاں ہوکر حملہ آوروں کا مقابلہ کرنا ہوگا،آج اگر حرمین شریفین کے لئے متحد نہیں ہوں گے تو پھر کب ہوں گے،حرمین شریفین ہماری وحدت کی علامت ہیں،جس کی حرمت کے لئے اپنی جان و مال اور اولاد کی قربانی کو باعث فخر سمجھتے ہیں،یہی چیزیں جمعیۃ علماء اسلام کے اغراض و مقاصد کا حصہ ہیں۔
مملکت سعودیہ کے عوام،خادم الحرمین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ حملہ صرف آپ کے شہر اور ملک پر نہیں،امت مسلمہ پر حملہ ہے،امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے تحفظ و حرمت کے لئے مملکت سعودیہ اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ – at Peshawar, Pakistan
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
میری امت میں میرے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرنے والوں میں وہ لوگ (بھی) ہیں جو میرے بعد ہوں گے ، ان میں سے (ہر) ایک یہ چاہتا ہوگا کہ کاش! اپنے اہل وعیال اور مال کی قربانی دے کرمجھے دیکھ لے۔
(مسلم، ۷۱۴۵)
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
أوجه من هنا رسالة علنية إلى القيادة السعودية.
إن كل طفل وفرد في باكستان يقف جنبا إلى جنب معكم للدفاع عن الحرمين الشريفين،وعلى أتم الاستعداد للنزول إلى ساحة الجهاد وتقديم الأرواح فداء لهما.
أرواحنا فداء للحرمين – at Drigh Road, Pakistan
Maulana Manzoor Ahmad Mengal retweeted
قادیانی مذہب سب سے بڑا کارنامہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے جہاد ختم کر دیا،اب شریعت میں جہاد کا کوئی تصور نہیں ہوگا۔
یہ کس کے لیے کیا تھا؟ یہ اس لئے تھا کہ انگریز کے خلاف آزادی کی جنگ برصغیر کا مسلمان نہ لڑے،مسلمانوں کو اپنی آزادی اور شریعت کی جنگ لڑنے سے روکا جاتا ہے۔
لیکن انگریز خود قادیانی مذہب جس کا خودکاشتہ پودا ہے،جنگ عظیم اول اور دوم میں مغرب کی گولیوں سے کروڑوں لوگ قتل کردئے گئے پورے ملک اور وطن تباہ ہوگئے،قادیان کی جہاد ختم کرنے کا خہی مطلب تھا کہ مسلمانوں کو جہاد سے روکا جائے اور انگریز کو مسلمانوں کے خلاف قتل عام کی راہیں ہموار کی جائیں
افغانستان میں بیس سال تک پورے نیٹو نے جنگ لڑی،عراق لیبیا میں لیبیا اور پھر غزہ میں ستر ہزار سے زیادہ مسلمان، بچوں، بچیوں، خواتین، بوڑھوں کو شہید کیا۔
یہ کیسی انسانیت ہے؟ کیا مسلمان کا خون اتنا سستا ہے؟
اگر فلسطینیوں کا قتلِ عام ہوتا ہے تو امریکہ اسرائیل کا ساتھ دیتا ہے،اسرائیل کو اسلحہ دے کر ایک ناجائز حکومت کو طاقتور بناتا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا،پاکستان نے کوشش کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مصالحت ہو،آج پھر یمن سے کچھ قوتیں اٹھ رہی ہیں اور حرمین پر حملہ کرنے کی جرأت کر رہی ہیں۔
میں علی الاعلان سعودی عرب کی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ پاکستان کا بچہ بچہ حرمین کی حفاظت کے لیے شانہ بشانہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی جان کی قربانی دینے کے لیے میدانِ جہاد میں اترنے کو تیار ہے۔






