JUI Answers Back (@JUIAnswersBack) header
JUI Answers Back (@JUIAnswersBack) profile picture

Its all about Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan.

Pakistan
Joined June 2016
Photo by JUI Answers Back (@JUIAnswersBack)Photo by JUI Answers Back (@JUIAnswersBack)Photo by JUI Answers Back (@JUIAnswersBack)Photo by JUI Answers Back (@JUIAnswersBack)Photo by JUI Answers Back (@JUIAnswersBack)Photo by JUI Answers Back (@JUIAnswersBack)Photo by JUI Answers Back (@JUIAnswersBack)Photo by JUI Answers Back (@JUIAnswersBack)Photo by JUI Answers Back (@JUIAnswersBack)Photo by JUI Answers Back (@JUIAnswersBack)
ہمارا دعویٰ کیا ہے اور تم میڈیا پر بحث کیا کر رہے ہو؟ فلاں نوٹس مل گیا، فلاں نوٹس مل گیا۔۔۔۔۔۔۔۔ بات یہ ہے سیاسی طور کہ تم نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیوں نافذ کیا؟ تم نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کیوں لگائی؟ دعویٰ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ دہشت گردی تو جب بھی آپ نے دہشت گردی کے خلاف قدم اٹھایا ہے، بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ آپ کے آپریشنز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نہیں ہیں، اس کے پردے میں چھپ کر کوئی اور مقاصد ہیں۔ ہمارا ایک سوال ہے۔ ہم پبلک ہیں، ہم پبلک کی نمائندگی کر رہے ہیں، ہم قبائل کی نمائندگی کر رہے ہیں، صوبوں کے عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ یہ واضح کرنا ہوگا کہ تمہارے اقدامات دہشت گردی کے خلاف ہیں یا تمہارے اقدامات کا مقصد ہمارے پہاڑوں میں موجود معدنی ذخائر کو لوٹنا ہے؟ میرا احتساب لیتے ہو؟ جنریٹر باہر پڑا ہوا ہے، کیبن غلط لگا ہوا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکز کے سامنے کھڑے ہو گئے کہ تم نے تجاوز کیا ہے؟ یہ باتیں نہ کرو! تم بتاؤ، تمہارے پیٹ میں جو پہاڑ پڑے ہوئے ہیں، اس کا کیا کرو گے؟ شرم و حیا والوں کو آدمی ایک دفعہ کہتا ہے، وہ فوراً سمجھ جاتا ہے۔ بار بار کہتی ہیں کہ کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اور ہمارا مدرسہ، اس کا نظام یہ ہوتا ہے، آپ جانتے ہیں کہ مدرسے کا انتظام ایک مہتمم کے ذریعے ہوتا ہے۔ وہی اس کے لیے زمین بھی پیدا کرتا ہے، چندہ بھی کرتا ہے، تعمیر بھی کھڑی کرتا ہے، سارا نظام اس کا اپنا ہوتا ہے۔ پھر وہ جا کر وفاق المدارس کے نظم میں شامل ہوتا ہے۔ یہاں پر کہا گیا کہ فضل الرحمٰن کے بیس ہزار مدارس ہیں۔ تو مولوی صاحبان! آپ فارغ ہیں؟ یعنی الزام لگانا، پروپیگنڈا کرنا۔۔۔کوئی سلیقہ بھی تو آنا چاہیے۔ یہ جو بے موقع آپ کو غصہ آتا ہے اور گزرنے کے بعد غصے میں آپ گھونسہ اٹھاتے ہیں، تو یہ گھونسہ پھر اپنے منہ پر گھونسہ دینا چاہیے، اپنے منہ پر مارو، ہماری طرف متوجہ نہیں ہو سکتا۔ جمعیت علمائے اسلام آپ کی بنائی ہوئی نہیں ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے انگریز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف آزادی کی تحریک اٹھا کر بنی ہے اور آج بھی ہم اسی کا تسلسل ہیں۔ تم ہمیں اشتعال دلا رہے ہو، لیکن اشتعال میں نہیں آتے۔ یہ حربے ہمیشہ چلتے رہتے ہیں، ہم ان کے عادی ہو چکے ہیں۔ جو آپ کو گالیاں دیتا ہے، وہ ایوانِ صدر میں بیٹھتا ہے۔ جو آپ کو گالیاں دیتا ہے، وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بن جاتے ہیں، وزیر دفاع بن جاتے ہیں۔ اور جو کہتا ہے کہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے، آج وہ معتوب ہیں اور وہ ملک میں جلسہ نہیں کر سکتے، اجتماع نہیں کر سکتے۔لیکن اللہ کی زمین وسیع ہے۔ ایک جگہ سے روکے بھی تو دوسری جگہ بیٹھ جائیں گے۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب
32
486
31
1,529
40,723
انگریز کے خلاف جنگ لڑنے والوں کو غدار کہا گیا، آج بھی اختلاف کرنے والوں کو غدار قرار دیا جاتا ہے آج بھی آپ پاکستان کے وفادار بنیں، سو دفعہ وفادار بن جائیں، لیکن آج کی اسٹیبلشمنٹ کی پیروی اگر آپ نے نہ کی اور ان کی خواہشات کے مطابق آپ نے زندگی نہ گزاری تو آپ غدار قرار دیے جاتے ہیں۔ دشمنی بھی کی جاتی ہے، اختلاف بھی کیا جاتا ہے، لیکن بڑے لوگ اس میں بھی وقار رکھتے ہیں۔ یہاں تو حالت یہ ہے کہ گھٹیا قسم کے اقدامات! آج آپ میڈیا دیکھیں کہ میں کیا کہہ رہا ہوں اور یہ کیا کہہ رہے ہیں ! امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب
14
186
34
368
6,786
دو روز پہلے یہاں اسلام آباد میں طلبہ کا اجتماع ہوا تھا اور آج یہاں اساتذہ کا اجتماع ہو رہا ہے۔ دونوں اجتماعات جہاں منعقد ہونے تھے، وہاں طاقتور قوت نے نہ طلبہ کو جمع ہونے دیا اور نہ اساتذہ کو۔ یہ ہے ان کی نظر میں تعلیم کی قدر و قیمت، یہ ہے ان کی نظر میں طالب علم کا مقام اور یہ ہے ان کی نظر میں استاد کا مقام۔ آپ کو شاید سزا اس بات کی مل رہی ہے کہ آپ کا نظریہ، آپ کا فکر اور آپ کی سوچ کا زاویہ جمعیت علمائے اسلام سے ملتا ہے، اور یہ بھی کہ آپ کے اجتماعات سے فضل الرحمٰن خطاب کرنے والے ہیں۔ ہم نے اپنے بزرگوں سے یہی سیکھا ہے کہ کمزور لوگ اشتعال دلاتے ہیں، بہادر لوگ اشتعال میں نہیں آتے، جو کچھ انہوں نے کیا، اس میں حماقت ہے سوائے اس کے کہ وہ اپنے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں۔ نفرت کس کے خلاف پیدا ہوگی؟ حکومت کے خلاف، ملکی نظام کے خلاف۔ تو یہ چیزیں انہیں کوئی فائدہ نہیں دے رہیں۔ کون پالیسی بناتا ہے؟ کون فیصلے کرتا ہے؟ یہ جو نامعلوم ہیں، یہ سب ہمیں معلوم ہے۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب،7 نومبر
20
190
24
342
8,838
JUI Answers Back retweeted
نہ چھیڑ ملنگاں نوں مولانا فضل الرحمن نے واضح کردیا
2
39
4
357
9,109
JUI Answers Back retweeted
قبائلی علاقوں میں کرفیو دو روز کیوں لگتا ہے؟ مولانا فضل الرحمن کا جواب
13
171
14
664
171,640
دنیا چاہتی ہے کہ ہم چائنا کا راستہ روک لیں اور امریکہ چاہتا ہے کہ ہم یہاں قبائلی پہاڑوں میں یہاں پر سرمایہ کاری کریں۔ اور ان کو دعوت دینے میں گیا تھا؟ امریکہ کے اوول ہاؤس میں پریزیڈنٹ ٹرمپ کو ہمارے پہاڑوں کے معدنیات کے نمونے میں نے پیش کیے تھے؟ نمونے تم پیش کرتے ہو، ترغیب تم دلا رہے ہو، تمہارا آپس میں ایک معاملہ ہے،،، قوم کے سامنے رکھو یہ چیزیں۔ ہم کسی کی سرمایہ کاری کے خلاف نہیں ہیں، یہ بھی غلط ہے کہ چین کی سرمایہ کاری کا راستہ روکا جائے۔ ہم امریکہ کی سرمایہ کاری کے بھی خلاف نہیں ہیں، ہم ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے بھی خلاف نہیں ہیں، لیکن معاملے میں شفافیت ہونی چاہیے، معاہدات میں شفافیت ہونی چاہیے، قوم کے سامنے تمام شرائط رکھی جائیں، کن شرائط پر معاہدہ ہوا ہے، ہمارے ملک کے منافع کا تعین ہو، ان کے منافع کا تعین ہو، مقامی آبادی کے منافع کا تعین ہو۔ چوری چھپے ۔۔۔۔۔۔۔اب کہتے ہیں کہ اگر دہشت گردی کے خلاف بات نہ ہوتی تو پھر تو ایمرجنسی صرف فاٹا میں ہونی چاہیے تھی، یہ نیچے اضلاع میں کیوں ہوئی؟ اب مجھے بھی پھر کچھ کہنا پڑ رہا ہے، کیا کریں ۔۔۔۔۔ یہ اسمگلنگ کے راستے ہیں، اس لیے وہاں ایمرجنسی ہے۔ بہت سے قبائلی نوجوان یہاں ہوں گے جن کے علاقوں میں ہفتے میں دو دن کرفیو ہوتا ہے، ہوتا ہے نا دو دن؟ تو پانچ دن دہشت گردی نہیں ہوتی وہاں پر؟ پانچ دن دہشت گرد کہیں چلے جاتے ہیں، غاروں میں چھپ جاتے ہیں اور صرف دو دن باہر آتے ہیں، تو پھر آپ ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہوتے ہیں؟( تو یہ کرفیو کس لیے لگائی جاتی ہے؟ ہمیں کہا جاتا ہے کہ دہشت گرد آ رہے ہیں، گھروں میں بند رہو، باہر مت آؤ، ہم لڑ رہے ہیں، وہ پتا چلا کہ وہاں سے ٹرک گزر رہے ہوتے ہیں۔ ہمیں نہ معاہدہ پر اعتراض، نہ کسی کی سرمایہ کاری پر اعتراض، یہاں سے اگر مال نکلتا ہے تو جائز راستے سے آئے نا، تو جائز راستے ہم نے بند کیے ہیں، افغانستان کے ساتھ ہماری بندش ہے، تو چوری کے راستوں سے مال تو آ رہا ہے۔ ہمارے محصولات میں اگر اضافہ ہوتا ہے تو ٹیکس کی وجہ سے ہوتا ہے، اس کی ڈیوٹی ہوتی ہے، وہ ادا کرو، اس سے ملک چلتا ہے۔ اب اگر ہم حکمران ہوتے ہوئے اس طرح کی کارروائیاں کریں گے کہ پتا نہیں اپنے منافع کے لیے تم نے کون سے چوری کے راستے بنا لیے ہیں اور قوم کے خزانے کی پرواہ نہیں ہے، عوام کی تمہیں پرواہ نہیں ہے۔ ہم قوم کے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آپ کی نظر گوادر پر ہے، تم نے گوادر کو وفاق کے ساتھ وابستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو بلوچستان کا حق بنتا ہے۔ ساحلی علاقہ جو بلوچستان کا حق بنتا ہے، تمہاری اس پر نظریں ہیں کہ کس طرح کوسٹل ایریا کو وفاق کی طرف کیا جائے، ہم ان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ صوبہ سندھ میں جزیرے ہیں، جن کے منافع کے حق دار سندھ کے عوام ہیں، تم ان پر قبضہ کر رہے ہو اور وفاق کے کنٹرول میں لے رہے ہو۔ ظاہر ہے، جب ایک دفعہ آئینی طور پر یہ ساری چیزیں صوبوں کے عوام کے حق قرار دیے جا چکے ہیں، آپ اس طریقے سے اس پر قبضہ کریں گے؟ یہ تو قومی امانت ہے، تم اتنی بڑی خیانت کے مرتکب ہو اور ہمارے پیچھے لگ گئے ہو، گھر کا نقشہ پاس نہیں کیا، فضائی ڈرون ویڈیوز بنائے جا رہے ہیں، گھر معلوم کیا جا رہا ہے۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب – at Islamabad, Pakistan
41
364
49
937
32,451
JUI Answers Back retweeted
مسٹر پتلو کا ہم عصر ”ڈیجیٹل مالک“ سرکاری ٹی وی پر لائیو/براہ راست۔ سوال بہت سادہ سا ہے کہ ”کالے ڈیجیٹل“ کا مالک کون سا کاروبار کرتا ہے جس میں اتنا منافع ہے کہ وہ ملک ریاض کی نیلام کی جانے والی جائیدادیں بھی خرید لیتا ہے؟
16
140
7
437
8,702
JUI Answers Back retweeted
اسد طور کا معصومانہ سوال ۔۔۔
🚨🚨Wasn’t flying drones banned in #Islamabad? How can they record videos of a private property through drones without consent of the property owner?
1
21
228
2,405
کہا جاتا ہے کہ مولانا صاحب کو افغانستان چلے جانا چاہیے۔ اگر افغانستان ان کو بہت عزیز ہے،افغانستان پشتونوں کا بھی وطن ہے، افغانوں کا بھی وطن ہے۔ پاکستان میں بھی یہاں پڑوس میں پشتون رہتے ہیں، ان کو تو ہم سنبھال لیں گے،لیکن تم بتاؤ اپنا نسب نامہ، تم اپنی تاریخ بتاؤ۔ تمہارے آباؤ و اجداد کل بھی انگریز کے وفادار تھے یا نہیں؟ تمہاری تعلیم و تربیت آج بھی وہی ہے یا نہیں جو انگریز نے دی تھی؟ تو پھر آپ کو بھی پاکستان میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہے، جاؤ برطانیہ چلے جاؤ، وہی تمہاری اقامت گاہ بن سکتی ہے۔ اٹھارہ سو تین سے لے کر انیس سو سینتالیس تک میرے آباؤ و اجداد نے اس سرزمین کی آزادی کے لیے خون پیش کیا ہے، جس سرزمین پر آج تم حکومتیں کر رہے ہو اور عیاشیاں کر رہے ہو،یہ سرزمین میرے آباؤ و اجداد اور میرے اسلاف کے خون سے رنگی ہوئی ہے۔ تمہارا کردار کیا ہے یہاں؟ اپنا ملک خون میں ڈوبا ہوا ہے اور بیرونِ ملک ریڈ کارپٹس کو انجوائے کر رہے ہو اور تمہارے پاس ہے کیا؟ تمہارا بیانیہ کمزور ہے، تمہارا مقدمہ کمزور ہے،تمہیں پتا نہیں کہ تم کس کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہو، ہم پاکستان کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تم مجھے بتاتے ہو کہ ریاست کیا ہوتی ہے، تم مجھے بتاتے ہو کہ ریاست کا مقام کیا ہوتا ہے۔ ریاست کو آپ لوگوں نے بدنام کیا ہے۔ اچھی بھلی ماں ہے، لیکن اگر اس پر سوالات اٹھے ہیں تو تمہارے کردار کی وجہ سے اٹھے ہیں۔ پھر ناراض بھی ہوتے ہو۔ میرا کوئی جھگڑا نہیں ہے، میرا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔
165
783
74
2,242
67,110
JUI Answers Back retweeted
پٹواریوں کی وہ درگت کہ یاد رکھیں گے صحافی : خواجہ آصف کہتے ہیں کہ مولانا صاحب کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنانا مجبوری تھی، کیا مجبوری تھی کامران صاحب؟ کامران مرتضی: ان کی عورتیں پھنسی ہوئی تھیں، جایز ہو یا ناجائز، لیکن پھنسی ہوئی تھیں اور یہ نہیں چھڑوا سکتے تھے، یہ مجبوری تھی۔ #قائد_حریت_مولانا #ذخائر_کے_مالک_عوام #پالشی_بچونگڑے #معدنیات_سمگلنگ_مافیا #امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھو
1
147
3
245
4,953
JUI Answers Back retweeted
مولانا صاحب نے سکوتِ شب کو توڑ رکھا ہے اور ببانگِ دہل عفریت من الجن کو للکارا ہے۔ اس کے نتیجے میں پوری ریاستی مشینری متحرک ہے۔ لہٰذا ان شیاطین و جنات کے تمام حربوں پر نظر رکھیں۔ کوئی بھی ڈرامہ یا سازش رچائی جا رہی ہو تو اسے فوراً بے نقاب کریں۔
3
78
10
159
1,420
JUI Answers Back retweeted
عدلیہ، میڈیا، پارلیمنٹ، تمام قومی املاک، کاروباری منڈیوں اور معدنیات پر جنات نے یلغار کر رکھی ہے اور ہر زبان پر تالہ بندی کا پروگرام بنا رکھا ہے۔ جو ان کے خلاف بولے گا، پوری ریاستی مشینری اس کے خلاف استعمال ہوگی
10
85
14
191
2,762
JUI Answers Back retweeted
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اسلام آباد میں واقعہ گھر پر ڈرون کی اڑان اور فوٹیج سوشل میڈیا پر جاری پر مولانا فضل الرحمن کے بیٹھے مولانا اسجد محمود کا سخت ردعمل ان لوگوں میں شرم و حیا نام کی کوئی شے نہیں ہے۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے تم نے جس جرم کا ارتکاب کیا ہے اسے ہم بھولیں گے نہیں ہر سطح پر اس کا حساب لیا جائے گا تمہیں اس بات کا طیش ہے کہ ہمارا اصل چہرہ قوم کے سامنے کیوں لایا جا رہا ہے ہم مزید شدت کے ساتھ تمہارے چہرے سے یہ مکروہ نقاب اتار پھینکیں گے مولانا اسجد محمود
19
194
7
855
33,658
JUI Answers Back retweeted
It's never going to happen that Maulana will turn against the state or bring his followers out onto the streets to clash with security forces and the police. But Maulana has a spine; he is certainly not spineless. He would put forward all his points and reservations out in open without hesitation. We have witnessed Maulana's ability to navigate difficult situations and find solutions in the end, often quite intelligently. His political foresight and policy of reconciliation make him a veteran politician and a strong voice in our political scenario.
55
82
16
372
16,066
JUI Answers Back retweeted
اور اب ملتان کی رہائش گاہ ۔۔۔۔۔ یہ کس قسم کے لوگ ہیں کچھ اور نہ نکلا تو گھروں کے پیچھے پڑ گئے ہیں پہلے مولانا کی اسلام آباد کی رہائش گاہ نشانہ پر آئی اب معلوم ہوا ہے کہ ملتان میں مولانا اسعد محمود کی رہائش گاہ بھی ریڈار پر آگئی ہے اور ان سے پندرہ سولہ برس سے زیر استعمال گھر کا نقشہ مانگا جا رہا ہے گویا پنجاب حکومت بھی اپنا حصّہ ڈالنے کی سعادت حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن اگر بات اربوں روپے کی کرپشن اور ہزاروں کنال اراضی کے الزامات سے شروع ہو کر اب جنریٹر اور نقشہ تک آگئی تو سمجھ لیں کہ نظام واقعی کولیپس ہو چکا ہے مدمقابل کو سوچنا چاہیے کہ نظام کے ننگا ہونے کے ساتھ ساتھ خود ان کی اصلیت بھی سامنے آتی جا رہی ہے #قائد_حریت_مولانا #ذخائر_کے_مالک_عوام #معدنیات_سمگلنگ_مافیا @MoulanaOfficial @juipakofficial
1
45
1
95
1,777
معدنی ذخائر کے حوالے سے ہم پوری دنیا کی یہاں سرمایہ کاری کرنے کے اصول سے اختلاف نہیں کر رہے،ملٹی نیشنل کمپنیاں آتی ہیں، وہ سرمایہ کاری کرتی ہیں،امریکہ بھی اس سے بے نیاز نہیں، روس بھی بے نیاز نہیں، چین بھی بے نیاز نہیں، برطانیہ اور فرانس بھی بے نیاز نہیں۔ اور ہم تو پچھلے درجے کے لوگ ہیں، ہم تو محتاج ہیں کہ یہاں پر کوئی سرمایہ کاری کرے، پاکستان میں پیسہ آئے، پاکستان میں ترقیاتی کام ہوں۔ اب مجھے بتایا جائے کہ چین کی سرمایہ کاری جو سی پیک کے حوالے سے تھی، اور سی پیک کسی سڑک کا نام نہیں ہے، وہ ایک پیکج ہے،اس کے اندر صنعتی علاقے ہیں،ان صنعتی علاقوں کے لیے بجلی کی کھپت میں اضافہ کرنے کا مسئلہ ہے، بجلی گھر بنانے کا مسئلہ ہے۔ آج کی جو بجلی ہے اور اس بجلی کو اٹھانے کے لیے جو آپ کے پاس ٹرانسمیشن لائن ہے، اس سے بجلی بڑھانی ہوگی۔ اس کے لیے بجلی گھر بنانے کا عمل شروع ہوا، جگہ طے ہوئی، صنعتی علاقے طے ہوئے،آج آپ نے چین کو مایوس کر دیا ہے، ان کی سرمایہ کاری کو راستے میں روک دیا ہے اور جب چین مایوس ہوگا تو دوسری دنیا بھی آپ کے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے نہیں آئے گی،اور چین کی جگہ کون لے رہا ہے؟ اس کی جگہ امریکہ لے رہا ہے،یہ بات خود امریکی بھی میرے سامنے کر چکے ہیں اور ہمارے بڑے محترم بزرگ یہاں کے خوبصورت خوبصورت پتھر لے جا کر وہاں کے دفتر میں بھی پیش کر چکے ہیں اور یہاں جو ان کی اس وقت سفیر ہیں، وہ بھی اپنے انٹرویو میں کہہ چکی ہیں۔ تو جب ہم اپنے ملکی ذخائر کو اس طرح بیچتے ہیں تو پھر یہ بات واضح ہے کہ یہ پاکستانی سیاستدان جن کی ترجیحات کو میں جانتا ہوں اس قسم کے تمام معاملات میں پہلے وہ اپنے حصے کا تعین کرتے ہیں، اس کے بعد پھر ملک کے لیے سوچتے ہیں،پہلے آقاؤں کے مفادات کے لیے سوچتے ہیں۔ اب اگر اس میں میری تشویش ہے، اگر اس میں میرا سوال ہے تو بجائے اس کے کہ مجھے اس سوال کا جواب دیا جائے، گورنر راج لگایا گیا، ایمرجنسی لگائی گئی۔ کس بات پر؟ دہشت گردی؟ صوبائی حکومت دہشت گردی کے بیانیے کے ساتھ ہے، مملکت ہی اس بیانیے کے ساتھ نہیں دے رہی۔ دہشت گردی کی اتنی رٹ لگائی گئی کہ جیسے ہم کوئی واقعی غلط بات کر رہے ہیں۔ تو صاحب! امریکہ نے پوری دنیا میں فوجیں بھیجنے کے لیے افغانستان،عراق اور لیبیا کو تباہ و برباد کرنے کے لیے پہلے دہشت گردی کا طوفان اٹھایا اور پھر وہاں فوجیں بھیجنے کے لیے جواز پیدا کیا۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطاب #قائد_حریت_مولانا #ذخائر_کے_مالک_عوام #پالشی_بچونگڑے #معدنیات_سمگلنگ_مافیا #امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھو
27
329
30
523
7,234
اگر ہم قوم کی بات کرتے ہیں، قوم کی امانت کی بات کرتے ہیں، اس سرزمین کی امانت کی بات کرتے ہیں، قوم کے حق کی بات کرتے ہیں، پھر صاف بتاؤ نا! پہلے یہ بتاؤ کہ معاہدہ کہاں ہے؟ معاہدہ کن شرائط پر ہوا ہے؟ معاہدات اور معاملات میں شفافیت ہونی چاہیے، قوم پر واضح ہونا چاہیے، لیکن قوم سے کیوں چھپایا جا رہا ہے؟ ایک ہی صوبے کے اندر دو نظام کیوں؟ ایک حصے میں گورنر راج اور دوسرے حصے میں ایمرجنسی۔ اور کہتے ہیں کہ اگر وجہ دہشت گردی نہ ہوتی تو پھر ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو اس میں کیوں شامل کیا گیا؟ پھر بنوں اور لکی کو کیوں شامل کیا گیا؟ اور میں آج کی نئی بات یہ ہے کہ کوہاٹ کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔ تم یہ دلیل بنا رہے ہو کہ چونکہ دہشت گردی وجہ ہے، اس لیے ہم نے سیٹل ایریا کے ڈویژن بھی اس میں ڈال دیے ہیں۔ نہیں! آج بھی تم نے افغانستان کے وہ تمام راستے جہاں سے قانونی تجارت ہوا کرتی تھی، وہ راستے بند کر دیے ہیں، لیکن چوری کے راستے تو اب بھی کھلے ہیں۔ قبائلی علاقوں کے ذخائر کے لیے اسمگلنگ کا راستہ کون سا ہے؟ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان ہے یا بنوں اور لکی ہے یا کوہاٹ ہے؟ اپنی اسمگلنگ کے لیے تم نے یہ راستے ایمرجنسی میں ڈال دیے ہیں۔ اب اگر میں غلط بات کہہ رہا ہوں تو مجھے اس طرح کا جواب دو نا! دہشت گردی میں تو کوئی فرق نہیں آیا، تمہارے ٹرک زیادہ گزرنے شروع ہو گئے ہیں۔ مال کدھر جا رہا ہے؟ جب ہم الیکشن سے پہلے حکومت میں تھے، شہباز شریف صاحب کی حکومت میں تھے، اور ریکوڈک کا مسئلہ آیا تو ریکوڈک کے مسئلے پر بھی ہمارے تحفظات تھے۔ ہم کابینہ کا حصہ ہوتے ہوئے بھی حکومتی فیصلے سے اختلاف کیا اور ہمارے چار وزراء نے کابینہ اجلاس کا واک آؤٹ کیا تھا۔ قوم کی امانت، قوم کی امانت ہوا کرتی ہے۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطاب #قائد_حریت_مولانا #ذخائر_کے_مالک_عوام #پالشی_بچونگڑے #معدنیات_سمگلنگ_مافیا #امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھو – at Peshawar, Pakistan
12
156
16
238
3,749
میں برملا آرمی چیف سے شکایت کرتا ہوں اور اگر کبھی مجھے ملے تو میں یقیناً ان کے سامنے یہ شکایت رکھوں گا کہ آپ حافظ قرآن سے اتنی اخلاقی گراوٹ کی توقع نہیں تھی،یہ ساری چیزیں کون کر رہا ہے؟ یہ وہ زبان کر رہی ہے جو میرے آرمی چیف کی ناک کے نیچے ہیں،یہ جو بچونگڑے بولتے ہیں، یہ ان کی اپنی زبان نہیں ہے۔ میں تو 1993ء سے اس قسم کی صورتِ حال کا مقابلہ کر رہا ہوں،کبھی میرے نام پر پلازے الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میرے نام پر فیکٹریاں الاٹ ہو جاتی ہیں، کبھی میرے نام پر ہوٹل الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میں دن میں اسی ہزار کی لسی پی لیتا ہوں۔ یہ کیا باتیں کی جارہی ہیں؟ شرم آنی چاہیے۔ جو پاوں تا سر تک کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں وہ لوگ میرے گھر کے کچن کے پیچھے پڑے ہوئے ، جنریٹر کے پیچھے پڑے ہوئے ، یہ کس طرح کی گری ہوئی حرکتیں ، کوئی شرم کوئی حیا کریں آپ ایک مکالمے کو اس قسم کے گھٹیا انداز کے ساتھ تبدیل کرتے ہو،آپ آئیں، مکالمہ کریں، آپ قوم کو مطمئن کریں،آپ اس پروپیگنڈے سے مجھے متاثر کر سکتے ہیں؟ خدا کی قسم! میرے ادنیٰ کارکن کو بھی آپ متاثر نہیں کر سکتے۔ میں آج بھی اپنی گفتگو، اپنے نقطۂ نظر، اپنے دلائل، اپنے سوالات، اپنے شبہات اور اپنے خدشات کو سامنے رکھ رہا ہوں۔ میں پاکستان کا ایک شہری ہوں، آپ کو میرے سوالات اور خدشات کا جواب دینا ہوگا۔ گالیاں ان کا جواب نہیں ہیں، جعلی ویڈیوز بنانا جواب نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطاب #قائد_حریت_مولانا #ذخائر_کے_مالک_عوام #پالشی_بچونگڑے #معدنیات_سمگلنگ_مافیا #امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھو – at Peshawar, Pakistan
17
203
19
308
4,839
میں برملا آرمی چیف سے شکایت کرتا ہوں اور اگر کبھی مجھے ملے تو میں یقیناً ان کے سامنے یہ شکایت رکھوں گا کہ آپ حافظ قرآن سے اتنی اخلاقی گراوٹ کی توقع نہیں تھی،یہ ساری چیزیں کون کر رہا ہے؟ یہ وہ زبان کر رہی ہے جو میرے آرمی چیف کی ناک کے نیچے ہیں،یہ جو بچونگڑے بولتے ہیں، یہ ان کی اپنی زبان نہیں ہے۔ میں تو 1993ء سے اس قسم کی صورتِ حال کا مقابلہ کر رہا ہوں،کبھی میرے نام پر پلازے الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میرے نام پر فیکٹریاں الاٹ ہو جاتی ہیں، کبھی میرے نام پر ہوٹل الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میں دن میں اسی ہزار کی لسی پی لیتا ہوں۔ یہ کیا باتیں کی جارہی ہیں؟ شرم آنی چاہیے۔ جو پاوں تا سر تک کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں وہ لوگ میرے گھر کے کچن کے پیچھے پڑے ہوئے ، جنریٹر کے پیچھے پڑے ہوئے ، یہ کس طرح کی گری ہوئی حرکتیں ، کوئی شرم کوئی حیا کریں آپ ایک مکالمے کو اس قسم کے گھٹیا انداز کے ساتھ تبدیل کرتے ہو،آپ آئیں، مکالمہ کریں، آپ قوم کو مطمئن کریں،آپ اس پروپیگنڈے سے مجھے متاثر کر سکتے ہیں؟ خدا کی قسم! میرے ادنیٰ کارکن کو بھی آپ متاثر نہیں کر سکتے۔ میں آج بھی اپنی گفتگو، اپنے نقطۂ نظر، اپنے دلائل، اپنے سوالات، اپنے شبہات اور اپنے خدشات کو سامنے رکھ رہا ہوں۔ میں پاکستان کا ایک شہری ہوں، آپ کو میرے سوالات اور خدشات کا جواب دینا ہوگا۔ گالیاں ان کا جواب نہیں ہیں، جعلی ویڈیوز بنانا جواب نہیں ہے۔ – at Peshawar, Pakistan
446
1,302
108
4,184
192,867
میں ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں اور کہتا رہا ہوں،گورنر راج اور ایمرجنسی لگنے سے پہلے کہتا رہا ہوں کہ قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کا مسئلہ ہے،معدنی ذخائر کے حوالے سے ہم پوری دنیا کی یہاں سرمایہ کاری کرنے کے اصول سے اختلاف نہیں کر رہے،ملٹی نیشنل کمپنیاں آتی ہیں، وہ سرمایہ کاری کرتی ہیں،امریکہ بھی اس سے بے نیاز نہیں، روس بھی بے نیاز نہیں، چین بھی بے نیاز نہیں، برطانیہ اور فرانس بھی بے نیاز نہیں۔ اور ہم تو پچھلے درجے کے لوگ ہیں، ہم تو محتاج ہیں کہ یہاں پر کوئی سرمایہ کاری کرے، پاکستان میں پیسہ آئے، پاکستان میں ترقیاتی کام ہوں۔ اب مجھے بتایا جائے کہ چین کی سرمایہ کاری جو سی پیک کے حوالے سے تھی، اور سی پیک کسی سڑک کا نام نہیں ہے، وہ ایک پیکج ہے،اس کے اندر صنعتی علاقے ہیں،ان صنعتی علاقوں کے لیے بجلی کی کھپت میں اضافہ کرنے کا مسئلہ ہے، بجلی گھر بنانے کا مسئلہ ہے۔ آج کی جو بجلی ہے اور اس بجلی کو اٹھانے کے لیے جو آپ کے پاس ٹرانسمیشن لائن ہے، اس سے بجلی بڑھانی ہوگی۔ اس کے لیے بجلی گھر بنانے کا عمل شروع ہوا، جگہ طے ہوئی، صنعتی علاقے طے ہوئے،آج آپ نے چین کو مایوس کر دیا ہے، ان کی سرمایہ کاری کو راستے میں روک دیا ہے اور جب چین مایوس ہوگا تو دوسری دنیا بھی آپ کے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے نہیں آئے گی،اور چین کی جگہ کون لے رہا ہے؟ اس کی جگہ امریکہ لے رہا ہے،یہ بات خود امریکی بھی میرے سامنے کر چکے ہیں اور ہمارے بڑے محترم بزرگ یہاں کے خوبصورت خوبصورت پتھر لے جا کر وہاں کے دفتر میں بھی پیش کر چکے ہیں اور یہاں جو ان کی اس وقت سفیر ہیں، وہ بھی اپنے انٹرویو میں کہہ چکی ہیں۔ تو جب ہم اپنے ملکی ذخائر کو اس طرح بیچتے ہیں تو پھر یہ بات واضح ہے کہ یہ پاکستانی سیاستدان جن کی ترجیحات کو میں جانتا ہوں اس قسم کے تمام معاملات میں پہلے وہ اپنے حصے کا تعین کرتے ہیں، اس کے بعد پھر ملک کے لیے سوچتے ہیں،پہلے آقاؤں کے مفادات کے لیے سوچتے ہیں۔ اب اگر اس میں میری تشویش ہے، اگر اس میں میرا سوال ہے تو بجائے اس کے کہ مجھے اس سوال کا جواب دیا جائے، گورنر راج لگایا گیا، ایمرجنسی لگائی گئی۔ کس بات پر؟ دہشت گردی؟ صوبائی حکومت دہشت گردی کے بیانیے کے ساتھ ہے، مملکت ہی اس بیانیے کے ساتھ نہیں دے رہی۔ دہشت گردی کی اتنی رٹ لگائی گئی کہ جیسے ہم کوئی واقعی غلط بات کر رہے ہیں۔ تو صاحب! امریکہ نے پوری دنیا میں فوجیں بھیجنے کے لیے افغانستان،عراق اور لیبیا کو تباہ و برباد کرنے کے لیے پہلے دہشت گردی کا طوفان اٹھایا اور پھر وہاں فوجیں بھیجنے کے لیے جواز پیدا کیا۔ جب تمہارے آقا وہ ہیں تو ہم کیسے سوچیں گے کہ آپ کا یہ واویلا کچھ اور مقاصد کے لیے تھا، اس مقصد کے لیے نہیں تھا جس کی آپ نے بات کی؟ جوں ہی گورنر راج لگ گیا اور جوں ہی ایمرجنسی لگ گئی تو دہشت گردی کا موضوع ہی ختم ہو گیا اور بس ان کی طرف سے معدنی ذخائر کی بات چھڑ گئی۔
169
1,256
146
3,351
124,182