ستھرا پنجاب ایجنسی ملتان کے زیرِ اہتمام مین روڈز پر روڈ واشنگ ایکٹیویٹی جاری ہے، جبکہ سموگ سے بچاؤ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
تجاوزات سے پاک۔۔۔ہمارا ملتان
انفراسٹرکچر اور ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے دن رات تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان کی سربراہی میں ریڑھیوں اور تجاوزات کے مرتکب عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے سامان قبضے میں لے لیا گیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد مدثر نے عدالتی ٹربیونل کو سفارشات پیش کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور فریقین کی شنوائی کی۔اجلاس میں جائیداد سے متعلق مقدمات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ ریکارڈ و دستاویزات کی روشنی میں معاملات کو جانچا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جعلی و ممنوعہ ادویات، ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی اور نشہ آور انجکشن کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔
شجاع آباد میں صفائی آپریشن کا آغاز
ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایات پر شجاع آباد میں صفائی آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی آپریشن مزید جاری رکھا جائے گا اور صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
ستھرا پنجاب ایجنسی ملتان کے ورکرز کی جانب سے گلیوں اور سڑکوں پر مینول سویپنگ ایکٹیوٹی جاری، جھاڑو کے ذریعے دستی صفائی کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔
ستھرا پنجاب ایجنسی ملتان کے ورکرز کی جانب سے گلیوں اور سڑکوں پر مینول سویپنگ ایکٹیوٹی جاری، جھاڑو کے ذریعے دستی صفائی کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔