DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan) header
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan) profile picture

Our Motto “Rise for Democracy – Reform the System – Reveal the Truth” This platform struggles for democracy, reforms & transparency. Founded by @ameerabbas84

Islamabad, Pakistan
Joined February 2021
Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"ایوب خان، یحی، ضیاالحق اور مشرف کیساتھ کیا ہوا تھا، یہاں کسی نے سدا نہیں رہنا، شہباز شریف میں اتنی سکت ہی نہیں تھی کہ وہ گورنر راج جیسا فیصلہ خود سے کرتے، آصف زرداری بیچارے تو کانپتے ہاتھوں سے دستخط کر رہے تھے، یہ سہیل آفریدی کو طعنہ دیتے ہیں کہ آپ جنازوں میں نہیں گئے تو سوال یہ ہے کہ وزیراعظم کو آج سے پہلے پشاور جانے اور جنازوں کو کندھا دینے کی توفیق کیوں نہ ہوئی، اگر گورنر راج طویل ہوتا ہے تو کیا صوبے کے عوام گونگے بہرے ہیں اور وہ ایسے ہی بیٹھے رہیں گے چپ کر کے؟ انسان لمبی پلاننگ کرتا ہے لیکن ایک پلاننگ اللہ کی بھی ہوتی ہے، اگر کٹھ پتلیاں صوبہ چلائیں گی تو عوام پوچھیں گے کہ ہماری اسمبلی کہاں ہے؟ وہ کہاں ہیں جنہیں ہم نے ووٹ دیا تھا، ایسا نہیں ہوتا کہ دہشتگردی ختم کرنے کیلئے آپ ایک صوبے کی اسمبلی کو مفلوج کر دیں، وزیراعلی کو چھپا دیں، کبھی کہیں شاہی مہمان خانے میں ہے اور کبھی کہیں سیف ہاوسز میں ہے" سینئر صحافی @asmaschaudhry @DRTPakistan
2
107
289
2,826
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"جب آپ divide & rule کرتے ہیں تو لاشیں گرتی ہیں جیسے کلکتہ میں ہوا، آج PTI کیخلاف بھی حکومت کی یہی پالیسی ہے جو ناکام ہو گی کیونکہ PTI عمران خان اور اسکے کروڑوں چاہنے والوں کا نام ہے، سہیل آفریدی کو لوگ نہیں جانتے تھے لیکن جب عمران خان نے کندھے پر ہاتھ رکھا تو پوری دنیا جاننے لگی، عمران خان کی خبر تو باہر نہیں آ رہی لیکن یہ بہت اہم ہے کہ عمران خان کو کس حد تک پتہ ہے کہ باہر کیا ہو رہا ہے، شیخ مجیب کو بھی گرفتاری میں اتنا بے خبر رکھا گیا کہ انہیں رہا ہونے کے بعد پتہ چلا کہ مشرقی پاکستان میں خانہ جنگی ہوئی اور بنگلہ دیش آزاد ہو گیا ہے، اتنے مظالم کے بعد بھی PTI کا بچ جانا غیر معمولی ہے" اپوزیشن رہنما @Real_MZubair @TTAP_OFFICIAL @DRTPakistan youtu.be/5VvI9JcP6Lw
3
148
442
6,610
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"گورنر راج اور ایمرجنسی عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ اور توہین ہے، سہیل آفریدی 80% عوام کا اصلی منتخب نمائندہ ہے جن کا مطالبہ جائز تھا کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں ہمیں اعتماد میں لیں، زیادہ تر سیاسی جماعتوں میں آمریت ہے، ان جماعتوں کے لیڈران نہیں بلکہ مالکان ہیں، آزاد کشمیر سے پختونخواہ تک ہم نے ہے مسئلے کا حل طاقت سمجھ لیا ہے جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، حکمرانوں کے کیسے احمق مشیر ہیں جنہوں نے مشورہ دیا کہ پورے ملک میں گورنر راج کے حق میں ریلیاں نکالیں، آپ KP کے عوام کو کیا پیغام دے رہے تھے کہ انکی حکومت گرا کر پنجاب کے عوام تالیاں بجا رہے ہیں؟ KP کے گورنر راج پر ریفرنڈم کروائیں تو 80% پاکستان اسکے خلاف ووٹ دیگا" ن لیگی رہنما اور سابق MNA ڈاکٹر نثار چیمہ @DRTPakistan youtu.be/jtL9bXOJRec
2
111
348
3,357
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"اس ملک میں سب سے بڑا قتل تو آزاد عدلیہ کا ہو چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ کو چاہیے تھا کہ فورا گورنر کو بلاتی اور پوچھتی کہ سہیل آفریدی کہاں ہے، اگر ایمرجنسی لگنی چاہیے تھی تو وہ بلوچستان ہے جہاں آپ سڑک پر سفر تک نہیں کر سکتے لیکن وہاں چونکہ آپکی مرضی کی حکومت ہے تو اس لئے وہاں آپ ایمرجنسی نہیں لگائیں گے، مگر KP میں چونکہ عمران خان کی حکومت ہے جو آپکو پسند نہیں ہے اس لئے آپ نے حکومت کو ختم کر دیا، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ مشاورتی کونسل بنے گی؟ جو ڈیرہ اسماعیل خان سے مزدور اغوا ہوئے ہیں اسکی ذمہ داری گورنر پر آئے گی یا گورنر راج لگانے والوں پر؟" سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن @AbidSZuberiASC @DRTPakistan youtu.be/oaaSV9QEV0s
2
340
1
884
5,442
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"ہم نے کئی مشکل مراحل دیکھے جیسے عمران خان کا ہائیکورٹ سے اغوا، جیسے پولیس دندناتے ہوئے زمان پارک میں عمران خان کے گھر گھسی، جیسے فارم 47 بنوائے گئے، جیسے مقدمات اور چادر و چار دیواری کی پامالی، ہماری پارٹی میٹنگز میں باتیں ریکارڈ کروائی جاتی ہیں اور اختلافات پیدا کروائے جاتے ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ مرکزی نقطہ صرف عمران خان ہے، جب پارٹی پر مشکل وقت آیا تو کئی بڑے بڑے نام ریت کی دیوار کی طرح دھڑام سے گر گئے" PTI رہنما اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار @advshoaib66 @DRTPakistan
1
259
2
892
8,338
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"حبس بے جا کی درخواستوں میں اور خاص طور پر اگر وزیراعلی اور سپیکر ہی لاپتہ ہو جائیں تو پھر تو عدالت کو فوری ایکشن لینا چاہیے تھا، عموما عدالتیں ایسے کیسز میں لمبی تاریخ نہیں دیتیں لیکن جو اداروں کا حال ہو چکا ہے اس سے بہت زیادہ امید رکھنا ہی غلط ہے، اگلی سماعت تک سہیل آفریدی پر کوئی کیس بنا کر پیش کر دیا جائے گا وہ بھی اگر اخلاقی طور پر انہوں نے سمجھا کہ کوئی ضرورت ہے، جنید اکبر اور سہیل آفریدی کا ایک ہی جگہ بیٹھنا بھی strategic غلطی تھی کیونکہ پارٹی کے دو سب سے اہم لوگ اگر ایک ہی جگہ سے گرفتار ہو جائیں گے تو پھر پیچھے قیادت کرنیوالا کوئی نہیں ہو گا" وکیل سپریم کورٹ @faisal_fareed @DRTPakistan youtu.be/Guo0uIRF5_Q
2
111
398
4,977
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"جس بنیاد پر انہوں نے PTI کی حکومت گرائی اس بنیاد پر تو کوئی بھی حکومت گرائی جا سکتی ہے، پورے بلوچستان میں صرف آدھے کوئٹہ پر حکومت کا کنٹرول ہے، باقی آپ کوئٹہ سے کراچی، خضدار، چمن، ژوب، لسبیلہ سمیت کہیں نہیں جا سکتے، تمام سڑکوں پر کالعدم جماعتوں کی حکمرانی ہے، کانوں کے مالکان اور کاروباری لوگ بھتہ دے رہے ہیں، سفید پوش بلوچستان چھوڑ رہے ہیں، افغان جنگ میں لڑنیوالے افغانی فوجیوں اور پولیس کو حکومت نے 12 ہزار روپے میں BLA کیخلاف لڑنے کیلئے لا کر بسایا ہے، لہذا دہشتگردی کو PTI سے جوڑنا انتہائی لغو اور بے بنیاد پروپیگندہ ہے، انکے پاس کوئی ثبوت منطق یا دلیل نہیں جس کی کڑیاں ملا کر PTI پر دہشتگردی کا الزام لگایا جا سکے" ایم این اے @sherafzalmarwat @DRTPakistan youtu.be/XuuwA1cECQA
15
66
2
276
9,213
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"پاکستان میں جنرل ڈائر کی روح ابھی بھی حکومت کر رہی ہے، جب حکومت غیر آئینی کاموں اور بندوق کا سہارا لے تو اپوزیشن نہیں حکومت کمزور ہوتی ہے، انکو عوام سے ڈر ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی پیداوار ہیں اور عوام پر بندوقیں تان کر حکومت کر رہے ہیں، حکومت نے اپوزیشن نہیں بلکہ اپنی قبر کھودی ہے، فیصل واڈا میں چونکہ شرم نہیں اس لئے وہ سب کھل کر بول دیتے ہیں، گورنر راج سے ہم ایک معرکہ ضرور ہارے ہیں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ سیاست ختم ہو گئی کیونکہ انکے خلاف جنگ تو ابھی جاری ہے، ہماری بڑی جیت یہ ہے کہ عوام انکے خلاف ہے" سربراہ @Haqooq_e_Khalq اور @TTAP_OFFICIAL کے رکن @ammaralijan @DRTPakistan youtu.be/hfLqXW94kFc
5
162
1
525
5,003
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"KP میں اسمبلی اور حکومت کو کام سے روکنا غیر جمہوری اور کراہت والا عمل ہے، جب زردای صاحب گورنر راج کی سمری پر دستخط کر رہے تھے تو ساتھ ایک صاحب (محسن نقوی) آستینیں چڑھا کر کھڑے تھے تو یوں رسید لینے اور جاری کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ حالانکہ ڈاکٹر توقیر شاہ سمری کو روٹین میں صدر کو بھجوا رہے تھے لیکن محسن نقوی نے کہا نہیں نہیں مجھے دو اور پھر وہ بغل میں دبا کر خود سمری لے کر گئے، شروع میں تو حکومت اور PTI میں دہشتگردی کا تنازعہ تھا ہی نہیں، آغاز میں تو صرف دو مطالبات تھے، ایک عمران خان کی ملاقاتوں کی بحالی اور دوسرا انکا علاج" سینیٹر @KamranM69045926 @DRTPakistan
1
286
895
10,198
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"KP اور بلوچستان میں فرق صرف تابعداری کا ہے، اگر آپ سرفراز بگٹی کی طرح سر جھکائے ہاتھ باندھے جی حضوری کرینگے تو چاہے آپکا صوبہ جلتا رہے، لاشیں گرتی رہیں اور شہروں پر قبضہ ہو جائے تو پھر بھی وہ سب قابل قبول ہے، کیوں، کیونکہ آپ ہاتھ باندھے سر جھکائے کھڑے ہیں، اب دہشتگردی بھی good اور bad میں بدل چکی ہے، بلوچستان کی دہشتگردی اس لئے قابل قبول ہے کیونکہ وہاں کی حکومت فرمانبردار اور ہاں میں ہاں ملاتی ہے جبکہ کام ٹکے کا نہیں کرتے اور کرپشن کی کہانیاں ہیں لیکن وہ سب قابل قبول ہے کیونکہ معاملہ دہشتگردی یا نالائقی کا نہیں بلکہ تابعداری کا ہے، اقتدار کی بلندی پر آکسیجن کم ہو جاتی ہے اور عقل کام کرنا چھوڑ دیتی ہے اور اسوقت یہی ہو رہا ہے" سینئر صحافی @majidsnizami @DRTPakistan youtu.be/CP9gSa7aYKc
1
334
3
924
8,680
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"جب حالات ٹھیک ہوئے تو وہی نواز شریف کبوتر لے کر آ گیا، وہیں پر ضمانت بھی ہو گئی اور ہنسی خوشی بیٹی بھی وزیراعلی بن گئی، جس دن عمران خان باہر آیا تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو جمہوریت، آئین اور عوام سب یاد آ جائے گا، بنیادی سوال یہ ہے کہ 2024 کہ الیکشن میں عمران خان کی پارٹی جیتی تھی یا نہیں اور اگر وہ جیتی تھی تو اسے حکومت ملی یا نہیں، حکومت نے ظالمانہ سٹریٹیجی یہ بنائی کہ عمران کو کسی سے ملنے نہ دو تاکہ پارٹی اندھی ہو جائے یعنی کوئی ڈائریکشن ہی نہ ملے اور ایسے میں میڈیا سے جو چاہے پروپیگنڈہ کروا لو" سینئر صحافی @tm_freethinker @DRTPakistan
16
430
3
1,455
14,673
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی افواج خود کو سعودی حکومت کے معاملات سے باکل دور رکھیں، ہماری جنگ آزادی اور خود مختاری کی ہے جس میں کسی بیرونی قوت کا کوئی لینا دینا نہیں، سعودی عرب نے یمن میں 133 اسپتال اور 1487 تعلیمی ادارے تباہ جبکہ 2018 مساجد کو شہید کیا، سوا چھ لاکھ گھر تباہ کئے، کیا پاکستانی عوام ان جرائم میں سعودیوں کے شراکت دار بننا چاہیں گے؟ اہل یمن پاکستانیوں کیلئے بھرپور محبت اور احترام رکھتے ہیں، ہم غیور پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی حکومت پر زور دیں کہ وہ اس جنگ کا حصہ نہ بنے" یمنی تحریک انصار اللہ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبدالواحد ابو راس @DRTPakistan @yemen_mofa @Yemen_PM youtu.be/PzGXtiWOWbU
217
943
24
2,914
66,466
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"ہم انکو مشرقی پاکستان کے وقت کہتے تھے کہ خدا کا واسطہ ہے آرمی ایکشن نہ کرو اور اب یہ پھر وہی اعمال کرنے لگے ہیں، ہم نے مشرقی پاکستان کو جیسے بھلایا ہے یہ ہم نے خود پر ظلم کیا ہے، ہمارے آنسو نکلتے تھے، ہم نے تاریخ کے سب سے بدنما باب کو پھاڑ کر پھینک دیا ہے، یہ دور وارداتیا بن چکا ہے، بزرگ کینسر کی مریضہ یاسمین راشد لوگوں کو کور کمانڈر کے گھر جانے سے منع کر رہی تھیں لیکن پھر بھی انہیں سزا سنا دی، صنم جاوید کو 17 بار ریاست نے گرفتار کیا ہے، میری پیپلز پارٹی کو گورنر راج اور اس ظلم میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا، سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفا اسپتال لے جانے کا حکم دیا لیکن انہوں نے برملا کہا کہ ہم نہیں مانتے، گورنر راج کا دورانیہ بڑھانے کیلئے آئینی ترمیم کرنا پڑے گی" بیرسٹر اعتزاز احسن @DRTPakistan youtu.be/HsLiEAyGcFA
9
473
4
1,298
11,470
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"سب سے بڑے معاشی دہشتگرد ہمیں دہشتگردی کا بتا رہے ہیں، کہتے تو ہیں کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن مجھے ہنسی آتی ہے ایک شخص کا نام بار بار سن کر جس کا نام ہے محسن نقوی، آخر وہ کس پارٹی سے ہیں، جیسے یہ آئین کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ایسے تو بنانا ریپبلک یا روانڈا جیسے ملکوں میں بھی نہیں ہوتا ہو گا، میں اس گوبر نظام کو حلوہ نہیں بول سکتی، جو دوسروں کو immature کہہ رہا ہے اس نے خود دو ادارے تباہ کر دیئے ہیں، محسن نقوی کے نیچے جو فسطائیت ہوئی اس سے تاریخ کی بھی روح کانپے گی، اب عوام کی طرف سے بھی once for all ہو جانا چاہیے، پنجاب کے لوگ صرف تب نکلیں گے جب sapphire یا khaadi پر سیل لگا دیں" سابق رکن قومی اسمبلی @Saira_Banokhan @DRTPakistan
24
685
3
1,684
10,927
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"دہشت دہشت، کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اتنا ظلم ہو گا، ماں بہن بیوی دادی نانی تک کوئی محفوظ نہیں، ایک ایک گھر کو 10 بار توڑا گیا، جہاں 100 صحافی زیر عتاب ہوں، جس نے چیف جسٹس بننا ہو اسے استعفی دینا پڑے اور ہائیکورٹ کے 6 جج خود انصاف مانگیں کہ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے تو وہاں جمہوریت نہیں صرف ایک شخص کا راج ہے اور عوام کیڑے مکوڑے ہیں، 8 فروری کو میں ایک چینل کا ہیڈ تھا، 10 بجے حکم آیا کہ خبردار حقیقی رزلٹ نہیں دینا، چوری کی مرغی نہیں کھائی جا سکتی اور آپ چوری کی جمہوریت چلا رہے ہیں، 25 کروڑ لوگوں کو جینے کا حق نہیں دے رہے، جو احتجاج کرتا ہے اس پر دہشتگردی کی دفعہ لگا رہے ہیں، کیا نواز شریف، بلاول اور مولانا نے لانگ مارچ نہیں کیا تھا؟" سینئر صحافی @arifhameed15 @DRTPakistan youtu.be/2KHjAnbnWeQ
21
593
3
1,515
15,756
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"یہ چاہ رہے ہیں کہ PTI کو ختم کر دیں لیکن جن بوتل سے نکل آیا ہے، پاکستان کا کونسا گھر اور کونسا علاقہ ہے جہاں PTI اپنی پوری طاقت سے موجود نہیں، خوف سے آپ ہمیشہ تو نہیں دبا سکتے، یہ سمجھتے ہیں کہ ہم عوامی طاقت کو روک لیں گے تو کیسے روکو گے، یہ خوفزدہ ہیں اور ملک کو تباہ کر رہے ہیں، آپ جیسے ہی قانون کی حکمرانی ختم کریں گے تو نظریہ پاکستان بھی ختم ہو جائے گا، عوام کیلئے زندگی اجیرن ہو چکی ہے، ترقی کی شرح دو فیصد بھی نہیں، 52 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں، یہ کس بات پر اتنا فخر کر رہے ہیں؟" سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس @DRTPakistan
9
340
1
1,014
8,173
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"وفاق، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں تباہ کن حالات ہیں، وہ ان سے چلے نہیں اور اب KP پر قبضہ کر لیا ہے، پاکستان محلاتی سازشوں سے نکلتا ہی نہیں، بار بار پر عوام پر وار کیا جاتا ہے، آدھی رات کو گھروں میں گھس کر اٹھا رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے 1971 کے فوجی آپریشن کی بھی بھرپور حمایت کی، پھر بلوچستان کی منتخب حکومت فارغ کر دی، پی پی پی اور ن لیگ 50 سال سے حکومت کر رہے ہیں، درمیان میں عمران خان آ گیا تو انہوں نے کہا چونکہ اقتدار ہم دونوں نے بانٹنا ہے تو یہ تیسرا کیوں آ گیا، کبھی ایک نے زیادہ کھانا تھا اور کبھی دوسرے نے، خود بلاول نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت ہے اور ایسی حکومت کے مزے بھی پورے لے رہے ہیں" اپوزیشن رہنما @Real_MZubair @DRTPakistan youtu.be/QmeKA34Pkos
4
318
2
968
9,890
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"اگر نواز شریف رو پیٹ کر اور اسحاق ڈار دل کے مریض بن کر لندن علاج کیلئے جا سکتے ہیں تو سمجھ نہیں آ رہا کہ عمران خان کو انکی مرضی کے مطابق علاج کیوں نہیں مل رہا، انکی اہلیہ ہیں، بہنیں ہیں، بہنوں کو خاص طور پر بھائی کا درد ہوتا ہے تو ان سے بھی ملاقات کروا دیں، اس سے کونسی ریاست خطرے میں پڑ جائے گی، ذوالفقار علی بھٹو سے نصرت بھٹو اور انکے وکلا جب چاہتے تھے ملاقات کرتے تھے، اسلام آباد کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، اسوقت نیچے سے اوپر تک کرپشن ہے، بچیاں تھانوں میں ریپ ہو رہی ہیں، تھانیدار کے ہاتھ کھلے ہیں جس کو چاہے مارے، کوئی پوچھنے والا نہیں" سابق نگران وزیر @kmdilshad @DRTPakistan
17
455
2
1,310
17,253
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"دنیا کے کس ملک میں صدر یا سپہ سالار کو تاحیات استثنی دیا جاتا ہے؟ تو کیا ان سے بھی ان اقدامات پر غیر مشروط معافی کا مطالبہ کریں گے؟سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں والے فیصلے کو آپ نے دیوار پر دے مارا، جو کچھ عوامی لیگ کیساتھ ہوا کیا وہ پاش پاش ہو گئی یا ملک ٹوٹ گیا؟ NAP کو غدار کہا تو کیا اسکا وجود ختم ہو گیا؟ آج PTI کیساتھ بھی ظلم کا وہی سکرپٹ چل رہا ہے، عوامی لیگ کی طرح مینڈیٹ چھینا گیا، ہمارے صحافی اور سیاستدان جنہیں ان حالات میں منصفانہ کردار ادا کرنا تھا وہ مختلف کیمپس میں شامل ہو کر سچ بولنے کو تیار نہیں" سینئر صحافی @Shirazi_68 @DRTPakistan
2
269
820
9,916
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"عمران خان کا علاج اور ملاقاتیں تو حکومت کا اختیار ہے جس کیلئے کسی معائدے کی ضرورت نہیں تھی، عمران خان کی بہنوں کو تو حکومت ایگزیکٹو آرڈر سے رہا کر سکتی تھی، دہشتگردی ایک قومی مسئلہ ہے اور اسے سیاسی مذاکرات یا مطالبات کا حصہ نہیں ہونا چاہیے تھا، حکومت نے غیر ضروری طور پر خود کو اس میں پھنسا لیا ہے" سینئر صحافی @MazharAbbasGEO @DRTPakistan youtu.be/62rMXQin_ec
8
459
1,402
14,712