@PakSpectrum

News & Media Organization

Denver, CO
Joined July 2014
علی محمد خان نے سیاسی قیادت سے اپیل کی ہے کہ ذاتی اختلافات اور انا سے بالاتر ہو کر ملک، عوام اور جمہوریت کے لیے سیاسی راستہ نکالا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام پر رحم کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ #علی_محمد_خان #عمران_خان #PTI #پاکستان #جمہوریت #سیاست #PakSpectrum
4
رہنما پی ٹی آئی مشال یوسفزئی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس ان کے لیے واضح جواب ہے۔ انہوں نے پنجاب میں ایمرجنسی کی ضرورت سے متعلق بھی سخت مؤقف اختیار کیا۔ #مشال_یوسفزئی #مریم_نواز #DGISPR #PTI #Punjab #PakistanPolitics #PakSpectrum
3
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے لیے عوام سے مالی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی سپورٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے بھی قانونی طریقے سے فنڈنگ کی اپیل کی۔ #SohailAfridi #PTI #LongMarch #KhyberPakhtunkhwa #OverseasPakistanis #PakistanPolitics #PakSpectrum
4
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے اور حکومتیں سیاستدان ہی بناتے ہیں۔ انہوں نے سیاسی معاملات سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔ #DGISPR #AhmedSharifChaudhry #PakistanArmy #PTI #ImranKhan #PakistanPolitics #PakSpectrum
6
پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کو گنڈی چوک لکی مروت سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کے مطابق پہلا پڑاؤ کرک، دوسرا 5 اکتوبر کو کوہاٹ میں ہوگا، جس کے بعد مارچ ضلع پشاور میں داخل ہوگا۔ #PTI #LongMarch #LakkiMarwat #Karak #Kohat #Peshawar #KhyberPakhtunkhwa #ShafiJan #PakSpectrum
6
محمد زبیر نے شہباز شریف حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، گوادر اور خیبرپختونخوا کو کنٹرول میں لینے کی خواہش، ان کے بقول، حکومتی کارکردگی کے تناظر میں ایک سنگین مذاق ہے۔ #MuhammadZubair #ShehbazSharif #Karachi #Gwadar #KhyberPakhtunkhwa #PakistanPolitics #PakSpectrum
5
حوالدار آصف عرف موسیٰ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور میڈیا کی جانب سے ان کی ہلاکت کے دعوے کے بعد انہیں فون کالز آنا شروع ہوگئیں، جبکہ وہ گھر میں بیٹھ کر ان دعوؤں پر حیران تھے۔ انہوں نے یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔ #DGISPR #HavaldarAsif #PakistanArmy #India #Pakistan #PressConference #PakSpectrum
8
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے محمد آصف کو پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے پیش کردیا، جن کے بارے میں بھارتی رپورٹس میں 29 ستمبر کی کارروائی کے دوران مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسے مبینہ ’’فالس فلیگ آپریشن‘‘ قرار دیا۔ #DGISPR #Pakistan #India #MuhammadAsif #FalseFlag #BreakingNews #PakSpectrum
8
فلائی دبئی کی اسرائیل جانے والی پرواز کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ اماراتی حکام کے مطابق تحقیقات میں یہ تعین کیا جائے گا کہ واقعہ کسی عسکریت پسند سرگرمی، پیشگی منصوبہ بندی یا کسی کی ہدایت سے متعلق تھا یا نہیں۔ #FlyDubai #UAE #Israel #AviationNews #Investigation #BreakingNews #PakSpectrum
31
وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کی صورت میں آئینی آپشن فوری استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی مؤقف ہے کہ عوام کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑا جا سکتا۔ #PTI #LongMarch #FederalGovernment #PakistanPolitics #BreakingNews #PakSpectrum
14
پی ٹی آئی لانگ مارچ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے کیمپ میں اچانک جنگلی خنزیر گھس آیا۔ غیر متوقع مہمان کو اپنے قریب دیکھ کر سوئے ہوئے اہلکار حیران رہ گئے۔ #PTI #LongMarch #Police #WildBoar #Pakistan #PakSpectrum
5
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے اقدامات کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے اور ان کے بقول اس کا اثر کشمیر کے انتخابات اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بھی نظر آیا۔ #MaryamNawaz #AzmaBukhari #Punjab #PakistanPolitics #PMLN #PakSpectrum
4
سیاسی منظرنامے میں اہم پیش رفت کی اطلاعات! صحافی اعظم ملک کا دعویٰ ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک چینل رابطوں میں تیزی آئی ہے اور معاملات حل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ بنی گالہ کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے سب جیل قرار دینے، عمران خان کے طبی معائنے اور ان کی بہنوں کی ممکنہ رہائی جیسے آپشنز بھی زیرِ غور بتائے جا رہے ہیں۔ #ImranKhan #PTI #BushraBibi #BaniGala #PakistanPolitics #BreakingNews #PakSpectrum
1
ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق لیبیا سے 171 پاکستانی برآمد کیے گئے، جو مبینہ طور پر ملائیشیا، تھائی لینڈ یا عمرہ ویزوں کے ذریعے بیرونِ ملک گئے تھے۔ حکام نے غیر قانونی امیگریشن کے بدلتے طریقوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ #PakSpectrum #FIA #Pakistan #Libya #IllegalImmigration #HumanSmuggling #BreakingNews
8
عمرے کی آڑ میں آسٹریلیا جانے کا مبینہ نیا غیر قانونی “ڈنکی روٹ” بے نقاب، 3 افراد گرفتار۔ حکام کے مطابق ملزمان سعودی عرب، بحرین اور جمہوریہ پالاؤ کے راستے آسٹریلیا پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ #PakSpectrum #Australia #Umrah #IllegalMigration #Pakistan #SaudiArabia #Bahrain #Palau #BreakingNews
5
امریکہ میں ویب سائٹ کے ذریعے مبینہ طور پر اربوں روپے کے جعلی ڈاک ٹکٹ فراڈ کا انکشاف۔ خانیوال سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ فہیم اکرم پر 50 لاکھ سے زائد جعلی ڈاک لیبل فروخت کرنے اور امریکی پوسٹل سروس کو 126 ملین ڈالر سے زائد نقصان پہنچانے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی گئی۔ #PakSpectrum #Pakistan #USA #Fraud #USPS #FakePostage #CrimeNews
3
خیبرپختونخوا میں فوری ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کا امکان فی الحال کم ہے۔ صحافی انصار عباسی کے مطابق آئندہ چند روز پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر کے مارچ اور سیاسی حکمتِ عملی سے متعلق فیصلوں کا انتظار کیا جائے گا۔ #خیبرپختونخوا #گورنر_راج #ایمرجنسی #PTI #چار_اکتوبر #انصار_عباسی #پاکستان_سیاست #PakSpectrum
16
جنید اکبر خان نے گورنر راج کے ممکنہ نفاذ پر سخت ردعمل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے سنگین سیاسی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ #جنید_اکبر_خان #گورنر_راج #خیبرپختونخوا #پاکستان_سیاست #تازہ_خبر #PakSpectrum
2
پاکستانی سکیورٹی فورسز کی افغانستان میں کارروائی، وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر دو مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 22 خوارج ہلاک جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کیا گیا۔ #پاکستان #افغانستان #سکیورٹی_فورسز #دہشتگردی #قومی_سلامتی #تازہ_خبر #PakSpectrum
4
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ مکہ معاہدہ خطے کو کشیدگی سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا، جبکہ سعودی عرب کو درپیش کسی بھی خطرے یا حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ #سعودی_عرب #محمد_بن_سلمان #پاکستان #ترکیہ #مکہ_معاہدہ #عالمی_خبریں #PakSpectrum
10