MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
الطاف حسین بھائی نے خود اردو وچ کئی خط لکھے، پر جواب دی اُڈیک اج وی اے… سوچیا، ایس واری اپنا مقدمہ پنجابی وچ پیش کر کے ویکھ لئیے، شاید ساڈی گل تُہاڈے دِلاں تک پہنچ جائے!
⚖️ اے پی ایم ایس او دا مقدمہ
🔥 فیلڈ مارشل دی عدالت وچ!
کجھ سوال… کجھ راز… تے اک ایہوجیہی داستان، جیہڑی تُہانوں سوچن اُتے مجبور کر دے گی!
🔴 ایہہ مقدمہ ضرور سُنیو، اپنی رائے دیو تے اگے وی پہنچاؤ، تاں جو ساڈی گل فیلڈ مارشل عاصم منیر تک پہنچ سکے۔
ایہہ پوری قوم دا مقدمہ اے، تے ایس وچ تُہاڈی آواز وی بڑی اہم اے!
#APMSO #AltafHussain
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
بانی وقائد جناب الطا حسین کا CEC کے رکن سہیل خانزادہ کے بھائی فرحت عباس خانزادہ کے انتقال پر ٹیلی فون پر اظہار تعزیت
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اور CEC کے ارکان کا سہیل خانزادہ کے بھائی فرحت عباس خانزادہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
2/3
کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت عراق اور اس کے صدرصدام حسین کے خلاف طرح طرح جھوٹی جھوٹی کہانیاں پیش کی جانے لگیں تاکہ دنیا بھر کے ادارے اورعوام یہ کہنے لگیں کہ جلد سے جلد عراق کے خلاف ایکشن کرو، صدام حسین کوختم کرو تاکہ دنیا کے لوگ محفوظ رہ سکیں۔ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نے WMD کا الزام لگا کر عراق کودہشت گرد ملک قراردیا اور پوری دنیا سے کہا کہ وہ عراق سے سفارتی تعلقات ختم کرلیں۔ لہٰذا پوری دنیا سے عراق کوآئسولیٹ کردیا گیا اورکوئی ملک عراق کی سپورٹ میں نہیں آیا۔ اس طرح عراق کو دنیا بھرسے علیحدہ کردیا گیا۔ عراق کودنیا سے کاٹ دینے اورتنہا کردینے کے بعد عراق پر حملہ کردیا گیا، اس پر بمباری کرکے عراق کوتباہ کردیا گیا، صدام حسین کوگرفتارکرکے پھانسی دیدی گئی۔
عراق کے ہراس فرد کوجووطن پرست تھا اسے بھی صدام حسین حکومت کا ساتھی اوردہشت گرد قرار دیکر قتل کردیا گیا۔ ڈی مورالائزیشن پالیسی کے تحت عراق کے عوام پر اس قدرظلم کیا گیا تاکہ وہ مایوسی کا شکار ہوجائیں اور کوئی بھی عراق پر قبضے کے خلاف نہ اٹھ سکے اور یوں عراق پر قبضہ کرلیا گیا۔
پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت :
جس طرح انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کسی بھی قوم یاملک کے خلاف ایکشن کرنے کے لئے سہ جہتی حکمت عملی اختیارکرتی ہے اسی طرح پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ بھی جس جماعت یاقوم کوکچلنااوردبانا چاہتی ہے وہ اس کے خلاف بھی وہی سہ جہتی حکمت عملی اختیارکرتی ہے۔
کرمنلائزیشن(Criminalisation)
پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے چاروں صوبوں بالخصوص صوبہ پنجاب اور صوبہ KPK کے عوام کو ایم کیوایم سے بدظن کرنے کیلئے الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرائے، غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کے فکروفلسفے سے عوام کو دور رکھنے کیلئے ایک منظم سازشی منصوبے کے تحت پٹھان مہاجر، پنجابی مہاجر فسادات کرائے، اس کے خلاف طرح طرح سے منفی پروپیگنڈہ کیا گیا، حتیٰ کہ اگرکوئی پنجابی یا پٹھان ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوتا تھا تو کہا جاتا کہ اسے ایم کیوایم والوں نے ماراہے۔ تاکہ عوام کو یہ تاثر دیا جائے کہ ایم کیوایم عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنے والی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک دہشت گرد اور ملک دشمن جماعت ہے۔ اس طرح سہ جہتی حکمت عملی کی کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ایم کیوایم کوسیاسی جماعت کے بجائے دہشت گرد اورملک دشمن جماعت بنا کرپیش کیا جاتا رہا۔
آئیسولیشن:
اسٹیبلشمنٹ نے اپنی سہ جہتی حکمت عملی کے تحت ایم کیوایم کو پختونوں، پنجابیوں اوردیگرقومیتوں کا دشمن قرار دیکر اسے دوسری کمیونٹی سے علیحدہ کردیا اورجب ملک کے عوام، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے منفی پروپیگنڈے کی حمایتی بن گئے تو 19جون 1992ء کو فوج ٹینک اوربکتربند گاڑیاں لیکرکراچی اور سندھ کے شہروں میں داخل ہوگئی اورایم کیوایم کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا، جھوٹے قصے کہانیاں پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پر نشر وشائع کرکے ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا رہا اورملک کے عوام کو یہ بتایا جاتا رہا کہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقے کی نمائندہ جماعت نہیں بلکہ دہشت گرد، بھتہ خور اورملک دشمن جماعت ہے اور اس کے کارکنان سیاسی ورکرنہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔ اس مسلسل زہریلے پروپیگنڈے کا نتیجہ یہ ہوا کہ جب ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا تو ملک بالخصوص پنجاب کے عوام خوش ہوتے تھے کہ فوج دہشت گردوں کے خلاف بہت اچھا کام کررہی ہے۔ وہ فوج کے ظالمانہ اقدامات کو درست سمجھتے رہے۔ ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران مہاجر اکثریتی علاقوں میں چھاپوں کے دوران فوجی اہلکار گھروں میں موجود افراد سے کہتے تھے کہ”مہاجرو! تمہیں یہاں کس نے بلایا، تم انڈین ایجنٹ ہو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی کی اولادہو، واپس بھارت جاؤ“۔
تحریک انصاف کے بانی عمران خان بھی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ان پروپیگنڈوں کا شکارہوئے، وہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے ان جھوٹے الزامات کو آگے بڑھاتے رہے تاکہ عوام کو ایم کیوایم سےبدظن کیا جاسکے۔ لیکن پھر قدرت کا مکافات عمل سامنے آیا۔ جب عمران خان صاحب فوجی جرنیلوں کی سازشوں کو سمجھنے لگے اور انہوں نے امریکہ کے ناجائز مطالبات پر Absolutely not کہا توامریکہ کے کہنے پر انہیں حکومت سے محروم کردیا گیا، انہوں نے سڑکوں پرآکراحتجاج کیا تو 8، مئی 2023ء کو انہیں گرفتارکرلیا گیا۔ ان کی گرفتاری کےخلاف 9، مئی کو PTI نے احتجاجی مظاہرے کیے، اس دوران کور کمانڈرہاؤس لاہور کو جلانے، شہداء کے مجسموں کو گرانے اورفوجی تنصیبات پر حملوں کے واقعات ہوئے توان واقعات کا ساراالزام عمران خان پر ڈال دیاگیااور یہ کہاگیا کہ پی ٹی آئی والوں نے یہ دہشت گردی عمران خان کے اشارے پر کی ہے، جبکہ عمران خان اس وقت قید میں تھے، ان واقعات کی بنیادپر پی ٹی آئی کوایک سیاسی جماعت کے بجائے دہشت گرد ٹولہ بناکرپیش کیا گیا،
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی …… ایک فکرانگیزلیکچر۔1
Three Pronged Strategy of Establishment
——————-
اسٹیبلشمنٹ کیاہوتی ہے؟
اسٹیبلشمنٹ عموماًکسی ملک کی ملٹری لیڈر شپ، اور اس کی انٹیلی جینس ایجنسیوں، سول بیوروکریسی اور ملک کے بااثر طاقتور شخصیات پر مشتمل ہوتی ہے۔
پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ فوج کے جرنیل، کورکمانڈر، اس کے آپریشنل کمانڈرز، فوج کی انٹیلی جینس ایجنسیز اورطاقتورفوجی اور سول افسرشاہی اوربااثرافراد پر مشتمل ہوتی ہے۔ بااثرافراد میں بڑے بڑے جاگیردار، وڈیرے، سردار، خوانین اورسرمایہ دارشامل ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا ٹائیکون، بڑے بڑے اینکرز، تجزیہ نگاراورکالم نگار بھی اسٹیبلشمنٹ کاحصہ ہوتے ہیں جو اپنے تبصروں اورتجزیوں میں اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں اورمؤقف کی نہ صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ عام سادہ لوح لوگوں کویہ بتاتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ جوکررہی ہے وہ درست ہے اوروہ ملک اورعوام کے لئے بہترکررہی ہے۔
انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ:
جس طرح ہر ملک کی اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے اسی طرح ایک انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ بھی ہوتی ہے جس کی پالیسیاں اورجائزو ناجائز اقدامات پوری دنیا کے ممالک پر اثرانداز ہوتے ہیں۔اس کے بنائے ہوئے ادارے اوربااثرافراد اس انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے اقدامات کو درست اورجائز قرار دینے کے لئے کام کرتے ہیں۔ جہاں اسٹیبلشمنٹ ہوگی وہاں اس کاایک سرداریاایک سربراہ بھی ہوتا ہے۔
انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ ہے، جوبھی جائز وناجائز فیصلہ کرے،خواہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹرکے خلاف ہی کیوں نہ ہو، اسے اقوام متحدہ بھی نہیں روک سکتی اور وہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ مغربی ممالک پر مشتمل ہے۔ اس انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ میں یورپی ممالک اوران کی حکومتیں ہیں۔ اس میں بھی دوگروپ ہیں، ایک یورپی یونین ہے اوردوسرا برطانیہ اورمغربی ممالک اورامریکہ ہیں لیکن اس انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی امریکہ کررہا ہے۔ امریکہ جو بھی پالیسی بنائے اور جو بھی اقدام کرے، برطانیہ، مغربی ممالک اوریورپی یونین اس کی تائید وحمایت کرتی ہیں۔ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے آگے اقوام متحدہ بھی بے بس ہوتی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی
Three Pronged Strategy of Establishment
اسٹیبلشمنٹ نیشنل ہویا انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ، وہ جب بھی کسی فرد، کسی قوم یاکسی ملک کے خلاف کوئی فیصلہ کرتی ہے، کوئی پالیسی بناتی ہے یا کوئی ایکشن کرتی ہے تووہ اپنے مقاصد کے حصول کےلئے جس حکمت عملی پر عمل درآمد کرتی ہے۔ اسے ” سہ جہتی حکمت عملی“ (Three Pronged Strategy) کہتے ہیں۔ یہ سہ حکمت عملی تین بنیادی اجزاء یاتین جہتوں پر مشتمل ہوتی ہے، آئسولیشن (Isolation) کرمنلائزیشن (Criminalisation) اور ڈی مورالائزیشن (Demoralisation)۔
آئیے ان کی تعریف سمجھتے ہیں۔
آئسولیشن (Isolation)
یعنی کسی فرد، کسی قوم یا کسی ملک کو آئسولیٹ کردینا، اسے دوسرے لوگوں سے، دوسری قوموں سےیا دوسرے ملکوں سے کاٹ دینا، اسے الگ کردینا، یک و تنہا کردینا۔
کرمنلائزیشن (Criminalisation) :
یعنی جب کسی فرد، کسی قوم یاکسی جماعت کے خلاف کوئی ایکشن کرنا ہو تو اسے دوسروں کے سامنے مجرم بناکرپیش کرنا، اسے دہشت گرد اوردوسروں کا دشمن بناکر پیش کرنا۔
ڈی مورالائزیشن (Demoralisation) :
جب کسی جماعت یا قوم یا ملک کے خلاف کوئی ایکشن کیاجائے، اسے مجرم اوردہشت گرد قرار دیکر اس پر اوراس کی قوم پر اس قدر ظلم کیاجائے کہ اس کے ماننے والوں میں ڈی مورالائزیشن یعنی مایوسی پھیلے۔
انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہت حکمت عملی اور عراق:
جب انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نے عراق پر قبضہ کرنے کافیصلہ کیا تواس نے عراق کے خلاف اسی سہ جہتی حکمت عملی (Three Pronged Strategy) پرعمل کیا۔ عراق کویک و تنہاکرنے اور اسے پوری دنیا سے کاٹنے کے لئے دنیاکویہ بتایاکہ عراق کے پاس انتہائی خطرناک اورمہلک ہتھیار ہیں جنہیں Weapons of Mass Destruction (WMD) کانام دیا گیا اور کہا گیا کہ عراق یہ انتہائی مہلک ہتھیار دوسرے عرب اوریورپی ممالک کے خلاف استعمال کرسکتا ہے اوراگر ایسا ہوا توپوری دنیا تباہ ہوجائے گی۔ اس کے لئے جاپان کے شہروں ہیروشیمااورناگاساکی پر 1945ء میں امریکہ کی جانب سے گرائے گئے ایٹم بموں کی مثال دی گئی جن کے نتیجے میں ان شہروں کے لاکھوں افراد ہلاک ہوگئے اور جوزخمی ہوئے وہ بھی بالآخر زہریلی ریڈیائی لہروں کےنتیجے میں موت کا شکار ہوگئے۔ ان ریڈیائی لہروں کے اثرات آج بھی پائے جاتے ہیں۔
WMD کا پروپیگنڈہ اتنا کیا گیا کہ اس سے نہ صرف عرب ممالک اوریورپی ممالک عراق کے خلاف ہوگئے بلکہ دنیا بھر کے ممالک بھی عراق سے دور ہوگئے۔
1/3
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
2/3
دیکھنے میں تویہ آیا کہ مسلم ممالک نے فلسطینی عوام کاساتھ دینے کے بجائے ان کے قتل عام اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم پر نہ صرف مجرمانہ خاموشی اختیار کی بلکہ درپردہ امریکہ، برطانیہ، مغربی ممالک اوراسرائیل کو یہ یقین بھی دلایا کہ ہم فلسطینی عوام کی کوئی عملی حمایت نہیں کریں گے،البتہ اپنے عوام کی تسلی کے لئے اقوام متحدہ جیسے فورم پر محض خانہ پری تو کریں گے لیکن فلسطینی عوام کیلئے نہ تو کوئی مؤثر آواز اٹھائیں گے اورنہ ہی فلسطینیوں کے حق میں عملی طورپر کچھ کریں گے۔ نتیجہ یہ ہے کہ فلسطینی عوام آج بھی یک و تنہا ہیں، غزہ مکمل طورپر تباہ ہوچکا ہے اور وہاں آج بھی اسرائیل کی جانب سے حملے ہورہے ہیں۔
پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی:
جیساکہ ہم بتاچکے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ جب بھی کسی تحریک یاسیاسی جماعت کو کچلنا چاہتی ہے،انہیں کمزور کرنا چاہتی ہے تووہ اپنی سہ جہتی حکمت عملی کے تحت پہلے توآئسولیشن کے طریقے پرعمل کر تی ہے یعنی اس تحریک یاسیاسی جماعت کودوسری جماعتوں یا کمیونٹیز سے کاٹ دو،اسے تنہا کردو اور ایسا ماحول پیدا کردو کہ کوئی بھی اس کی حمایت میں سامنے نہ آئے۔ پاکستان میں یہی پالیسی ایم کیوایم کے خلاف اختیار کی گئی کہ اسے تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں سے کاٹ دیا گیا۔ جب تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا تو اس کے خلاف بھی یہی حکمت عملی اختیارکی گئی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی دعویدارکسی بھی سیاسی جماعت نے تحریک انصاف کے خلاف کئے گئے کریک ڈاؤن پر آواز احتجاج بلند نہیں کی سوائے الطاف حسین کی ایم کیوایم کے۔
اسٹیبلشمنٹ کی کرمنلائزیشن پالیسی اور ایم کیوایم :
جب کسی بھی نظریاتی تحریک کو کچلنا ہو تواسٹیبلشمنٹ اپنی سہ جہتی حکمت عملی کے تحت پہلے اسے آئسو لیٹ کرتی ہے اور پھراپنی کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت اسے عوام کے سامنے سیاسی تحریک کے بجائےمجرم، ظالم وجابر اور دہشت گرد بنا کرپیش کرتی ہے تاکہ جب اس کے خلاف کارروائی کی جائے تو عوام اس ریاستی کارروائی کی حمایت کریں اوراس کارروائی کو جائز قرار دیں۔ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیا گیا اوراس کے کارکنوں کو دہشت گرد قرار دے کر ان کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا تو ملک خصوصاًپنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر خوشی کا اظہار کیا، اس کی حمایت کی۔ آج بھی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے لوگ ایم کیوایم سے انہی من گھڑت اور زہریلے الزامات پر مبنی سوالات کرتے ہیں جواسٹیبلشمنٹ نے لگائے تھے تاکہ ایم کیوایم کوملک بھرکی تمام قوموں سے کاٹ دیا جائے۔ جیساکہ مشرقی پاکستان کے کلمہ گو بنگالی عوام کواپنا حق مانگنے پر ملک دشمن قراردیا گیا اورجب بنگالیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا گیا اور ان کا قتل عام کیا گیا توموجودہ پاکستان کے عوام نے اس قتل عام کی حمایت کی۔
اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی اورتحریک انصاف :
اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی کے حوالے سے ہمارے سامنے پاکستان تحریک انصاف کی تازہ مثال موجود ہے کہ جب اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کوکچلنے کا فیصلہ کیا تواس کے خلاف بھی یہی پالیسی اختیار کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کے قریبی رفقاء کوگزشتہ ساڑھے تین برسوں سے جھوٹے اورمن گھڑت کیسوں میں ملوث کرکے جیلوں میں ٹھونس دیا گیا ہے۔ جس طرح ایم کیوایم کوتوڑنے کے لئے حقیقی، پی ایس پی اورایم کیوایم پی بنائی گئی اسی طرح تحریک انصاف کے ٹکڑے کئے گئے، اس کے لوگوں کو خریدا گیا۔ 8فروری 2024ء کے انتخابات کے موقع پر تحریک انصاف کوروکنے کے لئے اس کا انتخابی نشان چھینا گیا اورتحریک انصاف کے ایسے ہی لوگوں کواسمبلیوں میں کامیاب ہونے دیا گیاجواسٹیبلشمنٹ کی پالیسی کی حمایت کر تے تھے۔یہی وجہ تھی کہ جب بھی عمران خان سے ملاقات کے لئے ان کی بہنیں اڈیالہ جیل جاتیں اور ارکان اسمبلی سے وہاں پہنچنے کی اپیلیں کرتیں توپی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی وہاں نہیں پہنچتے تھے۔
آج بھی پاکستان میں صرف دو سیاسی جماعتوں کو جلسےجلوس کرنے کی آزادی نہیں ہے، ایک الطاف حسین کی ایم کیوایم ہے اوردوسری عمران خان کی تحریک انصاف ہے۔ 9 مئی کے تمام واقعات کے الزامات عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر لگادیے گئے،کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت آج تحریک انصاف پر بھی طرح طرح کے الزامات لگائے جارہے ہیں، اسے بھی ملک دشمن، دہشت گرد، بھتہ خور، اسرائیلی ایجنٹ، انڈین ایجنٹ اور اسی طرح کے دیگر ناموں سے نوازا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کی بھی گرفتاریاں کی گئیں، جن کارکنوں نے بیرون ملک جاکر پناہ لی اور وہاں احتجاجی مظاہرے کئے، پاکستان میں ان کے گھروں پر چھاپے مار کر ان کے بھائیوں اوررشتہ داروں کوگرفتارکیا گیا۔
2/3
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی…… فکرانگیز لیکچر ……نمبر(2)
(Three Pronged Strategy of Establishment)
————————————-
جیساکہ گزشتہ نشست میں بتایاگیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی ”سہ جہتی حکمت عملی“ تین بنیادی اجزاء یاتین جہتوں پر مشتمل ہوتی ہے جنہیں آئسولیشن (Isolation) کرمنلائزیشن (Criminalisation) اور ڈی مورا لائزیشن (Demoralisation) کہا جاتا ہے۔
ملکی اوربین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کا طریقہ واردات:
نظریاتی تحریکوں میں شامل افراد خصوصاً نوجوان نسل کے طلباء وطالبات بالخصوص Gen Z اور Millennials کیلئے یہ جاننا اشد ضروری ہےکہ اسٹیبلشمنٹ کسی ملک کی ہو یا بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ ہو، جب وہ کسی ملک یا کسی ملک کی جماعت، کسی تحریک یا گروہ کو نشانہ بنانا چاہتی ہے تو اس کیلئے کیا کیا ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کاطریقہ واردات کیا ہوتا ہے اورایسی صورت میں تحریک کوکیسے زندہ رکھاجاسکتا ہے یاجاری رکھا جاسکتا ہے۔ کسی بھی ملک میں نظام کی تبدیلی اور عوام کے حقوق کیلئے جب مختلف تحریکیں جنم لیتی ہیں تو اسٹیبلشمنٹ ان نظریاتی تحریکوں کو کوکچلنے،انہیں دبانے اور کمزورکرنےکیلئے ظلم وستم، جبرو تشدد، دھونس دھمکی اور لالچ سمیت ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے اسی طرح بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ بھی جب کسی ملک کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو دنیا کے 200 ممالک کو کٹھ پتلیوں کی طرح اپنی انگلیوں پرنچاتی ہے۔
حقوق کی جدوجہد کرنے والی تحریک کا اپنے ملک اورعوام کے لئے ایک مشن، مقصد، کاز، آئیڈیالوجی اورمفصل پیغام ہوتا ہے اورتحریکیں اپنے ان مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد کرتی ہیں، اس جدوجہد کی راہ میں طرح طرح کی مشکلات، پریشانیاں اوررکاوٹیں آتی ہیں، تحریکوں میں شامل افراد کو جانی ومالی قربانیاں دینی پڑتی ہیں، روپوشی، دربدری اور جلاوطنی کی زندگی بھی گزارنی پڑتی ہے۔
کسی سیاسی فلاسفی اور آئیڈیالوجی کو فالو کرنےوالے نظریاتی کارکنان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ تحریکی جدوجہد کیا ہوتی ہے؟ کیوں ہوتی ہے؟ ان کے خلاف حکومتی سطح پر ایکشن کیوں ہوتا ہے؟تحریکی کارکنان کے گھروں پر چھاپے گرفتاریوں کاسلسلہ کیوں جاری رہتا ہے اور مستقل چھاپے گرفتاریوں اورزندگی کے تحفظ کیلئے تحریکی کارکنوں کو بیرون ملک جلاوطن ہونے پر کیوں مجبور ہونا پڑتا ہے؟
یہ ایک کلیہ اور فارمولا ہے کہ جب کسی ملک میں کوئی قوم یا گروہ اپنے غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے تحریک کا آغاز کرتے ہیں تو اس تحریک کوکچلنے کیلئے اس ملک کی اسٹیبلشمنٹ اور اس کی معاون ومددگار انٹیلی جنس ایجنسیاں اور بیوروکریسی اس تحریک کی آواز کو دبانے کیلئے ہرطرح کے حربے استعمال کرتی ہے، ان تحریکوں کو صرف چھاپوں گرفتاریوں، جھوٹے مقدمات، ظلم وبربریت، جبروتشدد کاعمل ہی نہیں بھگتنا پڑتا بلکہ انہیں خریدوفروخت اور غداری کے عمل سے بھی گزرناپڑتا ہے حتیٰ کہ ماورائے عدالت قتل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کسی بھی ملک کی اسٹیبلشمنٹ اور اس سے منسلک طاقتیں حقوق کی تحریک میں شامل افراد کو جھوٹے مقدمات بنا کر اورڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ ملا لیتی ہیں پھر ان تحریکی کارکنوں کو تحریک کے نظریئے اورمقاصد سے توڑ کران کی اپنی ہی تحریک کے خلاف استعمال بھی کرتی ہیں۔ جب اسٹیبلشمنٹ کسی تحریک یا جدوجہد کو ختم کرنے کیلئے عوام کو جبروتشدد سے خوف زدہ کرکے یاخرید کر اپنے ساتھ ملالیتی ہے اورانہیں اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہے تو پھر انہیں اپنے ہی لوگوں کے خلاف Licence to loot, plunder and kill یعنی لوٹ مار اور قتل وغارتگری کا کھلا لائسنس بھی دیتی ہے۔دنیا میں ہرجگہ اسٹیبلشمنٹ کا یہی طریقہ واردات رہا ہے۔
غزہ، فلسطین اورانٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کاکردار :
اگرہم انٹرنیشنل اسٹیلشمنٹ کا طریقہ واردات کوسمجھنے کے لئے غزہ، حماس اور اسرائیل کے تنازعے کی مثال دیکھیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ7، اکتوبر 2023ء کو حماس اور اسرائیل کے تنازعے سے خطے میں ایک ایسی جنگی صورتحال پیدا ہوگئی جس کا آج تک سامنا ہے۔ اسرائیل کو دنیا کی سپرپاورز امریکہ اور مغربی ممالک کی مکمل حمایت حاصل تھی اور آج تک ہے۔ اگر اس تنازعے کو مذہبی زاویے سے دیکھیں تو ایک طرف یہودی اورعیسائی طاقت یکجا ہےاور دوسری طرف فلسطینی عوام ہیں۔ اسرائیل کو عالمی طاقتوں امریکہ، برطانیہ اورمغربی ممالک کی مکمل حمایت حاصل تھی اور اب بھی ہے۔ فلسطینی عوام اپنی سر زمین پر سالہا سال سے رہتے چلے آرہے تھے، فلسطینیوں کی اکثریت مسلمانوں پرمشتمل ہے، انہیں جبروتشدد اور غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا گیا اور طاقت کے ذریعے ان کی زمین سے محروم کیا گیا۔ اس ظلم وستم اور ناانصافیوں کے عمل پر ملت اسلامیہ یادنیا کے 50 سے زائدمسلم ممالک نے اپنے کلمہ گو اورہم مذہب فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کی کھلی غنڈہ گردی روکنے کےلئے کیا کیا؟ کیا ان مسلم ممالک نے فلسطینی عوام کی مدد کی؟
1/3
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
عمران خان کے خط پر ہمدردانہ غور کیا جائے اور فی الفور ان کے مقدمات چلائے جائیں، سپریم کورٹ، آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے اپیل
@ImranKhanPTI @PTIofficial
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
2/3
عراق:
جب انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ عراق کے صدر صدام حسین کےخلاف ہوئی تو ان پر Weapons of Mass Destruction (WMD) یا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے مہلک ہتھیاروں کا الزام لگایا گیا، انٹرنیشنل اداروں کی جانب سے مہلک ہتھیاروں کی برآمدگی کے لئے عراق کی تلاشی لی گئی۔ پھر بھی عراق کے خلاف WMD کوجوازبناکرعراق پر حملہ کیا گیا، اس پربمباری کی گئی، اس پر قبضہ کیاگیا، صدام حسین کوگرفتارکرکے پھانسی دیدی گئی۔ عراق کواس طرح تباہ کیا گیا کہ وہ آج تک اس تباہی سے نہ نکل سکا۔ جب یہ سب کچھ کیاگیاتو کوئی بھی اسلامی ملک عراق کی حمایت میں نہ آیا۔
لیبیا:
عراق کے بعد لیبیا کے ساتھ بھی وہی کچھ کیا گیا، لیبیا تیل کی دولت سے مالامال اور ایک خوشحال ملک تھا، لیبیا کے رہنما کرنل معمرقذافی استعماری قوتوں کی کارستانیوں کے بخوبی واقف تھے، چنانچہ کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ان پر بھی الزامات لگائے گئے،انہیں دنیا سے آئسولیٹ کیا گیا، لیبیا میں ایکشن کئے گئے، یہاں تک کہ معمرقذافی کوبہیمانہ طریقے سے قتل کردیاگیا اور پھر لیبیا کومکمل طورپر تباہ کردیا گیا۔
شام:
عراق اورلیبیا کی طرح شام کا ملک بھی انٹرنیشنل اسیٹبلشمنٹ کے نشانے پر تھا۔اسے بھی دنیا سے کاٹ کر آئسولیٹ کردیا گیا، وہاں کی حکومت کوہٹانے کے لئے تمام کوششوں میں ناکامی کے بعد داعش جیسی تنظیم بنائی گئی، وہاں خانہ جنگی کرائی گئی اورپھربالآخرشام میں اس کے رہنما بشارالاسد کی حکومت کاتختہ الٹ دیاگیا اوروہاں داعش کی حکومت قائم کرادی گئی۔
ایران:
تازہ ترین مثال ایران کی ہے جسے برسوں تک پوری دنیاسے کاٹ کر رکھ دیاگیا، اسے آئسولیٹ کیاگیا، اس پر طرح طرح کی پابندیاں لگائی گئیں، کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت ایران پر مختلف الزامات لگائے گئے، پھر اس پرباربارخطرناک حملے کئے گئے، اس پر وحشیانہ بمباری کی گئی، اس کی لیڈرشپ اورہزاروں شہریوں کو مار دیاگیا، اس کے انفرااسٹرکچر کوتباہ کردیا گیا، دنیامیں ایساماحول پیداکیا گیا کہ کوئی ملک اس کی حمایت میں نہ بولے، مغربی دنیاتودور کی بات ہے، او آئی سی یا کوئی اسلامی ملک اس کی حمایت میں آگے نہ آیا۔لیکن اس تمام جبر وستم کے باوجود ایران کے عوام ڈی مورالائز نہیں ہوئے اورانہوں نے استقامت کا مظاہرہ کیا۔
ڈی مورالائزیشن:
جیسے دنیا میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نے اپنی پالیسی کے تحت اپنے مخالف ممالک، وہاں کے لیڈروں اوران کی حکومتوں کے خلاف کارروائیاں کیں اسی طرح پاکستان میں یہاں کی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اپنے مخالف لیڈروں، ان کی سیاسی جماعتوں اورتحریکوں کے خلاف بھی یہی کچھ اقدامات کرتی ہے، انہیں کچلنے کے لئے ان کے خلاف آپریشن کرتی ہے۔ وہی پالیسی اختیارکرتی ہے، یعنی پہلے انہیں آئسولیٹ کرو، کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ان پر الزامات لگائیں اورپھر ان کے خلاف ریاستی طاقت کابیدریغ استعمال کریں اوراس جماعت کی قیادت، اس کے کارکنوں اورچاہنے والوں کے خلاف اسقدرشدت سے کارروائیاں کریں کہ وہ ڈر جائیں تاکہ سہ جہتی حکمت عملی کے تحت تیسرافیز ڈی مورالائزیشن شروع ہو یعنی ان میں مایوسی پیداہوجائے۔
یہی کچھ ایم کیوایم کے خلاف کیاگیا، یہی کچھ آج پی ٹی آئی کے خلاف کیاجارہا ہے، عمران خان اوران کے کئی ساتھی قید ہیں، ان کی خیبرپختونخوا میں حکومت کو ہٹادیاگیا، وہاں گورنرراج اورایمرجنسی نافذ کردی گئی، ان کے لوگوں کی اس طرح پکڑ دھکڑ کی گئی تاکہ لوگ ڈرکر خاموش ہوکربیٹھ جائیں۔
2/3
youtu.be/ymqIa30kx0Q?si=vvVF…
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی ۔ ایک فکر انگیز لیکچر - 3
Three Pronged Strategy of Establishment
————————
اسٹیبلشمنٹ ملکی ہویا بین الاقوامی، اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی انہی تین طریقوں آئسولیشن، کرمنلائزیشن اورڈی مولائزیشن پر مشتمل ہوتی ہے اور سب کا طریقہ واردات کم وبیش ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔ سمجھنے کی بات یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کواپنی پالیسی پر عمل کرنے کےلئے آئسولیشن کی ضرورت کیوں درکار ہوتی ہے؟جس جغرافیہ میں بھی کوئی تحریک، کوئی سیاسی جماعت یا کوئی لیڈر اس ملک کے نظام کی تبدیلی اور اسٹیٹس کوکے خلاف جدوجہد کرتا ہے اور حکومت وقت کے خلاف آوازاٹھاتا ہے تو وہاں کی اسٹیبلشمنٹ اس کے خلاف اسی حکمت عملی پرعمل کرتی ہے۔اس کی کوشش ہوتی ہے کہ اس لیڈر یااس کے ہم خیال لوگوں کواس کے ہمدردوں اور کمیونٹی سے آئسولیٹ کردیاجائے۔کیونکہ جب لیڈر روپوش ہو، جیل میں قید ہو یا اسے ملک سے باہر جلاوطن ہونے پر مجبور کردیاجائے تووہ اپنےکارکنوں، ہمدردوں اور ہم خیال لوگوں سے جسمانی طورپر دور ہوجاتاہے جس کا اثر پڑتاہے۔میں اس بات کوسمجھ سکتاہوں، پاکستان میں مجھے تین مرتبہ گرفتارکیاگیا، پھر جلاوطن ہونے پر مجبورکردیاگیا۔اسی طرح عمران خان گزشتہ تین سال سے جیل میں قید ہیں۔ان کی ملاقاتیں بند ہیں۔حتیٰ کہ آج انہیں ان کے وکلاء اوربہنوں تک سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔
آئسولیشن کی شکلیں۔
آئسولیشن کی کئی شکلیں ہوتی ہیں اور ہر ایک کااپنامقصداوراثرہوتا ہے۔ یعنی دیکھا جاتا ہےکہ فلاں لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے سسٹم کو چیلنج کررہا ہے تواس کے خلاف طرح طرح کےہتھکنڈے اختیار کئے جاتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ اپنے ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد کسی لیڈر کو راستے سے ہٹانے کے لئے اس کو Physically Eliminate کرنے کی، یعنی قتل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
مجھ پر پاکستان میں کئی مرتبہ قاتلانہ حملے کرائے گئے، سب سے سنگین واقعہ 21دسمبر 1991ء کو ہوا جب مجھ پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ عمران خان پرقاتلانہ حملہ کیاگیا، پنجاب میں ایک ریلی کے دوران انہیں گولی ماری گئی۔
آئسولیشن پالیسی کے تحت لیڈرشپ کو اس کے کارکنوں اورعوام سے کاٹ کراس کی فزیکل آئسولیشن کی جاتی ہے۔
آئسولیشن پالیسی کے تحت کسی کمیونٹی کو دیگرتمام کمیونٹیز سے کاٹ کر، یا اس کا سوشل بائیکاٹ کرکے اس کمیونٹی کی سوشل آئسولیشن کی جاتی ہے۔
سائیکلوجیکل آئسولیشن بھی آئسولیشن پالیسی کاحصہ ہوتاہے جس کے تحت کسی جماعت، تحریک یاقوم کو دہشت گرد، فاشسٹ قراردیکریااسی طرح کے الزامات لگاکراس کاامیج خراب کیاجاتا ہے اوراس کے خلاف ایساماحول بنادیاجاتا ہے کہ کوئی اسے قبول نہ کرے۔
آئسولیشن میں جغرافیکل آئسولیشن بھی شامل ہے، یعنی کسی قوم یاملک کو دوسری قوموں یادوسرے ملکوں سے کاٹ کررکھ دیا جائے اوراس کے خلاف ایسا ماحول بنادیاجائے کہ اسے بین الاقوامی سطح پر دوسرے جغرافیوں سے کاٹ دیاجائے۔
کرمنلائزیشن
جیسے میں پہلے بھی بتاچکاہوں کہ سہ جہتی حکمت عملی کے دوسرے نکتے ”کرمنلائزیشن“ کے تحت سسٹم کوچیلنج کرنے والے کسی بھی لیڈر، کسی تحریک یاسیاسی جماعت کوعوام میں بدنام کرنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ اور اس کی ایجنسیاں طرح طرح کےالزام لگاتی ہیں،اس کے خلاف پروپیگنڈے کرتی ہیں،پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا استعمال کرتی ہیں، جیسے ایم کیوایم کے پرطرح طرح کے الزامات لگائے گئے، اس کے رہنماؤں اورکارکنوں کو سیاسی کارکنوں کے بجائے کرمنلز اور دہشت گرد بناکرپیش کیاگیا، آج اسی طرح پاکستان تحریک انصاف پر بھی 9مئی کے واقعات، کورکمانڈرہاؤس اور ریڈیو پشاور پاکستان کوجلانے، جی ایچ کیو اورفوجی تنصیبات پر حملوں، دہشت گردی، تشدد اورطرح طرح کے الزامات لگائے گئے، عمران خان کواسرائیلی ایجنٹ، یہودی ایجنٹ، ملک دشمن قراردیاگیا، بین الاقوامی سطح پر بھی ان کاامیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان الزامات کے تحت تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئی۔
انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ اورمختلف ممالک کے خلاف کارروائیاں:
جیساکہ پہلےبتایا جاچکا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ دوطرح کی ہوتی ہے، ایک کسی ملک کی نیشنل اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے اوردوسری انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے۔ یہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ جب کسی لیڈر، کسی ملک کے مقبول رہنما، وہاں کے حکمراں، اس کی حکومت اوراس ملک کے خلاف ہوتی ہے تو اس کوبدنام کرنے کے لئے اس پر طرح طرح کے سنگین الزامات لگاتی ہے، اس کودنیا کے دیگر ممالک اوربین الاقوامی فورمزسے کاٹ دیتی ہے۔ پھر مختلف سنگین الزامات لگا کراس ملک کے خلاف ماحول بنایا جاتا ہے، اس کے خلاف فیصلے کئے جاتے ہیں اور طاقتورممالک ملکرپھراس کے خلاف بڑے بڑے ایکشن کرتے ہیں، اس کی مختلف مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔
1/3
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
وفا پرست کارکنان وعوام سعودی عرب کے آرگنائزر سلیم نصیر کے بہنوئی محمد عارف اور مڈل ایسٹ کمیٹی کے رکن لئیق بھائی کے کزن محمد اویس اقبال کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے اللہّ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کےکارکن شاکر خان کی والدہ رابعہ خاتون کے انتقال پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کااظہار تعزیت
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
وفا پرست کارکنان وعوام ایم کیوایمٗ امریکہ کی COC کے رکن محمد نظام الدین اور CECکے رکن سہیل خانزادہ کے بڑے بھائی فرحت خانزادہ کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
وفا پرست کارکنان وعوام فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے کارکن محمد عظمت اللہّ کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
وفا پرست کارکنان وعوام ایم کیوایم ملیرسیکٹر شعبہ خواتین کی کارکن ارم الطافی کے پھوپھی زاد بھائی سید جمال کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے کارکن عارف زئی کی بھانجی مدیحہ کے انتقال پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت













