Mohammad Zubair retweeted
میرا خیال ہے اختیار ولی صاحب کو شاید معیشت کا اتنا علم نہیں، وہ میرا حوالہ دے رہے تھے کہ جب میں ان کے ساتھ ترجمان تھا۔ میں انہیں یاد دلا دوں کہ میرے ساتھ بڑے بڑے قد آور لوگ تھے جو اس وقت آپ کی پارٹی اور عمران خان کے خلاف بات کرتے تھے۔ ان میں مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان عباسی، دانیال عزیز اور دیگر رہنما شامل تھے۔ آپ کی پوری کی پوری معاشی ٹیم اب آپ کے پاس نہیں ہے۔ پہلی بات تو آپ کو یہ سمجھ آنی چاہیے کہ وہ کہاں گئے اور کیوں چلے گئے؟ آج مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی سمیت سب یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی چار سال کا دور اتنا خراب نہیں تھا۔
آج جب آپ پاکستان کا دفاع کرتے ہیں اور مہنگائی کی بات کرتے ہیں تو اس کا موازنہ یورپ سے کرتے ہیں۔ آپ اپنے خطے سے موازنہ کیوں نہیں کرتے؟ آپ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، کمبوڈیا اور ویتنام سے موازنہ کیوں نہیں کرتے؟ جا کر چیک کر لیں۔ جب میں دفاع کرتا تھا تو اس وقت نواز شریف کے دورِ حکومت میں پاکستان میں مہنگائی بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی کم تھی۔ آپ نے نواز شریف کو کنارے کر دیا ہے، آپ کا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہی ہے۔
میں بالکل درست دفاع کرتا تھا اور اعداد و شمار کی بنیاد پر کرتا تھا۔ آج آپ کے اعداد و شمار اتنے شرمناک ہیں کہ وہ سب صحارا افریقہ کے برابر ہو چکے ہیں۔
پورے خطے میں کوئی ایک معاشی اعشاریہ ایسا نہیں جو پاکستان میں بدترین نہ ہو۔ چاہے وہ شرح سود ہو، غربت ہو، بے روزگاری ہو، بجلی کے نرخ ہوں، ٹیکسز ہوں، سرمایہ کاری ہو یا برآمدات ہوں۔ مجھے کوئی ایک اعشاریہ بتا دیں جو ہمارا بنگلہ دیش، مالدیپ یا نیپال سے بہتر ہو۔ آپ نے معیشت کو یہاں لا کر پھینک دیا ہے اور پھر بھی شیر بن کر بیٹھے ہیں جبکہ آپ کی سمت مسلسل تنزلی کی جانب جا رہی ہے۔
معاشی ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان محمد زبیر عمر
Mohammad Zubair retweeted
The public sentiment is against military operations because of the displacement and suffering. And especially because the displacements were not accompanied by the compensation the people had been promised — for the damage to their property and business dawn.com/news/2040138/whithe…
Mohammad Zubair retweeted
2 ہفتے سے آپ نے سہیل آفریدی کو غائب کیا ہوا ہے پاکستان کے کونسے قانون میں لکھا ہوا ہے؟ : محمد زبیر
اس نے اپنا آپ سرنڈر کیا ہے اس نے کہا ہے مجھے حفاظت میں رکھو : اختیار ولی
مطلب 25 کروڑ عوام کو نہیں پتا آپ کیمرے کے سامنے جو مرضی بول دیں گے آپ کی بات کوئی مانتا ہے ؟ : محمد زبیر
Mohammad Zubair retweeted
Replying to @Real_MZubair
پاکستان کو پاکستان بھی رہنے دیں پلیز ہمیں زندگی رہنے دیں
Mohammad Zubair retweeted
حفیظ اللہ نیازی نے دریافت کیا کہ یہ جس نظام کی بات ہو رہی ہے، یہ کب تک چلے گا؟ آگے سے ایک صحافی، جن کا میں نام نہیں لینا چاہتا، انہوں نے جواب دیا کہ 2035 تک تو یہی نظام رہے گا۔ اب آپ خود سوچ سکتے ہیں کہ 2035 تک کیوں؟ اس پر حفیظ اللہ نیازی نے ایک بہت شاندار سوال کیا کہ پھر 2036 میں کیا ہوگا؟
اس بات پر سب خاموش ہو گئے اور ہر ایک کو اندازہ ہو گیا کہ انہوں نے کتنی گہری بات کہی ہے۔ جو ملک آج بیٹھ کر یہ کہے کہ 2036 میں ہمیں نہیں معلوم کہ کیا ہونے والا ہے۔ آپ کسی ایرانی سے پوچھیں تو وہ بتائے گا کہ 2036 میں بھی ان کا موجودہ نظام ہی چلے گا۔ چین سے پوچھیں تو وہ بھی یہی کہے گا کہ ان کا نظام برقرار رہے گا، سعودی عرب اور مغربی ممالک کی بھی یہی صورتحال ہے، لیکن ہمارا ملک دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ایسا نہیں ہے۔
یہ جو پڑھے لکھے حامی ہیں، انہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ سارے نظام کو محض ایک شخص کے ارد گرد چلاتے ہیں۔
معاشی ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان محمد زبیر عمر @Real_MZubair
Mohammad Zubair retweeted
Almost the entire leadership of Pakistan’s largest political party is behind bars. Human rights and the rule of law in Pakistan have been trampled to the ground.
The worst part of this interview- admission by the Governor that Murad Saeed’s old mother and brother were thrown out of their home late night and home ransacked.
How pathetic ? What crime this old woman had committed? None. This is a new low even by Pakistani standards
Mohammad Zubair retweeted
تحریک انصاف دراصل عمران خان اور ان سے بے پناہ محبت کرنے والے کروڑوں مخلص کارکنوں کا نام ہے۔ جب سہیل آفریدی کو بہت کم لوگ جانتے تھے، تب عمران خان کے محض کندھے پر ہاتھ رکھنے سے انہیں مزاحمت اور ثابت قدمی کی علامت کے طور پر غیر معمولی پذیرائی ملی۔ آج وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں، سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا مؤقف۔
#ImranKhan #SohailAfridi @Real_MZubair
Mohammad Zubair retweeted
میرا نہیں خیال کہ یہ صورتحال برقرار رہ سکے گی؛ یہ ایک بہت بڑی ناکامی ہوگی۔ میں آپ کو ابھی بتا دوں اور آپ یہ بات نوٹ کر لیں کہ آج سے دو یا تین سال بعد ہم یہیں بیٹھے ہوں گے اور ان میں سے کوئی صاحب وہی جواز پیش کر رہے ہوں گے جو آج ساڑھے چار سال بعد پیش کیے جاتے ہیں کہ پاکستان معاشی حوالے سے آگے کیوں نہیں بڑھ سکا، بلکہ پیچھے کیوں چلا گیا، اور غربت و بے روزگاری میں اضافہ کیوں ہوا۔ وہ تب بھی یہی وجوہات بتا رہے ہوں گے۔
اگر انہیں واقعی کارکردگی دکھانی ہوتی تو جس ایپکس کمیٹی کے اجلاس کا آپ ذکر کر رہے ہیں، اس میں وہ تمام لوگ موجود تھے جو بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ شہباز شریف، احسن اقبال جو نجانے کتنی بار وزیر بن چکے ہیں، جب وہ باقی پاکستان میں کچھ ڈیلیور نہیں کر سکے، تو اب وہاں بیٹھ کر سٹیئرنگ کمیٹی کی کیا نگرانی کریں گے؟ اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ سمیت تمام وزراء وہاں بیٹھے تھے۔
آپ نے باقی پاکستان کا جو حشر کیا ہے، اس کے بعد آپ کے پاس کیا اخلاقی جواز یا مینڈیٹ بچتا ہے؟ آپ کے پاس تو پنجاب کا مینڈیٹ بھی نہیں ہے، اور اب آپ کسی دوسرے کے مینڈیٹ والے صوبے میں جا کر فیصلے کر رہے ہیں۔ جیسا کہ دانیال نے بھی اس کی حساسیت پر بات کی ہے، آپ کے پاس تو یہ جمہوری حق ہی نہیں ہے۔
یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے کہ آپ ایسے علاقے میں جا کر فیصلے مسلط کریں۔ کم از کم مسلم لیگ (ن) کے اس صوبے سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو مانیٹرنگ کمیٹی میں شامل کیا جاتا تاکہ اس حد تک تنقید نہ ہوتی۔ بصورتِ دیگر، مقامی لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ کسی مقبوضہ کالونی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، بالکل ویسے جیسے ماضی میں انگریز آ کر مسلط ہو جایا کرتے تھے۔ آپ نے اسے ایک کالونی بنا لیا ہے جہاں آپ خود فیصلہ کرتے ہیں کہ کن لوگوں کو مارنا ہے۔
جب آپ حالتِ جنگ میں ہوتے ہیں اور آپ کو بمباری یا توپ خانے کا استعمال کرنا پڑتا ہے، تو اس میں کئی بار عام شہری بھی نشانہ بنتے ہیں۔ کیا آپ اپنے ہی ملک کے لوگوں کو 'کولیٹرل ڈیمج' کا حصہ بنائیں گے یا پھر انہیں اپنا گھر چھوڑنے کا کہیں گے؟ وہ پہلے ہی کتنی بار اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کر چکے ہیں۔ کیا یہ ظلم نہیں ہے؟
اگر مجھے اور آپ کو ہر دو یا تین سال بعد یہ کہا جائے کہ نقل مکانی کریں، اور جب ہم واپس آئیں تو 90 فیصد امکان ہو کہ ہمارا گھر ملے گا ہی نہیں، اور اگر ملے گا تو وہ تباہ حال ہوگا جس میں کوئی سامان نہیں بچا ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ حکومت مکمل طور پر اپنے حواس کھو چکی ہے۔ یہ جو بڑا قدم انہوں نے اٹھایا ہے، میرا نہیں خیال کہ اس کے کوئی مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
معاشی ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان محمد زبیر عمر
Pakistan’s policy rate (interest rate) announced today is 12%. This is significantly higher than all the other countries in our region. In fact more than double that of India.
Why are all our economic indicators the worst under Shahbaz Sharif?
Mohammad Zubair retweeted
پچھلے چار سالوں سے دباؤ بڑھتا ہی چلا گیا ہے اور یہ سلسلہ اب تک ختم نہیں ہوا۔ حالیہ اغوا کو دو ہفتے گزر چکے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کو اغوا کر لیا گیا، پارٹی کے خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کو گرفتار کر لیا گیا، اسپیکر کو بھی دھر لیا گیا اور اغوا کر لیا گیا، مگر کسی کو معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ نہ کوئی واضح الزام، نہ کوئی جواب! پاکستان اس وقت انہی تاریک حالات سے گزر رہا ہے۔
@Real_MZubair کی @ameerabbas84 سے گفتگو
#ہمارا_لیڈر_صرف_خان
Mohammad Zubair retweeted
پاکستان تحریک انصاف دراصل عمران خان اور ان کے کروڑوں مخلص کارکنان کا نام ہے جو ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
ایک وقت تھا جب سہیل آفریدی کو زیادہ لوگ نہیں جانتے تھے، لیکن عمران خان کی جانب سے محض کندھے پر ہاتھ رکھے جانے سے انہیں مزاحمت اور ثابت قدمی کی علامت کے طور پر زبردست پذیرائی ملی، اور آج انہیں پاکستان سمیت پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے۔
یہ جماعت بنیادی طور پر اپنے کارکنان کی طاقت پر کھڑی ہے۔
علی امین گنڈا پور جیسے قد آور اور بڑے رہنما کو جب عہدے سے ہٹایا گیا، تو وہ قیادت کے محض ایک اشارے پر خاموشی سے سائیڈ پر ہو کر گھر بیٹھ گئے تھے۔
لہٰذا، جب تک عمران خان موجود ہیں اور اپنی مزاحمتی سیاست جاری رکھیں گے، دیگر رہنماؤں کے آنے یا جانے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ تاہم، عمران خان کی غیر موجودگی میں پارٹی کی غیر فعال حیثیت سب کے سامنے بالکل واضح ہو جاتی ہے۔
معاشی ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان محمد زبیر عمر
Mohammad Zubair retweeted
ظاہر ہے یہ سب سے بڑا المیہ ہے کہ انہیں حالات کا کس حد تک علم ہے۔ یہ تو معلوم ہے کہ وہاں سے کوئی معلومات نہیں آ رہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ انہیں کس حد تک باخبر رکھا گیا ہے یا نہیں؟
پاکستان کی تاریخ میں تو ایسے ایسے مظالم ہوئے ہیں کہ شیخ مجیب الرحمٰن کو مارچ 1971 میں آپریشن شروع ہونے کے بعد، تقریباً 9 ماہ تک مغربی پاکستان میں رکھا گیا۔ انہیں اس وقت جا کر معلوم ہوا کہ مشرقی پاکستان میں 9 ماہ تک ایک ہولناک خانہ جنگی جاری رہی اور اس کے نتیجے میں بنگلہ دیش بن گیا ہے۔ انہیں بہت بعد میں معلوم ہوا کہ یہ سب ہو چکا ہے۔
مؤرخین کے مطابق اور خود بھٹو صاحب یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ چند روز بعد وہ ان کے پاس گئے اور انہیں بتایا کہ بنگلہ دیش آزاد ہو گیا ہے، اور میں نے بھی آپ کو آزاد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ جس طرح عمران خان کو مسلسل تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ ایک بہت بڑی ٹریجڈی ہے۔
معاشی ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان محمد زبیر عمر
Disagree with the role played by General Kakar. The facts are different.
- Nawaz Sharif was removed by Ghulam Ishaq using the dreaded 58-2/B.
- Nawaz Sharif went to SC which restored his government and assembly with only one judge dissenting.
- Nawaz Sharif called the assembly session which again posed confidence in him.
- Despite all this, Kakar forced both Nawaz Sharif and Ghulam Ishaq to step down.
The culprit was Ghulam Ishaq. He should have stepped down on his own. Why Nawaz Sharif was forced to step down. @MarianaBaabar
Finally Madrid having the better of Barcelona in one of the most high profile matches. We miss Messi vs Rolando but the new generation is as good as any.
Mohammad Zubair retweeted
ہر ایک کہہ رہا ہے کہ جی یہ ناپسندیدہ کام ہے جیسے اسلام میں طلاق ناپسندیدہ عمل ہے مگر جائز ہے اب اگر ناپسندیدہ ہے تو کیوں کیا ؟ وہ کہتے ہیں بھاری دل کے ساتھ کیا اس کا مطلب ہے کوئی اور تھا جو یہ چاہتا تھا پہلے ایک کا ہاتھ دوسرے سے ہاتھ کٹواتے ہیں پھر دوسرے سے اس کا ہاتھ کٹواتے ہیں یہ کھیل اب بند ہونا چاہیے اس فیڈریشن کو سیریس خطرات لاحق ہیں آرٹیکل 232 اور 234 اکٹھے لگ ہی نہیں سکتے جلسے جلوس بھی نہیں کر سکتے عدالتوں میں جائیں گے تو اس کا رزلٹ بھی آپ کو پتہ ہے ۔۔
There are 47% Pakistanis living below poverty line - about 11 crore. They want just 2 meals a day, want their children to go to school. There are 40% kids who are stunted. But we will never hear a word about their wellbeing, about providing them basics - education, health, clean drinking water etc etc.
But imagine the plans to make Islamabad more elitist.
Pls care for the have nots















