
#خاتم_النبیین_محمدﷺّ جنرل سیکریٹری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۔ہرنولی
Harnoli, Pakistan
Joined December 2020
- Tweets134K
- Following33.2K
- Followers31.6K
- Likes94.2K
Pinned Tweet
میرا عقیدہ،میری جان،میرا ایمان
میرے نبی سے میرا رشتہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے
ان پہ مر مٹنے کا جذبہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے
#خاتم_النبین_محمد_رسول_اللہ
#خاتم_النبیین_محمدﷺّ
#خاتم_النبیین_رَحۡمَةًلِّلۡعَٰالَمِينَ_محمّدﷺّ
Hakeem Ishaq Rana retweeted
جناب سپیکر ملک احمد خان صاحب
آپ کی بات درست ھے کہ آپ کی سپیکر شپ پارٹی کی مرھون منت ھے
آپ کی بات درست ھے کہ لیڈر شپ سے آپ کمٹڈ ھیں
آپ کی بات درست ھے کہ لیڈر شپ سے بات کرنی بھی چاھیئے
لیکن آپ درست بات اگر غلط پلیٹ فارم پر فرمائیں گے
یا بات کرتے وقت غلط وقت کا انتخاب کریں گے تو سوال اٹھیں گے
جیسے آج شاھزیب خانزادہ جیسے زیرک صحافی بھی سوال کر رھے ھیں
جناب سپیکر
آپ کی کریڈیبلٹی کو نقصان پہنچا ھے کیا آپ سمجھتے ھیں کہ آپ کی اس وضاحت سے آپ کی شخصیت سوالیہ نشان سے باھر آجائے گی؟
جناب سپیکر
جو لوگ کتابوں میں نہی پڑھ سکے وہ بھی بچپن سے گدھا ریڑھی کے تختوں پر رکشوں کی بیک سائیڈ پر ایک شعر لکھا پڑھتے آئے ھیں
جس کا ایک مصرع ھے کہ
#موج_ھے_دریا_میں_بیرون_دریا_کچھ_نہی
یہ بہت بڑی نصیحیت ھے
جناب سپیکر پچھلے دنوں آپ نے فرمایا ھے کہ میں فارم 47 والا نہی ھوں اور ساتھ فرمایا ھے کہ پارٹیوں کا محتاج نہی آزاد بھی جیت کر آیا ھوں تو
جناب سپیکر
سب کچھ عیاں ھے کہ فارم 45 پر میاں مجتبی الرحمن سپیکر پنجاب اسمبلی تھے پھر آپ فارم 47 لیکر سپیکر بنے
آزاد جیت کر ایک آدھ مرتبہ ممبر بننا ممکن ھو سکتا ھے لیکن آزاد جیت کر سپیکر کے منصب جلیلہ نہی ملا کرتے ۔
جناب سپیکر وفاداری کا امتحان مشکل وقت میں ھوتا ھے آسان وقت میں ھر بندہ وفادری دکھاتا ھے
مشکل تو ابھی پڑی نہی ھے لیکن کیا وجہ ھے کہ مہمانوں کی آمدکا اندازہ کوے کی کاں کاں سے لگانے کےکلچر کے حامل ھونے کی بنا پر جب چوھدری سالک اور محمود قادر لغاری جیسے کوے کاں کاں کرتے ھیں
تو جناب سپیکر آپ کی گفتگو سے بدبو آنا شروع ھو جاتی ھے۔
جناب سپیکر
آج آپ جس منصب جلیلہ پر ھیں یہ ھماری قیادت کی قربانیوں اور مجھ جیسے لاکھوں کارکنوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت ھیں
جناب سپیکر
آپ ھماری جماعت کا جزوی اثاثہ ضرور ھیں لیکن ھماری جماعت آپ کا مکمل سرمایہ ھے۔
جناب سپیکر
آپ کو سوچنا چاھیئے کہ شاھزیب خانزادہ یہ سوال رانا سکندر سے نہی کرتا
سیف الملوک کھوکھر سے نہی کرتا
ایاز صادق صاحب سے نہی کرتا
آپ سے کیوں کرتا ھے
جناب سپیکر
خود ھی اپنے تغ و تغافل پہ غور کریں
ھم اگر عرض کریں گے تو شکایت ھوگی ۔
مسلم لیگ ن مراد @MaryamNSharif
کیونکہ مریم نواز نے مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالا سہارا دیا اور جرات کے ساتھ مقابلہ کیا مریم نواز پارٹی کا طرہ امتیاز ھیں
اور وزیر اعلی بنیں تو ڈلور کرکے ثابت کیا کہ نواز شریف کا تسلسل مریم نواز ھے جو نواز شریف کی طرح کروڑوں دلوں میں دھڑکتی ھیں الحمداللہ🤲
🚨 بریکنگ نیوز | ایران کا امریکہ کو بڑا انتباہ
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے دوبارہ فوجی حملہ کرنے کی کوشش کی تو تہران انتظار کرنے کے بجائے پیشگی حملہ (Pre-emptive Strike) کر سکتا ہے۔
#Iran #USA #BreakingNews #MiddleEast #Gold #Oil
130
عالم اسلام کی نامور شخصیت اور تبلیغی جماعت کے مرکزی امیر حضرت مولانا نذر الرحمن صاحب( خلیفہ مجاز حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب کندیاں شریف) انتقال فرما گئے انا للہ وانا الیہ راجعون
2
78
Hakeem Ishaq Rana retweeted
صبح کی پہلی روشنی میں ہمیں جو سڑک صاف ملتی ہے، اس کے پیچھے کسی کی کئی گھنٹوں کی محنت ہوتی ہے۔
کاشان بشیر ستھرا پنجاب کے انہی کارکنوں میں سے ایک ہیں، جن کا دن شہر کی بہت سی روشنیاں جلنے سے پہلے شروع ہو جاتا ہے۔ آج انہی کی نظر سے دیکھیے ایک صبح، ایک راستہ اور وہ محنت جس کے پاس سے ہم روز گزر جاتے ہیں!
ستھرا پنجاب پروگرام ایک صاف اور بہتر ماحول کی جانب قابلِ قدر قدم ہے۔ کاشان جیسے محنت کش اس عزم کو روز اپنی محنت سے حقیقت کا روپ دیتے ہیں۔
اگلی بار کاشان یا ان کے کسی ساتھی سے سامنا ہو تو سلام کیجیے گا۔ شہر صاف رکھنے والے یہ چہرے ہماری توجہ اور احترام کے بھی حق دار ہیں 💚
Hakeem Ishaq Rana retweeted
بابا جی ❤️🤲🏼
میری عمر 70 سال ہے اور میں وزیراعلیٰ کے استقبال کیلئے پھولوں کی پتیاں لے کے آیا ہوں🩷
@MaryamNSharif
#MaryamNawazInAttock
Hakeem Ishaq Rana retweeted
مریم نواز اٹک میں 23 ارب روپے کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے لیے گئیں، مریم نواز کے دوروں کے دوران عوام کا ردعمل غیر معمولی اور فطری دکھائی دیتا ہے۔ لوگ سڑکوں پر ان کی گاڑی روک لیتے ہیں، انہیں گاڑی سے باہر آنا پڑتا ہے اور لوگ موبائل فون سے ویڈیوز اور سیلفیاں بناتے ہیں۔ یہ ہجوم سرکاری ملازمین یا زبردستی لائے گئے لوگوں کا نہیں بلکہ جوش و جذبے سے بھرا ہوا نظر آتا ہے۔
اس ردعمل کی ایک وجہ مریم نواز کی ترقیاتی کاموں کی سیاست ہے، پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ ترقیاتی سیاست کا دور گزر چکا ہے اور اب سیاست مصنوعی ویڈیوز، جھوٹے سچے بیانیوں اور نعروں کے گرد گھومتی ہے۔
عمران خان کی کارکردگی صفر تھی ان کے دور میں میر جعفر اور میر صادق کے نعرے لگا کر بیانیہ بنایا جاتا تھا، جنرل باجوہ پر عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے اور امریکہ کے ساتھ سازش کرنے کے الزامات لگانے والے آج انہیں شادی میں گرمجوشی سے ملتے ہیں:
عمران شفقت صاحب
@MaryamNSharif
Hakeem Ishaq Rana retweeted
جنوبی پنجاب کا ضلع لیہ نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر کھیلوں کے میدان آباد ہوچکے ہیں اور پہلی بار حکومتی سطح پر فٹ لیگ کا آغاز ہوا، جس میں پنجاب بھر کی بہترین ٹیموں نے شرکت کی۔ لیہ کے عوام نے میچز میں بھرپور دلچسپی دکھائی۔
Hakeem Ishaq Rana retweeted
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام فیز ٹو کا آغاز،پہلے مرحلےمیں39,225 ہونہار طلبہ کو جدید لیپ ٹاپ دیے گئے جبکہ دوسرے مرحلے کے لیےریکارڈ 1لاکھ63ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، ریسرچ اور ڈیجیٹل روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
Hakeem Ishaq Rana retweeted
شہید ڈی ایس پی عمران الدین ایک عظیم، بہادر اور ایماندار پولیس افسر تھے۔ ان کے بڑے بھائی عرفان الدین کے مطابق، عمران الدین نے اپنی پوری زندگی ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی کرتے ہوئے گزاری، ہم تو کفن دفن کے اخراجات بھی برداشت نہیں کر سکتے تھے، حکومت نے یہ اخراجات برداشت کیے۔
یہ ہے اس بہادر افسر کی زندگی کی حقیقت، جو دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر لڑتا رہا، ملک و قوم کی حفاظت کرتا رہا، مگر اپنے پیچھے مالی آسودگی کے بجائے ایک مجبور خاندان چھوڑ گیا۔ شہید عمران الدین ایک شفیق باپ بھی تھے، جنہیں اپنے 13 سالہ بیمار بیٹے کی شدید فکر رہتی تھی۔ ان کا بیٹا گردوں کے مرض میں مبتلا ہے اور ڈائلیسز پر ہے۔ وہ اپنے بیٹے کی صحت کے لیے پریشان رہتے تھے، لیکن وطن کی حفاظت کے فرض سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔
حکومتِ پاکستان، حکومتِ خیبر پختونخوا اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ شہید کے خاندان کو فوری مالی معاونت فراہم کی جائے، ان کے بیمار بیٹے کے علاج اور ڈائلیسز کے اخراجات برداشت کیے جائیں اور خاندان کی مستقل کفالت یقینی بنائی جائے۔ شہید کے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال قومی ذمہ داری ہے۔ شہید عمران الدین جیسے بہادر اور ایماندار افسر قوم کا فخر ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے اور ان کے بیمار بیٹے کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🇵🇰 – at Peshawar, Pakistan
Hakeem Ishaq Rana retweeted
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کسان دوست اقدام، 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت ( illustrative price) 4,500 روپے فی من مقرر.
پیداواری لاگت میں اضافے کے پیشِ نظر گزشتہ برس کی بہ نسبت قیمت میں 1,000 روپے فی من اضافہ.
*صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی اور وزرائے اعلیٰ پنجاب و سندھ کی مشاورت و تعاون شاملِ حال رہا
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملکی زرعی شعبے کے فروغ، کسانوں کے معاشی مفادات کے تحفظ اور آئندہ سال گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے بڑا فیصلہ.*
*وزیرِ اعظم کا سال 2027 کی گندم کی (illustrative price) مجوزہ قیمت 4,500 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ.
گزشتہ سال گندم کی قیمت 3,500 روپے فی من مقرر تھی، جس کے مقابلے میں نئی قیمت میں 1,000 روپے فی من اضافہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کا اس فیصلے کیلئے مشاورتی عمل میں تعاون اور قابلِ قدر تجاویز پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی شکریہ اور ان کے اس مشاورتی عمل میں کردار کی تعریف
وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے تعاون پر بھی اظہار تشکر.
حکومت کی جانب سے گندم کی مجوزہ قیمت میں اضافے کا مقصد کسانوں کو بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے دباؤ سے ریلیف فراہم کرنا ہے. وزیرِ اعظم
کسانوں کو گندم کی کاشت کے لیے مؤثر ترغیب دینا فیصلے کے اولین مقاصد میں شامل ہے. وزیرِ اعظم
توقع ہے کہ نئی مجوزہ قیمت سے کسانوں کو اپنی پیداواری لاگت پوری کرنے اور مناسب منافع حاصل کرنے میں مدد ملے گی. وزیرِ اعظم
گزشتہ برسوں کے دوران کسانوں کو مہنگائی اور زرعی اخراجات میں اضافے کے باعث مالی مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ پاکستان کو گزشتہ دو برسوں میں گندم کی درآمد بھی کرنا پڑی. وزیرِ اعظم
گندم کی مجوزہ قیمت میں اضافہ کا کلیدی فیصلہ ملکی غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے، مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی اور زرعی شعبے میں استحکام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو گا. وزیرِ اعظم
حکومت کو توقع ہے کہ مجوزہ قیمت کے تعین سے کاشت کار گندم کی کاشت میں زیادہ دلچسپی لیں گے، جس کے نتیجے میں آئندہ سیزن میں گندم کی بھرپور بوائی اور ملکی پیداوار میں اضافے کے امکانات روشن ہوں گے۔
وزیراعظم کا یہ اقدام کسانوں کی معاشی بہتری، زرعی معیشت کے استحکام اور ملک کو غذائی ضروریات کے ضمن میں زیادہ خودکفیل بنانے کی کوششوں میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ توقع ہے کہ سال 2027 پاکستان کے زرعی شعبے اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے مثبت نتائج کا حامل ہوگا۔ – at Peshawar, Pakistan
Hakeem Ishaq Rana retweeted
جب بھی کوئی فیصلہ کرتی ہوں تو میرے پیش نظر دو چیزیں ہوتی ہیں:
'ایک اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت اور دوسرا میں نے انصاف سے کام لینا ہے'
Hakeem Ishaq Rana retweeted
قائد محترم ❤ وطن واپسی کے سفر پر عازم ہونے کیلئے لندن کی رہائشگاہ سے روانہ ہو گئے-
Hakeem Ishaq Rana retweeted
وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نئے تعینات ہونے والے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی کی ملاقات،ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد۔مریم نواز نے مکہ دفاعی معاہدے کو بھی سراہا،مریم نواز کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے کی بھی مذمت کی۔
Hakeem Ishaq Rana retweeted
عظمی بخاری صاحبہ کی اس تصویر کو وہی سمجھ سکتا ھے جس نے اپنے بچوں کو ماں اور باپ بن کر زندگی کی ہر خوشی آسائش دینے کی کوشش کی ہو۔اپنی ساری زندگی کی کشت تھکان بیٹی کو دولہن کے روپ میں دیکھ کر اتر گئی ہو گی،کامیاب خاتون بن کر اس شخص کو تماچہ مارا جس نے پچیسسال قبل کمزور عورت سمجھا
Hakeem Ishaq Rana retweeted
ستھرا پنجاب 3R اور ویسٹ سیگریگیشن ماڈل مقابلہ 2026 معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کا تقریب سے خطاب، طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور ماحول دوست اقدامات کو سراہا۔
Hakeem Ishaq Rana retweeted
سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے شروع کیے گئے دانش اسکولز اقدام کو سراہا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس پروگرام کے ذریعے کم وسائل رکھنے والے خاندانوں کے بچے معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
وسطی لندن میں اپنے ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے غریب پس منظر رکھنے والے بچوں کو فراہم کیے جانے والے تعلیمی مواقع کا خیرمقدم کیا۔












