بلوچستان کے علماء، مہتممینِ مدارس اور مذہبی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اعلان.
مدارس کے طُلبہ کو کسی سیاسی رہنما اور سیاسی کی جماعت کا چارا بننے نہیں دینگے...
بلوچستان کے علماء نے فضل الرحمان کی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں سو سے زائد علماء کرام اور مہتممینِ مدارس نہیں اعلان کیا یے کہ دینی مدارس کی خودمختاری، غیر سیاسی حیثیت اور اجتماعی تشخص کے حوالے سے ہمارا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے، دینی مدارس کے قیام کا بنیادی مقصد قرآن و سنت کی تعلیم، دین اسلام کی ترویج اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہے۔ناکہ سیاسی بیانیوں کی ترویج اور جلسوں میں افرادی قوت فراہم کرنا.
علماء کرام کا کہنا تھا کہ مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ علمی، دینی اور روحانی اثاثہ ہیں، انہیں کسی فرد یا جماعت کی ملکیت نہیں سمجھا جا سکتا، طلبا کو سیاسی مقاصد، جماعتی مفادات اور ذاتی ایجنڈوں کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔
پریس کانفرنس میں علما نے مدارس کے معاملات میں کسی ایک جماعت کی اجارہ داری ختم کرنے اوراجتماعی مشاورت کو فروغ دینے کا بھی مطالبہ بھی کیا۔
Khaldun Hasni retweeted
مصنوعی ذہانت بہت ہوگی لیکن سب کچھ نہیں
مصنوعی ذہانت سے بنائے گئے آگ بجھانے کے نظام نے ریستوران میں تصویر میں بار بی کیو کے شعلے دیکھ کر پانی پھینکنا شروع کر دیا.
بلوچوں کے ابتدائی وطن اور اصل کے بارے میں تین بڑے نظریات پائے جاتے ہیں۔ پہلا نظریہ خود بلوچوں کی قدیم لوک داستانوں اور روایات پر مبنی ہے، جس کے مطابق ان کا تعلق عرب نسل (قریش یا حضرت امیر حمزہؓ کی اولاد) سے ہے اور ان کا ابتدائی مسکن شام کا شہر حلب تھا۔ واقعہ کربلا کے بعد (ساتویں صدی عیسوی میں) انہوں نے یزید کی مخالفت کی وجہ سے حلب سے ہجرت کی اور ایران کے راستے سیستان و کرمان سے ہوتے ہوئے مکران اور بلوچستان میں داخل ہوئے۔ اگر مان لیا جائے کہ یہ حضرت امیر حمزہ کی اولاد ھیں تو پھر یہ قریشی ھوئے دوسرا نظریہ جدید مورخین اور ماہرینِ لسانیات کا ہے، جو لسانی و تاریخی شواہد کی بنیاد پر بلوچوں کو ایک ایرانی النسل (آریائی) قوم قرار دیتے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق ان کا قدیم وطن بحیرہ کیسپین (Caspian Sea) کے جنوبی اور جنوب مشرقی ساحل (موجودہ شمالی ایران، آذربائیجان اور کردستان کے نواحی علاقے) تھا، جہاں سے وہ پہلے ایران کے صوبہ کرمان اور سیستان آئے اور پھر مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے موجودہ بلوچستان میں آباد ہوئے۔ تیسرا نظریہ بعض محققین کا ہے جن کے نزدیک بلوچ قدیم زمانے سے ہی اس خطے (جسے یونانی مورخین "گدروشیا" کہتے تھے) کے آس پاس آباد تھے اور باہر سے آنے والے قبیلوں کے ساتھ مل کر ایک قوم کی شکل اختیار کر گئے۔
نسلی اور قبائلی اعتبار سے دیکھا جائے تو بلوچ بنیادی طور پر ایک ہی خاندان یا ایک ہی باپ کی اولاد نہیں رہے، بلکہ یہ مختلف قبائل کا ایک وفاق (Confederacy) ہیں۔ روایتی طور پر بلوچوں کے چار بڑے بنیادی دھڑے (رند، لاشار، مگسی، کورائی) اور جتوئی ایک ہی جدِ امجد (میر جلال خان) کی اولاد مانے جاتے ہیں، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس خطے میں آباد ہونے والے دیگر مقامی، دراوڑی، ایرانی، عرب اور ترک قبائل بھی اس معاشرے میں ضم ہو گئے۔ تاریخی طور پر لفظ "بلوچ" کا اطلاق ان خانہ بدوش اور جنگجو قبائل پر بھی ہوتا تھا جو بلوچی زبان بولتے تھے اور ایک مخصوص قبائلی ضابطہ حیات (بلوچ روایت) پر عمل پیرا تھے۔ چونکہ ان قبائل نے جس خطے میں مستقل سکونت اختیار کی وہاں ان کی اکثریت اور غلبہ قائم ہو گیا، اس لیے اس علاقے کا نام ان کی نسبت سے "بلوچستان" پڑ گیا۔ دوسری طرف براہوی بولنے والے قبائل (جیسے مینگل، بزنجو، رئیسانی وغیرہ) نسلی یا لسانی طور پر مختلف پس منظر (دراوڑی) رکھنے کے باوجود صدیوں کے تاریخی، سیاسی اور ثقافتی اتحاد کی وجہ سے بلوچ قوم کا ہی اٹوٹ حصہ سمجھے جاتے ہیں۔
بلوچوں کی نقل مکانی اور بلوچستان میں آبادکاری کسی ایک وقت کا واقعہ نہیں بلکہ یہ مختلف ادوار میں مکمل ہوئی۔ پہلے مرحلے میں (ساتویں سے دسویں صدی عیسوی کے دوران) عربوں کی ایران فتح اور سلجوق ترکوں کے حملوں کے دباؤ کے تحت بلوچ قبائل شمالی ایران سے جنوب مشرق کی طرف نکلے اور کرمان و سیستان میں آباد ہوئے۔ دوسرے مرحلے میں (گیارہویں سے بارہویں صدی عیسوی میں) سلجوقی حکمرانوں اور غزنویوں کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں میر جلال خان کی قیادت میں بلوچ قبائل نے سیستان اور کرمان سے بڑی تعداد میں ہجرت کی اور مکران میں آ کر آباد ہوئے۔ یہی وہ دور ہے جہاں سے بلوچ تاریخ باقاعدہ منظم ہوتی ہے۔ تیسرے مرحلے میں (پندرہویں اور سولہویں صدی عیسوی میں) مکران اور قلات میں آبادی بڑھنے، قحط سالی اور اندرونی قبائلی جنگوں (مثلاً رند و لاشار کی تیس سالہ جنگ) کے باعث بلوچ قبائل مزید مشرق کی طرف بڑھے۔ میر چاکر خان رند اور میر گہرام لاشاری کے دور میں یہ قبائل کچھی، سبی، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان اور سندھ کے میدانی علاقوں تک پھیل گئے۔
سندھ میں بلوچ قبائل کی آمد اور مستقل آبادکاری بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس کے نتیجے میں آج سندھ کی مجموعی آبادی کا تقریباً 25 سے 30 فیصد حصہ نسلی طور پر بلوچ قبائل پر مشتمل ہے۔ سندھ میں بلوچوں کی ابتدائی آمد بارہویں صدی کے آخر اور تیرہویں صدی عیسوی میں شروع ہو چکی تھی، جب چھوٹی ٹولیاں اور خانہ بدوش گروہ مکران اور سیستان سے مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے سندھ کے مغربی سرحدی علاقوں (کوہِ کیرتھر کے دامن) میں اترے۔ تاہم سندھ میں ان کی سب سے بڑی اور منظم نقل مکانی پندرہویں صدی کے آخر اور سولہویں صدی عیسوی میں ہوئی۔ اس کی دو بڑی وجوہات تھیں؛ ایک تو قلات اور سبی میں میر چاکر رند اور میر گہرام لاشاری کے درمیان ہونے والی تیس سالہ خانہ جنگی تھی، جس کے نتیجے میں لاشاری قبائل اور دیگر کئی دھڑے ہجرت کر کے سندھ کے میدانی علاقوں (خاص طور پر گجرات، ٹھٹھہ، لاڑکانہ اور شکارپور) میں آ کر آباد ہو گئے۔ دوسری وجہ سندھ کے مقامی سما اور ارغون حکمرانوں کی دعوت تھی، جنہوں نے اپنی فوجی طاقت بڑھانے کے لیے بلوچ جنگجو قبائل کو سندھ میں جاگیریں دے کر آباد کیا۔ اس کے بعد اٹھارہویں صدی عیسوی میں جب سندھ میں کلہوڑا خاندان برسرِ اقتدار آیا تو انہوں نے بھی بلوچ قبائل (خاص طور پر تالپوروں) کو بڑی تعداد میں بلوچستان سے بلا کر اپنی فوج میں شامل کیا اور جاگیریں عطا کیں۔ بعد ازاں 1783ء میں تالپور بلوچوں نے کلہوڑوں کو شکست دے کر سندھ کی حکومت سنبھال لی اور 1843ء میں انگریزوں کی آمد تک سندھ کے حکمران رہے، جس کے باعث بلوچ قبائل پورے سندھ میں پھیل گئے۔
آج بالائی سندھ (جیکب آباد، کشمور، شکارپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ) سے لے کر وسطی و زیریں سندھ (نوابشاہ، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپورخاص، حیدرآباد، دادو، جامشورو، بدین، ٹھٹھہ اور کراچی) تک درجنوں بڑے بلوچ قبائل آباد ہیں۔ ان میں نمایاں ترین قبائل تالپور، مری، بگٹی، مگسی، چانڈیو، کھوسہ، جتوئی، مزاری، ڈومکی، جکھرانی، لغاری، رند، لاشاری، نظامانی، برفت (بلفات)، گبول، کلمتی، بزدار، قیصرانی، جمالی، شر، بوزدار، کورائی، دستی، نوتکانی اور پتافی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ قلات اور خضدار سے ہجرت کر کے آنے والے براہوی قبائل مثلاً مینگل، بزنجو اور زہری بھی سندھ کے شہری و دیہی علاقوں میں بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ سندھ کے ان بلوچ قبائل کی اکثریت نے مقامی سندھی زبان اور ثقافت کو اپنا لیا ہے (جنہیں مقامی طور پر "سندھی بلوچ" بھی کہا جاتا ہے)، جبکہ بالائی سندھ اور کراچی کے بیشتر بلوچ آج بھی بلوچی یا سرائیکی زبان بولتے ہیں۔
مختصر یہ کہ بلوچ ایک ایسی قوم ہے جس کی بنیاد ایران و مکران کی طرف سے آنے والے بلوچی بولنے والے قبائل نے رکھی، اور بعد ازاں صدیوں کے سفر میں مختلف نسلی و لسانی گروہوں کے باہمی انضمام، مشترکہ قبائلی روایات اور مقامی ثقافتوں کے ساتھ ہم آہنگی نے اسے برصغیر کی ایک مضبوط اور وسیع قومی شناخت عطا کی۔
2
66
Khaldun Hasni retweeted
عورت کو طاقتور دکھانے کے لیے اسے بندوق پکڑانے کی ضرورت نہیں ہوتی، اس کی اصل طاقت اس کی تعلیم، قابلیت، اپنے فیصلے خود کرنے کی ہمت اور اپنے نام سے پہچان بنانے میں ہے۔
بطور ڈپٹی کمشنر اپنی ذمہ داریاں نبھانے والی یہ پانچ خواتین نہ صرف عوامی خدمت میں مصروف ہیں بلکہ اپنی محنت اور صلاحیتوں سے یہ ثابت کر رہی ہیں کہ بلوچستان کی بیٹیاں ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
نعمت اللہ خان کا دور مثالی تھا، جماعت اسلامی اور جمعیت سے ماضی کی زیادتیوں پر معذرت خواہ ہوں، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ماضی میں جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کھلے دل سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ نظریاتی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل کرنا غلط تھا۔ سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا دورِ نظامت مثالی تھا۔
وہ روزنامہ جسارت کے دفتر کے دورے کے موقع پر جسارت ڈیجیٹل کے خصوصی پوڈکاسٹ میں میزبان عمار سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہوئی، وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ آج ماضی کو شعور کی نگاہ سے دیکھتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ کراچی میں جو کچھ ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نظریاتی اختلافات تو ایک ہی باپ کے چار بیٹوں میں بھی ہوتے ہیں، لیکن اختلاف کی بنیاد پر ایک بھائی دوسرے کو نشانہ نہیں بناتا۔ نظریاتی اختلاف کو دشمنی میں تبدیل کرنا درست نہیں تھا۔
Khaldun Hasni retweeted
بلوچستان کے سرداروں کا اصل ظالم چہرہ بے نقاب ہورہا ہے
انسانیت سوز پیشرفت ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے قبر کشائی کے دوران ایک لاش برآمد ہوچکی ہے۔
کل جو دو لاشیں برآمد ہوئی تھیں وہ کھیتران کے آبائی علاقے سے ہوئی تھیں،ذرائع کے مطابق آج والی لاش کے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
Khaldun Hasni retweeted
گوادر کے ایک مریض کی زبانی، صحت کے شعبے میں بدلتی ہوئی حقیقت کی کہانی!GDA پاک-چائنا فرینڈشپ ہسپتال میں کامیاب آپریشن، صاف ستھرا ماحول، بروقت ادویات اور بہترین طبی دیکھ بھال مریض خود ہسپتال کی سہولتوں اور علاج کے معیار سے مطمئن ہے یہ صرف ایک مریض کی کہانی نہیں، بلکہ اس بات کی عکاسی ہے کہ جدید طبی سہولتیں اب گوادر کے عوام کو اپنے شہر میں میسر آ رہی ہیں یہ یورپ نہیں، ہمارا گوادر ہےجہاں ترقی اب عوام کی زندگیوں میں نظر آ رہی ہے!
بلوچستان کو لوٹنے میں کسی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی
اس دسترخوان کو غور سے دیکھ لو
کرپشن کے خاطر دسترخوان کو ھر چیز سے سجایا لازمی کوئی بہت ضروری کام پسا ھوگا ان کرپٹ منسٹروں سے وار نہ انکے ان کے آس پاس رشتدار لازمی دو وقت کی روٹی کےلئے پریشان ھوگئے ماشااللہ ھمارے منسٹر بیٹھ بھی نہیں سکتے
Khaldun Hasni retweeted
اگر پاکستان کی سیاسی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو اسے آپ سات مختلف ادوار میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ پہلا دور قیامِ پاکستان کے فوراً بعد کا، دوسرا ایوب خان کا، تیسرا ذوالفقار علی بھٹو کا، چوتھا ضیاء الحق کا، پانچواں دو جماعتوں کی رسہ کشی کا، چھٹا پرویز مشرف کا، اور اس کے بعد سے ہم ساتویں دور میں جی رہے ہیں۔
ان گزشتہ تمام چھ ادوار میں کچھ شخصیات عروج پر رہیں تو کچھ زوال کا شکار ہوئیں، اور یہ کوئی راکٹ سائنس بھی نہیں ہے۔ آپ باآسانی جان سکتے ہیں کہ ان ادوار میں کون فائدے میں رہا اور کس کے حصے میں نقصان آیا۔
اور اگر ہم اپنے، یعنی اس ساتویں دور کی بات کریں تو اس دور اور نظام میں سب سے زیادہ فائدے میں پیپلز پارٹی رہی ہے۔ بے نظیر کی شہادت کے بعد اقتدار ملا اور کرپشن کے حوالے سے بدنام ترین دور، ن لیگ اور تحریکِ انصاف کی باہمی لڑائی کے پردے میں چھپ گیا۔
اس کے بعد کبھی تحریکِ انصاف کے ساتھ مل کر ن لیگ کی سینیٹ میں ٹانگیں کھینچیں تو کبھی ن لیگ کے ساتھ مل کر تحریکِ انصاف کی۔ اس پورے عرصے میں سندھ، بالخصوص کراچی نامی سونے کی چڑیا میں بلاشرکتِ غیرے اپنا ’’سسٹم‘‘ قائم کرکے خوب استفادہ حاصل کیا۔ نیب نامی رکاوٹ بھی ختم کی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شکل میں اپنے ووٹرز کو ریاستی خزانے سے بھتہ بھی دلواتے رہے۔
اب اگر کوئی پوچھے کہ غریب عوام کے نام پر اپنے کارکنوں کو جتنے اربوں یا کھربوں روپے دلواتے رہے ہیں، ان کا کوئی فائدہ بھی ہوا ہے؟
تو جواب میں قوم پرستی کی آڑ لے کر آپ کو سندھ دشمن ڈیکلیئر کر دیا جائے گا۔ غرض یہ کہ ان کی کارکردگی پر اٹھایا جانے والا ہر سوال سندھ سے غداری بنا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب آج بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا۔ حالانکہ یہی پیپلز پارٹی تھی جسے پنجاب میں اپنی سیاسی موت نظر آنے لگی تو جنوبی پنجاب صوبے کا شوشہ چھوڑ دیا تھا، لیکن اب وہی شوشہ خود ان کے گلے پڑ گیا ہے تو خون، موت اور آگ کی باتیں کرنے لگے ہیں۔
ویسے بلاول بھٹو صاحب کی اس بات سے میں بالکل متفق ہوں کہ اگر کراچی الگ انتظامی یونٹ بنا تو یہاں واقعی خون بہے گا، لیکن وہ خون کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے لے کر اینٹی کرپشن، تعلیمی بورڈز سے لے کر بلدیاتی اداروں اور کراچی کی زمینوں پر سیلاب متاثرین کو بٹھا کر قبضے کرنے والی مافیا کا ہوگا۔ وہ مافیا جسے حرام مال کی اتنی لت لگ چکی ہے کہ اب اس سے جدائی انہیں موت کے مترادف دکھائی دیتی ہے۔
لہذا
ہمیشہ اپنی اس ’’سلطنت‘‘ کو بچانے کے لیے یہ بلیک میلنگ، دھمکیوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کی آپسی چپقلش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو کامیابی محفوظ بنا لیتے تھے ۔ اور آج پھر سے وہی دھمکیوں ، سندھ دشمنی کے نعرے کے ساتھ پرانی کاروائی عمل میں لا رہے ہیں۔
امید ہے کہ اس بار ان کی بلیک میلنگ میں قبول نہیں ہوگی اور مزید انتظامی یونٹس کے قیام کے بعد ساتویں دور کی سب سے بڑی بینیفشری جماعت کی بلیک میلنگ سے جان چھوٹے گی اور کراچی اپنے اس عروج و معراج کو پہنچے گا جہاں اسے آج سے ڈیڑھ دو عشرے پہلے پہنچ جانا چاہیے تھا۔
ملاکنڈ یونیورسٹی میں ایک پختون قوم پرست تنظیم کی جانب سے نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی صورتِ حال یہ تھی کہ وہاں چرس، آئس اور سگریٹ کے دھوئیں کی اس قدر بہتات تھی کہ غزل گانے والے فنکار نے بھی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اتنے زیادہ دھوئیں میں وہ غزل نہیں گا سکتا۔
یہ ہے وہ کلچر جس کے نام پر پختون نوجوانوں کو جمع کیا جا رہا ہے؟ یہ لوگ وسائل ضائع کرنے کا اعتراض کرتے ہیں، انہیں یونیورسٹیوں میں نوجوان نسل کے ساتھ ہونے والے اس سلوک پر بھی جواب دینا چاہیے۔
پختونوں کا اصل سرمایہ ان کے نوجوان ہیں۔ ان کی تعلیم، صلاحیتیں، کردار اور مستقبل پختون قوم کے حقیقی وسائل ہیں۔ اگر یہی نوجوان منشیات اور بے ہنگم سرگرمیوں کی نذر ہو رہے ہیں تو یہ کسی ثقافت کی خدمت نہیں بلکہ نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے ایک سنگین لمحۂ فکریہ ہے
Khaldun Hasni retweeted
شیخ مجیب الرحمان 1961 سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے پے رول پر تھا۔ بھارتی مصنف اقبال چند ملہوترا خود اعتراف کررہے ہیں۔ ساتھ وہ اس بات سے بھی پردہ اٹھاتے ہیں کہ مشرقی پاکستان کے الیکشن میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت اور شیخ مجیب کی الیکشن میں کامیابی کے پیچھے بھی بھارت کا ہاتھ تھا۔
دور حاضر کے شیخ مجیب ثانی بانی پی ٹی آئی کا معاملہ بھی بہت حد تک مماثلت رکھتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پیچھے بھی متعدد بیرونی ہاتھ تھے لیکن پاکستان کے اداروں نے ہر ہاتھ کو مروڑ ڈالا اور 9 مئی جیسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا اور پاکستان کے دشمنوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
Khaldun Hasni retweeted
Within days of a Baloch girl joining an FAH terrorist outfit, her own family stepped forward and completely disowned her saying she is dead to them and they want nothing to do with her dirty path.
Think about how hard it is to disown your own child yet out of pure love for Pakistan and total disgust for FAH’s bloodshed, her family chose their country over their own blood, ending their message with "Long live Pakistan forever."
THE HATRED FOR FAH TERRORISTS IN BALOCHISTAN IS REAL
اس دیوالی پر کرینہ کپور کے گلے میں زمرد کا جو پتھر تھا، اس نے صرف ایک تنازع کھڑا نہیں کیا، بلکہ ایک بھولی ہوئی ریاست کی پوری تاریخ کھول دی۔
بھوپال کی بنیاد اٹھارہویں صدی کے شروع میں دوست محمد خان نام کے ایک افغان سپاہی نے رکھی۔ لیکن اس ریاست کی اصل پہچان 1819ء میں ایک حادثے سے بنی۔ نواب نذر محمد خان ایک خاندانی پکنک پر تھے۔ ان کے آٹھ سالہ کزن نے کھیلتے ہوئے پستول چلا دیا اور گولی نواب کو لگ گئی۔ نواب کی بیوہ قدسیہ بیگم نے پردہ ہٹایا، دربار میں کھڑی ہوئیں اور اعلان کیا کہ ان کی پندرہ ماہ کی بیٹی سکندر ریاست کی وارث ہے۔ یہاں سے وہ دور شروع ہوا جس میں ایک سو سات سال تک چار خواتین یعتی بھوپال پر حکومت کی: قدسیہ بیگم، سکندر بیگم، شاہ جہاں بیگم اور سلطان جہاں بیگم۔ 1926ء میں سلطان جہاں بیگم نے تخت اپنے بیٹے حمید اللہ خان کو سونپ دیا۔ نواب حمید اللہ خان بھوپال کے آخری حکمران تھے۔ ان کی تین بیٹیاں تھیں: عابدہ سلطان، ساجدہ سلطان اور ربیعہ سلطان۔ بیٹا کوئی نہیں تھا۔ یہی تین بیٹیاں اس کہانی کے آخری باب کی کردار ہیں۔ لیکن آخری باب سے پہلے اس کہانی کے سب سے روشن باب کی بات کرتے ہیں۔
اس باب کا نام شاہ جہاں بیگم ہے۔ وہ 1838ء میں سکندر بیگم کے گھر پیدا ہوئیں۔ وہ صرف نو سال کی تھیں جب انہیں بھوپال کا حکمران قرار دیا گیا، اور ان کی والدہ سکندر بیگم ان کی سرپرست بن کر ریاست چلانے لگیں۔ 1860ء میں انگریزوں نے سکندر بیگم کو خود حکمران تسلیم کر لیا اور شاہ جہاں کو ایک طرف کر دیا گیا۔ 1863ء میں سکندر بیگم اپنی والدہ قدسیہ بیگم اور تقریباً ایک ہزار افراد کے قافلے کے ساتھ حج پر گئیں۔ وہ حج کرنے والی پہلی ہندوستانی حکمران تھیں۔ شاہ جہاں نے اپنی ماں اور نانی کو یہ تاریخ رقم کرتے دیکھا۔ 1868ء میں سکندر بیگم کا انتقال ہوا اور تیس سالہ شاہ جہاں دوبارہ تخت پر بیٹھیں۔ اس بار انہوں نے تینتیس سال حکومت کی۔
شاہ جہاں بیگم کا مزاج اپنی ماں سے بالکل مختلف تھا۔ سکندر بیگم گھوڑے پر بیٹھتی تھیں اور پردے کی قائل نہیں تھیں۔ شاہ جہاں نے سخت پردہ اختیار کیا اور 1875ء میں وائسرائے سے ملنے سے بھی انکار کر دیا۔ لیکن پردے نے ان کے ذوق کو محدود نہیں کیا۔ وہ شاعرہ تھیں اور تاریخ لکھتی تھیں۔ انہوں نے ریاست میں تاریخ کا ایک الگ دفتر قائم کیا تاکہ خاندان کے ریکارڈ محفوظ رہیں۔ تعمیرات کا انہیں جنون تھا۔ تاج المساجد کا خواب انہی نے دیکھا، جو آج ایشیا کی بڑی مساجد میں گنی جاتی ہے۔ ان کی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ مئی 1871ء کا وہ نکاح تھا جو انہوں نے ایک عالم سے کیا۔
اس عالم کا نام صدیق حسن تھا۔ وہ 1832ء میں پیدا ہوئے اور ان کا خاندان قنوج سے تعلق رکھتا تھا۔ بچپن میں والد کا سایہ اٹھ گیا اور گھر میں غربت تھی۔ انہوں نے دہلی میں حدیث اور تفسیر پڑھی اور 1854ء میں روزگار کی تلاش میں بھوپال پہنچے۔ یہاں انہیں ایک معمولی ملازمت ملی، لیکن علم نے انہیں آگے بڑھایا اور آخرکار وہ بیگم کے شوہر بن گئے۔
شادی کے بعد قنوج کا یہ یتیم نواب صدیق حسن خان بن گیا، اور اس نے ریاست کی دولت محلوں پر نہیں، کتابوں پر خرچ کی۔ دو سو سے زیادہ کتابیں لکھیں، جن میں تفسیر "فتح البیان" اور "ابجد العلوم" شامل ہیں۔ عرب کی نایاب کتابیں چھپوا کر برصغیر کے مدرسوں میں مفت بھجوائیں۔ مؤرخین انہیں اپنے دور کے صفِ اول کے مسلم مفکرین میں شمار کرتے ہیں۔ لیکن یہی علمی کام ان کے لیے مصیبت بن گیا۔ 1880ء کی دہائی میں وسطی ہند کے طاقتور انگریز افسر سر لیپل گریفن ان کے خلاف کھڑے ہو گئے۔ نواب صاحب پر وہابیت پھیلانے اور ریاست کا پیسہ انگریز مخالف مہم پر لگانے کا الزام لگا۔ ان سے القابات چھین لیے گئے اور انہیں دربار سے نکال دیا گیا۔ 1890ء میں وہ دنیا سے چلے گئے اور 1901ء میں شاہ جہاں بیگم بھی رخصت ہو گئیں۔ ان کی کتابیں آج بھی پڑھی جاتی ہیں۔
اب ہار کی طرف آتے ہیں۔ دیوالی پر کرینہ نے جو زیور پہنا، وہ بھوپال کی بیگم کا تیس قیراط کا زمرد ہے جس پر آیت الکرسی کندہ ہے۔ اس کے ساتھ دو سو سال پرانی ایک کلغی بھی تھی جو کبھی نواب حمید اللہ خان کی دستار کی زینت تھی۔ یہ زیورات حمید اللہ خان کی بیٹی ساجدہ سلطان کے ذریعے آئے۔ ساجدہ کی شادی پٹودی کے نواب افتخار علی خان سے ہوئی۔ ان کے بیٹے منصور علی خان پٹودی بھارت کے کرکٹ کپتان بنے، اور منصور کے بیٹے سیف علی خان ہیں۔ یوں بیگماتِ بھوپال کا زمرد پٹودی سے ہوتا ہوا ممبئی پہنچا اور دیوالی کی ایک تقریب میں ایک اداکارہ کے گلے میں نظر آیا۔ مسلمانوں نے بے ادبی پر اعتراض کیا اور ہندوؤں نے دیوالی پر قرآن کی آیت پہننے پر۔
لیکن یہ ہار ساجدہ کے پاس کیوں پہنچا، جبکہ ریاست کی اصل وارث بڑی بہن عابدہ سلطان تھیں؟ عابدہ 1913ء میں پیدا ہوئیں۔ ان کی پرورش دادی سلطان جہاں بیگم نے کی اور پندرہ سال کی عمر میں انہیں ولی عہد تسلیم کر لیا گیا۔ وہ اپنے زمانے کی انوکھی شہزادی تھیں۔ نو سال کی عمر سے رولز رائس خود چلاتی تھیں، پولو کھیلتی تھیں اور شکار میں تہتر شیر مار چکی تھیں۔ جو "دوسری خاتون جو جہاز اڑاتی تھیں" کہی جاتی ہیں، وہ دراصل یہی عابدہ سلطان تھیں۔ انہوں نے 1942ء میں ہوا بازی کا لائسنس حاصل کیا۔ 1949ء میں بھوپال بھارت میں شامل ہوا اور فسادات ہوئے تو عابدہ دل برداشتہ ہو گئیں۔ وہ تخت، محل اور جائیداد چھوڑ کر اپنے کم سن بیٹے کے ساتھ کراچی آ گئیں۔ 1960ء میں والد کا انتقال ہوا تو بھارتی حکومت نے ساجدہ کو وارث تسلیم کیا۔ عابدہ نے عدالت میں اسے چیلنج کیا، لیکن فیصلہ ان کے حق میں نہ آیا۔ وہ عمر بھر کراچی کے علاقے ملیر میں رہیں، جمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے لکھتی رہیں، اور 11 مئی 2002ء کو کراچی ہی میں انتقال کر گئیں۔ ان کے بیٹے شہریار خان پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اور پھر کرکٹ بورڈ کے سربراہ بنے۔
اب کہانی کا آخری حصہ۔ 1932ء میں بھوپال میں ایک بچہ پیدا ہوا جس کا نام خرم مراد تھا۔ اس نے 1947ء میں بھوپال کے حمیدیہ کالج میں داخلہ لیا، جو نواب حمید اللہ خان کے نام سے منسوب تھا۔ 1948ء میں یہ خاندان ہجرت کر کے کراچی آ گیا۔ خرم مراد انجینئر بنے، لیکن ان کی پہچان ایک اسلامی اسکالر اور مصنف کی بنی۔
اس کہانی کا سب سے حیران کن موڑ 8 جون 1958ء کو آیا۔ اس دن خرم مراد کا نکاح ہوا، اور یہ نکاح بھوپال میں ہوا۔ دلہن کوئی عام لڑکی نہیں تھیں، وہ نواب صدیق حسن خان کی اولاد میں سے تھیں۔ یہاں ایک باریک نکتہ سمجھنا ضروری ہے۔ صدیق حسن خان کی نسل شاہ جہاں بیگم سے نہیں چلی۔ ان کی نسل اس پہلی بیوی سے چلی جو بھوپال کے وزیر جمال الدین خان کی بیٹی تھیں۔ شاہ جہاں بیگم کی اولاد ان کے پہلے شوہر سے تھی، اور وہی خون حمید اللہ خان اور ساجدہ سلطان سے ہوتا ہوا پٹودی پہنچا۔ یوں بھوپال کے ایک ہی محل سے دو نسلیں نکلیں۔ بیگمات کی نسل کے ساتھ جواہرات گئے، اور وہ پٹودی سے ممبئی پہنچے۔ صدیق حسن خان کی نسل کے ساتھ علم گیا، اور وہ ایک بیٹی کی صورت میں خرم مراد کے گھر آیا۔ اس گھر میں ڈیڑھ سو سال پرانی وہ روایت دوبارہ زندہ ہو گئی جو کتابیں چھاپتی اور علم بانٹتی تھی۔
ان کے بیٹے ڈاکٹر حسن صہیب مراد کراچی میں پیدا ہوئے اور این ای ڈی سے انجینئرنگ کی۔ پھر انہوں نے تعلیم کو اپنا مشن بنا لیا۔ لاہور میں "آئی ایل ایم ٹرسٹ" قائم کیا، جو آگے چل کر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی یعنی یو ایم ٹی بن گیا۔ اس کے ساتھ اسکولوں اور کالجوں کا پورا سلسلہ کھڑا کیا۔ 10 ستمبر 2018ء کو خنجراب کے قریب ایک سڑک حادثے میں ان کا انتقال ہو گیا۔ آج ان کے بیٹے ابراہیم حسن مراد یو ایم ٹی کے صدر ہیں۔ یوں ڈاکٹر حسن صہیب مراد اور ان کے بیٹے ابراہیم حسن مراد ماں کی طرف سے اسی صدیق حسن خان کی نسل ہیں جنہوں نے بھوپال کا خزانہ کتابوں پر لٹا دیا تھا۔
اب پوری کہانی کو ایک نظر میں دیکھیں۔ بھوپال نے دو وراثتیں چھوڑیں۔ ایک وراثت جواہرات کی تھی۔ وہ پٹودی گئی، ممبئی پہنچی اور آج ایک تنازع ہے۔ دوسری وراثت علم کی تھی۔ وہ قنوج کے ایک یتیم کے ہاتھوں کتابوں میں ڈھلی، ہجرت کر کے کراچی آئی اور لاہور میں ایک یونیورسٹی بن گئی جہاں ہزاروں طلبہ پڑھتے ہیں۔ شاہ جہاں بیگم کا زمرد آج فیشن کی خبر ہے، اور ان کے شوہر کی کتابیں آج بھی پڑھی جاتی ہیں۔ تجوری میں رکھی چیز وقت کے ساتھ اپنا مطلب کھو دیتی ہے، اور بانٹا ہوا علم نسلوں تک زندہ رہتا ہے۔
"سابق امیر جماعت اسلامی ڈھاکہ و سابق ناہب امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر خرم مراد صاحب جنھیں مسجد نبویؐ کی توسیع کا اعزاز بھی حاصل ہوا ان کا تعلق بھوپال سے تھا اور وہ بھوپال ریاست کے شاہی خاندان سے تھے" ۔
Khaldun Hasni retweeted
جب کہا گیا معدنیات پر رائیلٹی میں سے بلوچ قوم کو بھی حصہ دیں،اُن پر بھی کچھ لگائیں تو ریاست کے خلاف کھڑے دہشتگردوں سے مل گئے،یہ ہے اصل چہرہ اخترمینگل جیسے کرداروں گا۔
رپورٹس کے مطابق 31 ارب سے زائد کے اثاثے بنالیے ہیں اور یہ سب کچھ بلوچ قوم کے معدنیات سے بلیک میلنگ سے حصہ لیا گیا،بلوچ قوم کے نام پر ٹھیکے لیے،رائیلٹی لی لیکن بلوچ عوام پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔جب انہیں کہا گیا کہ اب براہ راست بلوچ عوام کو ہی حصہ دار بنایا جائے گا تو دہشتگردوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔

















