Pinned Tweet
جشنِ غلامی مبارک! 🇵🇰
79 سال پہلے ہم نے آزادی حاصل کی تھی، مگر آج بھی سوال یہ ہے کہ کیا عام پاکستانی واقعی آزاد ہے؟ جب فیصلے عوام کے ووٹ کے بجائے طاقت کے مراکز میں ہوں، جب بولنے کی آزادی محدود ہو، جب حق مانگنے والوں کو دبایا جائے اور جب ایک پوری قوم کو اپنے بنیادی حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کرنا پڑے، تو پھر صرف پرچم لہرانا اور جشن منانا کافی نہیں۔
آزادی صرف سرحدوں کا نام نہیں، آزادی کا مطلب ہے کہ عوام کی مرضی کا احترام ہو، ووٹ کی عزت ہو، قانون سب کے لیے برابر ہو اور پاکستان کے فیصلے پاکستان کے عوام کریں۔
79 سالہ جشنِ آزادی کے موقع پر سوال صرف یہ نہیں کہ ہم آزاد کب ہوئے؛ سوال یہ ہے کہ ہم حقیقی آزادی کب حاصل کریں گے؟
جشنِ غلامی مبارک!
#free_ik
@ImranKhanPTI
@ImranRiazKhan
@PTIofficial
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
﷽ 🌸
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
☀️ صباح الخیر | جمعہ مبارک 🌹
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ وَّبَارِكْ وَسَلِّمْ
تھذیب یافتہ 🌹
امید رکھو، کیونکہ اندھیروں کے بعد روشنی ضرور آتی ہے۔ زندگی کبھی ایک ہی موڑ پر ٹھہری نہیں رہتی۔ جو آج ناممکن دکھائی دیتا ہے، کل حقیقت بن سکتا ہے۔ مایوسی خوابوں کو توڑتی ہے، جبکہ امید نئے راستے بناتی ہے۔ بس اپنے رب پر بھروسا اور اپنے دل میں حوصلہ زندہ رکھو۔
یاد رکھو! امید وہ یقین ہے جو مشکل وقت میں بھی جینے کا حوصلہ دیتا ہے۔ 🌹
#خاتم_الرسل ﷺ
#اردو_زبان
#صباح_الخیر
#جمعہ_مبارک
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
امی: بیٹی! سارا دن موبائل میں کیا کرتی رہتی ہو؟
🙄 میں: امی! قوم کی خدمت کرتی ہوں!
امی: اچھا! پہلے کچن کی قوم کو بھی دیکھ لو، وہاں برتنوں کا انقلاب آیا ہوا ہے! 🤣
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
"سازشیں کسی کی منزل کا راستہ نہیں روک سکتیں، اور نہ ہی کسی کی کامیابی چھین سکتی ہیں۔ وقتی طور پر رکاوٹیں ضرور پیدا کی جا سکتی ہیں، مگر سچائی، محنت، صبر اور استقامت کے سامنے جھوٹ اور فریب زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکتے۔"
Good morning ❤️
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
السلام علیکم
یا اللہ! آج کے دن کا آغاز تیرے بابرکت نام اور تیری ذات پر کامل توکل کے ساتھ کرتے ہیں۔ اے ربِ کریم! ہمارے تمام معاملات میں تو ہی ہمارا کارساز اور مددگار بن جا۔ ہمارے دلوں سے ہر خوف اور پریشانی کو مٹا کر اپنے اوپر بھروسہ مزید مضبوط فرما۔
#داستان_دل
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
میں مشعال بلوچ مرحوم 💔 ولی حیدر کا بھای😭
میرا جسم ساتھ نہیں دے رہا ہے یہ لفظ لکھتے ہوئے 😭
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ* 💔
انتہائی دکھ اور بھاری دل کے ساتھ اطلاع دے رہا ہوں کہ میرا پیارا بھای میر ولی حیدر بلوچ اس فانی دنیا سے رخصت ہو گیا ہے۔😭💔 کل 6 بجے انکی نماذ جنازہ ادا ہو 💔
دو دن پہلے کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوا تھا اور کل اللہ کو پیارا ہو گیا ہے۔
اگر میرے بھائی کا کسی پر کوئی قرض تھا یا کسی کی امانت اس کے پاس تھی تو مجھ سے رابطہ کر لیں، میں ادا کروں گا۔
اور میں سب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ اگر میرے بھائی سے جانے انجانے میں کوئی غلطی ہو گئی ہو یا کسی کا دل دکھا ہو تو خدا کے لیے اسے معاف کر دیں۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ💔😢
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
﷽
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صباح الخیر
صبح کی کرنوں میں پھولوں کا پیام آئے، ہر نئی صبح زندگی میں امید جگائے۔
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
ترجمہ: ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔
لبوں پہ درودِ پاک، دل میں خدا کا نور رہے، ہر آنے والا لمحہ رحمتوں سے معمور رہے۔
یا اللہ! ہماری صبح کو خیر و برکت، ہمارے دلوں کو سکون اور ہماری زندگیوں کو اپنی رحمت سے منور فرما۔ آمین یا رب العالمین۔
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ
#خاتم_النبیین_محمدﷺ #خاتم_الرسلﷺ #تشریح_القرآن
#اردو_زبان
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
ہم نے ہر درد کو لفظوں میں چھپایا ایسے،
جیسے کاغذ پہ کوئی راز لکھا ہو ہم نے۔
#اردو_زبان
سکھر روہڑی انٹر چینج پر گیس والا باوزر ( ٹینک ) پھٹنے کا افسوسناک واقعہ ہے۔ چند ڈرائیور بھائی اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اللہ پاک تمام متاثرین کی حفاظت فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے آمین ثم آمین
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
السلام علیکم
زندگی میں یہ آزمائشیں بس ٹیسٹ ہیں، جیسے سالانہ امتحان سے پہلے فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ ٹرم ہوتے ہیں۔ ان کا مقصد تو صرف آپ کو سالانہ کے لیے ماہر بنانا ہے۔ لہٰذا دل چھوٹا نہ کریں۔ آپ کی یہ آزمائشیں آپ کو آخرت کے امتحان میں شاندار کامیابی دلوائیں گی
#داستان_دل
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
اگر موبائل کی بیٹری 1٪ ہو اور اسی وقت کچن سے آواز آئے کہ چائے بن گئی ہے، تو پہلے موبائل چارج کرو گے یا چائے پینے جاؤ گے؟ 🤔
جواب سوچ سمجھ کر دینا، قوم دیکھ رہی ہے!
#اردو_زبان
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
﷽
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌸
#خاتم_الرسلﷺ
زندگی ہر صبح ہمیں ایک نیا موقع دیتی ہے؛ اپنی سوچ بدلنے، اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور بہتر انسان بننے کا۔
یاد رکھیں! سکون دولت میں نہیں، بلکہ مطمئن دل، صاف نیت اور اللہ پر کامل بھروسے میں ہے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کی صبح امید، دن خوشیوں اور زندگی کامیابیوں سے بھر جائے۔ آمین یا رب العالمین
#اردو_زبان
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
تنہائی کی راتیں، آنکھوں میں نمی،
دل میں ہزار درد، لبوں پر خاموشی۔ 🥀
کوئی اپنا نہیں، کوئی ہمراز نہیں،
زندہ تو ہیں مگر جینے کا احساس نہیں۔ 💔
#اردو_زبان
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
بنا کے تعلق لاتعلق ہو جانا بھی اک ہنر ہے دانش۔
رائج ہے یہ ہنر آج دنیا کے اس آخری دور میں۔
از خود
✍🏼دانش سلطان خان©️
#عشق_ممنوع
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
ڈاکٹر نے کہا چائے کم پیو،
ہم نے کہا پہلے کوئی اچھا ڈاکٹر ڈھونڈو! 😂☕
#اردو_زبان
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
#خاتم_الرسلﷺ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
السلام علیکم، صبح بخیر!
﴿فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ﴾
تم مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد کروں گا۔
(البقرہ: 152)
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَّعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ ﷺ
زندگی میں سکون تب ملتا ہے جب انسان دوسروں سے امیدیں کم اور اللہ پر بھروسا زیادہ کرتا ہے۔
یا اللہ پاک! ہماری صبح کو رحمت، رزق، صحت اور برکتوں سے بھر دے، ہمارے گناہ معاف فرما اور ہم سب کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی باادب حاضری اور زیارت نصیب فرما۔ آمین یا رب العالمین۔
#صبح_بخیر
#اردو_زبان
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
سیاہ لباس میں چھپائے بیٹھی ہوں درد اپنا 🖤
آنکھوں میں نمی، دل میں ادھورا خواب ہے 🥀
مسکراتے چہرے کے پیچھے کتنے غم ہیں
کون جانے، میری خاموشی میں کتنا عذاب ہے
#اردو_زبان
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں
ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں
Congratulations team
@Legacy_Leavers_
@Morpheus0300
@SKPTI804
@raajraaj1187
@33Aanwr
@HabibUl99656518
@Angel_hn
@zahy_12
@SaraNiaziPTI
@NiaaziKhanPTI
@Malkanoor_
#ہمارا_لیڈر_صرف_خان
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
آج کا پیغام
ہمارے پاس قدرتی وسائل کے وسیع ذخائر ہیں، اپنا سونا، گیس، کوئلہ، تیل اور زرخیز زمینیں ہیں، پھر بھی ہمارا ملک قرضوں، مہنگائی اور غربت میں کیوں جکڑا ہوا ہے؟
آخر کب تک ہمارے وسائل پر چند طاقتور قابض رہیں گے اور غریب عوام بنیادی ضروریات کے لیے ترستے رہیں گے؟
ہم عمران خان کو اس لیے چاہتے ہیں کہ ہمارا خواب ایک ایسا پاکستان ہے جہاں قومی وسائل عوام کی خوشحالی پر خرچ ہوں، کرپشن کا احتساب ہو، غلامی سے نجات ملے اور ملک حقیقی معنوں میں خودمختار ہو!
خان صاحب! یہ صرف آپ کی رہائی کی جدوجہد نہیں، بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔ ہم اپنے بچوں کو قرضوں کی زنجیریں نہیں، آزادی، خوشحالی اور عزت دینا چاہتے ہیں۔
ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں، ہمیں انصاف، شفاف نظام اور قومی دولت کے منصفانہ استعمال کی ضرورت ہے!
ہمارا لیڈر عمران خان، ہمارا خواب خودمختار پاکستان!
✍️ تــــــــحـریـر: تــــــہذیـب یـــــــافتـــــــــــہ
#اردو_زبان
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
#خاتم_الرسلﷺ
#تشریح_القرآن
سورہ البقرہ
آیات 121 تا 122
تشریح
ہمیں بھی گزشتہ اقوام کی نافرمانیوں کو دھرانا نہیں ہے اورقرآن مجید کے احکامات کو نافذ کرنا ہے وگرنہ ہم بھی اللہ کی رحمت سے دور کر دئے جائیں گے اور ہمیشہ ذلیل و رسوا رہیں گے۔
#اردو_زبان
𝑹𝒆𝒍𝒆𝒂𝒔𝒆 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏 retweeted
عمران خان صرف پاکستان میں نہیں، بلکہ دنیا بھر میں زیرِ بحث ہے!
ایک ایسا نام، جس کی جدوجہد، سیاسی سفر اور اپنے وطن میں رہنے کے فیصلے پر لوگ گفتگو کرتے ہیں۔
عمران خان چاہتا تو ملک سے باہر رہ کر اپنی زندگی گزار سکتا تھا، لیکن اس نے پاکستان میں رہتے ہوئے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا راستہ اختیار کیا۔ قید کی سختیاں ہوں یا سیاسی مخالفت، اس کے حامیوں کی نظر میں اس کی جدوجہد کا مرکز اپنی قوم اور ملک کے مستقبل کا سوال ہے۔
یہ صرف ایک شخص کی کہانی نہیں، بلکہ عزم، حوصلے اور نظریے سے وابستگی کی داستان ہے۔ جب کوئی انسان ذاتی آرام کے بجائے اپنے اصولوں اور مقصد کے لیے کھڑا ہونے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کے اثرات ملک کی سرحدوں سے باہر بھی محسوس ہو سکتے ہیں۔
قومیں صرف نعرے لگانے سے تاریخ نہیں بناتیں؛ تاریخ تب بنتی ہے جب لوگ اپنے اصولوں، شعور اور حقوق کے لیے آواز اٹھانا سیکھتے ہیں۔
یاد رکھیے!
جسم کو قید کیا جا سکتا ہے، آواز دبانے کی کوشش کی جا سکتی ہے، لیکن کسی نظریے کی اصل طاقت لوگوں کے شعور، وابستگی اور مسلسل جدوجہد میں ہوتی ہے۔
تحریر: تہذیب یافتہ

























