
Ex Incharge @PPPDigital_ Punjab. Believe in democracy, No compromise on human rights. #StrictlyBhuttoist
Berlin, Germany
Joined May 2020
- Tweets104K
- Following942
- Followers16.8K
- Likes139K
Pinned Tweet
جنہیں امریکہ لایا تھا وہ ایران کے دورے کر رہے ہیں اور جو آزاد خارجہ پالیسی والا تھا وہ خیبر پختونخواہ میں چھُپ کر بیٹھا ہے۔۔
پنجاب حکومت نے کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر 811044 ایکڑ اراضی عسکری و اصطبلی ہرکاروں کو لیز کی جبکہ گرین پاکستان انیشی ایٹیو کے نام پر مزید 188627 ایکڑ اراضی لیز کی گٸی۔
اس میں سے 42724 ایکڑ بھکر میں جبکہ 1818 ایکڑ خوشاب اور 725 ایکڑ ساہیوال کی ارضی کا قبضہ بھی دے دیا گیا ہے۔۔ #نوٹ
بدتمیز retweeted
1977 میں الیکشن ہونے والا تھا۔ قومی اتحاد نے پیر پگارا کو بھٹو کے مقابلے میں الیکشن لڑوا نے کا فیصلہ کیا۔ بھٹو نے کہا کہ میں سیاست دان ہوں اور سیاست دان الیکشن جیتتے اور ہارتے رہتے ہیں۔ آپ پیر ہو آپ ہار گئے تو پگڑی اچھل جائے گی۔
میڈیا نے طوفان اٹھا دیا کہ پگڑیاں اچھالنے کی دھمکی دی ہے۔
پچاس سال کے بعد بلاول کے خون بہے گا کو اچھالا جا رہا ہے۔ سندھ میں سوائے تقسیم کے وقت کراچی کے مذہبی فساد کے بعد میں جتنے بھی فساد ہوئے وہ لسانی بنیاد پر ہوئے۔
صرف سندھی کو صوبے کی زبان بنانے پر ہونے والے فسادات میں سینکڑوں لوگ جان سے گئے۔ رئیس امروہوی جیسے شاعر نے "اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے" جیسی اشتعال انگیز نظم لکھی۔
جب ایک چیز سامنے نظر آرہی ہے تو عقل مندی کا تقاضا ہے کہ فساد سے بچا جائے۔ اور یہ صوبوں والی بات چھوڑ دیں۔
بدتمیز retweeted
ہم کو معلوم ہے کہ انجام بغاوت کیا ہو گا
پھر بھی خاموش رہیں، اتنے تو مجبور نہیں
#PoetryClubPPP
@PoetryClubPPP
بدتمیز retweeted
اساطیر (Myth)
نسل انسانی نے ہر دور میں ایسے کردار تخلیق کیے جنہیں اس نے دیوی دیوتا کا درجہ دیا، اپنے مسائل ان کے سامنے رکھے اور ان کا حل مانگا۔ ابتدا میں انسان خود کو فطرت ہی کا حصہ سمجھتا تھا۔ درخت، پرندے اور چرند سب اس کی ذات کا حصہ تھے اور اسے "میں" اور "دوسرے" کا فرق معلوم نہ تھا۔ ارتقا کا پہلا مرحلہ وہ تھا جب اس نے خود کو جنگل سے الگ ایک مخلوق سمجھنا شروع کیا۔ دوسرا مرحلہ بہت دلچسپ تھا: اس نے چاند، سورج، پہاڑ، دریا، سمندر، ہوا، طوفان اور زلزلے کے پیچھے پراسرار قوتوں کا تصور کیا۔ زلزلہ آتا، بجلی گرتی یا پہاڑ لاوا اگلتا تو وہ سمجھتا کہ یہ سب جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے، ان چیزوں میں روح ہے اور وہ اس کی بداعمالیوں کی سزا دینا چاہتی ہیں۔ جس چیز سے بھی اسے خوف آیا، وہ اس کی پوجا کرنے لگا۔ چاند، آگ، سورج، ستارے، دریا، سمندر اور سانپ سب پوجے گئے اور انہی کے گرد اساطیری کہانیاں بنیں جنہوں نے ادب اور لٹریچر پر گہرا اثر ڈالا۔
اساطیر نے ان سوالوں کے جواب دیے کہ کائنات سے پہلے کیا تھا اور مافوق الفطرت قوتوں کا انسان سے کیا تعلق ہے۔ روم اور یونان میں سینکڑوں کردار دیوتا مانے گئے اور صدیوں ان کی پرستش ہوتی رہی۔ ایریس (Ares) جنگ کا دیوتا تھا جس کی پوجا جنگ سے پہلے کی جاتی تھی، افروڈائٹی (Aphrodite) حسن اور محبت کی دیوی تھی، اور زیوس (Zeus) دیوتاؤں کا سردار اور باپ مانا جاتا تھا جس کے قبضے میں زمین، آسمان اور فطرت تھے اور جو جسے چاہتا سزا دیتا۔ انسان نے پہلے سوچا کہ ان قوتوں کو قابو کیسے کیا جائے۔ جب تھک ہار گیا اور سمجھ گیا کہ یہ اس کے بس کی بات نہیں تو اس نے انہیں خوش کرنے کی راہ اپنائی۔ یوں نذر نیاز اور قربانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ دیوتاؤں کے سامنے رویا گڑگڑایا جاتا، معافیاں مانگی جاتیں اور جانوروں کی قربانی دی جاتی۔ بعض معاشروں میں انسانوں کی بھی بَلی چڑھائی گئی۔ ہندوستان میں کالی دیوی کی خوشنودی کے لیے، بنگال اور اڑیسہ کے کھونڈ قبائل میں قحط اور خشک سالی سے بچاؤ کے لیے، اور میکسیکو کے ازٹیک (Aztec) قبائل میں ہر موسم کے دیوتا کو راضی کرنے کے لیے۔
جب بات صرف شر سے آگے بڑھ کر خیر تک پہنچی تو انسان پر کھلا کہ یہ دنیا متضاد جوڑوں (Binary Opposites) کی دنیا ہے، جہاں مرد و عورت، دن و رات، سورج و چاند اور زندگی و موت ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ اس سے یہ خیال پیدا ہوا کہ اگر شر کی قوتیں ہیں تو خیر کی قوتیں بھی ہونی چاہئیں۔ خیر و شر کی اسی بحث سے تقدیر کا تصور ابھرا کہ سب کچھ پہلے سے لکھا ہوا ہے اور تقدیر ایک بچھا ہوا جال ہے جس کے دائرے میں ہر چیز رونما ہو رہی ہے۔ چونکہ دیوتاؤں اور تقدیر سے فرار ممکن نہ تھا، اس لیے انسان نے صبر اور فراست سے دنیا کو قابلِ برداشت بنانے کی راہ نکالی۔
اسی سوچ نے ایک روحانی نظام کو جنم دیا جسے ماہرینِ بشریات ارواح المذاہب (Animism) کہتے ہیں۔ اس کے مطابق چشموں، پانی، دریاؤں، سورج اور چاند سب میں روح ہے۔ قدیم انسان جب عظمت و جلال سے بھرپور مظاہرِ فطرت کا سامنا کرتا تو اسے کسی ان دیکھی طاقت کی موجودگی کا احساس ہوتا، جسے بحرالکاہل کے قدیم معاشروں نے مانا (Mana)، اوستا نے مائنیو (Mainyu) اور سنسکرت نے مانیا کا نام دیا۔ پھر رفتہ رفتہ خوداعتمادی بڑھی تو انسان یہ سوچنے لگا کہ جادو ٹونے، تپسیا، تیاگ اور ارتکاز کے ذریعے اس روحانی طاقت کو قابو میں لا کر اپنی مرضی کے کام لیے جا سکتے ہیں۔ یوں سحر اور جادو (Witchcraft) کی ابتدا ہوئی۔
پھر انسان قبائلی ڈھانچے سے نکلا، شہر بسائے، فصلیں اگائیں اور منڈیاں بنائیں۔ بعل، ایل، مردوک، ایلوہیم اور زیوس جیسے دیوتاؤں کے نام پر مندر اور عبادت گاہیں تعمیر ہوئیں اور مختلف مذاہب سامنے آئے۔ زرتشت، اسلام اور حضرت عاموس و ہوسیع علیہما السلام نے خدائے واحد کا تصور پیش کیا، جبکہ ایران میں زرتشت کے ہاں روشنی اور تاریکی کو خیر و شر کی علامت بنایا گیا۔ چین میں لاؤزی اور کنفیوشس نے لوگوں کو آسمانی حکمت اور اخلاقی نظم کی طرف بلایا۔ ہندوستان میں نرگ، سورگ، تیاگ اور قربانی کے تصورات سامنے آئے، بدھ مت نے ہشت گانہ راستہ پیش کیا اور مہاویر نے جین مت کی بنیاد رکھی۔ یونان میں افلاطون اور ارسطو نے اساطیر کے مقابلے میں عقل کو ترجیح دی، اور اس روش کی قیمت فلسفیوں کو چکانی پڑی، جیسے سقراط کو زہر کا پیالہ پینا پڑا۔
(منقول)
صوبوں کی موجودہ تقسیم دریاٸے سندھ پہ روک دی جانے والی نہروں سے نکلی ہے۔ پیپلزپارٹی کی جنوبی پنجاب کی تقسیم کا نعرہ اسکا پہلا محرک تھا۔
#بھونک_سکو_تو_بھونک_لو
پنجاب کے 34 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں سے 24 میں MRI مشینیں نہیں ہیں۔۔
#ہاں_لیا_ہے_جہاز_پھر
2
117
اے قومِ دانا، اے قومِ بینا
اس درجہ گرمی اس درجہ سردی
تیرا مقدر ۔۔۔ میرا مقدر
یا غنڈہ گردی یا فوج گردی
(خالد علیگ)
#الباکستان
بدتمیز retweeted
اگر پانی سے گاڑی چل سکتی ہے تو ٹویٹ کا پانچ، دس ، پندرہ لاکھ کیا پانچ کروڑ بھی مل سکتا ہے۔
صحافت کے آغا وقار کی باتوں کو سیرئیس لینے والوں کو اپنا چیک اپ کروانا چاہئے۔
بدتمیز retweeted
اب پنجاب کی عوام کوگردوں اورجگر جیسے مرض کےلیے دریاپار سندھ نہیں جاناپڑےگا،
چیرمین بلاول بھٹو زرداری کیجانب سےپنجاب کی عوام کے لیےبڑا تحفہ،
سالم میںSIUT ہسپتال کی تعمیرکےفیصلےپر عملدرآمد شروع،
ہسپتال سےعوام کو گردوں،جگر ٹرانسپلانٹ اور دوسرےامراض کےمفت علاج کی سہولت مُیسر ہوگی۔
بدتمیز retweeted
ہماری زندگی کا سیاہ ترین دن 18 اکتوبر 2007 جسے ہم کبھی نہیں بھول سکتے جب ہماری شہید رانی محترمہ بےنظیر بھٹو صاحبہ پہ کراچی میں حملہ کیا گیا. ہر طرف خون میں لت پت لاشیں اور زخمی. میرے سمیت ان سب غازیوں اور شہیدوں کو سلام جو اس کارواں کا حصہ تھے. ہمارے لیے 17 اکتوبر کی رات چاند رات تھی ہم خوشیاں منا رہے تھے بھنگڑے ڈال رہے تھے.250 سے زائد جانثاران بےنظیر کی شہادت اور سینکڑوں زخمیوں کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں. پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے کارکن آج بھی اس نظریے پر قائم ہیں جہاں بھی ظلم کے خلاف جنگ ہوگی وہاں کربلا کا میدان ہوگا #18october2007 #LongLiveBhuttoism
#SalaamShuhadaEKarsaz @BBhuttoZardari @AseefaBZ @BakhtawarBZ
















