PTI North Punjab (@PtiNorthPunjab) header
PTI North Punjab (@PtiNorthPunjab) profile picture

(This Is Official Account OF PTI North Punjab) Politics under the Leadership of Imran Khan for #NayaPakistan

United Kingdom
Joined February 2015
قوم کی بیٹیوں کو رہا کرو! عمران خان کی بہنیں اور تمام گرفتار خواتین ہماری قوم کی بیٹیاں ہیں۔ ان کی عزت کرو، ان کے حقوق کا احترام کرو اور انہیں فوری رہا کرو۔ قوم کی بیٹیوں کو رہا کرو، قوم کی بیٹیوں کو انصاف دو! #قوم_کی_بیٹیوں_کو_رہا_کرو
1
34
32
389
خیبر پختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی کا نفاذ اور تحریک انصاف کی منتخب حکومت کو دیوار سے لگانا امن و امان کا معاملہ نہیں بلکہ عوامی مینڈیٹ اور صوبائی خودمختاری پر حملہ ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ایک منتخب حکومت قبائلی اضلاع کے واجب الادا کھربوں روپے کے فنڈز اور عوام کے آئینی و مادی حقوق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں تھی۔ دہشتگردی کے خاتمے کا بیانیہ غیر معمولی اقدامات کے جواز کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ اصل کشمکش کوہِ سلیمان، وزیرستان، مہمند اور دیگر قبائلی اضلاع کے سینے میں چھپے تانبے، سونے، یورینیم اور نایاب معدنی خزانوں پر قبضے کی ہے۔ امن کے نام پر صوبے کے اختیار، عوامی مینڈیٹ اور وسائل پر گرفت قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے! #قوم_کی_بیٹیوں_کو_رہا_کرو
154
عاصم منیر نے عمران خان کی بہنوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ ماں اور بیٹا کئی دنوں سے ایک ہی جیل میں قید ہیں، لیکن انہیں آپس میں ملنے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عمران خان کی بہن کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں جیل کے اسپتال منتقل کر دیا گیا، مگر جب اہلِ خانہ ان کی عیادت کے لیے وہاں پہنچے تو اسپتال کے دروازوں پر تالے لگا دیے گئے۔ یہ کیسا ظلم ہے کہ ایک ہی جیل میں موجود ماں اور بیٹے کو ملنے نہیں دیا جا رہا، اور ایک بیمار خاتون کے اہلِ خانہ کو بھی ان تک رسائی نہیں دی جا رہی؟ @SHABAZGIL #قوم_کی_بیٹیوں_کو_رہا_کرو
2
1
175
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس گردی: چادر و چاردیواری کی پامالی اور پنجاب حکومت کا بھیانک دوہرا معیار ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاکستان تحریک انصاف کے ووٹر کے گھر پر پولیس کا چھاپہ اور خواتین پر وحشیانہ تشدد ریاستی فاشزم اور قانون کی دھجیاں اڑانے کی بدترین مثال ہے۔ محض سیاسی وابستگی اور پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے “جرم” میں چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا، بچیوں کے بال نوچے گئے اور انہیں ربڑ کے پائپوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ محض ایک واقعہ نہیں بلکہ حکومتی سرپرستی میں جاری پولیس گردی کا کھلا ثبوت ہے۔ مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ کا خواتین کے احترام کو اپنی “ریڈ لائن” قرار دینے کا دعویٰ ایک بدترین منافقت اور سفید جھوٹ ثابت ہو چکا ہے۔ جب سیاسی مخالفین کی بیٹیوں کو سرِعام تشدد کا نشانہ بنایا جائے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہے، تو یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ یہ نام نہاد “ریڈ لائن” صرف اپنے سیاسی مفادات اور پسندیدہ طبقے کے لیے ہے، جبکہ مخالفین کے لیے صرف انتقام اور بربریت ہے۔ حکومت اور پولیس کا یہ تضاد اور دوغلا پن اب چھپنے والا نہیں۔ سیاسی انتقام کے لیے چادر و چاردیواری کے تقدس کو روندنے والے ظالم اہلکاروں اور ان کے پشت پناہوں کا فوری حساب ہونا چاہیے۔ فاشزم کا یہ دورِ سیاہ اور قانون کی یہ کھلی خلاف ورزی کسی صورت قابلِ برداشت نہیں #مینڈیٹ_چور_بےشرم_حکمران #ظالم_جابر_بےحس_حکمران
9
14
356
ہمارے قائد نے بارہا اس حقیقت کو دہرایا ہے کہ جب ظلم کا دور حد سے زیادہ طول پکڑ لے تو سمجھ لیں کہ حق کا سویرا قریب ہے۔ میرے پاکستانیوں! اللہ پر اپنا بھروسا قائم رکھیں۔ ہماری جدوجہد مسلسل جاری ہے، اور آپ کو بھی ثابت قدمی کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔ خوف کی زنجیریں توڑیں اور حوصلے کے ساتھ جینا سیکھیں۔ قائد عمران خان کی ننھی ٹائیگرس #قوم_کی_بیٹیوں_کو_رہا_کرو
3
7
284
"My father, when he went to prison 3 years ago, was about the fittest and healthiest 70 year old man you could possibly find. He had no underlying health issues (despite being shot in the leg when the regime tried and failed to have him killed in an assassination attempt). His health is deteriorating because of the inhumane treatment he has been subjected to in prison, which the UN Special Rapporteur on Torture has repeatedly stated amounts to torture." @SulaimanKNiazi #قوم_کی_بیٹیوں_کو_رہا_کرو
17
26
1,665
ایک مقبول ترین عوامی لیڈر کی غیر سیاسی بہنوں کو صرف اس لیے قید کر رکھا ہے کہ وہ عمران خان کی بہنیں ہے۔ ریاست اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ ان بوڑھی عورتوں سے بھی خوفزدہ ہے؟ ظلم بند کرو، عمران خان کی بہنوں کو فوری رہا کرو۔ #قوم_کی_بیٹیوں_کو_رہا_کرو
1
28
25
313
پاکستان تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بیرسٹر گوہر علی خان کے مطابق وزیراعلیٰ کی نامزدگی یا تبدیلی کا حتمی اختیار صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس ہے، اور ان کے فیصلے تمام پارٹی ارکان کے لیے حتمی اور پابند ہوں گے۔ #NoreenKhanHealthEmergency
6
28
2,180
کوٹ لکھپت جیل سے حسّان خان نیازی کا پیغام: میری اماں، پلیز جلد صحت یاب ہو جائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کامل شفا عطا فرمائے۔ آپ کو دیکھے ہوئے چھ ہفتے گزر چکے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے صدیاں بیت گئی ہوں۔ آپ ہی وہ وجہ ہیں جس کی بدولت میں اب تک ہمت کے ساتھ کھڑا ہوں۔ آپ کا ہاتھ میری پشت پر ہو تو کوئی جیل مجھے توڑ نہیں سکتی، ان شاء اللہ۔ ہمارا اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ @Hkniazi88 #NoreenKhanHealthEmergency
Msg from Hassaan Khan Niazi from Kot Lakhpat Jail: My Ama, pls get well soon. May Allah grant you shifa. It has been six weeks since I saw you; feels like ages. You are why I've made it this far. With your hand on my back, no prison can break me, InshAllah. Our Allah is with us.
2
6
362
گورنر راج نافذ کر لیں، حکومتیں چھین لیں یا ہماری نشستیں ختم کر دیں، عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی زیادہ ہے، وہاں گورنر راج کیوں نہیں؟کسان، مزدور اور عوام تباہ حال ہیں، ملک بدامنی کا شکار ہے، ہمارے کارکنان اور عمران خان کے خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مگر ظلم و جبر سے ہمارا عزم نہیں توڑا جا سکتا۔ پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے کوٹ ادو میاں احسن علی قریشی کا اہم خطاب #NoreenKhanHealthEmergency
7
28
556
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی @Noreen_KhanPK کی نظر بندی میں توسیع کے خلاف وکیل رانا مدثر @MudassarUmer4 عمر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دائر کر دی۔ درخواست کے مطابق نورین نیازی 38 روز سے کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور گزشتہ رات دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کی گئیں، جبکہ اہلِ خانہ اور وکلا کو ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں نظر بندی کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے توسیع کا نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ #NoreenKhanHealthEmergency
5
399
یہ ہے اس عدالت اور اس نظام کا مکروہ ترین چہرہ! پولیس کے بیریئر ہٹانے کے جھوٹے اور گھٹیا ناٹک پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دس دس سال قید کی سزائیں دینا انصاف کا خون اور کھلم کھلا جوڈیشل مارشل لا ہے۔ ان کا اصل جرم کوئی سڑک کی رکاوٹ ہٹانا نہیں تھا، بلکہ اس ظالم اور طاقتور ریاستی مشینری کے سامنے ڈٹ جانا تھا! ان کا گناہ یہ تھا کہ انہوں نے لاپتہ افراد، مظلوم بلوچوں اور پشتونوں کے بنیادی اور آئینی حقوق کے لیے اس نظام کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔ یہ سزائیں قانون کا نفاذ نہیں، بلکہ انسانی حقوق کے ہر سچے علمبردار کے منہ پر طمانچہ اور سراسر انتقام کی بدترین مثال ہیں! یہ نظام اپنے کالے کرتوتوں اور جبری گمشدگیوں کے جرم کو چھپانے کے لیے اتنا بزدل ہو چکا ہے کہ اب اسے سچ بولنے والے ہر وکیل اور ہر آواز سے موت کا خوف آتا ہے۔ لیکن یاد رکھو! یہ دس سال کی قیدیں سچ کی آواز کو دبا نہیں سکتیں، بلکہ یہ اس ناانصافی، فسطائیت اور دوہرے معیار کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گی۔ ان غاصبوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے اور اس فرسودہ حاکمیت کو پاش پاش کرنے کا وقت آ پہنچا ہے! #PakistanUnderFascism #ReleaseImaanMazariAndHadiAli
11
24
2,138
یہ ہے ان اقتدار کے بھوکے اور خود پسند حکمرانوں کی اصل حقیقت! اپنی سستی شہرت، ذاتی انا اور سیاسی ہوس کی تسکین کے لیے انہوں نے اب معصوم بچوں کے اسکولوں اور تعلیمی نصاب کو بھی اپنا نشانہ بنا لیا ہے۔ پہلے اپنی بیہودہ خودنمائی کے لیے نصابی کتابوں میں اپنے بے مقصد مضامین شامل کروائے گئے، اور اب ان کی اس گھناؤنی سیاست کا خمیازہ ہمارے معصوم بچے بھگت رہے ہیں۔ ان اقتدار کے لٹیروں نے اس ملک کو کس تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے؟ جہاں تعلیم کا مقصد بچوں کو شعور اور تربیت دینا تھا، وہاں اب حکمرانوں کی ذاتی نمائش اور قصیدہ گوئی کی جا رہی ہے۔ یہ کھلم کھلا دوہرا معیار اور تعلیمی نظام کے ساتھ سنگین مذاق ہے! طاقتوروں کو اپنی ذات کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، اور ملک کے تعلیمی مستقبل کو داؤ پر لگا کر اپنے سیاسی قد کاٹھ کو بڑھانے کی ناپاک کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ محض بے حسی نہیں بلکہ اس ملک کی آنے والی نسلوں کے ساتھ کھلی دشمنی ہے! جب تک اس خودغرضی، ذاتی نمائش اور گھٹیا سیاست کا ڈٹ کر مقابلہ نہیں کیا جائے گا، تعلیمی اداروں کو ان کے سیاسی اثر و رسوخ سے پاک نہیں کیا جائے گا اور ان کی اس فرعونیت کا حساب نہیں مانگا جائے گا، تب تک ہمارے بچوں کا مستقبل یونہی تباہ ہوتا رہے گا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے اس دوہرے معیار کو بے نقاب کیا جائے، اس سے پہلے کہ یہ ہماری پوری نسل کو نگل جائیں! #مینڈیٹ_چور_بےشرم_حکمران
313
نورین خان نیازی کی بگڑتی حالت پر اہلِ خانہ کو بے خبر رکھنا اور ملاقات سے روکنا کھلا ظلم اور ریاستی فاشزم ہے! کون سا قانون ایک بیمار ماں کو اپنی بیٹی سے ملنے سے روکتا ہے؟ اسلامی حقوق صرف تقریروں کے لیے ہیں؟ عمران خان اور نورین خان نیازی کو فوری طبی سہولیات، اہلِ خانہ اور وکلا کو بلا تاخیر رسائی دی جائے،اور بلاجواز حراست کی قانونی بنیاد واضح کی جائے۔ ریاستی طاقت کے نام پر انسانی حقوق کی پامالی بند کرو! #NoreenKhanHealthEmergency
287
یہ ہے تمہاری نام نہاد ریاست اور اس کے ظالم نظام کا اصل چہرہ! ایک غریب اور بزرگ شہری کی موٹر سائیکل ضبط کر کے اسے تھانے کے دروازے پر تڑپ تڑپ کر مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا، لیکن نہ کسی حاکم کی غیرت جاگی، نہ کسی قانون کے رکھوالے کو شرم آئی۔ اگر یہی واقعہ کسی باضمیر اور مہذب معاشرے میں پیش آتا تو اب تک ایوانوں میں زلزلے آ چکے ہوتے، ذمہ داران کے گریبان ناپے جا چکے ہوتے اور حکمرانوں کو استعفے دینے پڑتے۔ مگر اس بے حس نظام میں سانحات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ یہ کوئی حادثہ نہیں، بلکہ اس جابرانہ اور سڑے ہوئے نظام کے ہاتھوں ایک کھلا قتل ہے! قانون اور قاعدے کی آڑ میں صرف غریب اور نہتے عوام کی گردنیں دبوچی جاتی ہیں۔ ٹریفک پولیس کی فرعونیت اور ظالمانہ رویہ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ ایک بزرگ شہری کی عزتِ نفس اور زندگی کی قیمت ان کے لیے ایک کاغذ کے پرزے سے بھی کم تر ہو چکی ہے۔ یہ ہے تمہارے قانون کا دوہرا معیار! طاقتوروں اور اشرافیہ کے لیے سڑکیں خالی کرا دی جاتی ہیں، انہیں ہر گناہ کی معافی ہے، اور دوسری طرف ایک عام شہری سے اس کی سواری چھین کر اسے زندگی کی بازی ہارنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔ یہ کیسی حکمرانی ہے؟ جب تک اس فرسودہ، ظالم اور بے حسی پر مبنی نظام کے خلاف ڈٹ کر آواز نہیں اٹھائی جائے گی، جب تک ان بے حس حکمرانوں کو ان کے عبرتناک انجام تک نہیں پہنچایا جائے گا، تب تک ہر گھر میں ماتم ہوگا اور ہر شہری اسی طرح بے گناہ مارا جائے گا۔ اب وقت مصلحت، نرمی اور خاموشی کا نہیں، بلکہ اس جابرانہ نظام اور اس کے کارندوں سے حساب لینے کا ہے! #مینڈیٹ_چور_بےشرم_حکمران #ظالم_جابر_بےحس_حکمران
1
8
412
عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ خان، نورین خان نیازی، بشریٰ بی بی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ، فلک جاوید اور صنم جاوید سمیت ہماری خواتین سالہا سال سے قید ہیں۔ گزشتہ رات نورین خان نیازی کو ایمرجنسی میں ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر خاندان کو ملنے نہیں دیا جا رہا اور ان کی طبیعت کے بارے میں بھی کچھ معلوم نہیں۔ کیا جمہوریت میں آئینی حقوق سلب کرنے اور خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کرنے کی کوئی گنجائش ہے؟ ماؤں کے احترام کی باتیں کرنے والے بتائیں، کیا علیمہ خان اور نورین خان نیازی مائیں نہیں ہیں؟ ہم نے پہلے بھی جیلیں کاٹی ہیں، آئندہ بھی کاٹیں گے، لیکن یہ ظلم اور ہتھکنڈے ہمیں اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام خواتین کو فوری رہا کیا جائے! ملک عامر ڈوگر @AamirDogar155 #NoreenKhanHealthEmergency
2
13
421
Imran Khan’s detention and reported concerns over his health demand international attention. The world must not look away. @UNHumanRights @amnesty @hrw @hrcp87, call for transparency, due process, and the protection of his fundamental rights. This is about more than one leader. It is about democracy, justice, and the people’s right to choose their future. #ReleaseImranKhan
18
1
36
2,044
جس مرد میں واقعی غیرت اور بہادری ہو، وہ مقابلہ مردوں سے کرتا ہے، عورتوں کو نشانہ بنا کر اپنی طاقت نہیں دکھاتا۔ عمران خان کی بہنوں کو نشانہ بنانے والے آخر کس بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں؟ اصل حوصلہ آمنے سامنے کھڑے ہو کر مقابلہ کرنے میں ہے، خواتین کو نشانہ بنانے میں نہیں! @Allamarajanasir #NoreenKhanHealthEmergency
344
خوشاب شہر میں کسان گزشتہ ایک سال سے خوار ہو رہے ہیں، کسان کارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل نہیں ہو رہی، نہ عبوری سہولیات دی جا رہی ہیں اور نہ ہی کوئی سرکاری ریلیف مل رہا ہے۔ آخر کسان کب تک حکومتی بے حسی کا شکار رہیں گے؟ ایم پی اے ملک حسن اسلم #NoreenKhanHealthEmergency
4
399