
Journalist @geonews_urdu, Court Reporter, Member National Press Club, Ex President IHCJA, MSc. Mass Communication
Islamabad, Attock
Joined February 2013
- Tweets17.8K
- Following641
- Followers62K
- Likes14.6K
Pinned Tweet
فیض حمید کی کارستانیاں !
ابصار عالم صاحب کا انکشافات سے بھرپور لازمی سننے والا وی لاگ
Key Element in Faiz's Probe|What's Happening in Bangladesh ?| Game on fo... youtu.be/F1ysebe6RO4?si=Ed1V… via @YouTube
اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے شہریوں پر حملے اور کاٹنے کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ ایک نوجوان کے زندگی کی بازی ہارنے کے بعد بھی انتظامیہ نجانے اس جانب توجہ دے گی یا نہیں؟ یہ کسی بڑے گھر کا بچہ ہوتا تو اب تک انتظامیہ حرکت میں آ جاتی
اسلام آباد،آوارہ کتے نے ایک نوجوان کی جان لے لی ؟
اسلام اباد، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت نے ایک ہونہار طالب علم کی جان لے لی۔
آزاد کشمیر کے علاقے دھیرکوٹ سے تعلق رکھنے والے طالب علم سفیان راشد عباسی، جنہیں یونیورسٹی کیمپس میں ایک آوارہ کتے نے کاٹا تھا، دورانِ علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔ بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی میزبانی کرنے والے اس عالمی ادارے میں آوارہ کتوں کے گھومنے کی شکایات طویل عرصے سے موجود تھیں، تاہم انتظامیہ نے نہ صرف اس سنگین مسئلے پر آنکھیں بند رکھیں بلکہ اس افسوسناک واقعے کے بعد بھی معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔
سفیان عباسی کے انتقال پر طلبہ، اساتذہ اور سول سوسائٹی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،
جبکہ چند روز قبل اسلام اباد کی یونیورسٹی میں بھی ایک سینئر صحافی کی بھانجی کو کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آ چکا ہے
جو وفاقی دارالحکومت کی جامعات میں سیکیورٹی اور انتظامی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
@IIUI_OFFICIAL @omaissatti60 @dcislamabad @ICT_Police @hecpkofficial @zafar_jaspal @ia_rajpoot @ZahidGishkori @zahidarao123 @iAmjadKhann @Masoodch06 @SdqJaan @Bureaucracy3533 @SaddiaMazhar
بری امام ہاؤس اور عدالتی کاروائی !!
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بری امام ہاوس کی ملکیتی دستاویز5 دنوں میں سی ڈےکے پاس جمع کرانے کی ہدائت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزار کیئر ٹیکر کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اس زمین کا مالک اور قابض ہے جس پر یہ عمارت قائم ہے۔ زمین کے خسرہ نمبر بھی وہی ہونے چاہئیں جو اس کی ملکیتی دستاویزات میں درج ہیں۔ سی ڈی اے دستاویزات اور اپنے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد 2دن میں فیصلہ کرے۔ پٹیشنر زمین کی ملکیت ثابت نہیں کرتا تو سی ڈی اے کارروائی کرنے کا مجاز ہوگا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ایاز شوکت نے بری امام ہاوس کو سیل کرنے کے خلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ بری امام ہاوس کے کیئر ٹیکر محمد اکمل نے عمارت کو سیل کر کے اس کے باہر محکمہ اوقاف کا بورڈ لگانے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے تین نومبر کو حکم امتناع جاری کرتے ہوئےفوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیاتھا۔
سی ڈی اے کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈوکیٹ نے بتایا کہ یہ تقریباً 330 کنال جگہ ہے، متفرق درخواست میں سارا ریکارڈ لگایا ہےنوپور شاہان کا ایعی ایکوائر کر کے مالکان کو ادائیگی کر دی گئی تھی، بری امام دربار کی جگہ الگ خسرہ نمبر پر ہے جس کا زیر سماعت مقدمہ میں بری امام ہاوس سے کوئی تعلق نہیں، یہ سی ڈی اے کی جگہ ہے جس پر قبضہ تجاوزات کے زمرے میں آتا ہے۔
جسٹس ایاز شوکت نے پٹیشنر کے وکیل کو مخاطب کر کے کہا آپ نے نہیں لکھا کہ کتنا رقبہ ہے، نہ ہی ملکیت کے حوالے سے کوئی دستاویز ساتھ لگایا۔ آپ نے اس عدالت سے اسٹے لے لیا اور آپ کو پتہ ہی نہیں کہ بری امام ہاؤس کتنے رقبے پر بنا ہوا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا ان کے پاس دستاویزات نہیں، سی ڈی اے کے پاس ہیں اسی لیے ان کو پارٹی بنایا ہے۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے 5 دنوں میں ملکیتی ثبوت سی ڈی اے کے پاس جمع کرانے کی ہدائت کی
8
1,062
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنےکی درخواست دائر geonewsurdu.tv/latest/445646…
804
بری امام ہاؤس کے خلاف کاروائی نا کرنے کا اسٹے آرڈر برقرار
اسٹے آرڈر بری امام ہاؤس کیخلاف کاروائی محض چند روز کے لیے ہی ٹال سکے گا کیونکہ عدالت نے بری امام ہاؤس کی ملکیتی دستاویزات پانچ دن میں سی ڈی اے کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے اور سی ڈی اے کو دو روز میں اونرشپ ڈاکومنٹس دیکھ کر فیصلہ کرنے کا کہا ہے تاہم ملکیتی دستاویز دستیاب ہی نہیں تھی اسی لیے عدالتی ریکارڈ پر بھی نہیں لائی جا سکی تھی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے والے وکلا کے لیے 15 نومبر کے بعد سے تاحکم ثانی گاؤن پہننا لازمی قرار
بشری بی بی کے جیل سیل سے 7 سانپ برآمد !!
190 ملین پاونڈ کیس میں سزا یافتہ بشری بی بی کو علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کی 15 نومبر کے آس پاس آنکھوں کی سرجری ہونی ہے ، سرجری کے بعد انفیکشن کی صورت میں بینائی بھی جا سکتی ہے۔ چونکہ جیل میں ان کی ہائی جین کنڈیشن خراب ہے اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اس لیے انہیں فوری اسپتال منتقل کرنے کا احکامات دیے جائیں
بشری بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے کہ بشری بی بی کی آنکھ میں موتیا کی تشخیص ہوئی، ان کو بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر 15نومبر کو ان کی آنکھ کی سرجری کی جائےگی، سرجری کے بعد آنکھ میں انفیکشن ہوا تو بینائی بھی جاسکتی ہے۔
درخواست میں کہا گہا ہے کہ بشری بی بی کو جیل میں بڑے ہال ٹائپ کے کمرے میں قید رکھا گیا ہے، بشری بی بی کے سیل سے سات چھوٹے سانپ نکلے جنہیں جیل عملے نے مارا، کمرے میں ہائی جین کی صورتحال بے انتہا خراب ہے، وہاں چوہے ، کاکروچ اور کیڑے پھرتے رہتے ہیں،جیل میں صفائی کی ناقص صورتحال آنکھوں کے آپریشن کے بعد انفیکشن کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو دیکھنے میں مشکلات اور آنکھ میں تکلیف کا سامنا ہے۔ آنکھوں میں تکلیف میں شکایت کے سات سے آٹھ دن بعد جیل میں ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشری بی بی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایات کے ساتھ ضروری نگہداشت و علاج کے لیے انہیں کسی مستند اسپیشلائزڈ اسپتال منتقلی کے احکامات دیے جائیں۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رک گئے !!
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول پر حکم امتناع جاری کر دیا گیا۔
عدالت نے بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 نومبر تک جواب طلب کر لیا ۔ وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور الیکشنز ایکٹ کے تحت نئی حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری ضروری ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے شہری امجد علی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی آرڈر کے مطابق درخواست گزار کے وکیل عادل عزیز قاضی نے دلائل دیے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2026 غیر مؤثر ہونے پر اصل لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو اچانک بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا اور اسی روز انتخابی شیڈول بھی جاری کردیا۔
وکیل کے مطابق آرڈیننس کے نفاذ سے تین ٹاؤن کارپوریشنز بنائی گئیں،یونین کونسلوں کی تعداد 125 سے بڑھ کر 130 ہو گئی تھی جو لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی بحالی کے بعد دوباہ 125 ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کے آرڈر میں 125 یونین کونسلز، ان کے 9، 9 وارڈز یا ایم سی آئی کی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ موجود نہیں۔ترمیم شدہ قانون کے تحت کی گئی حلقہ بندیوں کو بحال ہونے والے اصل لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت انتخابات کی بنیاد نہیں بنایا جاسکتا۔
عدالتی آرڈر میں کہا گیا ہے وکیل نے دلائل دیے کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور الیکشنز ایکٹ کے تحت نئی حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری ضروری ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے انتخابی شیڈول معطل کر دیا۔
بریکنگ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا
Awais Yousaf Zai retweeted
اگر آپکے پاس پرانی گاڑی ہے تو آپ اپنی گاڑی کو Electric میں تبدیل کر سکتے ہے۔ پھر 200 کلومیٹر تک آپکی گاڑی ایک چارج میں چل سکتی ہے۔ کمال ہے ویسے۔
دہشت گرد حملوں کے شہدا کے اہل خانہ کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے پالیسی تیار، وزیراعظم کی منظوری درکار !!
وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی ہے کہ دہشت گردی کے شہداء و متاثرین کے لیے معاوضہ پیکج کی پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے۔سمری وزیراعظم کےپاس زیر غور ہے، منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کر دی جائے گی۔ پالیسی منظور ہونے پر شہداء اور متاثرین کے ورثاء کو معاوضے کی رقم ادا کی جائے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کچہری حملہ کیس میں متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے آصف گجر ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 نومبر 2025 کو ڈسٹرکٹ کورٹس جی الیون فور اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے شہداء و متاثرین کے معاوضہ پیکیج کی پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرین کے لیے معاوضہ پیکیج پالیسی کی منظوری کا عمل شروع کرتے ہوئے سمری جمع کرا دی گئی ہے جو وزیراعظم کےپاس زیر غور ہے۔ پالیسی کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ 11 نومبر 2025 کے واقعے کے شناخت شدہ متاثرین کے کیسز پر کارروائی کرے گی۔پالیسی منظور ہونے پر شہداء اور متاثرین کے ورثاء کو معاوضے کی رقم ادا کی جائے گی۔
عدالت نے وزارت داخلہ کا جواب جمع ہونے کے بعد کیس کی سماعت یکم دسمبر 2026 تک ملتوی کر دی
سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ زمان وٹو توہین عدالت کی فرد جرم سے بچ گئے
عدالت میں غلط بیانی کرنے پر سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ زمان وٹو پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد نا کی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے عدالت میں غلط بیانی کرنے پر سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ زمان وٹو کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے زمان وٹو اپنے وکیل کاشف ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کیس میں پراسیکیوٹر تعینات کر کے آج فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی تاہم زمان وٹو کی جانب سے ایک بار پھر غیر مشروط معافی نامہ داخل کرائے جانے کے باعث فرد جرم عائد نہ کی گئی۔
کاشف علی ملک ایڈوکیٹ نےعدالت کو بتایا کہ زمان وٹو نے عدالت سے غیرمشروط معافی کی درخواست دائر کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا آپ اپنی درخواست سے متعلق بیان حلفی منگل تک دے دیں۔
9
916
پالیسی ہولڈرز کی رقم وفاقی حکومت کی آمدن نہیں بلکہ ان کی امانت ہے، درخواست
وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ سے پوچھیں کہ پالیسی ہولڈرز کے تقریباً 48 ارب روپے کہاں گئے؟ استدعا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پوسٹل لائف انشورنس کے پنشنرز، بیواؤں اور سرکاری ملازمین کو بقایا جات ادائیگی میں تاخیر پر وزیراعظم آفس، وزارتِ مواصلات، وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پوسٹل لائف انشورنس فنڈز سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔ محمد اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ سے جواب طلب کیا جائے کہ پالیسی ہولڈرز کے تقریباً 48 ارب روپے کہاں گئے؟ انشورنس کلیمز 90 روز میں ادا نہ کرنا انشورنس آرڈیننس کے تحت قانونی سوال ہے۔
محمد اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا وفاقی وزیرِ مواصلات بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ پالیسی ہولڈرز کی رقم وزارتِ خزانہ کے پاس ہے۔ پالیسی ہولڈرز کی رقم وفاقی حکومت کی آمدن نہیں بلکہ ان کی امانت ہے۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی خصوصی رپورٹ میں پوسٹل لائف انشورنس کی مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔ وزارتِ خزانہ، وزارتِ مواصلات، پاکستان پوسٹ اور ایس ای سی پی کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ پوسٹل لائف انشورنس کے فنڈز کی منتقلی، استعمال اور موجودہ حیثیت کی مکمل تفصیلات عدالت میں طلب کی جائیں اور پالیسی ہولڈرز کے واجب الادا کلیمز کی ادائیگی کے لیے آزادانہ فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔
این او سی والے شیشہ کیفے اوپن کرنے کی اجازت دی جائے، انٹراکورٹ اپیل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں شیشہ کیفے بند کرنے کے عدالتی حکم کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر وفاق اور وزارت صحت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سموکی ٹیرس سمیت دیگر شیشہ کیفے مالکان کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے تحریری آرڈر میں لکھا کہ اپیل میں کاروباری مفادات کے تحفظ اور منصفانہ سلوک کے آئینی حق کو نظرانداز کرنے کا اعتراض اٹھایا گیاہے۔
اپیل کنندگان کے وکیل کے مطابق پٹیشنرز نے متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کرکے اپنے کاروبارمیں بھاری سرمایہ کاری کی۔این او سی واپس لینے سے اپیل کنندگان کو شدید مالی نقصان پہنچا۔ ریگولیٹری فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے کوئی ٹائم لائن مقرر نہیں کی گئی۔
وکیل نے کہا تمام کاروباری اداروں پر یکساں پابندیاں عائد کرنا غیر منصفانہ اور غیر متناسب اقدام ہے۔ کاروباری اجازت ناموں کی واپسی آئین کے آرٹیکل 18، 24 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔
عدالتی آرڈر کے مطابق عدالت سے استدعا کی گئی کہ سنگل بینچ کا 13 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے یا اس میں مناسب ترمیم کی جائے، متعلقہ حکام کو قانون کے مطابق ریگولیٹری اقدامات کرنے کی ہدایات دی جائیں
539
روزانہ صبح 7:45 پر ٹیم کی موومنٹ کے لیے روٹ لگ جاتا ہے۔ میٹرو بس سروس بند کر دی جاتی ہے۔ پرائیویٹ گاڑیاں ہائی وے پر روک دی جاتیں اور مری روڈ والی گاڑیوں کو کمرشل مارکیٹ یا سکستھ روڈ کی جانب موڑ دیا جاتا ہے سکول، کالج جانے والے طلبا اور دفاتر جانے والے ہزاروں لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ اور میچ پانچ روز بعد بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو جائے گا
صبح صبح بچوں کے سکول کا وقت ھے ۔۔روٹ لگا ھوا ۔۔۔بچے لیٹ ھوتے ہیں تو ھوں، ٹیم پہنچ جائے @faisal_fareed @Rayahmadbhatti
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست !!
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے اور بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔وکیل نے کہا الیکشن شیڈول معطل نہیں ہوا تو امیدواروں کے کروڑوں روپے لگ چکے ہوں گے۔ جسٹس عمیر مجید ملک نے ریمارکس دیے اگر کوئی کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے تو اس میں عدالت کیا کرے؟ یہ تو بہت الارمنگ ہے کہ الیکشن پر ایک کروڑ روپے خرچ کر کے کہیں گے کہ ایک لاکھ روپیہ خرچ کیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر محید ملک نے چوہدری امجد علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عادل عزیز قاضی نے کہا 2024 میں نئی حلقہ بندیاں کی گئیں، پھر الیکشن شیڈول آیا۔ 2026 میں نیا لوکل گورنمنٹ الیکشن آرڈیننس آ گیا۔
عدالت نے پوچھاکیا وہ اب قانون بن گیا؟ وکیل نے بتایا نہیں، وہ کابینہ سے منظور ہو کر اب پارلیمنٹ پہنچا ہے۔ نیا آرڈیننس آیا تو پرانا الیکشن شیڈول واپس، نئی حلقہ بندیاں بھی ختم ہو گئیں۔ ایکٹ میں ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن ہے آرڈیننس میں تین ہیں۔ آرڈیننس ختم ہونے پر پرانی حلقہ بندیاں بحال کیے بغیر شیڈول جاری کر دیا گیا۔
عدالت نے کہا اب سوال یہ ہے کہ نئی حلقہ بندیاں کس آرڈر کے تحت ہوئیں۔ وکیل نے بتایاجن حلقہ بندیوں پر الیکشن ہونا ہے اُن میں یونین کونسل اور وارڈز کو مِکس کر دیا گیا۔ ایک یونین کونسل کی وارڈ نمبر دو میں صرف دو بندے ہیں حالانکہ ایک امیدوار، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سمیت کم از کم تین بندے تو ہونے چاہئیں۔ عدالت نے کہا اُس وارڈ میں تو پھر الیکشن نہیں ہو سکتا؟ آپ یہ شق بتا دیں جس کے تحت اُسی وارڈ سے ہی تجویز اور تائید کنندہ ہونے ہیں۔
وکیل نے کہا الیکشن شیڈول کی تاریخ تک ووٹر لسٹ ہی نہیں دی گئی کسی کو پتہ بھی نہیں تھا کہ اُس کا نام کس وارڈ میں ہے۔ بہت کم لوگوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، پھر تاریخ بڑھا کر 8 کر دی گئی۔ جسٹس عمیر مجید نے وکیل کو مخاطب کر کے کہا آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ سب جلدبازی میں ہو رہا ہے، پراسیس قانون کے خلاف ہے؟ وکیل نے کہا اس عدالت سے پہلے بھی اسٹے ہوا تھا، الیکشن پراسیس روکا جائے۔










