𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 (@s88ik) header
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 (@s88ik) profile picture

(ﷺ) وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○(ﷺ)

اڈیالہ
Joined June 2022
Photo by 𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 (@s88ik)Photo by 𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 (@s88ik)Photo by 𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 (@s88ik)Photo by 𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 (@s88ik)Photo by 𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 (@s88ik)Photo by 𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 (@s88ik)Photo by 𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 (@s88ik)Photo by 𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 (@s88ik)Photo by 𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 (@s88ik)Photo by 𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 (@s88ik)
وہ نقاب پوش کون تھے جو پاکستان کے ایوان میں گھس گئے اور یہاں سے ہمارے لوگوں کو اُٹھا کر لے گئے علی محمد خان #PTI_Followers @Ali_MuhammadPTI
53
103
3
355
20,999
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
وزیر اعظم عمران خان کے سامنے آرمی چیف اور ان کی ٹیم طالبان کی آبادکاری کا پلان لے کر آئے تو ان کی شرائط میں فاٹا مرجر کی واپسی کے ساتھ ساتھ یہ توہین آمیز شرط بھی شامل تھی کہ ریاست ان کے لیے مکانات تعمیر کرے گی اور یا تو ان کو سیکیوریٹی فراہم کی جائیگی یا ان کو اسلحہ سمیت آنے دیا جائیگا۔ میں نے سوال پوچھا کہ اول تو اس آبادکاری کا اُن ۷۰۰۰ سیکیوریٹی فورسز کے شہدا کے لواحقین کو کیا جواز فراہم کیا جائیگا جن کے عیال کے سروں سے فٹ بال کھیلے گئے، جن کے گلے کاٹے گئے؟ اے پی ایس کے معصوم بچوں کے لواحقین کو کیا جواب دیں گے جنہیں بے دردی سے شہید کیا گیا؟ اُن کے ٹیکس کے پیسوں سے آپ اب اُن کے قاتلوں کی آبادکاری کریں گے؟ جن کے گھروں کو آپ نے باقاعدہ مسجدوں میں یہ اعلانات کر کرکے مسمار کیا کہ یہ وطن دشمن اور قوم کے بیٹوں کے قاتل ہیں ان کے گھر آپ کس منہ سے خود تعمیر کریں گے؟ آرمی چیف اور اُن کی ٹیم کے پاس لفظوں میں ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا مگر اُن کی شکست خوردہ باڈی لینگیوج اُن کا وہ جواب تھا جس سے میں نے بہت عرصہ نظریں کترائیں۔ میرے ملک کی فوج کے سربراہ ایک ملیشیا کے ہاتھوں اتنے بے بس تھے یا ہمیشہ کی طرح ڈالری جنگ کی خواہش کے نشے میں اتنے مست تھے کہ اپنے جوانوں کے سر کاٹنے والوں کو ناصرف بنا کسی اکاونٹبلٹی واپسی کا راستہ دینے کی منصوبہ بندی کررہے تھے بلکہ ان کی لاشوں پر ان قاتلوں کے مسکن تعمیر کررہے تھے۔ میرے حوالے سے ان کے اقدامات نئے نہیں۔ گذشتہ کئی سالوں میں میرے خاندان دوستوں اور ساتھیوں کو اغوا، لاپتہ، تشدد کرنے سے گرفتار کرنے، گھر توڑنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ کل رات ان جرنیلوں کے مسلط کردہ ٹٹو کا بیان سُنا کے ایک ”مفرور” کے گھر کی خواتین سے دست درازی کرنا جائز ہے۔ میں اس تفصیل میں تو جاتا ہی نہیں کہ اِس ”مفرور“ کا اصل جرم کیا ہے مگر کل پہلی مرتبہ اپنی قوم کی زندگیوں کا سوال کرنے والوں سے ”آہنی ہاتھوں سے نبٹنے والی“ فوج کے آرمی چیف اور ان کی ٹیم کا شکست خوردہ انداز یاد کرکے ہنسی آئی۔ سیاسی مخالفین کے گھر توڑنے والوں، نہتی عورتوں پر ہاتھ ڈالنے والوں کا سامنا بندوقوں والوں سے ہوتا ہے تو اپنے اُن جوانوں کے خون کا بھی سودا کر آتے ہیں جن کی قربانیاں قوم کو ازبر کرا کرا کر اپنے ناجائز قبضے کا جواز ڈھونڈتے ہیں۔ خُدا کسی کو بے غیرت دشمن نہ دے۔
236
6,279
99
15,968
449,362
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
سپریم کورٹ کے حکم پر بھی عمران خان کی ہسپتال منتقلی نہیں کیسسز کی سنوائی نہیں، ملاقاتیں بند،گزشتہ دو ہفتوں سے وزیراعلی اغوا، سپیکر لاپتہ، صوبائی صدر، وزراء، اراکین اسمبلی لاپتہ۔ سینکڑوں کارکنان (یوتھ، آئی ایس ایف سے لے کر ویلیج کونسل لیول تک) لاپتہ، پی ٹی آئی کے ترقیاتی منصوبوں کی تختیوں سے لے کر کارکنان و قیادت کے گھروں، ہجروں تک توڑے جا چکے ہیں۔ اب اگلے مورچوں تک پیش قدمی کرتے ہوئے عوام کو کچلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن مارکیٹوں بازاروں سے رکشوں، اور رکشوں سے ہوتا ہوا ریڑھی بانوں تک جا پہنچا ہے۔ ماضی میں جب ہم ”جہاں وسائل ہیں وہاں مسائل ہیں“ کا زکر کرتے تھے تب ڈی جے آئی ایس پی آر فرماتے تھے کہ کیا پختونخواہ کو معدنیات جہیز میں ملے تھے؟ اب قبضہ مافیہ معدنیات نکالنے اور صوبہ لوٹنے کے خفیہ منصوبوں کا کھلے عام اظہار کررہا ہے۔ اپنی ایس آئی ایف سی کی ناکامی کے بعد اب پختونخواہ کے وسائل کو جہیز سمجھ کر جھولیاں بھری جارہی ہیں۔ جہاں بریف کیس بھر کر معدنیات آفر ہوئی تھیں ان کی کمپنیز بلوانے کے ساتھ ساتھ اپنی نئی کمپنیز بنانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ پی ٹی آئی کو کچلنے کے ساتھ عوام کے مسترد کردہ سیاسی یتیموں کو کونسل کے نام پر اختیارات دے کر اگلے الیکشن کے لیے تیاری کی امیدیں دلائ جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی انگریز دور کے مَلک نظام کے ریوائیل اور آج کی نسل کو کالے قوانین کے ماتحت کرنے پر کام ہو رہا ہے۔ بے شرمی اور ڈھٹائی کی انتہا دیکھیں کہ جس دہشت گردی کا بہانہ بنا کر ایمرجنسی لگائ، گورنر راج لگایا گیا آج اسی ایمرجنسی کے تحت بنائ، فوج کی خاص الخاص کونسل کا سربراہ فرما رہا ہے کہ ”فتنتہ الہندوستان۔ فتنتہ الخوارج“ محبت کی زبان سمجھتے ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت کے بعد افغانستان بھیجے گئے جس وفد کے متعلق ہم سوال کر رہے تھے کہ عوامی نمائندے تو ہم ہیں تو بات چیت کے لیے بھیجا کس کو، شرائط کیا طے ہوئیں اور کس اتھارٹی کی بنیاد پر ہوئیں تو وہ انکشاف بھی بلآخر ہوگیا کہ فوج کے لوگ تھے۔ فاٹا کو وفاق کے ماتحت کرکے ”فتنتہ ال ہندوستان و خوارج“ کی آبادکاری کے وقت کا ایک اور مطالبہ بھی پورا کر دیا گیا۔ فاٹا کو وفاق کے ماتحت کرنے کا مطالبہ انہی کے لائے ہوں کا تھا۔ ڈھٹائی و بے شرمی سے پختونخواہ کو بھی بلوچستان بنایا جارہا ہے اور نام نہاد میڈیا ڈھول بجا رہا ہے۔ ہمارے لوگوں کو بھی سمجھنا چاہئے کہ جس پیمانے پر آپ کا نام مٹانے کی کاروائیاں ہوئیں اور ہو رہی ہیں آپ کا کیا خیال ہے کہ آپ کو واپس آنے دیا جائے گا؟ حکومت بحال ہوگی؟ نہیں آپ کو جس بحث میں الجھایا گیا ہے یا جس میں آپ الجھ گئے ہیں یہ آپشن ٹو ہے۔ یعنی جیسے آپ نے اپنے مینڈیٹ کا تحفظ کیا تھا ویسا اگر ابھی بھی کر سکے تو زیر بحث پلان لاگو ہوگا ورنہ کوئی واپسی نہیں۔ ایک بار انہیں آپ کی جانب سے یہ اطمینان ہوجائے تو اگلا اقدام ہمیں، آپ کو اور عمران خان کو دہشت گردی سے جوڑ کر پارٹی پر پابندی لگانے کا ہے۔ آپ خود کو مزید کسی مغالطے میں رکھنا چاہتے ہیں، آپ کی مرضی ہے لیکن وہ اپنے اہداف میں کلئیر ہیں۔ عمران خان کو جیل رکھنا اور ان کی جماعت کو کرش کرنا اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی سے اپنی طاقت کو دوام دیتے چلے جانا چاہے۔ اس کے بدلے پورا ملک برباد ہو جیسے ہماری نظروں کے سامنے ہو رہا ہے۔ وہ کلئیر ہیں، ہم کتنے کلئیر ہیں؟ میرا کام ایک مخلص دوست کی طرح آپ کو بروقت آگاہ کرنا تھا، جیسے پہلے بھی کیا تھا، بارہا کیا تھا۔ آج بھی کردیا۔
342
7,762
74
18,046
152,307
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
آپکی ایک اور ڈونیشن۔۔۔ شوکت خانم کراچی کی تکمیل۔۔۔ عمران خان کا ایک اور خواب مکمل کریں۔۔۔۔
35
4,698
25
15,112
74,930
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
میرے ملک کے مستقبل کا سوال نہ ہوتا، میرے لوگوں کی زندگیاں داؤ پر نہ لگی ہوتیں تو مجھے اس خدائ کے دعویدار مافیہ کی مراد سعید فوبیا پر ہنسی آتی۔ مئی جون ۲۰۲۲ میں مراد سعید دہشت گردی کے پھیلاؤ کا ریاست مخالف پراپگنڈہ کررہا تھا۔ لوگوں کو اُکسا رہا تھا۔ ارشد شریف پر جعلی ایف آئ آرز انہوں نے کاٹیں، اُس کو ہراساں کرنے ان کے ہرکارے اُس کے گھر تک گئے، قتل انہوں نے کیا۔ مطلوب ہوا مراد سعید۔ عمران خان کے گھر پر ان کے پہ در پہ حملے ناکام ہوئے تو مراد سعید کے لائے شرپسندوں نے زمان پارک میں ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی زندگی پر حملہ انہوں نے کیا عمران خان کے زندہ بچ نکلنے پہ قصوروار مراد سعید تھا۔ اس لیے وہ درکار تھا، ”زندہ یا مردہ”۔ ۹ مئی کو کالر سے گھسیٹ کر تشدد کرکے اغوا عمران خان کو انہوں نے کیا۔ فالس فلیگ انہوں نے کیا۔ ذمہ دار مراد سعید تھا۔ ۵ اکتوبر کو وزیر علی امین گنڈاپور لانگ مارچ لے کر آئے، روابط مراد سعید سے تھے۔ (پھر اُسی علی امین گنڈاپور کو ان کے ٹاوٹس یقین دہانیاں کراتے رہے کہ آپ کو وزارت سے ہٹانے کی سازش مراد سعید نے رچائی)۔ ۲۶ اکتوبر کو گولی کیوں چلائی کا جواز یہ تھا کہ مراد سعید کنٹینر پر موجود تھا، بلکہ لانگ مارچ کے لیے افغانستان سے ۱۵۰۰ بندہ لے کر آیا تھا۔ وہی مراد سعید جس نے اپنی قوم کو ساتھ ملا کر انہیں مجبور کیا تھا کہ اپنے فوجی ٹرکوں میں، اپنے لائے ہوؤں کو اُس افغانستان چھوڑ کر آئیں جس کے ساتھ بارڈر کی سیکیوریٹی ان کی ذمہ داری تھی۔ عمران خان نے قبائلی نوجوان سہیل آفریدی کو وزیر اعلی نامزد کیا بندوقوں کا رُخ پھر مراد سعید کی جانب ہوگیا۔ روپوش مراد سعید نے جیل میں بیٹھے عمران خان سے اپنے دستِ راست کی منظوری کرالی۔ سہیل آفریدی امیدوں پر پورا نہیں اتر رہا تھا، تو ”عمران خان کو مروانا چاہتا ہے؛ جان نشینی کا طلبگار“؛ مراد سعید ۲۷ ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ہوا تو ٹاؤٹوں نے جا کے اہل خانہ کو پیغام دیا کہ خان صاحب سے ملاقاتیں نہیں ہوسکتیں کیونکہ مراد سعید کو ان کا پیغام پہنچ جاتا ہے پھر وہ احتجاج پر زور دلواتا ہے۔ یعنی ان کے جائز حقوق چھیننے کا مجرم بھی مُراد سعید۔ خیبر پختونخواہ کے امن کا سودا انہوں نے کیا، یہاں کے وسائل کا اختیار انہیں چاہئیے تھا۔ خان صاحب کی رہائی کے بدلے عوام کے خون کی بلی یہ مانگ رہے تھے۔ مذاکرات ناکام مُراد سعید نے کیے۔ گورنر سے لے کر، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، سیکٹر کمانڈرز سے لے کر، اُس کے میڈیائی پالتوؤں اور پارٹی کے اندر کے ٹاؤٹوں سے لے کر سوشل میڈیائ گھس بیٹیھوں تک۔ سب کی نااہلیوں، بے غیرتیوں اور غداریوں کے لیے موردِ الزام مراد سعید۔ بات میری قوم کے مستقبل، میرے لوگوں کی زندگیوں کی نا ہوتی تو مجھے آپ خدائ کے دعویداروں کی اس مراد سعید فوبیا پر ہنسی آتی۔
557
7,080
95
18,370
254,058
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
یہ خوبصورتی ہے خیبر پختونخوا کے گورنر راج کیخلاف پورے جماعتوں کے طلبا میدان میں،،،،،
21
1,569
14
5,817
33,294
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
دہشت گردی کی رٹ لگا کر گورنر راج اور ایمرجنسی لگانے والی اس جفا کار فوج کا مقصد اب سامنے آ چکا ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ خیبر پختونخوا ریئر ارتھ منرلز کے ذخائر سے بھرا ہوا ہے۔ مائنز بھی ہیں۔ عاصم منیر نے ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس جا کر وہ ذخائر دکھائے تھے اور دنیا کے سامنے اپنا CV پیش کیا تھا۔ پوری دنیا نے دیکھا تھا۔ عمران خان نے اس کو اجازت نہیں دی تھی! اور اس لیے نہیں دی تھی کیونکہ اس کی تاب کاری ہزاروں سال تک پھیلے گی۔ ہزاروں سال تک پشتون کینسر جیسی موذی بیماریوں سے گزرے گا! اب جب امریکی سفارت خانے کی ناظمُ الامور اپنے عزائم لے کر سامنے آ گئی ہیں اور 7 کھرب ڈالر کا تخمینہ بھی لگایا ہوا ہے، تو پیچھے کیا رہ گیا ہے؟ یہ چین ہے جو وہاں تمام SOPs کی پاسداری کرتے ہوئے کام کر رہا ہے۔ ان کو وہاں سے نکالنے اور امریکہ کو مسلط کرنے، گورنر راج لگانے اور پاکستان کی تاریخ کی سب سے پاپولر حکومت کو اقتدار سے نکالنے کا عمل اسی لیے کیا گیا ہے۔ یہ اپنے گھناؤنے عزائم پورے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میرے پختونوں! اس فوج نے آپ کو امریکہ کو بیچنے کے لیے دنیا کے سامنے دہشت گرد بنا کر پیش کیا ہے۔ عمران خان واقعی ان کے اور آپ کے بیچ آخری دیوار ہے۔ ان کے اس عمل کا نقصان آپ کی نسلوں کو ہوگا۔ یہ ہر ایک کے تن سے کپڑے اتارنا چاہتی ہے۔ وہ سب کچھ بیچ دے گی۔ آپ مریں یا آپ کی نسلیں تباہ ہوں، ان کو اس سے کوئی غرض نہیں۔ غرض ہے تو ڈالروں سے ہے۔ یہ جو کچھ ہو رہا ہے، اگلی باری پنجاب کی ہے اور اس کے بعد سندھ کی۔ یہ صوبے کے صوبے امریکہ کو پیش کر رہے ہیں۔ بلوچستان تو یہ پہلے ہی پیش کر چکے ہیں۔ آزاد کشمیر کے پاس بھی ریئر ارتھ منرلز ہیں، اسی لیے وہ بھی ان کی تاب کاری سے نہیں بچے گا۔ افغانستان میں بھی ان کے یہی عزائم تھے، مگر انہوں نے انہیں پورا نہیں ہونے دیا۔
159
4,553
37
12,025
134,154
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
تھوڑا سا احتجاج ، چند لوگوں پر گولیاں چل جانا ، کچھ جلاؤ گھیراؤ یہ خطرہ نہیں ہے۔ خطرہ وہ طویل اثرات ہیں جو پختونخواہ جیسےصوبے کو لاٹھی سے ہانکنے سے طویل مدت میں پیدا ہوں گے۔ جہاں پہلے ہی شدت پسندی ہے اور قوم پرستی زیادہ ہے اس کا اعتماد جمہوریت ، ووٹ اور الیکشن سے ختم کرنے پر ہوں گے۔ پاگل کتے نے پختونخواہ ک اور پاکستان کا مستقبل آگ میں دھکیل دیا ہے۔
63
1,385
6
4,423
39,417
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں۔۔۔۔ پختونوں کی تاریخ ہے کہ اس قوم نے کھبی بھی علامی قبول نہیں کی۔ اس قوم نے انگریز کو بھی سبق سکھایا تھا اور مزاحمت دکھاٸی تھی اور اب آگے بھی علامی قبول نہیں کرےگی۔ آج خیبر میں پختون نکلے ہیں چند دنوں بعد پختون خواہ کے ہر علاقہ سے لوگ نکلیں گے
16
269
1,149
10,013
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
وہ سمجھے تھے کہ انٹرنیٹ بند کرنے سے مزاحمت بند ہوجائے گی۔ آج کی کلپس میں گولی چلنے کے ثبوت ہیں تو دو دن پہلے کیا کیا ہوگا ان ظالموں نے جب انٹرنیٹ بند تھا؟ اپنے ہی لوگوں پر ظلم کرنا اور سیدھا سیدھا پاکستان کو کمزور کرنا ہے، جو لوگ اس کام میں عاصم منیر کا ساتھ دے رہے ہیں وہ بھی مکمل ذہنی مریض ہیں! #آئین_شکن_راج_نہیں_چلے_گا
63
2,711
14
6,560
43,825
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
کے پی میں پنجاب سے 3 ایس ایس پی رینک کے افسران کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ کے پی پولیس کے 20 گریڈ کے ڈی آئی جیز کو کھڈے لائن لگادیا گیا ہے اور جو لائے گئے وہ نہ تو کے پی کے معاملات کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی کبھی پہلے کے پی میں ڈیوٹی کی ہے، فرزانہ علی
125
1,889
75
5,582
171,866
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
خیبر پختونخواہ کی پولیس کو غیر سیاسی رکھنا ہمارا فخر تھا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں ہماری پولیس نے دیں۔ پختونخواہ کے عوام آج بھی اپنی پولیس کی سر کٹی لاشیں، خودکش دھماکوں کے بعد بجلی کے کھمبوں سے ان کے یونیفارم کے ٹکڑے اور اپنی سڑکوں سے ان کے گوشت کے لوتھڑے جمع کرنے کے مناظر بھولے نہیں۔ قابض مافیہ نے جب خیبر پختونخواہ کو دوبارہ آگ میں جھونکنے کا فیصلہ کیا تو ہماری قوم نے اپنی ملک سعد اور صفوت غیور کی وارث پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ان کے اس ناپاک منصوبے کو خاک میں ملایا تھا۔ آج عاصم منیر اور اس کی کٹ پتلیوں نے دہشت گردی کا بہانہ استعمال کرکے اپنے ناجائز استعمار کو تقویت دینے کے لیے پولیس کو اپنی عوام کے مقابل کھڑا کر تو دیا ہے۔ مگر اس کا خمیازہ اسی پولیس کو بھگتنا پڑیگا جو ذاتی فوائد، ترقیوں اور تنخواہ کے لیے ان غیر آئینی قوتوں کی آلہ کار بن رہی ہیں۔ کل کو جب ان کے لائے ہوئے دہشت گرد آپ کو اپنی کاروائیوں کا نشانہ بنائیں گے اور عاصم منیر کی فوج ہمیشہ کیطرح آپ کو canon fodder بنائے گی، ایسے میں جب آپ کی پشت پر یہ قوم نہیں ہوگی تو آپ کو احساس ہوگا کہ آپ کی تنخواہیں اور ترقیوں کی کوئ وقعت نہیں۔ باڑہ میں نہتے مظاہرین کس بات پر احتجاج کررہے ہیں جو وہ واجب القتل ہوگئے؟ ان کا منتخب نمائندہ، تمام عمر سے محروم علاقے کا پہلا وزیر اعلی گذشتہ تین دن سے غاصبوں کے ہاتھوں لاپتہ ہے۔ اُس کا جرم اپنی قوم کا سودا کرنے سے انکار۔۔ آپ میں رتی برابر غیرت ہوتی تو سوال پوچھتے، کسی کی ہمت کیسے ہوئ آپ کی عملدآری میں آ کے آپ کے چار کروڑ عوام کے چیف ایگزیکٹو کو اغوا کرنے کی؟ آپ کی آنکھوں کے سامنے اور آپ سمیت جن کو ایک نئی آگ میں جھونکنے کی سبیل کردی گئی ہے وہ اپنی زندگی کا سوال بھی نا کریں؟ خاموشی سے بے گھری، بے بسی کی موت قبول کرلیں؟ افسوس صد افسوس۔ عاصم منیر اور اس کے حواری تو اپنی طاقت کے لیے ملک کو بیچ چکے۔ آپ کا ہمارا تو جینا مرنا اس ملک کے ساتھ ہے آپ کی اس بے ضمیری کا انجام ہم نے اکیلے نہیں بھگتنا۔ مریں گے آپ بھی ہمارے ساتھ۔ جنازے آپ کے گھروں سے بھی اٹھیں گے۔ یتیم آپ کی اولادیں بھی ہونگی۔ تب اپنے افسران کا گریبان مت پکڑنا۔ خود سے سوال کرنا کہ جن پر آج بندوقیں تھامے کھڑے ہو وہ کس کے حق کا سوال کررہے تھے۔
335
5,493
88
13,479
308,173
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
جتنی دیر یہ مزاحمت لمبی ہوگی، اندر سے ہی مخالفت اٹھے گی۔ 60 گھنٹے بھی نہی ہوئے تھے کے اسٹبلشمنٹ نے فیصل واڈا کو میدان میں اتارا، اور سارا بوجھ گونر (پی پی پی) پر ڈالا اب جواب میں پی پی پی بھی اس بوجھ کو کسی کا تحفہ سمجھ کر عمل کر رہی ہے۔ جان چھڑا رہی ہے۔ اگلے 48 سے 72 گھنٹے اگر یہ مزاحمت رہی تو انشاللہ امید ہے ہم سرخرو ہو جائیں گے
19
1,256
9
5,189
133,712
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
جو لوگ پچھلے تین دنوں سے پختونوں کو بے غیرت کہہ رہے تھے ان سے جا کر کوئی کہے کہ پختون آج سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں 💔
106
1,073
20
3,729
27,201
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
🚨🚨 ضلع خیبر میں پی ٹی آئی کا احتجاج شدت اختیار کرنے لگا ؛ باڑہ کے بعد جمرود میں کارکن سڑکوں پر نکل آئے ؛ پی ٹی آئی کارکنوں کی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف شدید نعرے بازی
3
675
1
2,409
10,978
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
آدھے بلوچستان میں ریاستی رٹ نہیں ہے، لیکن وہاں آپ گورنر راج نافذ نہیں کرتے کیونکہ وزیر اعلیٰ آپ کا لاڈلا ہے اور وہاں جو کچھ بھی لوٹا جا رہا ہے اس میں آپ برابر کے حصہ دار ہیں۔ ایسا نہیں چلے گا، ایسا بالکل نہیں چلے گا، محمود اچکزئی
9
477
1
2,025
15,957
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
رجیم چینج کی رات عمران خان کے الفاظ تھے، ”اللہ الحق ہے۔ سچ کا خدا ہے”۔ ارشد شریف نے کہا، ”عمران خان نے بہت بڑا کام کیا۔ سب کو ایکسپوز کردیا“۔ گذشتہ مدت میں بہت بار سُنا میں نے، ”مراد سعید کے لڑکے“، ”مُراد سعید کے لڑکوں نے عمران خان کو بیچ دیا“، ”ُمراد سعید کے لڑکوں نے عمران خان سے غداری کی“۔ اللہ گواہ ہے مراد سعید کی کوئی ٹیم نہیں۔ مراد سعید خود محض عمران خان کی مرہون منت ہے۔ پھر بھی مجھے فخر ہے کہ “مراد سعید کے لڑکوں نے“ اپنے لیڈر عمران خان کی طرح حکومت قربان کردی اپنی قوم کا سودا نہیں کیا۔ عمران خان سے ملاقات کے بدلے پختونوں کے خون کی بلی مانگنے والے ہوس پرست درندوں کے سامنے سرینڈر نہیں کیا۔ جس طرح عمران خان نے رجیم چینج کی رات ہر نام نہاد محب وطن، ہر زبان و کلام کے جمہوری، ہر دکھاوے کے وطن پرست کے چہرے سے نقاب نوچا تھا آج اُس کی ٹیم نے بھی ان غاصبوں کو مجبور کردیا کہ اپنے گھناؤنے منصوبوں کے ساتھ کھل کر سامنے آئیں اور قوم کے سامنے اپنے لفظوں میں اقرار کریں کہ عمران خان کے نام پر بنی حکومت۔ اس کے منتخب کردہ وزیر اعلی کا جرم اپنے لوگوں کی زندگیوں کو اقتدار پر مقدم رکھنا تھا۔ قوم اپنے غداروں کے چہرے دیکھ اور جان چکی ہے۔ مجھے ہمیشہ سے اس بات کا یقین رہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کی ضمانت، اس امر میں پوشیدہ ہے کہ ہم عمران خان کے نظریے کو اس طرح رپلیکیٹ کریں کہ یہ گمان ذائل ہوجائے کہ عمران خان کو قید رکھ کر، اسے دنیا سے کاٹ کر اس جدوجہد کو روکا جاسکتا ہے۔ آج ہم نے ثابت کردیا ہے کہ سلاخوں کے پیچھے سے بھی عمران خان اپنی قوم کا سودا کرنے سے انکاری ہے۔ کہ عمران خان کی خاموشی بھی ان درندوں کی سب چھنگاڑوں پر بھاری ہے۔ کہ عمران خان ایک نسل کو عمران خان بنا چکا ہے۔
1,019
11,919
245
31,399
837,292
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
اگر پاکستانی فوج نے اپنا رویہ نہ بدلا تو اسے کسی دشمن کی ضرورت نہیں اس کی اپنی فوج ہی پاکستان کی سب سے بڑی دشمن ہے پاکستانی نوجوانوں میں فوج کے لیے بڑھتی ہوئی نفرت ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے آسٹریلین ڈپلومیٹ
44
4,138
33
10,744
89,963
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
جھگڑا صرف یہ تھا کہ @SohailAfridiISF آنکھیں نیچی اور زبان بند رکھ کر ہماری بیعت کیوں نہیں کرتا، آفریدی نے نقصان تو بہت اٹھا لیا لیکن شرمناک بیعت سے انکار کر دیا خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے کہا تھا سرداد، نہ داد دست در دست یزید شریف اور زرداری خاندان بیعت کا وزنی طوق گلے میں اٹھائے خوار ہوتے پھر رہے ہیں اور عمران خان در زندان مزاحمت کی واحد علامت کے طور پر مستضعفین پاکستان کی آخری امید بنتا جا رہا ہے
77
1,792
19
5,492
56,689
Hall of Shame......
127
2,539
40
7,157
136,935
𝑰𝒌 𝑺𝑯𝑨𝑯𝑬𝑬𝑵 🩶 retweeted
9 اپریل 2022 8 فروری 2024 اب 11 اکتوبر 2026 یہ تین دن تحریک انصاف کے جیت کے دن ہیں، ہار کے ہرگز نہیں۔ سائنسدان دلدل میں اب گردن تک اتر چکے ہیں۔ تحریک انصاف اور پاکستانی عوام سرخرو رہی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ معاملات ٹھیک ہونےسےپہلے ایک بارسخت خراب ہونگے۔ لیکن یہ آزمائش لازم تھی۔ انشاءاللہ اس آزمائش کے پار ہی نیا پاکستان اور حقیقی آزادی ہیں۔ اللہ پاکستان پر رحم کرے اللہ پاکستانیوں پر رحم کرے!
13
592
6
1,710
28,474