Pinned Tweet
علی امین گنڈاپور کی موجودہ وزیرِ اعلیٰ KP سُہیل خان آفریدی پر شدید تنقید کہا اپنے ہی صوبہ میں سیکشن 144 کیسے لاگو کیا یہ باتیں بعد میں کرینگے ابھی تمام کارکنان کے گھر جائیں۔۔یہ پڑا ہے انقلاب
چمن :
کوئٹہ چمن شاہراہ پر ژڑہ بند کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر چمن صدر آئیڈا گل کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر آئیڈا گل اور ان کے شوہر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔پولیس
1
52
کم عمر بچی کی ہلاکت کا معاملہ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا اہم حکم، ایف آئی اے افسر اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمے میں چائلڈ لیبر، بچوں پر تشدد اور کم عمر بچوں کو بے سہارا چھوڑنے سے متعلق دفعات شامل کرنے کی ہدایت۔
عدالت نے نادرا کے جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ مقتولہ بچی کی عمر 11 سال 11 ماہ تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ناعمہ عفت نے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 26 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم نامے میں تفتیش کے کئی اہم پہلوؤں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ابھی یہ تعین ہونا باقی ہے کہ بچی ایف آئی اے افسر کے گھر کس مقصد کے تحت رہ رہی تھی، اس کے بدلے کوئی مالی فائدہ حاصل کیا گیا یا نہیں، اور بچی کے والد، ملزم خاندان اور متعلقہ افراد کے درمیان کیا تعلق تھا۔
عدالت نے ملزمہ کے خاوند، گھریلو ملازمین اور ہمسایوں کے بیانات قلم بند کرنے، تین سال سے بچی کو سرکاری رہائش گاہ میں رکھنے کی وجوہات معلوم کرنے اور اس کی ہلاکت کے حالات کی مکمل تحقیقات کی ہدایت بھی کی ہے۔
عدالت نے متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا مکمل ٹرانسکرپٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ رپورٹ کے مطابق ڈی وی آر کی تصدیق این سی سی آئی اے کر چکی ہے۔ الہدیٰ سے متعلق واٹس ایپ پر موصول ہونے والے ریکارڈ کی اصل دستاویزات اور متعلقہ افراد کے بیانات حاصل کرنا بھی تفتیش کا حصہ ہوگا۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر نئی دفعات شامل کرنے کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔ ان دفعات کے حتمی اطلاق کا فیصلہ چالان جمع ہونے کے بعد متعلقہ عدالت کرے گی۔
یہ مقدمہ صرف ایک کم عمر بچی کی ہلاکت کا معاملہ نہیں بلکہ گھریلو ملازمت میں بچوں کے استحصال، ممکنہ چائلڈ لیبر اور بااثر افراد کے احتساب سے جڑے کئی اہم سوالات بھی اٹھا رہا ہے۔ اصل حقائق سامنے لانے کے لیے شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش ناگزیر ہے۔
#ChildLabour #ChildProtection #JusticeForChild #FIA #Islamabad #ChildRights #Justice
1
114
سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں دلچسپ صورتحال
اجلاس کے دوران سنیکس کی پلیٹ میں کاکروچ نکل آیا
کنوینئر کمیٹی نے واقعے پر سینیٹ عملے کو طلب کر لیا
سنیکس کی پلیٹ میں کاکروچ دکھاتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا دلچسپ جملہ
کاکروچ پارٹی تو بھارت میں ہے، یہاں کہاں سے آگئی؟ سینیٹر سیف اللہ ابڑو
@highlight
#BreakingNews
#breakingnewstoday
#SenateOfPakistan
#kakaroch
#snackstime
بند مطلب بند کے غبارے سے بھی اب ہوا نکل چکی ہے، راولاکوٹ کا بازار بھی کھل گیا۔ مسلسل بدلتے احتجاجی اعلانات اور مایوسی کے بعد اب کالعدم ایکشن کمیٹی نے کفن پوش احتجاج کی کال دے دی۔ سوال یہ ہے کہ اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟ کیا اب قبریں کھودنے کا اعلان بھی کیا جائے گا؟ عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنوں میں ایسے سیاسی شعبدے پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔ تحریک کا اصل امتحان احتجاج کی شدت نہیں بلکہ عوام کو ملنے والے عملی ریلیف سے ہوتا ہے۔ آخر ان مسلسل احتجاجی اعلانات سے حاصل کیا ہوا؟
#AzadKashmir #Rawalakot #ActionCommittee #KashmirPolitics #ProtestPolitics #PublicIssues #PoliticalTheatre
2
103
شمالی وزیر ستان
قومی جرگے میں کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل نعیم اختر نے شمالی وزیرستان اور پورے خیبر پختونخواہ کے لیے خصوصی دعا فرمائ
آمین ثم آمین
2
88
jamshed khan retweeted
دہ ش ت گ ردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو امریکہ اور روس نے بھی سراہا، زلمے خلیل زاد کی سفارت کاری ناکام رہی۔
#Pakistan #UnitedStates #Russia #ZalmayKhalilzad #WarOnTerror
پلندری کے جھنڈا بگلہ بازار میں احتجاج کی آڑ میں مسلح افراد کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اسلحے کے زور پر کاروبار بند کروانا، شہریوں میں خوف پھیلانا اور پولیس پر حملہ کسی صورت پُرامن احتجاج نہیں بلکہ کھلی قانون شکنی ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ضروری ہے۔
#پلندری #آزاد_کشمیر #پولیس_پر_فائرنگ #قانون_کی_بالادستی #امن_و_امان
2
148
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو قرارداد 1267 اور 2713 کے تحت پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ پاکستان کے مؤقف کی اہم سفارتی حمایت ہے۔ دہشت گردی کا خطرہ صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے چیلنج ہے۔
#Pakistan #China #UNSC #BLA #MajidBrigade #CounterTerrorism
3
133
بلوچستان کے 100 سے زائد علماء اور مہتممینِ مدارس کا مولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی حکمتِ عملی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جماعتی بیانیے سے لاتعلقی کا اعلان واضح پیغام ہے کہ مدارس کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں۔ دینی اداروں کی خودمختاری اور طلبہ کا مستقبل سیاست سے بالاتر ہے۔
#Balochistan #Madaris #FazlurRehman #JUIF #Quetta #Pakistan
3
159
کوئٹہ: دینی مدارس کی خودمختاری، غیر سیاسی تشخص اور اجتماعی حیثیت کے تحفظ کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ڈاکٹر حافظ علاؤالدین سارنگ اور جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے قاری مہر اللہ کی مشترکہ پریس کانفرنس۔
ڈاکٹر حافظ علاؤالدین سارنگ نے واضح کیا کہ دینی مدارس کسی ایک سیاسی جماعت، فرد، خاندان یا تنظیم کی جاگیر نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مشترکہ علمی، دینی اور روحانی اثاثہ ہیں۔ مدارس کا بنیادی مقصد قرآن و سنت کی تعلیم، نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت اور معاشرے کی اصلاح ہے، انہیں سیاسی طاقت کے مظاہرے یا جماعتی مفادات کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو مدارس پر اجارہ داری یا ان کے طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا حق حاصل نہیں۔ مدارس کے پلیٹ فارم کو سیاسی احتجاج، محاذ آرائی اور اشتعال انگیزی کا مرکز بنانے کے بجائے ان کے علمی وقار اور غیر جانبدار تشخص کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
ڈاکٹر حافظ علاؤالدین سارنگ کے مطابق مدارس کے غریب طلبہ کے نام پر سیاست کرنے کے بجائے ان کے تعلیمی اور معاشی مستقبل پر توجہ دی جائے۔ حکومت دینی مدارس کی سرپرستی کرتے ہوئے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، جدید ٹیکنالوجی اور عصری علوم کی سہولیات فراہم کرے، اساتذہ کی تنخواہوں اور مالی مسائل کے حل میں بھی اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مدارس کے مستقبل سے متعلق فیصلے کسی ایک سیاسی جماعت کی اجارہ داری کے بجائے تمام دینی وفاقوں، علماء اور مدارس کے ذمہ داران کی اجتماعی مشاورت سے کیے جائیں۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ مؤقف بھی سامنے آیا کہ دینی مدارس کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان اور پوری امت مسلمہ سے ہے۔ مدارس کی آزادی، خودمختاری، غیر سیاسی حیثیت اور اجتماعی تشخص کا تحفظ تمام دینی حلقوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
#Quetta #JUIF #JUINazriyati #ReligiousSeminaries #MadrassaAutonomy #Pakistan #Education #ReligiousFreedom
3
123
بے گناہوں کے قاتل میتوں کی حرمت کے نام پر اپنے جرائم نہیں چھپا سکتے:
فتنه خوارج ٹی ٹی پی کی جانب سے میتوں کی حرمت کا معاملہ اٹھانے سے قبل سوال هے کہ آج لاشوں کے احترام کی بات کرنے والوں کو زندہ انسانوں کی حرمت کیوں یاد نہیں آتی؟ مساجد، مزارات، بازاروں اور تعلیمی اداروں میں خونریزی کرنے والے کس اخلاقی حیثیت سے انسانی احترام کا درس دیتے ہیں؟ مسلمانوں کا خون بہانا، سر قلم کرنا اور ان کی ویڈیوز جاری کرنا انسانیت کی خدمت نہیں بلکہ سفاکی کا اظہار ہے۔
ٹی ٹی پی کی جانب سے سر قلم کرنے کی ویڈیوز جاری کیے جانے کی خبرين موجود ہیں، جبکہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مقتولین کے سروں سے فٹبال کھیلنے کى تصاوير موجود هين ایسے سنگین جرائم کا حساب دیے بغیر انسانی حرمت کے علم بردار بننا کھلا تضاد ہے۔ دہشت گردی کے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ کو پروپیگنڈے سے مٹایا نہیں جا سکتا۔
اسلام میں میت کی بے حرمتی حرام اور بے گناہ انسان کا قتل عظیم جرم ہے۔ انسانی جان اور میت، دونوں کی حرمت لازم ہے۔ میت کے احترام کا حوالہ دے کر دہشت گردون کے جرائم معاف نہیں ہو جاتے۔ بے گناہوں کے قاتل اپنے لیے احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے مقتولین کے حقِ زندگی اور ان کے خاندانوں کے حقوق کو کیسے نظرانداز کر سکتے ہیں؟
پاکستان کی عوام مسلح افواج اور سلامتی کے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی بھرپور تائید و حمایت کرتے هين پاكستان كى عوام كا مؤقف ہے کہ پاکستانی افواج اور سلامتی کے ادارے دشمن کے ساتھ بھی اسلامی اقدار، انسانی وقار اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق برتاؤ کرتے ہیں۔ ان اداروں کی قربانیوں کو دہشت گرد تنظیم کی الزام تراشی سے داغ دار کرنے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔ کسی مخصوص واقعے کا فیصلہ قابلِ تصدیق شواہد سے ہوگا، دہشت گردوں کے دعووں سے نہیں۔
ٹی ٹی پی پہلے بے گناہوں کا قتل بند کرے، مسلح تشدد ترک کرے اور اپنے جرائم کے لیے جواب دہ ہو۔ پاکستان کے عوام، علماء اور مشائخ دہشت گردی کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی مسلح افواج اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میتوں کی حرمت کا نعرہ زندہ انسانوں کے قاتلوں کو بری الذمہ نہیں کر سکتا۔
2
118
امریکی عدالت کا فیصلہ، بین الاقوامی سطح پر سنگین سوالات!
امریکی عدالت نے بھارتی شہری نکھل گپتا کو امریکی سرزمین پر سکھ رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے اعتراف کے بعد 235 ماہ، یعنی تقریباً 19 سال 7 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
یہ محض ایک انفرادی مجرمانہ کیس نہیں بلکہ اس معاملے نے بین الاقوامی سطح پر ریاستی جواب دہی، دوسرے ممالک کی خودمختاری اور بیرونِ ملک سیاسی مخالفین کے تحفظ سے متعلق سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
امریکی استغاثہ کے مطابق اس سازش میں بھارتی سرکاری اہلکار وکاش یادو کا مبینہ کردار بھی سامنے آیا، جس کے خلاف امریکہ میں مقدمہ موجود ہے۔
یہ معاملہ بھارت کے ان دعوؤں کے تناظر میں بھی اہم ہے جن میں وہ خود کو دہشت گردی کے خلاف عالمی جدوجہد کا حامی قرار دیتا ہے۔
اب بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا کسی بھی ملک کو دوسرے ملک کی سرزمین پر اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟
قانون اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہر ریاست کو ایسے الزامات کا جواب دینا اور شفاف تحقیقات میں تعاون کرنا چاہیے۔
دہشت گردی کے خلاف مؤقف کا اصل امتحان بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات، شواہد اور قانون کے سامنے جواب دہی ہے۔
#NikhilGupta #GurpatwantSinghPannun #India #UnitedStates #Justice #Terrorism #InternationalLaw #Accountability #RuleOfLaw #StateResponsibility #Pakistan
3
166
ڈرامہ ختم، دکان بند — اے پی سی سے پہلے ہی متحدہ اپوزیشن کا جنازہ نکل گیا!
24 نومبر کو لاہور میں ہونے والی اے پی سی سے پہلے ہی تحریک تحفظ آئین کے اتحاد کی حقیقت سامنے آ گئی۔ جے یو آئی نے پی ٹی آئی کی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر کے واضح کر دیا کہ سیاسی نعروں، فوٹو سیشنز اور مشترکہ پریس کانفرنسوں سے اتحاد قائم نہیں ہوتے۔
4 نومبر کو مولانا کے ڈیرے پر اتحاد کے دعوے کیے گئے، 11 نومبر کو اسی اتحاد کی تشہیر کے لیے فوٹو سیشن ہوا اور 20 نومبر کو جے یو آئی نے اے پی سی سے معذرت کر لی۔ آخر یہ کیسا اتحاد تھا جو کانفرنس سے پہلے ہی بکھر گیا؟
سب سے دلچسپ پہلو پی ٹی آئی کا اپنا اندرونی تضاد ہے۔ تحریک تحفظ آئین کا مؤقف ہے کہ اے پی سی کا منصوبہ پی ٹی آئی کی رضامندی سے بنایا گیا، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے منظوری سے انکار کیا جا رہا ہے۔ جو جماعت اپنے فیصلوں اور قیادت کے مؤقف پر یکسو نہیں، وہ دوسری جماعتوں کو کس بنیاد پر متحد کرے گی؟
کل تک مولانا فضل الرحمان کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے والی پی ٹی آئی آج انہی کے دروازے پر مکمل حمایت کی درخواست لے کر پہنچی ہوئی تھی۔ دوسری جانب مولانا بھی ماضی کے شدید سیاسی اختلافات بھلا کر ساتھ بیٹھنے پر آمادہ نظر آئے، لیکن ایجنڈے پر اختلاف نے ساری سیاسی مفاہمت کا پول کھول دیا۔
جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ اے پی سی کا ایجنڈا اس کے منشور سے مطابقت نہیں رکھتا۔ سوال یہ ہے کہ اگر مقصد واقعی آئین اور جمہوریت کا تحفظ تھا تو پھر مشترکہ ایجنڈا طے کرنے میں ناکامی کیوں ہوئی؟ کیا یہ اتحاد اصولوں پر قائم تھا یا محض وقتی سیاسی ضرورت کے تحت اکٹھا ہونے کی کوشش تھی؟
حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو اب اپنی سیاسی تنہائی اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی ناکامی کا سامنا ہے۔ دوسروں کو متحد کرنے کے دعوے کرنے سے پہلے اپنے اندر اتفاق پیدا کرنا ضروری ہوتا ہے۔
اے پی سی سے پہلے ہی اتحاد کا شیرازہ بکھر گیا۔ اب سوال یہ نہیں کہ کانفرنس میں کون آئے گا، سوال یہ ہے کہ جب اتحاد کی بنیاد ہی متضاد مؤقف اور سیاسی مفادات پر ہو تو وہ کتنی دیر قائم رہ سکتا ہے؟
#تحریک_تحفظ_آئین #PTI #JUIF #مولانا_فضل_الرحمان #APC #لاہور #پاکستان_سیاست #اپوزیشن #سیاسی_اتحاد #PoliticalDrama
ایس ایچ او مارگلہ سب انسپکٹر عمران منیر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔عمران منیر فیصل مسجد میں ڈیوٹی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے پر گر پڑے۔سب انسپکٹر عمران منیر کو بے ہوشی کی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔
1
82
کراچی پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے! پیپلز پارٹی کے 18 سالہ اقتدار کے باوجود K-IV منصوبہ تاخیر، ناقص منصوبہ بندی اور اربوں روپے کے اضافی اخراجات کا شکار ہے۔ 25.5 ارب کا منصوبہ تقریباً 172 ارب تک پہنچ گیا، مگر شہری آج بھی ٹینکروں کے رحم و کرم پر ہیں۔ کراچی کو سیاسی وعدے نہیں، پانی اور عملی اقدامات چاہییں۔ سندھ حکومت اور وفاقی ادارے جواب دیں! آرٹیکل 140-A کے تحت بااختیار بلدیاتی نظام قائم کیا جائے۔
#کراچی_کا_پانی #کراچی_آبی_بحران #اٹھارہ_سال_صفر_پانی #ٹینکر_معیشت #آرٹیکل_140اے #کراچی_کا_سوال #KIV #KarachiWaterCrisis #Accountability
2
99
خوارج کی بزدلی اور اخلاقی پستی ایک بار پھر بے نقاب! شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے برقعوں میں خواتین کا بھیس اختیار کرکے رکشے کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ معصوم شہریوں کو ڈھال بنانا اور مقدس مقامات کا تقدس پامال کرنا ان کے مکروہ عزائم کا ثبوت ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ پاکستان ان شاء اللہ کامیاب ہوگا!
#PakistanArmy #PakistanSecurityForces #KhyberPakhtunkhwa #NorthWaziristan #MirAli #OperationAzmEIstihkam #WarOnTerror #PakistanZindabad
2
149
صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ایوان صدر میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مسائل کو تحمل و افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کراچی روانہ ہوگئے۔
#AsifAliZardari #BilawalBhuttoZardari #PPP #Islamabad #PakistanPolitics
2
170
📢 نئے صوبے بنانا محض نقشے پر لکیریں کھینچنے کا معاملہ نہیں، بلکہ عوام کو بہتر گورننس، انتظامی سہولت، بنیادی حقوق اور وسائل کی منصفانہ تقسیم فراہم کرنے کا سوال ہے!
آخر عوام کے مستقبل سے متعلق اتنا اہم فیصلہ چند سیاسی جماعتوں، حکمرانوں یا مخصوص مفادات کے حامل حلقوں کی مرضی سے کیوں کیا جائے؟ اگر نئے صوبوں کے قیام سے عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں، انتظامی مشکلات کم ہوسکتی ہیں اور پسماندہ علاقوں کو ان کا جائز حق مل سکتا ہے تو اس معاملے پر عوام کی رائے لینا کیوں ضروری نہیں سمجھا جاتا؟
جمہوریت کا تقاضا ہے کہ نئے صوبوں کے حامی اور مخالف دونوں اپنے دلائل عوام کے سامنے رکھیں۔ اگر ریفرنڈم آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق ممکن ہو تو عوام سے براہِ راست رائے حاصل کرنے پر سنجیدگی سے غور ہونا چاہیے۔
یہ بھی یاد رہے کہ صرف صوبے کا نام اور نقشہ تبدیل کرنے سے گورننس بہتر نہیں ہوتی؛ انتظامی صلاحیت، مالی وسائل، اختیارات کی منصفانہ تقسیم اور مضبوط مقامی حکومتیں بھی ضروری ہیں۔
اصل سوال یہ ہے کہ سیاستدان عوام پر اعتماد کرتے ہیں یا نہیں؟ اگر موجودہ نظام بہتر ہے تو عوام اس کی حمایت کریں گے، اور اگر نئے صوبے بہتر حل ہیں تو ان کی رائے کا احترام ہونا چاہیے۔
نہ سیاسی مصلحت، نہ اقتدار کی سیاست، نہ ذاتی مفادات؛ عوامی مفاد، آئین اور جمہوری اصولوں کو ترجیح دی جائے۔
صوبے عوام کے لیے بنتے ہیں، عوام سیاسی فیصلوں کے لیے نہیں!
#نئے_صوبے #ریفرنڈم #عوامی_رائے #جمہوریت #بہتر_گورننس #وسائل_کی_منصفانہ_تقسیم #آئین_پاکستان #عوامی_اختیار #Pakistan #Democracy #GoodGovernance
2
164











