Pinned Tweet
بہارو پھول برساو میرا محبوب آیا ہے
عمران خان زندہ باد
اڈیالہ روڈ سے قافلہ روانہ ورکرز کا پھولوں سے استقبال اللہ پاک عمران خان کو صحت یاب کریں آمین
وزیراعلی پنجاب صاحبہ نے گزشتہ روز کہا کہ پوٹھوہار میں کسان کے لیے 400 منی ڈیم بنا دیے ہیں
میں بھی پوٹھوہار سے تعلق رکھتا ہوں یہ 400 ڈیم کہاں کہاں موجود اگر کوئی دوست رہنمائی کریں کہ اس پر مفصل رپورٹ بنا کر شائع کی جاسکے !!!
ایک طرف عمران خان، بشری بی بی اور بہنیں قید و بند، مقدمات اور بدترین فسطائیت کا سامنا کر رہے ہیں اور دوسری طرف ان کے نام پر عہدے، نشستیں اور سیاسی حیثیت حاصل کرنے والوں کو اپنی انا، گروہ بندیوں اور ذاتی لڑائیوں سے فرصت نہیں!
اسمبلی میں ایک گلابی پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کی خانہ پُری پھر مکمل خاموشی! ٹی وی پروگرامز اور سوشل میڈیا پر البتہ ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ جیسے خان کی مشکلات نہیں، آپ کی ذاتی سیاست اور تماشے زیادہ اہم ہوں!
شرم کیجیے! جس شخص کے نام پر آپ کی سیاسی دکانیں چل رہی ہیں، کم از کم اس کے لیے احساسِ ذمہ داری تو پیدا کریں۔
صرف ایک لمحے کے لیے تصور کیجیے کہ خان اور ان کے خاندان پر جو گزر رہی ہے، وہ آپ اور آپ کے اہلِ خانہ پر گزر رہی ہوتی۔ کیا تب بھی آپ کی ترجیحات یہی ہوتیں؟ کیا تب بھی یہ بےحسی، یہ خاموشی اور یہ تماشے جاری رہتے؟
خان نے آپ کو سیاسی شناخت دی، آپ نے جواب میں انہیں کیا دیا؟ عہدوں کی بندر بانٹ، آپس کی لڑائیاں اور مجرمانہ خاموشی؟
تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ صاحب ، انتظار حسین پنجوتھہ صاحب لاہور میں موجود ہونے کے باوجود نورین خانم کی ہسپتال میں خیریت دریافت کرنے کے لیے ہسپتال پہنچنا ممکن نہ ہو سکا۔
اطلاعات کے مطابق سلمان اکرم راجہ صاحب نے اپنا ووٹ آج لاہور سے اسلام آباد ٹرانسفر کر کے وہاں سے پول کروایا ۔
بھائی کی خاطر کبھی گرفتار ہوتی ہے تو کبھی گھر پر حملہ ہوتا ہے، کبھی بالوں سے گھسیٹا جاتا ہے تو کبھی زیر تعمیر نالے میں گر جاتی ہے
کبھی واٹر کینن سے حملہ ہوتا ہے تو کبھی شیلنگ اور آنسو گیس کا سامنا کرتی ہے
اور آج بھائی کی خاطر ICU پہنچ گئیں
انسداددہشت گردی /اڈیالہ جیل
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف بیریئر ہٹانے اور کارسرکار میں مداخلت کا کیس
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
عدالت نے تین مختلف دفعات کے تحت سزا کا حکم دیا
ایمان مزاری اور ہادی علی پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنایا
عدالت کیجانب سے کچھ دیر قبل دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا
ایمان مزاری اور ہادی علی پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی
دونوں وکلاء کیجانب سے صحت جرم سے انکار پر باقاعدہ ٹرائل کا آغاز ہوا
عدالت کیجانب سے کیس میں اسٹیٹ کونسل مقرر کیا گیا تھا
اسٹیٹ کونسل عاطف محمود کیجانب سے گواہان پر جرح کی گئی
پراسکیوشن کیجانب سے مجموعی طور پر کیس میں 7 گواہان کو پیش کیا گیا تھا
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف 25 اکتوبر 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا
ایمان مزاری اور ہادی علی اس کیس میں ضمانت پر تھے
کی تاریکی میں میاں محمد یار ڈمرہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ویسٹ پنجاب پاکستان تحریک انصاف @PTIofficial کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے!
آخر ان کا جرم کیا ہے؟ عمران خان @ImranKhanPTI کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہونا؟
یاد رکھیں! نظریات کو ہتھکڑیاں نہیں پہنائی جا سکتیں، گرفتاریوں سے نظریے ختم نہیں ہوتے!
@MYdumra
عمران خان صاحب کی بہین نورین خان نیازی کو دل میں درد کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔ وکیل رانا مدثر عمر نے تصدیق کر دی،
راولپنڈی سے ہمارا بھائی گراونڈ ورکر حیدر مہدی راجہ آج 89 دن سے اٹک جیل کی سلاخوں کے پیچھے نا حق قید ہے جرم صرف عمران خان سے وفاداری
88 دن سے اٹک جیل کی سلاخوں کے پیچھے، مگر حوصلے آج بھی بلند!
ہمارا بھائی حیدر مہدی راجہ آج 88 دن سے اٹک جیل میں ناحق قید ہے۔ اس کا جرم صرف عمران خان سے وفاداری، حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہونا اور اپنے نظریے سے پیچھے نہ ہٹنا ہے۔
یاد رکھیں! نظریاتی کارکنوں کو قید کیا جا سکتا ہے، ان کے حوصلے نہیں توڑے جا سکتے۔ حیدر مہدی راجہ جیسے باوفا ساتھی تحریک کا سرمایہ ہیں۔ ہم اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کی رہائی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
قید جسم کو کیا جا سکتا ہے، نظریے کو نہیں!
#ReleaseHaiderMehdiRaja
#عمران_خان_کے_وفادار
#رہائی_دو_رہائی_دو
پاکستان تحریکِ انصاف کی فیصلہ ساز قیادت کے نام ایک دوٹوک پیغام
پاکستان تحریکِ انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی، کور کمیٹی، سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام پارلیمنٹرینز اور فیصلہ ساز ذمہ داران!
پاکستان کے عوام نے 2013، 2018 اور 2024 میں اپنے ووٹ اور اعتماد کے ذریعے عمران خان اور ان کے نظریے سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ یہ اعتماد کسی فرد یا گروہ کی ذاتی جاگیر نہیں، بلکہ ایک قومی امانت ہے۔
عمران خان نے اپنے اصولوں، نظریے اور اپنے لوگوں کے ساتھ وفاداری کی خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ان کی جدوجہد کا بنیادی تقاضا یہی ہے کہ ان کے نام پر عوام کو دھوکہ نہ دیا جائے اور ان کے اعتماد کو کسی ذاتی مفاد کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔
یاد رکھیے! عمران خان کے نام پر عوام کے اعتماد کو مجروح کرنے والے پہلے بھی سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں سے انحراف اور نظریے سے غداری کا انجام کبھی اچھا نہیں ہوتا۔
یہ پیغام تمام فیصلہ سازوں کے لیے واضح ہے: عمران خان کے نام، ان کے نظریے اور عوام کے اعتماد کو کسی صورت استعمال نہ کیا جائے۔ اگر کسی نے عمران خان اور ان کے نام پر اعتماد کرنے والے عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے کی کوشش کی تو وہ اپنے سیاسی مستقبل کے انجام کا خود ذمہ دار ہوگا۔
عوام کا فیصلہ مقدم ہے، عمران خان کا نظریہ ہماری پہچان ہے اور ان کے نام پر حاصل ہونے والا اعتماد ایک امانت ہے۔ اس امانت میں خیانت کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
کمال اور عثمان ایک جان ہیں کمال جب جیل میں تھا تو میں اکیلا میدان میں گراونڈ پر کام کر رہا تھا اس وقت مجھے سب سے زیادہ کمال کی کمی محسوس ہوتی تھی جو ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھاتا تھا میرے ساتھ کھڑا ہوتا تھا اب پھر میرے ساتھ ہے اور ہم پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کہ رہائی ہمارے اسیران کی رہائی کے لئے بھرپور کوشش کریں گے انشاءاللہ
@Kkinsafian
ٹائیگروں کا ٹائیگر عثمان ٹائیگر میرا ہر اچھے برے وقت کا ساتھی میرا دوست میرا بھائی جب میں گرفتار ہوا ہر محاذ پر بھائیوں کی طرح میرے ساتھ کھڑا رہا چاہے وہ تھانہ ہو کچہری ہو جیل ہو یا پھر میری فیملی کو حوصلہ دینا ہو۔
عثمان ٹائگر میرا شہزادبھائی
@qiadi804
میری نظر میں اس وقت پارٹی کو نئی تنظیم سازی کی اشد ضرورت ہے۔ نئے چہروں کو آگے لایا جائے، نوجوان قیادت کو موقع دیا جائے اور ایسے باصلاحیت، مخلص اور نظریاتی کارکنوں کو فرنٹ لائن پر کھڑا کیا جائے جو مشکل وقت میں پارٹی کا مؤثر دفاع کر سکیں۔
پارٹی کو ایک بار پھر اپنی تنظیموں کو مضبوط، متحرک اور فعال بنانا ہوگا۔ صرف عہدے نہیں، بلکہ ذمہ داریاں نبھانے والے کارکن سامنے لانے ہوں گے۔
یاد رکھیں! ہم گریں گے، پھر اٹھیں گے، دوبارہ گریں گے، پھر پوری قوت سے کھڑے ہوں گے، لیکن اپنے نظریے اور مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہاں تک کہ کامیابی ہمارا مقدر بن جائے!
تنظیم مضبوط ہوگی تو تحریک مضبوط ہوگی، اور تحریک مضبوط ہوگی تو منزل قریب ہوگی! ✊
بھائی جان چلیں یہ سب ٹھیک ہے اب خان صاحب اور فیملی کا کیا ہو گا آج منگل تھا ملاقات کا دن تھا ہمارے پارٹی آج کے دن کہا کھڑی تھی ورکرز کو لاوارث کر کے چھوڑ دیا گیا ہے ہر طرف خاموشی ہے تنظیمیں تمام فیل ہیں نئے لوگوں کو آگے لانا ہو گا جو فرنٹ لائن پر کھڑے ہو کر اپنے عہدوں کہ ذمہ داری نبھائیں عمران خان صاحب کی کوئی خیر خبر نہیں ہے ابھی تک
ہم عمران خان کے سپاہی ہیں جو وقت کے بدلنے کا انتظار نہیں کرتے، بلکہ اپنے عزم، حوصلے اور نظریے سے تاریخ کا رخ بدلنے کا یقین رکھتے ہیں۔
نہ نظریہ بدلے گا، نہ وفا کا راستہ!
منزل حقیقی آزادی، اور پہچان انقلابی! ✊
@Kkinsafian
ہم اداروں کیخلاف نہیں ہیں، نہ کبھی ہوں گے، کبھی کسی ادارے کے سربراہ کےخلاف نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر نے واضح کر دیا۔۔!!
عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ کے شوہر عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے
عمران خان کا پورا خاندان اس وقت ظالم کی قید میں ہے
شرم کا مقام ھے اڈیالہ جیل کے باہر آج اکیلا احد خان کھڑا ھے ۔ باقی پارلیمنٹیرین سینیٹرز مرکزی عہدے دار سب غائب ۔۔۔۔۔
عالیہ حمزہ تیری یاد آئی تیرے جیل جانے کے بعد ۔۔۔
RajaUsmanTiger🐅🇵🇰 retweeted
نائب صدر انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب @qiadi804 نے تین ماہ کی قید کے بعد رہائی پانے والے @kkinsafian کا پرتپاک استقبال کیا اور تحریکی ساتھیوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر کمال خان کی ثابت قدمی، استقامت اور عمران خان سے وفاداری کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
نظریاتی کارکن تحریکوں کا سرمایہ ہوتے ہیں
#شوکت_خانم_کی_شیر_اولاد
تین ماہ کی ناحق اسیری کے بعد کمال خان کی گھر واپسی، راجہ عثمان ٹائیگر کی جانب سے پرتپاک استقبال اور عشائیے کا اہتمام
نائب صدر انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب راجہ عثمان ٹائیگر کی جانب سے اسیرِ جمہوریت و حقیقی آزادی کے سپاہی، مخلص تحریکی ساتھی کمال خان کو تین ماہ کی ناحق قید کے بعد رہائی ملنے اور اپنے گھر واپسی پر پرتپاک خوش آمدید کہا گیا۔
اس موقع پر تمام دوستوں نے کمال خان کی ثابت قدمی، استقامت اور عمران خان سے وفاداری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا۔
کمال خان جیسے باہمت اور نظریاتی کارکن تحریکوں کا سرمایہ ہوتے ہیں، جن کی قربانیاں اور استقامت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
نظریہ زندہ باد، عمران خان زندہ باد!
@Kkinsafian














